Reporter SS
ایمز ٹی وی(صحت) قومی ادارہ صحت نے کراچی کے علاقے ملیر میں پھیلی پراسرار بیماری کے چکن گونیا ہونے کی تصدیق کر دی۔
ڈائریکٹر ہیلتھ ڈاکٹر عبدالواحد اور سیکریٹری ہیلتھ ڈاکٹر فضل اللہ کا کہنا ہے کہ سعود آباد اسپتال سے5 مریضوں کے خون کے نمونے لیے گئے تھے۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ خون کے نمونے کی رپورٹ این آئی ایچ سے موصول ہوگئی،ان میں سے 3کیسز میں چکن گونیا کی تصدیق ہوئی ہے۔
محکمہ صحت کو مرض کی تشخیص کے حوالے سے بھیجے گئے خون کے نمونوں کا انتظار ہے۔اسپتال ذرائع کے مطابق مرض سے متاثر ہونے والے افراد میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں، جنہیں طبی امداد دینے کے بعد اسپتال سے روانہ کردیا۔گیا ہے
حکام کے مطابق اس بیماری کے مریضوں کی تعداد میں اب کمی واقع ہورہی ہے،اسپتال میں انسداد ملیریا کنٹرول پروگرام کی جانب سے اسپرے اور مچھروں کا لاروا جمع کرنے کا کام شروع کردیا گیا ہے۔
ایمزٹی وی(کراچی) پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیرمین آصف علی زرداری ڈیڑھ سال بعد دبئی سے وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔ آصف علی زرداری کے خصوصی طیارے نے کراچی کے اولڈ ٹرمینل پر لینڈ کیا جہاں ان کے استقبال کے لئے جیالوں کی بڑی تعداد موجود ہے۔ کارکنوں کی جانب سے بھنگڑے ڈالے جا رہے ہیں اور پارٹی ترانوں پر رقص کیا جا رہا ہے۔
پیپلزپارٹی کی جانب سے مختلف علاقوں میں استقبالیہ کیمپس بھی لگائے گئے ہیں جب کہ آصف علی زرداری کی وطن واپسی کے موقع پر اونٹوں اور بکروں کا صدقہ بھی دیا گیا۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اور سابق وزیراعلیٰ قائم علی شاہ سمیت پیپلز پارٹی کے دیگر رہنماؤں نے سابق صدر کا استقبال کیا۔
پیپلز پارٹی کی جانب سے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر آصف زرداری کے بلاول ہاؤس پہنچنے کے راستے کو خفیہ رکھا جارہا ہے۔ آصف زرداری بلاول ہاؤس پہنچنے کے بعد پارٹی رہنماؤں کے اجلاس کی بھی صدارت کریں گے۔
آصف زرداری 24 دسمبر کو پارٹی کے ارکان اسمبلی سے ملاقات کریں گے اور 26 دسمبر کو لاڑکانہ روانہ ہوں گے جہاں وہ 27 دسمبر کو اپنی اہلیہ اور سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو کی برسی کی تقریب سے خطاب کریں گے۔
ایمز ٹی وی(صحت) جگر انسان جسم کے ان حصوں میں سے ایک ہے جن کو عام طور پر اس وقت تک سنجیدہ نہیں لیا جاتا جب تک وہ مسائل کا باعث نہیں بننے لگتے اور کچھ لوگوں کے لیے بہت تاخیر ہوجاتی ہے۔
جگر کا درست طریقے سے کام کرنا متعدد وجوہات کے باعث اچھی صحت کے لیے انتہائی ضروری ہے تاہم اس کی بڑی اہمیت یہ ہے کہ ہم جو کچھ بھی کھاتے ہیں اسے ہضم کرنے کے لیے جگر کی ضرورت ہوتی ہے۔
تو اس میں کسی بھی قسم کی خرابی یا بیماری کی صورت میں جو علامات سامنے آتی ہیں وہ بھی اکثر افراد نظر انداز کردیتے ہیں۔
مگر ایک چھوٹی سی عادت آپ کو جگر کے امراض کا شکار بنا سکتا ہے، اور وہ ہے مناسب مقدار میں پانی نہ پینا۔
یہ بات امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔
فنکشنل میڈیکل انسٹیٹوٹ کی تحقیق کے مطابق جسم میں پانی کی کمی براہ راست جگر کی جسم کے نقصان دہ اجزاءکو فلٹر کرنے کی صلاحیت کو متاثر کرتی ہے۔
