ھفتہ, 30 نومبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

 

ایمز ٹی وی(مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا بھر میں کئی کمپنیوں میں وزن اٹھانے والے کارگو کواڈ کاپٹر ڈرون پر کام جاری ہے لیکن ناروے کی ایک کمپنی نے ایسا میگا ڈرون تیار کیا ہے جو ایک انسان کواٹھا کر30 سے 45 منٹ تک سفر کرسکتا ہے۔

اوسلو کی “میجک ایئر” کمپنی نے ایک ایسا طاقتور ڈرون بنایا ہے جو 225 کلو گرام تک وزن اٹھا کر اڑنے کی صلاحیت رکھتا ہے جسے “جی آر آئی ایف ایف 300″ میگا ڈرون کا نام دیا گیا ہے اور وہ 75 کلوگرام وزنی ہے۔ میگا ڈرون کو ہنگامی حالات، زراعت، حکومتی اداروں اور مدد کے لیے بہت آسانی کے ساتھ استعمال کیا جاسکتا ہے۔

میگا ڈرون ایک مرتبہ چارج ہونے پر 30 سے 45 منٹ تک سفر کرسکتا ہے۔ کمپنی کے مطابق وہ اب ایسے ڈرون پر کام کررہی ہے جسے ہیلی کاپٹر کی جگہ استعمال کیا جاسکے گا اس سے تحقیق، آبی وسائل، زرعی نگرانی ، ارضیاتی سروے اور لوگوں کی مدد کا کام بھی لیا جاسکے گا۔

جی آر آئی ایف ایف 300 ڈرون خود ایک انسان کی طرح لمبا چوڑا ہے لیکن اسے اسمبل کرنا، اڑانا اور قابو کرنا بہت آسان ہوتا ہے۔ اس پر خاص قسم کے کیمرے لگے ہیں جو کاک پٹ اور کیپٹن چیئر دونوں طرح سے منظر دیکھنے کی سہولت فراہم کرتے ہیں جب کہ ڈرون میں لائیو ویڈیو فیڈ، ٹیلی میٹری اور دیگر اہم سہولیات بھی دستیاب ہیں لیکن خریدار اس میں بہت سی تبدیلیاں اور اضافے بھی کرسکتے ہیں۔

میجک ایئر کمپنی نے مسلسل 2 سال تک اس پر کام کیا ہے اور اب یہ آزمائش کے لئے تیار ہے جب کہ کمپنی کے مطابق اس ڈرون کا اگلا ورژن 800 کلوگرام تک وزن اٹھا سکتا ہے۔

 

 


ایمزٹی وی(اسلام آباد) وفاقی وزیر تجارت خرم دستگیر نے کہا ہے کہ پچھلے تین سال کے دوران آڑو کی برآمد میں کمی ہوئی ہے، حکومت زرعی شعبے کی برآمدات میں اضافے کے لئے اقدامات کر رہی ہے۔

سینیٹ اجلاس میں احمد حسن اور دیگر ارکان کے سوالات کے جواب میں وفاقی وزیر تجارت خرم دستگیر خان نے ایوان کو بتایا کہ حکومت زرعی شعبے کی برآمدات میں اضافے کے لئے اقدامات کر رہی ہے جبکہ ملک میں پچھلے تین سال کے دوران آڑو کی برآمد میں کمی ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ ،خیبر پختونخوا، جنوبی پنجاب اور دیگر علاقوں میں درآمدی مشینری اور پلانٹس کی قیمت پر پچاس فیصد تک چھوٹ دی جاتی ہے جبکہ ملک بھر میں نئے پلانٹس اور مشینری کی قیمتوں پر سو فیصد مارک اپ کی چھوٹ ہے

 

 


ایمزٹی وی(اسلام آباد)سپریم کورٹ نے فہد قتل کیس میں ازخود نوٹس نمٹا دیا اور فہد ملک کے وکیل کو ہدایت کی ہے کہ وہ دہشتگردی کے سیکشن 7 اے ٹی اے ختم کرنے کے معاملے پر متعلقہ عدالت میں اپیل دائر کرے یہ حکم جمعہ کے روز چیف جسٹس انور ظہیر جمالی نے ان چیمبر سماعت کے دوران جاری کیا ہے.

اس دوران مقدمے کی سماعت کے وقت مقدمہ کی تفتیشی پولیس افسر نے عدالت کو بتایا کہ فہد قتل کیس میں ملوث ملزمان کے حوالے سے چالان مکمل کرکے متعلقہ عدالت میں جمع کروادیا گیا ہے اور مقدمے کی باضابطہ کارروائی جاری ہے .دوران سماعت فہد ملک کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ مقدمے سے 7 اے ٹی اے کی شق ختم کردی گئی ہے جس سے مقدمہ کمزور ہوا ہے اس لئے اس سیکشن کو بحال کیا جائے.

