Reporter SS
کراچی: ڈاؤ میڈیکل یونیورسٹی اینڈ ہیلتھ سائنس کے پروفیشنل ڈیولپمنٹ سینٹر کی ڈائریکٹر پروفیسر آف گائناکولوجی ڈاکٹر سارہ قاضی کو ڈاکٹر نصرت شاہ کی جگہ ڈاؤ یونیورسٹی کا پرووائس چانسلر مقرر کردیا گیا ہے۔
ریٹائرمنٹ میں چند ماہ ہی باقی رہ جانےکےباعث اپنے عہدے پر تعینات رہیں گی ۔اسی طرح ڈاؤ یونیورسٹی کے ایک اور پرووائس چانسلر ڈاکٹر کرتار دیوانی بھی اپنی چار برس کی مدت کی تکمیل پر آئندہ ماہ رخصت ہوجائیں گے۔
یاد رہے کہ ڈاکٹر کرتار دیوانی سمیت 11 پرووائس چانسلرز کو تین سال قبل ریٹائرمنٹ کی بنیاد پر فارغ کردیا گیا تھا لیکن ڈاکٹر کرتار نے عدالت سے اسٹے لے لیا تھا اور محکمہ بورڈز و جامعات اسٹے ختم نہیں کراسکا تھا لیکن اسی دوران حیرت انگیز طور پر ڈاؤ میں سابق وزیر اعلیٰ کی صاحبزادی اور ریٹائرڈ پروفیسر نصرت شاہ کو ڈاؤ میڈیکل یونیورسٹی میں پی وی سی بھی تعینات کردیا گیا اور ان کی تعیناتی کے نوٹیفکیشن میں مدت کا ذکر بھی غائب کردیا گیا تھا مگر انھیں گزشتہ مہینے لاڑکانہ میڈیکل یونیورسٹی کا وی سی مقرر کیا جاچکا ہے۔
ادھر ڈاؤ یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر تاحال ڈاکٹر نصرت شاہ پرووائس چانسلر کے طور پر موجود ہیں جبکہ نئی پرووائس چانسلر ڈاکٹر سارہ قاضی کا نام موجود نہیں ہے۔
کراچی: جامعہ کراچی نےشعبہ اُردو کے زیر اہتمام سیمیناربعنوان: مرزااسداللہ خاں غالب کی تخلیقی جہات 09 فروری کو ہوگا۔
شعبہ اُردو جامعہ کراچی کے زیر اہتمام ایک روزہ سیمینار بعنوان: ”مرزااسداللہ خاں غالب کی تخلیقی جہات“ جمعرات 09 فروری 2023 ء کوصبح10:00 بجے کلیہ فنون وسماجی علوم جامعہ کراچی کی سماعت گاہ میں منعقدہوگا۔
شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر خالد محمودعراقی صدارت کریں گے جبکہ دیگر مقررین میں رئیسہ کلیہ فنون وسماجی علوم جامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر نصرت ادریس، شعبہ فلسفہ جامعہ کراچی کے پروفیسر ڈاکٹر عبدالوہاب سوری،پروفیسر ڈاکٹر انتخاب الفت،پروفیسررمضان بامری،پروفیسر ڈاکٹر محمد افتخارشفیع اور ڈاکٹرذکیہ رانی شامل ہیں۔
تقریب میں نظامت کے فرائض ڈاکٹرعظمیٰ حسن جبکہ کلمات تشکر صدرشعبہ اُردو پروفیسرڈاکٹر عظمیٰ فرمان اداکریں گی۔
کراچی: سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر مجیب صحرائی نے منگل کو کراچی میں ترکی کے قونصل خانے کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ترکی کے قونصل جنرل کیمل سانگو سے ملاقات کی۔
قونصل جنرل سے ملاقات کے دوران ڈاکٹر مجیب صحرائی نے ترکی میں زلزلے سے ہونے والے بھاری انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور کہا کہ ترکی ہمارا برادر ملک ہے اس لیے ہم ترکی میں انسانی جانوں کے ضیاع کو اپنا سمجھتے ہیں۔
ڈاکٹر صحرائی نے کہا کہ پاکستان، خاص طور پر سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی کے ترکی کے ساتھ تاریخی تعلقات ہیں کیونکہ ترکی کی حکومت نے 19ویں صدی میں ایس ایم آئی کے بانی خان بہادر حسن علی کو "افندی" اور "بے" کے خطابات سے نوازا تھا۔
