Reporter SS
اسلام آباد: فیڈرل بورڈ نے سالانہ امتحانات میں شریک امیدواروں کے لئے نئی پالیسی ترتیب دے دی۔
پالیسی کے مطابق وہ امیدوار جو پہلے سالانہ امتحانات میں مکمل یا جزوی طور پر فیل ہوں یا غیر حاضر رہیں یا جنہیں مضامین میں فیل ہونے کا خدشہ ہو وہ سالانہ امتحانات کے دوسرے مرحلے میں شرکت کر سکتے ہیں۔ پہلے سے پاس ہونے والے امیدوار دوسرے سالانہ امتحانات میں بہتری یا اضافی مضامین میں شرکت کے اہل ہونگے۔
ایسے امیدوارجنہوں نے رول سلپس جاری کرنے سے پہلے پہلے سالانہ امتحانات میں شرکت سے اپنی امیدواری (نام) واپس لے لی ہوانہیں دوسرے سالانہ امتحان کے لیے مطلوبہ فیس کی ادائیگی سے استثنیٰ حاصل ہے۔
تاہم، ایسے امیدواروں کو سابقہ پریکٹس کے مطابق اپنے داخلہ فارم FBISE میں جمع کروانے ہوں گے۔
تمام امیدواروں کو رزلٹ کارڈ جاری کیے جائیں گے جس میں دکھایا گیا ہے کہ "سالانہ امتحانات میں پاس ہوئے" جیسا کہ لفظ 'ضمنی چھوڑ دیا گیا ہے۔
FBISE دونوں سالانہ امتحانات کے نتائج کا بروقت اعلان کرنے کا ارادہ رکھتا ہے تاکہ امیدواروں کو اعلیٰ کلاسوں میں داخلے کے لیے سہولت فراہم کی جا سکے۔
لاہور: ہائرایجوکیشن پنجاب نےصوبےبھرمیں موسمِ گرماکی تعطیلات کااعلان کردیا۔
صوبے بھر کے سرکاری و نجی کالجز یکم جون سے 31جولائی تک بندرہیں گے
جبکہ بی ایس چار سالہ ڈگری پروگرام جاری رہے گااورتمام امتحانات بورڈز اور یونیورسٹیز کے شیڈول کے مطابق ہوں گے
جکارتہ: ایشیا ہاکی کپ کے پانچویں پوزیشن کےمیچ میں پاکستان نےبنگلہ دیش کو 0-8 سے شکست دے دی۔
انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں کھیلے گئے مینز ایشیا ہاکی کپ میں پانچویں پوزیشن کے میچ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 0-8 سے شکست دی۔
پاکستان کی جانب سے مبشر علی نے دو جبکہ عبدل شاہد، افراز، رضوان علی، غضنفر علی، اعجاز احمد اور کپتان عمر بھٹہ نے ایک ایک گول کیا۔
قومی ٹیم کو ہاف ٹائم تک محض دو گولز کی سبقت حاصل تھی تاہم تیسرے کوارٹر سے پاکستان نے جارحارنہ کھیل پیش کیا اور میچ کے اختتام تک 8 گولز کی برتری سمیٹی۔
ایشیا ہاکی کپ میں پاکستان کی کارکردگی شاندار رہی تاہم جاپان سے شکست نے قومی ٹیم کے ورلڈکپ میں رسائی کے خواب کو چکنا چور کردیا تھا۔
واضح رہے کہ پاکستان نے ایونٹ میں بھارت سے میچ ڈرا، انڈونیشیا کو صفرکے مقابلے میں 13 گولز، 5 گولز کی شکست سے دوچار کیا تھا جبکہ جاپان نے 2-3 سے ہرایا تھا۔
کراچی: جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کےایم بی بی ایس کےطلبا کیلئےموسم گرماکی تعطیلات کااعلان کردیاگیا۔
جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے سندھ میڈیکل کالج کے پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر غلام سرور قریشی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کےمطابق ایم بی بی ایس کے طلباء کی موسم گرما کی تعطیلات یکم جون 2022 سے 30 جون 2022 تک ہوں گی ،یکم جولائی 2022 سے تعلیمی سرگرمیوں کاآغاز ہوجائیگا۔