اس پر عدالت نے کہا کہ وہ اس معاملے میں متعلقہ فورم سے رجوع کریں عدالت نے پولیس کو یہ بھی ہدایت کی کہ مقدمے کو آئین اور قانون کے مطابق ڈیل کیا جائے اور متعلقہ میں ملوث ملزمان کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے بعد ازاں عدالت نے درج بالا ہدایات کے ساتھ ازخود نوٹس کیس نمٹا دیا ۔

 

 


ایمزٹی وی(سوات) وزیراعظم نواز شریف کے مشیر امیر مقام کا سوات میں جلسہ عام سے خطاب کے دوران چیئرمین تحریک انصاف پر تنقید کے نشتر برساتے ہوئے کہنا تھا کہ خان صاحب نے یوٹرن میں پی ایچ ڈی کرلیاہے ان کانہ تو اپنے بیانات سے پھرنے کا پتا لگتا ہے اور نہ ہی اپنے ارادوں سے بدلتے ہوئے،انہی جھوٹوں اور یوٹرنز کی وجہ سے 2018 میں ان کے بلے کے ٹکڑے ٹکڑے ہوجائیں گے، جب ان کے وزیراعلی اور تمام وزرا کی تلاشی لی گئی جو عوام کے سامنے سادھو بنے پھرتے تھے وہ سارے کے سارے چور نکلے،انہوں نے پرویز خٹک کو بھی آڑ ےہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ وزیراعلی خیبر پختونخوا نے کرپشن کے تمام ریکارڈ توڑ دئیے ہیں جبکہ خان صاحب کو بھتہ مل رہا ہے جس کی بناءپر وہ اپنی عیاشیوں میں مگن ہیں۔

امیر مقام نے سی پیک سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ مالاکنڈ ڈویژن کو سی پیک کاحصہ بنایا جائےگا،مردان سے سوات تک 102 کلومیٹرطویل گیس پائپ لائن بچھائی جارہی ہے جس پر 3 ارب روپے کی لاگت آئے گی لیکن صوبائی حکومت نے تو معدنیا ت چوری کرنے کی انتہا کی ہوئی ہے انہیں ترقیاتی منصوبوں پر خرچ ہونیوالی رقم سے کوئی سروکار نہیں کہ رقم کہاں سے آئے گی اور کیسے آئے گی انہیں محض اپنی کرپشن کے پیسے سے بھری ہوئی جیبوں کی فکر ہے

 

 


ایمزٹی وی(تعلیم/ اسلام آباد)جعلی ڈگریوں کے اسکینڈل میں بڑی پیشرفت، 15 ارب سے زائد مالیت کی جعلی ڈگریاں اور سرٹیفکیٹ فروخت کرنے والے ایگزیکٹ گروپ کے نائب صدر عمیر حامد عرف شاہ خان کو امریکہ میں گرفتار کرلیاگیا۔ نیویارک کی عدالت میں دائر کیس میں ملزم عمیر حامد اور اس کے ساتھیوں پر دھوکہ بازی جعلسازی اور شناختی کوائف کی چوری کے الزامات عائد کئے گئے ہیں۔

ایف بی آئی اور دیگر تحقیقاتی اداروں کی جانب سے امریکی محکمہ انصاف میں جمع کروائی گئی رپورٹ کے مطابق ایگزیکٹ کمپنی کے پاس ایسے سافٹ ویئر انجینئر تھے جو جعلی تعلیمی اداروں کی ویب سائٹس کو انٹرنیٹ سرچ انجن پر تلاش کئے جانے والے سرفہرست ادارے بنادیتے تھے، یہ کام اس مہارت سے کیا جاتا کہ گوگل جیسے سرچ انجن پر بھی پہلے ایگزیکٹ کے جعلی اداروں کا نام آتا تھا۔

مقامی اخبار کے مطابق ملزم عمیر حامد پاکستان میں ایگزیکٹ سکینڈل میں ضمانت پر رہا ہے۔ حکام کے مطابق پاکستانی کمپنی ایگزیکٹو کے 30 سالہ اہلکار عمیر حامد نے مبینہ طور پر 140 ملین ڈالر کی جعلی ڈگریاں فروخت کیں۔ پاکستان کی جانب سے گزشتہ برس امریکی حکام سے باقاعدہ طور پر ایگزیکٹ کے معاملہ کی تفتیش میں مدد کی درخواست کی گئی تھی۔ بھاری معاوضہ کے بدلے لوگوں کو دی جانے والی ڈگریاں کاغذ کے ٹکڑوں سے زیادہ کچھ اہمیت نہ رکھتی تھیں۔

