جمعہ, 29 نومبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر اور وائٹ بال ٹیم کے کپتان کیرون پولارڈ نے انٹرنیشنل کرکٹ سےریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے۔

کیرون پولارڈ نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو پیغام میں انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتےہوئے کہا کہ میرے لیے فخر کی بات ہے کہ میں نے ویسٹ انڈیز کی نمائندگی کی

کیرون پولارڈ نے2007 میں ایک روزہ اور 2008 میں ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں ڈیبیو کیا ، انہوں نے 123 ون ڈے اور 101 ٹی ٹوئنٹی میچز میں ویسٹ انڈیز کی نمائندگی کی۔

اس کے علاوہ پولارڈ کوانٹرنیشنل کرکٹ میں ایک اوور میں 6 لگاتار چھکے مارنے والے تیسرے کھلاڑی ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔

اسلام آباد: چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر طارق بنوری کواختیارا ت دوبارہ مل گئے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ہائر ایجوکیشن کمیشن کی گورننگ باڈی نے سابقہ قرارداد کو مستردکرتے ہوئےاپنے کمیشن اجلاس میں متفقہ ووٹ کے ذریعے چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر طارق بنوری کے اختیارات بحال کر دیے ہیں۔اجلاس کے تمام شرکاء نے سابق قرارداد کو ایک طرف رکھنے کی تحریک کے حق میں ووٹ دیا۔


اجلاس میں ایچ ای سی کے چیئرمین طارق بنوری، ڈاکٹر بھوانی شنکر چوہدری، شہناز وزیر علی، شمس قاسم لاکھا، فیصل باری، ڈاکٹر سروش حشمت لودھی، لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) آصف ممتاز سکھیرا، لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) محمد اصغر، ناہید درانی، سیکرٹری، میرا محی الدین سومرو اور ڈاکٹر شائستہ سہیل، ایگزیکٹو ڈائریکٹر نے شرکت کی

ویب ڈیسک: پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپرمحمدرضوان کووزڈن نےلیڈنگ ٹی 20 کرکٹر 2021 قرار دے دیا۔

محمد رضوان نے گزشتہ سال 29 میچز میں 73.6 کی ایوریج سے ایک ہزار 326 رنز بنائے ہیں۔

دوسری جانب انگلینڈ کے جو روٹ وزڈن کے لیڈنگ کرکٹر آف دی ایئر جبکہ جنوبی افریقہ کی لیزل لی لیڈنگ ویمن کرکٹر آف دی ایئر قرار پائیں ہیں۔

اس کے علاوہ جسپریت بومرا، اولی رابن سن، روہت شرما ، ڈیون کانوائے اور دین وین نکرک پانچ بہترین کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔

لاہور: پاکستان بیس بال ٹیم کو امریکی کوچ رینڈلر آرمز مل گئے جو اگلے ماہ پاکستان آئیں گے۔

بیس بال فیڈریشن کے صدر سید فخر علی شاہ نے امریکی کوچ کے ساتھ معاملات طے پا جانے کی تصدیق کر دی ہے۔

سید فخر علی شاہ کا کہنا تھا کہ رینڈل آرمز امریکا میں ورلڈ بیس بال کلاسیک میں ٹیم کے ساتھ کام کر چکے ہیں، وہ ایشین گیمز کے لیے لگائے جانے والے کیمپ میں کھلاڑیوں کو تربیت دیں گے۔

صدر بیس بال فیڈریشن نے بتایا کہ ایشین گیمز کے لیے مئی کے دوسرے ہفتے سے کیمپ لگانے کے حوالے سے پی ایس بی سے بات چیت جاری ہے۔ فی الحال، امریکی کوچ ایک ماہ کے لیے پاکستان آئیں گے۔

اسلام آباد: وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ ور تربیت رانا تنویر حسین نے نئےچئیرمین ایچ ای سی کا انتخاب مکمل میرٹ پرہوگا۔

وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ ور تربیت رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ یکساں نصاب کے معاملے پر جمعرات کو محکمے سے بریفننگ لونگا جس کے بعد یہ طے کیا جائے گا کہ اس نصاب کا کیا کرنا ہے کیونکہ سندھ کو اس نصاب پر اعتراض ہے اگر نصاب میں بہتری کی گنجائش ہے تو اسے بہتر ضرور کیاجائے گا مگر ہم اس معاملے پر صوبوں کو ساتھ لے کر چلیں گے۔

میڈیاسے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ گزشتہ حکومت نے آرڈیننس پر آرڈیننس لا کر اعلی تعلیم کا برا حال کیا ایچ ای سی کے چیرمین کی مدت کم کرنے کی کوشش کی تاہم عدالت نے اس کے خلاف فیصلہ دیا۔

رانا تنویر حسین نے کہا کہ ہم ایچ ای سی کی خودمختاری ضرور چاہتے ہیں لیکن اس کے چئیرمین کا کہیں جواب دہ ہونا بھی ضروری ہے۔ انھوں نے کہا کہ نئے چئیرمین ایچ ای سی کا انتخاب مکمل میرٹ پر ہوگا اور اس کی مدت چار سال کے لیے ہوگی۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ وہ محکمہ کے تحت آنے والے تمام اداروں کی کارکردگی کا جائزہ لیں گے اور جہاں خامیاں اور کمی ہوگی انھیں فوری دور کیا جائے گا۔

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم اور نیدرلینڈکےمابین 2020میں ملتوی ہونے والی سیریزکانیاشیڈول جاری کردیاگیاہے۔

آئی سی سی ورلڈکپ سپر لیگ میں شامل پاکستان اور نیدرلینڈز کے مابین دو طرفہ ون ڈے انٹرنیشنل سیریز جولائی 2020 میں ہونا تھی مگر کورونا کے باعث ملتوی ہوگئی تھی جسکا نیا شیڈول جاری کیا گیا ہے۔

تینوں میچ روٹرڈیم کے وی او سی کرکٹ گراؤنڈ میں 16، 18 اور 21 اگست کو کھیلے جائیں گے، اس سے قبل دونوں ٹیمیں آخری مرتبہ آئی سی سی ورلڈ کپ 2003 میں مدمقابل آئی تھیں،جب گرین شرٹس نے 97رنز سے آسان فتح سمیٹی تھی۔

یاد رہے کہ ورلڈ کپ سپر لیگ میں پاکستان نے ابھی تک 12 میں سے 6 میچز جیتے ہیں، نیدرلینڈز نے 10 میں سے صرف 2 میں ہی فتح پائی،اس حوالے سے ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ پی سی بی ذاکر خان نے کہا کہ میزبان بورڈ کے تعاون سے سیریز کا ری شیڈول ہونا خوش آئند ہے، میچز نیدرلینڈز میں کرکٹ کے فروغ اور ترقی میں بھی اہم کردار ادا کریں گے۔

انھوں نے کہا کہ پاکستان ٹیم کا سیزن 2021-22شاندار رہا، ہم ْپر اعتماد ہیں کہ قومی کرکٹرز بہترین کارکردگی کا تسلسل برقرار رکھتے ہوئے میزبان ملک کے شائقین کو بہترین تفریح فراہم کریں گے۔

اسلام آباد: ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس بحال ہوگئی۔

پاکستان ٹیلی کمیونکیشن اتھارٹی کاکہنا ہے کہ بین الاقوامی سب میرین کیبل، ایس ایم ڈبلیو4 کے ایک حصے پر پاورکی ری کنفیگریشن سرگرمی آج (21 اپریل 2022) کی صبح 03:00 بجے اپنے شیڈول کے مطابق مکمل ہو گئی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ ایک معمول کی طے شدہ دیکھ بھال/مرمت کی سرگرمی تھی. ملک بھر میں تمام انٹرنیٹ سروس معمول کے مطابق بحال کردی گئی ہیں.