تحقیق میں بتایا گیا کہ جب انسان پانی کا کم استعمال کرتے ہیں تو جگر ڈی ہائیڈریشن کا شکار ہونے لگتا ہے اور ان اجزاءکو کھونے لگتا ہے جو جسم کے باقی حصوں کی نگہداشت کا کام رتے ہیں۔
تحقیق کے مطابق ایسا ہونے کی صورت میں جگر کے مہلک امراض کا خطرہ بڑھ جاتا ہے اور لوگوں کو اکثر ان کا علم کافی دیر سے ہوتا ہے۔
محققین نے لوگوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ مناسب مقدار میں پانی کے استعمال کو ہر صورت میں یقینی بنائیں چاہے موسم سرد ہی کیوں نہ ہو۔
ایمز ٹی وی (مانیٹرنگ ڈیسک)کیلیفورنیا کی اسٹارٹ اپ کمپنی ’’اینرگوس‘‘ ایک مڈرینج وائرلیس چارجنگ نظام پر کام کررہی ہے جو 15 فٹ کی دوری پرموجود کسی آلے کو چارج کرسکتا ہے اور خیال ہے کہ وہ فرم ایپل کے لیے کام کررہی ہے۔
ٹیکنالوجی تجزیہ کار کئی ماہ سے کہہ رہے ہیں کہ اگلے آئی فون میں انقلابی تبدیلیاں آسکتی ہیں جن میں خمیدہ کونوں والا اسکرین اور دیگر حیرت انگیز فیچر شامل ہیں جب کہ اینرگوس اور ایپل کے درمیان کئی اہم معاہدے بھی ہوئے ہیں جو نئے آئی فون میں اہم تبدیلیوں کی وجہ بن سکتے ہیں۔کیلیفورنیا کی اسٹارٹ اپ کمپنی ’’اینرگوس‘‘ ایک مڈرینج وائرلیس چارجنگ نظام پر کام کررہی ہے جو 15 فٹ کی دوری پرموجود کسی آلے کو چارج کرسکتا ہے اور خیال ہے کہ وہ فرم ایپل کے لیے کام کررہی ہے۔
ٹیکنالوجی تجزیہ کار کئی ماہ سے کہہ رہے ہیں کہ اگلے آئی فون میں انقلابی تبدیلیاں آسکتی ہیں جن میں خمیدہ کونوں والا اسکرین اور دیگر حیرت انگیز فیچر شامل ہیں جب کہ اینرگوس اور ایپل کے درمیان کئی اہم معاہدے بھی ہوئے ہیں جو نئے آئی فون میں اہم تبدیلیوں کی وجہ بن سکتے ہیں۔
اس کے علاوہ اینرگوس ایپل کی شریک کمپنیوں ڈائیلاگ سیمی کنڈکٹر اور پیگاٹران کے ساتھ بھی کام کررہی ہیں۔ اینرگوس نے چھوٹے اینٹینا سے بجلی دور بھیجنے کے کئی کامیاب تجربات بھی کیے ہیں اور اب وہ تجارتی پیمانے پر وائرلیس چارجنگ پر کام کررہی ہے جس کا مطلب ہےکہ اب فاصلے پر رہتے ہوئے آپ کسی تار کے بغیر آئی فون چارج کرسکیں گے۔
اگلے سال آئی فون کی دسویں سالگرہ بھی ہے اور ایپل اس موقع پر دنیا کو ایک بار پھر حیران کرنا چاہتی ہے۔ اسی طرح مکمل شیشے کا ایسا ڈسپلے بھی ہوسکتا ہے جس کے کنارے خمیدہ ہوں گے اور ہوم بٹن کو بھی ٹچ اسکرین کا حصہ بنایا جائے گا۔ مکمل گلاس کیسنگ کے ذریعے ہی وائرلیس چارجنگ ممکن ہوسکے گی۔
اس لحاظ سے آئی فون کے اگلے سیٹ میں ایک نئی اور خوشگوار تبدیلی متوقع ہے جب کہ پلاسٹک او ایل ای ڈی اسکرین، ڈویل لینس تھری ڈی کیمرہ اور پورا سفید سیٹ بھی متوقع ہے۔
ایمزٹی وی(اسلام آباد)حویلیاں میں حادثے کے نتیجے میں تباہ ہونے والے پی آئی اے کے طیارے کا ملبہ اکٹھا کر لیا گیا ہے ۔
ذرائع کے مطابق پی آئی اے ترجمان کا کہنا ہے کہ 7دسمبر کو چترال سے اسلام آباد آنے والے پی آئی اے کے بدقسمت طیارے کا ملبہ جمع کر لیا گیا ہے جسے اسلام آباد منتقل کیا جائے گا ۔
ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ملبے کو ایک سے 2روز کے اندر اسلام آباد منتقل کر دیا جائے گا ۔ یاد رہے پی آئی اے کا اے ٹی آر طیارہ حویلیاں کے مقام پر گر کر تباہ ہو گیا تھا جس کے نتیجے میں معروف نعت خواں جنید جمشید انکی اہلیہ اور ڈی سی چترال بھی لقمہ اجل بن گئے تھے ۔