 

 


ایمزٹی وی(اسلام آباد) وزیر تجارت خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ پاکستان نے بھارت اور اسرائیل کے سوا تجارت کی عالمی تنظیم کے تمام رکن ملکوں کو پسندیدہ ترین ملک کا درجہ دیا ہے۔

سینیٹ کا اجلاس چیئرمین رضا ربانی کی زیرصدارت ہوا جس میں وزیر تجارت خرم دستگیر نے وقفہ سوالات کے دوران ایوان کو بتایا کہ کوئی بھی ملک جو تجارت کی عالمی تنظیم کا رکن بنتا ہے اسے پسندیدہ ترین ملک کا درجہ حاصل ہوجاتا ہے جب کہ بھارت نے پاکستان کو پسندیدہ ترین ملک کا درجہ دینے کے باوجود تجارت پر بہت سی نان ٹیرف پابندیاں عائد کی ہوئی ہیں۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان افریقی ملکوں کے ساتھ تجارتی تعلقات بہتر بنانے پر توجہ دے رہا ہے تاہم تجارتی نمائشوں کے ذریعے افریقی منڈیوں میں پاکستانی مصنوعات کی بہتر تشہیر کیلئے اقدامات تیز کیے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا افغانستان کو پچھلے سال ڈبلیو ٹی او کی رکنیت ملی ہے اور پاکستان نے اس کی بھرپور حمایت کی ہے۔

سلیم مانڈوی والا کی جانب سے توجہ دلاؤ نوٹس کے جواب میں وزیر تجارت خرم دستگیر خان نے ایوان کو بتایا کہ ہماری مسلح افواج کنٹرو ل لائن پر بھارت کی جارحیت کا بھرپور جواب دے رہی ہیں تاہم اس وقت جوابی اقدامات کے طور پر تجارتی پابندیوں کا استعمال موثر ثابت نہیں ہوگا۔

وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی انوشہ رحمان نے ایوان کو بتایا کہ ملک کے کونے کونے میں ٹیلی کام کے انقلاب کو پھیلانے کیلئے کئی منصوبے شروع کئے گئے ہیں۔ انہو نے کہاکہ یونیورسل سروسز فنڈ کے تحت خواتین کو با اختیار بنانے کے مراکز میں 50 کمپیوٹر لیبارٹریاں قائم کی گئی ہیں تاکہ پسماندہ علاقوں سے تعلق رکھنے والی لڑکیوں کو آئی ٹی کی تعلیم فراہم کی جاسکے۔ انہوں نے کہاکہ لڑکیوں کو آئی سی ٹی تربیت فراہم کرنے کیلئے 100 مزید کمپیوٹر لیبارٹریاں قائم کی جائیں گی،۔
انوشہ رحمان نے کہاکہ ملک کے مختلف علاقوں میں نیشنل انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی انٹر شپ پروگرام کا آغاز کیا جارہا ہے جس کے تحت گریجویٹس کو مختلف آئی ٹی کمپنیوں میں ملازمت فراہم کی جائے گی۔

وزیر قانون زاہد حامد نے ریگولیٹری اتھارٹیوں کی وزارتوں کو منتقلی پر وضاحت دیتے ہوئے ایوان کو بتایا کہ یہ منتقلی اصول و ضوابط کے مطابق کی گئی ہے۔ انہوں نے وضاحت کی کہ اس اقدام سے ان کی انتظامی اورمعاشی اختیارات میں کوئی کمی نہیں آئے گی ان اداروں کی آزادی اور خودمختاری کو تبدیل نہیں کیا گیا جب کہ سینیٹ کا اجلاس غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردیاگیا۔

 

 

ایمز ٹی وی( انٹر ٹینمنٹ)اپنی بہترین اداکاری اور رو مانٹک کرداروں میں بھر پو ر جان ڈالنے والے شاہ رخ خا ن نے کہا ہے کہ ان کی کارکردگی ابھی نیشنل ایوارڈ کے قابل نہیں ہے شاید ان کی کوئی بھی پرفارمنس نیشنل ایوارڈ کے معیار پر پوری نہیں اترتی ہے۔محنت جاری رکھو ں گا اور نیشل ایوارڈبھی جیت لوں گا۔

ان خیالا ت کا اظہار انھوں نے ممبئی میں انڈین اکیڈمی ایوارڈ کے آغاز کے موقع پر کیا۔ٹیلی ویژن پر تنقید کر تے ہو ئے شاہ رخ خان نے کہا کے یوارڈ کی ساکھ کو ٹیلی ویژن ایوارڈ نے متاثر کیا ہے بلکہ ٹیلی ویژن نے ایوارڈ کی تقاریب کو تباہ کر دیا ہے۔ جس کی وجہ سے یہ ٹیلی ویژن پروگرام بن کر رہ گئے ہیں۔
واضع رہے کے ہر طرح اورہر رنگ کا ایواڈ کنگ خان کے پا س ہے سوائے 'نیشنل ایوارڈ"کے۔