یہی وجہ ہے کہ مذکورہ قدرتی آفات نے پاکستانی عوام کو بھی ہلا کر رکھ دیا ہے۔ ڈاکٹر صحرائی نے قونصلیٹ جنرل میں رکھی تعزیتی کتاب میں بھی اپنے خیالات لکھے۔
ویب سائٹ : گوگل نے چیٹ جی پی ٹی کے مقابلےکےلیے اپنا آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی سے لیس چیٹ بوٹ بارڈ متعارف کرادیا ہے۔
گوگل کی یہ اے آئی سروس آنے والے ہفتوں میں صارفین کو دستیاب ہوگی جو اس کے سرچ انجن کو ہمیشہ کے لیے بدل دے گی۔
ارڈ چیٹ بوٹ گوگل کے لینگوئج ماڈل فار ڈائیلاگ ایپلیکیشنز (ایل اے ایم ڈی اے) پر مبنی ہے اور عام افراد کے لیے پیش کرنے سے قبل اس کی آزمائش محدود صارفین پر کی جائے گی۔
ایک بلاگ پوسٹ میں گوگل کے سی ای او سندر پچائی نے کہا کہ 'جلد آپ اے آئی ٹیکنالوجی سے لیس فیچر گوگل سرچ پر دیکھیں گے جو پیچیدہ تفصیلات آسان فارمیٹ پر فراہم کرے گا، تاکہ آپ اسے فوری سمجھ سکیں'۔
کمپنی کی جانب سے بارڈ کے ذریعے پیچیدہ موضوعات کو سادہ بنانے کا نمونہ بھی پیش کیا گیا اور اس اے آئی چیٹ بوٹ نے ایک 9 سالہ بچے کو ناسا کی جیمز ویب اسپیس ٹیلی اسکوپ کی دریافتوں کے بارے میں سمجھایا۔
خیال رہے کہ چیٹ جی پی ٹی نے حالیہ مہینوں کے دوران ٹیکنالوجی کی دنیا میں بہت زیادہ مقبولیت حاصل کی ہے۔
اس کو استعمال کرنے والے افراد آسانی سے مطلوبہ تفصیلات حاصل کرسکتے ہیں، مضامین لکھوا سکتے ہیں اور بھی بہت کچھ کرسکتے ہیں۔
کراچی: ڈاکٹر پنجوانی سینٹر برائے مالیکیو لر میڈیسن اور ڈرگ ریسرچ (پی سی ایم ڈی)جامعہ کراچی کے تحت ”چھوٹی تجربہ گاہوں کے جانوروں کے ڈائی سیکشن اوران سے نمونوں کی جمع آوری“ کے موضوع پر ایک بین الاقوامی تربیتی کورس8تا11فروری ڈاکٹر پنجوانی سینٹرکے نیشنل فیسیلٹی فار لیبارٹری اینیمل ریسرچ اینڈ کیئر میں ہوگا۔
بین الاقوامی مرکز برائے کیمیائی و حیاتیاتی علوم(آئی سی سی بی ایس) جامعہ کراچی کے ترجمان کے مطابق انڈونیشیا، سری لنکا، آزربائیجان اور ایران سے تعلق رکھنے والے تقریباً250 محققین اس بین الاقوامی تربیتی کورس میں شرکت کریں گے۔
شرکت آن لائن اورجسمانی حاضری دونوں صورتوں میں ممکن ہوگی۔ اس تربیتی کورس کا انعقاد ڈاکٹر پنجوانی سینٹر، کامسٹیک اسلام آباداور سندھ انوویشن، ریسرچ اینڈ ایجوکیشن نیٹ ورک (سائرن) کے باہمی تعاون سے ہوگا۔
آئی سی سی بی ایس جامعہ کراچی کے سربراہ اور کامسٹیک کے کوارڈینیٹر جنرل پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال چوہدری اس کورس کا افتتاح کریں گے۔ اس بین الاقوامی کورس کے انعقاد کا مقصدمحققین میں ایسی مہارت اور تجربہ پیدا کرنا ہے کہ جس سے چھوٹی تجربہ گاہوں کے جانوروں سے آسانی سے پیش آیا جاسکے۔
لاہور: پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان کا کہنا ہے کہ ایونٹ میں اپنے ساتھیوں سے چھکے چوکے کھائے تو پورا سال باتیں سننا پڑیں۔