ایمز ٹی وی ( صحت) ایک ایسا آسان گھریلو نسخہ پیش خدمت ہے جسے استعمال کرکے نہ صرف کان کا درد ختم ہوجاتا ہے بلکہ ہر عمر کے لوگوں میں 97 فیصد تک سماعت بھی بحال ہوسکتی ہے۔
یہ ایک پرانا اور آزمودہ گھریلو نسخہ ہے جو صدیوں سے ہمارے یہاں رائج چلا آرہا ہے لیکن طبی ترقی کے نام پر جدید دوائیں استعمال کرنے کے چکر میں آج اکثر لوگ اسے بھلا چکے ہیں۔ اگر کان میں درد ہو یا درست طور پر سنائی نہ دے رہا ہو تو لہسن کے 3 جوے (چھلے ہوئے)، زیتون کا تیل، روئی کا پھویا اور ایک عدد ڈراپر لیں، لہسن کے تینوں جووں کو پانی سے دھونے کے بعد انہیں اچھی طرح سے کچل کر ان کا رس نکال لیں، اب ایک سے دو کھانے کے چمچے زیتون کے تیل میں لہسن کے جووں کا عرق ملائیں اور اس محلول کو ایک ڈراپر میں بھرلیں۔
کان کے درد یا سماعت کی خرابی میں اس محلول کے 3 سے 4 قطرے کان میں ڈالیں اور روئی کے پھوئے سے کان کو بند کردیں۔
اب کروٹ لے کر کچھ دیر کے لیے ایسے لیٹ جائیں کہ یہ محلول کان میں مزید اندر تک پہنچ جائے۔ ہوسکے تو ایک گھنٹے تک کروٹ کے بل لیٹے رہیں اور اگر تکلیف یا سماعت میں کمی کی شکایت زیادہ شدید ہو تو اوپر دیا گیا سارا عمل رات کو سونے سے پہلے کریں تاکہ زیتون کے تیل اور لہسن کے عرق کو زیادہ دیر تک اپنا کام کرنے کا موقعہ ملے۔ پہلی بار ہی میں کان کی تکلیف جاتی رہے گی البتہ سماعت بہتر ہونے میں یہی عمل 3 سے 4 دن (یا پھر ایک ہفتے) تک دُہرانا ہوگا۔
ایمز ٹی وی(مانیٹرنگ ڈیسک) سائنسدانوں نے بہت سی بیماریوں کو 86 فیصد درستگی سے شناخت کرنے والا ایک آلہ تیار کیا ہے۔
اس سے قبل قدیم حکیم مریضوں کے پیٹ کی آواز، سانس کی بو حتیٰ کہ پسینے کے ذائقے سے بھی مرض شناخت کرنے کے ماہر تھے اور اب جدید طب بھی اسی جانب راغب ہورہی ہے۔ ماہرین نے اس طریقے کے ذریعے پارکنسن اور کینسر 86 فیصد درستگی سے شناخت کیا ہے۔
انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی نے سانس نوٹ کرنے والا ایک آلہ بنایا ہے جس میں سونے کے نینوذرات کو استعمال کیا گیا ہے اور معلوم کیا ہے کہ 13 مختلف امراض کی صورت میں سانس کے ذریعے ان کی شناخت کی جاسکتی ہے۔ ایک ٹیسٹ پر مشکل سے 4 ہزارروپے خرچ ہوتے ہیں اور اسے 1400 مریضون پر کامیابی سے آزمایا گیا ہے۔
اس ٹیسٹ کے ذریعے 18 مختلف کینسر، حاملہ خواتین میں خون کی کمی اور دوسرے مرض کو بھی سونگھا جاسکتا ہے۔ اس تحقیقی رپورٹ کے مصنف کا کہنا ہےکہ ہر بیماری فنگر پرنٹ کی طرح ایک خاص شناختی بو رکھتی ہے اور اسے معلوم کرنے کے لیے ہم نے ایک چھوٹا اور قابلِ اعتماد آلہ بنالیا ہے۔
جو مریض آنتوں کی کلونوسکوپی اور ایسے دوسرے ٹیسٹ سے ڈرتے ہیں وہ بہت آسانی سے سانس کا ٹیسٹ کرارہے ہیں۔ ڈاکٹروں نے ایک چھوٹے سے ڈبے میں سونے کے چھوٹے چھوٹے نینو ذرات داخل کیے جو مختلف کیمیکل کی صورت میں اپنی برقی مزاحمت (ریزسٹنس) تبدیل کرلیتے ہیں۔ ماہرین نے کتے کی سونگھنے کی حس کو دیکھتے ہوئے اسے تیار کیا ہے۔
کیمیکل سینسر سے آنے والی معلومات ایک کمپیوٹر سافٹ ویئر تک جاتی ہے جہاں تجزیہ کرکے بتایا جاتا ہے کہ مریض کس بیماری میں مبتلا ہوسکتا ہے ۔ اس عمل میں 80 فیصد سے زائد کامیابی ملی ہے جو ایک خوش آئند بات ہے۔