 

 

ایمز ٹی وی (انٹر ٹینمنٹ) یہاں بات نہ ہی و زیر اعظم نواز شریف اور تحریک انصاف کے عمران خان کی ہو رہی ہے اور نہ ہی با لی ووڈ اداکار شاہ رخ خان اور سلمان خان کی بلکہ بات ہو رہی ہے "مانو بلی اور ڈینجرس ڈاگ" کی۔
60 ملین ڈالر لاگت سے بنے والی چائنیز امریکن تھری ڈی اینیمیٹیڈ کامیڈی فلم "راک ڈاگ" کا پہلا ٹریلر جا ری کر دیا گیا ہے۔ فلم آئندہ سال 24فروری کو امریکی سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

ہدایت کار رایش بر یننن کی اس دلچسپ فلم کہا نی ایک کتے کے گرد گھومتی ہے جیسے موسیقی سے بے حد لگا و ہے اور اسے موسیقی کی تعلیم حاصل کرنے کے لیے اپنی ازلی دشمن بلی کی مدد لینا پڑتی ہے اور پھر ان کی ہلکی پھلکی نوک جھونک اور شراتوں کے ساتھ فلم کی دلچسپ اور مزیدار کہا نی آگے بڑھتی ہے۔"راک ڈاگ "امبروینگ اور ڈیوڈ ملر کی مشتر کہ پروڈیوس کی ہے۔
اور اسکے کرداروں پر پسِ پردہ آواز ہالی ووڈ اداکاروں کی ہے جن میں، ایڈی ایزارڈ،جے کے
سمن،جارج کاگارشیاءاور لیوک وِلسن کے نام شامل ہیں۔

 

 

ایمز ٹی وی ( انٹر ٹینمنٹ)فلموں میں کا میا بی کے حوالے سے بھلے ہی عامر خان اور سلمان خان ٓاگے ہوں مگر ٹیکس کی ادائیگی میں جادو کے دوست اور بالی ووڈ کے کرش ریتک روشن نے ان دونوں خان کو پیچھے چھوڑ دیا ہے ۔

تفصیلات کے مطا بق وسط دسمبر تک بالی ووڈ اسٹا ر ریتک روشن سب سے زیا دہ ایڈوانس ٹیکس ادا کر کے سر فہرست ہیں ۔گزشتہ برس کے مقابلے ریتک روشن کی آمدنی میں 15فیصد اضافہ ہوا ہے اور انھوں نے 80کروڑروپے ایڈوانس ٹیکس ادا کیا ہے۔ گزشتہ برس ریتک روشن نے 50کروڑروپے ٹیکس ادا کیا تھا ۔

ستمبر2016اداکار سلمان خان 16کروڑروپے ادا کر کے سر فہرست تھے۔ جبکہ عامر خان نے رواں مالی سال میں 74 کروڑ روپے اداکر کے دو سرے نمبر پر ہیں۔ تیسرے نمبر پر ڑرنبیر کپور نے 37کروڑ روپے ٹیکس ادا کیے جبکہ اکشے کمار 10کروڑ روپے ٹیکس کی ادائیگی کے بعد پانچوں نمبر پر ہیں ۔

 

 


وفاقی حکومت نے کراچی میں آصف علی زرداری کے دوست کے دفاتر پر چھاپے سے لا تعلقی کا اظہار کردیا ۔وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ کراچی میں گرفتاریوں کے حوالے سے حکومت کا کوئی کردار نہیں ہے ۔

ذرائع کے مطابق انہوں نے کہا کہ گرفتاریاں ،چھاپے اور آپریشن سے متعلق تمام معاملات اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں طے ہوتے ہیں ۔مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ سیاسی جماعتیں جرائم پیشہ عناصر کی پشت پناہی نہ کریں ۔

واضح رہے کہ رینجرز نے سابق صدر مملکت آصف علی زرداری کے قریبی ساتھیوں اور اہم سیاسی رہنماﺅں کے دفاتر اور فرنٹ مین کے گھر پر چھاپوں کے دوران 4 افراد کو حراست میں لے کر منی لانڈرنگ سے متعلق اہم ریکارڈ قبضے میں لے لیا ہے۔ یہ چھاپے ایسے وقت میں مارے گئے ہیں جب آصف علی زرداری دبئی سے کراچی پہنچے ہیں ۔