کراچی: اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے انٹرمیڈیٹ حصہ اول و حصہ دوم کے سالانہ امتحانات برائے 2022ء کے پہلے مرحلہ کی تاریخوں کا اعلان کردیا ہے۔
انٹربورڈ کی جانب سے جاری کردہ امتحانی شیڈول کے مطابق پہلے مرحلہ میں سائنس پری میڈیکل، پری انجینئرنگ، سائنس جنرل، ہوم اکنامکس، کامرس ریگولراور کامرس پرائیویٹ گروپس کے امتحانات بروز ہفتہ 18 جون 2022ء سے شروع ہورہے ہیں جو بروز بدھ 6جولائی 2022ء تک جاری رہیں گے۔
سائنس پری میڈیکل، پری انجینئرنگ، سائنس جنرل اور ہوم اکنامکس گروپس کے امتحانات صبح 9بجے سے 12بجے تک جبکہ کامرس ریگولر اور کامرس پرائیویٹ گروپ کے امتحانات دوپہر 2بجے سے شام 5بجے تک لیے جائیں گے۔
کراچی: انسٹی ٹیوٹ آف بزنس مینجمنٹ میں بزنس انکیوبیشن سینٹرزکےقیام کےلیےسندھ کنسورشیم آف یونیورسٹیزکی افتتاحی تقریب منعقد کی گئی۔
سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی ڈائریکٹر اورک ڈاکٹر عامر اقبال عمرانی نے تقریب میں ایس ایم آئی یو کے انکیوبیشن سینٹر کے بارے میں بریفنگ دی۔ انہوں نے بتایا کہ سندھ کنسورشیم آف یونیورسٹیز کا شراکت دار ہونے کے ناطے ایس ایم آئی یو کا انکیوبیشن سینٹر خاص طور پر نوجوانوں کی رہنمائی اور کاروبار کے مواقع فراہم کرکے بہت اچھا کام کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ سندھ کا واحد کنسورشیم ہے جس نے انکیوبیشن سینٹرز کے قیام کے لیے ایچ ای سی کی فنڈنگ حاصل کی ہے۔
ایچ ای سی کے فنڈڈ سندھ کنسورشیم آف یونیورسٹیز نے سندھ کی چار یونیورسٹیز میں بزنس انکیوبیشن سینٹرز قائم کیے ہیں۔ جن میںانسٹی ٹیوٹ آف بزنس مینجمنٹ، سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی کراچی، مہران یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی جامشورو اور داؤد یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی شامل ہیں۔
تقریب کی صدارت صدر انسٹی ٹیوٹ آف بزنس مینجمنٹ طالب سید نے کی جبکہ تقریب میں چیئرمین سندھ ایچ ای سی ڈاکٹر طارق رفیع، داؤد یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے وائس چانسلر ڈاکٹر فیض اللہ عباسی، ڈائریکٹر اورک ایس ایم آئی یو ڈاکٹر عامر اقبال عمرانی، ڈائریکٹر مہران یونیورسٹی آف انجنیئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی پروفیسر ڈاکٹر انعام بھٹی اور کنسورشیم پارٹنر یونیورسٹیوں کے دیگر عملے اور فیکلٹی ممبران نے بھی شرکت کی۔
کراچی: سندھ مدرسۃ الاسلام یونیورسٹی کےتحت جاب فیسٹ کاانعقادآج کیاجارہاہے۔
تفصیلات کے مطابق سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی کے ڈائریکٹوریٹ آف اسٹوڈنٹس افیئرز اینڈ کونسلنگ اور فیکلٹی کے تعاون سے 31 مئی بروز منگل کو ایس ایم آئی یو جاب فیسٹ کا انعقاد کیا جارہا ہے۔