ماہرین نے اپنے ملک سمیت دیگر تین ملکوں میں اس ٹیسٹ کو 5 سال تک ٹیسٹ کیا ہے۔ اسے 17 مختلف امراض کے لیے استعمال کیا گیا ہے جن میں دو طرح کے پارکنسن، گردے فیل ہونے، ملٹی پل اسکلیروسس، کروہن کا مرض، السر، بوویل سنڈروم اور شریانوں میں ہائی بلڈ پریشر وغیرہ کو آزمایا گیا ہے۔ 1400 سے زائد مریضوں میں اسے درستگی سے دیکھا گیا ہے۔ اس کے علاوہ الزائیمر کی ابتدائی علامات بھی اس سے سونگھی جاسکتی ہیں۔
ایمزٹی وی(اسلام آباد) وزیراعظم نواز شریف سے نئے ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار نے ملاقات کی جس میں ملکی سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم نواز شریف سے نو منتخب ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار نے اسلام آباد میں ملاقات کی جس میں ملکی سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعظم نواز شریف نے نئے ڈی جی آئی ایس آئی کو ان کی ذمہ داریوں کے حوالے سے گائیڈ لائن دی جب کہ ملاقات میں ملک کو درپیش اندونی و بیرون مسائل کے ساتھ خطے کی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
واضح رہے کہ لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار کو چند روز قبل ہی لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر کی جگہ ڈی جی آئی ایس آئی تعینات کیا گیا ہے اور وہ آج اپنے عہدے کا چارج سنبھالیں گے۔
ایمز ٹی وی(مانیٹرنگ ڈیسک) مانیں یا نہ مانیں مگر پاکستانی عوام ڈونلڈ ٹرمپ کے بارے میں جاننا چاہتی ہے۔
کم از کم گوگل کا تو یہی کہنا ہے۔
جی ہاں دنیا بھر میں جس شخصیت کو گوگل میں سب سے زیادہ سرچ کیا گیا وہ کوئی اور نہیں امریکا کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ ہیں۔
ایک رپورٹ میں گوگل کے دیئے گئے ڈیٹا کے حوالے سے بتایا گیا کہ دنیا بھر کے لوگ کسی اور کے مقابلے میں ڈونلڈ ٹرمپ کے حوالے سے سب سے زیادہ تجسس کے شکار رہے۔
پاکستان، بھارت، سری لنکا، روس اور سعودی عرب سے لے کر 88 ممالک میں ڈونلڈ ٹرمپ سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی شخصیت رہے۔
اس مقبولیت کے لیے گوگل نے 2015 سے 2016 کے دوران ہر ملک کی شخصیت کو سرچ کیے جانے والے ڈیٹا کا جائزہ لے کر ڈونلڈ ٹرمپ کو سرفہرست قرار دیا۔
اسی طرح برازیل میں سابق صدر لیولا ڈی سلوا سرفہرست رہیں، جبکہ کولمبیا اور سنگاپور میں اولمپک گولڈ میڈلسٹ بالترتیب ماریانا پاجون اور جوزف اسکولنگ کو غلبہ حاصل رہا۔
مراکش کے باسیوں کو لیونارڈو ڈی کیپرو کے بارے میں جاننے کا شوق تھا تو مونٹی نیگرو میں گی گی حدید اور تیونس میں انجلینا جولی سرفہرست رہیں۔
ایمزٹی وی(دبئی)سابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے وطن واپسی پر بھرپور سیاست کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملکی معاملات پر کوئی مفاہمت نہیں ہو گی۔
تفصیلات کے مطابق آصف علی زرداری نے وطن واپسی سے پہلے دبئی میں پارٹی رہنماﺅں سے مشاورت کی۔ ان کا کہا تھا کہ وہ وطن جانے پر انتہائی پرجوش ہیں اور حوصلے بلند ہیں۔
آصف علی زرداری نے دوستوں سے دعاﺅں کی درخواست بھی کی۔
اس موقع پر سابق صدر نے وطن واپسی پر بھرپور سیاست کرنے کا اعلان بھی کیا اور کہا کہ سیاست صرف وطن اور عوام کیلئے ہو گی اور ملکی معاملات پر کوئی مفاہمت نہیں کی جائے گی۔