شاداب خان نے پی سی بی پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کوشش کروں گا اس پی ایس ایل میں انجری کا شکار نہ ہوں،گزشتہ سال انجری کی وجہ سے ٹیم کو نقصان ہوا۔
قومی کرکٹر کا کہنا ہے کہ پہلے پی ایس ایل کے بعد مجھے اعتماد ملا، پہلے صرف بولنگ کرتا تھا لیکن پھر میں نے خود پر اعتماد کیا اور جب مجھے کپتان بنایا گیا تو میں نے کپتانی کا فائدہ اٹھایا اور اوپر جاکر بیٹنگ کی۔
انہوں نے مزید کہا کہ پی ایس ایل اسکِل گیمز ہوتا ہے، اس میں پاکستان ٹیم کے کھلاڑی ایک دوسرے کی خوبی اور خامی کو جانتے ہیں جب کہ پاکستان سپر لیگ کا بولنگ اسٹینڈرڈ دنیا میں مقبول ہے۔
شاداب کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل میں اپنے ٹیم میٹ سے مار کھائی تو پورا سال سننا پڑتی ہے، بیٹنگ میں بابر اور فخر سے بچنا پڑتا ہے اگر انہوں نے چھکے چوکے لگائے تو خوب ریکارڈ لگے گا اور باتیں بھی سننا پڑیں گی، بولنگ میں حارث رؤف سے بچنا ہوتا ہے کیونکہ اس نے آؤٹ کردیا تو بڑی باتیں سننا پڑیں گی۔
واضح رہے کہ پی ایس ایل کا آٹھواں سیزن 13 فروری سے شروع ہورہا ہے۔
ممبئی : بھارتی کرکٹ ٹیم کے اسپنر روی چندرن ایشون کا کہنا ہے کہ بھارت کی ٹیم پاکستان کا دورہ نہیں کرے گی البتہ پاکستان ورلڈکپ کے لیے ہندوستان نہ آئے، یہ ممکن نہیں۔
اپنے یوٹیوب چینل پر بات کرتے ہوئے ایشون نے کہا کہ ایشیاکپ پاکستان میں ہونا تھا لیکن اگر پاکستان میزبانی کرتا ہے تو ہم اس میں حصہ نہیں لیں گے تاہم اگر وہ چاہتے ہیں کہ ہم حصہ لیں تو وینیو تبدیل کرنا پڑے گا۔
بھارتی اسپنر نے کہا ہم نے کئی بار دیکھا ہے کہ پاکستان منع کردیتا ہے کہ نہیں آؤ گے تو ہم بھی نہیں آئیں گے لیکن ورلڈکپ کھیلنے پاکستانی ٹیم بھارت آئے گی، مجھے نہیں لگتا یہ ممکن ہے کہ پاکستان نہ آئے۔
ایشون نے کہا کہ ہوسکتا ہے ایشیا کپ سری لنکا میں ہو، اس سے قبل کئی ٹورنامنٹس دبئی میں ہوئے ہیں لیکن مجھے خوشی ہوگی اگر ایشیا کپ سری لنکا میں ہو
واضح رہے کہ ایشیا کپ ستمبر میں پاکستان میں ہونا ہے جس کے بعد ورلڈ کپ بھارت میں شیڈولڈ ہے۔
بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) اپنی ہٹ دھرمی دکھاتے ہوئے بھارتی ٹیم پاکستان بھیجنے سےدو ٹوک انداز میں منع کرچکا ہے جب کہ پاکستان نے بھی دھمکی دی ہے کہ اگر بھارت ایشیاکپ کے لیے پاکستان نہ آیا تو ورلڈکپ کے لیے پاکستانی ٹیم بھی بھارت نہیں جائے گی۔
کراچی: وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ نےانٹرنیشنل ٹیچرز کانفرنس میں شرکت کی۔
کانفرنس کا مقصد اساتذہ کی ٹریننگ کے شعبے کو مزید بہتر بنانے کے حوالے سے صحتمند بحث اور تجاویز کے لیے موقع فراہم کرنا تھا۔ اس موقع پر بتایا گیا کہ سندھ حکومت کی طرف سے آکسفورڈ یونیورسٹی اور سماجی تنظیم دوربین کے ساتھ مل کر ٹیچرز ٹرینرز کے لیے ماسٹر ڈگری پروگرام شروع کرنے کے منصوبے پر کام جاری ہے جبکہ اس ضمن میں تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورت کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے۔