گلگت : قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں ماہ رمضان المبارک کی مناسبت سےعظیم الشان بین شعبہ جاتی حسن قرآت اورنعتیہ مقابلے کااہتمام کیاگیا۔

ڈائریکٹوریٹ آف پبلک ریلیشنز کے مطابق نعتیہ مقابلے میں یونیورسٹی کے مختلف شعبہ جات کے طلبہ و طالبات نے شرکت کی۔

نعتیہ مقابلے کے مہمان خصوصی فورس کمانڈر گلگت بلتستان میجر جنرل جواد احمد تھے۔جبکہ میر محفل قراقر م یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطائ اللہ شاہ تھے۔ ان کے ہمراہ یونیورسٹی کے ڈینز،منیجمنٹ و فیکلٹی ممبران اور طلبہ وطالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

وائس چانسلر نے مقدس ماہ مبارک رمضان میں دلوں کو شاد وسکون بخشنے کے لیے حسن قرآت اورنعتیہ مقابلہ کا اہتمام کرنے پر منتظمین کو خراج تحسین پیش کیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میجرجنرل جواد احمد فورس کمانڈر گلگت بلتستان نے کہاکہ نصابی و ہم نصابی سرگرمیوں کا انعقاد لازمی ہے۔طلبہ وطالبات ان سرگرمیوں میں بھرپور حصہ لیں۔انہیں سرگرمیوں سے ہی طلبہ وطالبات میں صلاحتیں پروان چڑھتی ہیں۔انہوں نے کہاکہ ماہ مبارک رمضان کے اس ماہ میں اپنے اندر روحانی و جسمانی بہتری لائیں اور اس ماہ کے فلسفے کو سمجھیں۔

ان سے قبل وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطائ اللہ شاہ نے کہاکہ انسان کی افضلیت علم سے ہے۔لہذا نوجوان نسل زیادہ سے زیادہ تعلیم وتحقیق کے حصول پر توجہ مرکوز کریں۔

لاہور: پنجاب یونیورسٹی نے آج سےباقاعدہ کلاسزکاآغاز کردیا۔

وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر نیازاحمد اختر کی زیر صدارت ڈینز کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا تھاکہ آج سے طلباء و طالبات کی کلاسزمعمول کے مطابق ہوں گی تاکہ سمسٹر کے مطابق نصاب کی بروقت تکمیل یقینی بنائی جاسکے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اساتذہ مناسب سمجھیں تو نصاب کی تکمیل کے لئے اضافی کلاسز بھی لیں سکتے ہیں۔ اس موقع پر ڈینز کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی رینکنگ بہتر ہونے پر چند عناصر یونیورسٹی کے خلاف متحرک ہو جاتے ہیں۔

اسلام آباد : علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نےسمسٹرخزاں 2021ءبی ایس،ایم ایڈاوربی ایڈکےامتحانات کااعلان کردیا۔

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے علاقائی ناظم حیدرآباد نیاز علی ماکا کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق یونیورسٹی کے تحت سمسٹر خزاں 2021ء بی ایڈ ، ایم ایڈ اور بی ایس کے امتحانات 25اپریل سے شروع ہونگے

اعلامیہ کے مطابق امتحانات میں شریک ہو نے والوں کے لیے سلپ اور ایڈ مٹ کارڈ ارسال کردیے گئے ہیں تاہم اگر کسی طالب علم کو ایڈمٹ کارڈ نہ ملے ہوں تو وہ سی ایم ایس پورٹل پر آسانی کے ساتھ ڈاؤن لوڈ کرسکتا ہے اس طرح کے پرنٹ آؤٹ امتحانی مراکز پر قابل قبول ہو نگے۔

علاقائی ناظم نیاز علی ماکا نے مزید کہا ہے کہ فائنل امتحانات کنٹرولر ڈاکٹر محمد اجمل چوہدری کی طرف سے جاری کردہ ہدایات میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ امتحانات کرونا وبا سے بچاؤکی ایس او پیز کے تحت کرائے جائیں گے لہٰذا کوئی بھی امیدوار ماسک کے بغیر نہیں آئے گا اور امتحان گاہ میں جانے سے قبل سینیٹائز راستعمال کرایا جائیگاہدایات میں کہا گیا ہے کہ امیدوار اپنا شناختی کارڈضرور ساتھ لائیں جبکہ امتحان گاہ میں کسی کو موبائل فون لانے اور استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہو گی۔