ڈائریکٹوریٹ آف اسٹوڈنٹس افیئرز اینڈ کونسلنگ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر آصف علی وگن کے مطابق صوبائی وزیر یونیورسٹیز اینڈ بورڈز محمد اسماعیل راہونے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مجیب الدین صحرائی میمن کے ہمراہ 10:30 بجے جاب فیسٹ کا افتتاح کیا۔
ڈاکٹر آصف علی نے کہا کہ اس ایونٹ میں بینکوں سمیت 30 سے زائد ممتاز کمپنیاں شرکت کر رہی ہیں۔اگلے دن، بدھ یکم جون کو طلبہ کی ہفتہ وار تقریبات شروع ہوں گی۔ جسکی افتتاحی تقریب صبح 10:00 بجے منعقد ہوگی۔ جس میں مہمان خصوصی ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضی وہاب اور سیکریٹری یونیورسٹیز اینڈ بورڈز معین الدین صدیقی ہونگے۔
اسلام آباد: علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے لانگ مارچ کے دوران ملتوی شدہ پرچوں کی تاریخوں کااعلان کردیا۔
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے تحت 25مئی کوبی ایڈ(او ڈی ایل)، بی اے(ایسوسی ایٹ ڈگری) ، بی ایس،امن و امان کی صورتحال کے پیش نظرلانگ مارچ کی وجہ سے پروگراموں کے امتحانات ملک بھر میں ملتوی کئے تھے، شعبہ امتحانات نے اِن پرچوں کی نئی تاریخ کا اعلان کردیا ہے، 25مئی کو ملتوی شدہ پرچے اب 23جون کو لئے جائیں گے۔
کنٹرولر امتحانات کے مطابق پہلے سے جاری کردہ رول نمبر سلپس،ا وقات کار، امتحانی مراکزنئی تاریخوں کے لئے کارآمد ہونگے یعنی اِن میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔
علاوہ ازیں ایم اے /ایم ایس سی پروگراموں کے داخلے لیٹ فیس چارجز کے ساتھ 15جون تک جاری رہیں گے۔ داخلہ فارم اور پراسپکٹس یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.aiou.edu.pk پر دستیاب ہیں۔ داخلہ فارم صرف آن لائن موڈ کے تحت جمع کیا جاسکتا ہے۔
اسلا م آباد: فیڈرل بورڈنےملتوی شدہ پرچہ جات کی نئی تاریخوں کااعلان کردیا۔
فیڈرل بورڈکے تحت25مئی کو ملتوی ہونے والا پرچہ 8جون جبکہ26 مئی کو منسوخ ہونے والا پرچہ 9جون کو ہوگا۔
علاوہ ازیںفیڈرل بورڈ کے تحت عملی امتحانات 10جون سے منعقدکئے جائیں گےباقی کے تمام پرجات سے پہلے جاری شدہ شیڈول کے مطاب ہونگے۔
اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف نےہائیرایجوکیشن کمیشن کی بحالی اوربجٹ 2022-23 میں کٹوتی نہ کرنےکی ہدایات جاری کردی
اس حوالے سے وزیراعظم شہباز شریف نے وزارت منصوبہ بندی اور خزانہ کو احکامات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہائیر ایجوکیشن کمیشن کو مسلم لیگ (ن) کے سابق دور کی طرز پر فعال بنایا جائےاورملک بھر کی یونیورسٹیز میں تعلیمی پراجیکٹس کی بحالی پر توجہ مرکوز کی جائےنیز ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے وسائل میں خاطر خواہ اضافہ کیا جائے،اساتذہ اور طالب علموں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں۔
انہوں نےاعلیٰ تعلیم کو عالمی معیار پر استوار کرتے ہوئے پروگرامز کی تعداد میں اضافہ کرنے کی بھی ہدایت کی