وزیر تعلیم سندھ سید سردار شاہ کا اس موقع پر خطاب کرتے ہوئےکہناتھا کہ سرکاری اسکولز میں اساتذہ کی کمی کامسئلہ حل کرلیا گیا ہے، نئے بھرتی ہونے والے اساتذہ کی ٹریننگ اور اس کے معیار کو مزید بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئین میں جس مفت تعلیم کی ذمہ داری ہم پر رکھی گئی ہے، اسے بہتر انداز میں نبھانا بھی ہمارا فرض ہے، لیکن اس سب کے لئے سول سوسائٹی اور دیگر اسٹک ہولڈرز کی مدد سے ہم تعلیم کے شعبے کو ترقی دے سکتے ہیں۔
سردار شاہ نے آکسفورڈ یونیورسٹی کے نمائندوں اور دوربین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ٹیچرز ٹریننر کے لیے ماسٹر ڈگری پروگرام میں معاونت اور رہنمائی سے اس پروفیشن میں مزید بہتری آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں کریکیولم کے حوالے سے بہت سے مسائل حل کیے ہیں۔ سردار شاہ نے کہا کہ سندھ کا نصاب انکلوسو، لائیف اسکل بیس، پلیولرزم کی بنیاد پر مرتب کیا گیا ہے، سندھ بھر کے ٹیچرز ٹریننگ انسٹیٹیوٹ کو مزید فعال بنانے کا پروگرام شروع کیا گیا ہے۔
وزیر تعلیم سندھ نے کہا کہ سندھ میں ٹیچرز لاسنسنگ شروع کرنے کے لیے مسودہ قانونی مشاورت کے بعد کابینہ میں پیش کیا جائیگا۔ ٹیچرس لائسنس حاصل کرنے کے بعد امیدوار گریڈ 16 کی نوکری حاصل کر سکے گا۔ ٹیچر لائسنس ایک استاد کے پروفیشنل معیار اور اہمیت کی علامت ہوگا جبکہ دیگر پروفیشنز کی طرح لاسنسز کے بعد اساتذہ کو ایک قانونی تحفظ بھی حاصل ہو سکے گا۔ اس موقع پر ڈائلاگ سیشن میں تعلیم کی ترقی کے لیے اساتذہ کی جدید طریقہ کار کے مطابق ٹریننگ کی ضرورت پر زور دیا گیا۔
لاہور: پنجاب ایجوکیشن بورڈ نے انٹرمیڈیٹ سال اول و دوم کے دوسرے سالانہ امتحانات کے نتائج کااعلان کردیاہے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ایجوکیشن بورڈ نے انٹرمیڈیٹ سال اوّل و دوم کے دوسرےسالانہ امتحانات برائے2022کے نتائج کااعلان کردیا ہے۔نتائج ویب سائٹ پر اپلوڈ کردیئے گئے ہیں۔
طلبا اپنے نتائج ویب سائٹ پر دیکھ سکتے ہیں۔ خیال رہےسیکنڈ سالانہ امتحانات میں 36ہزار سے زائد طلبا نے امتحان دیا تھا ۔
اسلام آباد: وزارتِ تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت کے زیرِ اہتمام 5 فروری کویومِ یکجہتی کشمیرمنانے کی تیاریاں شرورع کردی گئیں۔
وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر حسین کی زیرِ صدارت مشاورتی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ وزارت ِ تعلیم کے زیرِ اہتمام تمام محکمے کشمیریوں سے یکجہتی کا اظہارکریںگے، وفاقی وزیر نے تمام سرکاری ااور نجی اداروں کو ہدایت کی کہ وہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کےحق خودارادیت کی جدوجہد کو اجاگر کرنے کے لئےسیمینارز، کانفرنسز ، یکجہتی واک، پینل ڈسکشن، ٹاک شوزاور مقابلوں کی منصوبہ بندی اور انعقاد کریں۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم اس تنازع کے پرامن حل کا بھی مطالبہ کرتے ہیں کو کشمیر کے لوگوں کےحقوق اور امنگوں کااحترام کرتا ہے۔