ھفتہ, 30 نومبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

 

ایمز ٹی وی( انٹر ٹینمنٹ) پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) نے کر سمس کے مو قع پر خصوصی کھیل تیار کیا ہے ۔ جو کہ کر سمس کی رات 24 دسمبر کو پی ٹی وی ہوم سے نشر کیا جائے گا۔

ڈرامے کے آخر میں ارچ بشپ آف لا ہور سبشٹن شا کا کر سمس کے موقع پر دیا گیا پیغام بھی شامل کیا
گیا ہے۔
ڈرامہ کی کاسٹ میں خاور خان ، بینش، سمبل، بینا خان ، شیبا، ولیم، صفیہ بٹ، جوسوا ، شاہجہان شامل ہیں جبکہ ڈرامہ کے مصنف فردوس کامران توشی اور پروڈسر آغا قیصر عباس ہیں۔
اس ڈرامہ میںمعاشرے کے مختلف پہلوو¿ں کو اُجاگر کیا گیا ہے۔

 

 


ایمزٹی وی(اسلام آباد) سپریم کورٹ نے رجسٹرار سندھ ہائی کورٹ کو سپرماڈل ایان علی کا نام ای سی ایل میں شامل کیے جانے کے خلاف درخواست کی سماعت کے لیے 9جنوری کی تاریخ مقرر کرنے اور ایک ہفتے کے دوران فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بنچ نے ماڈل ایان علی کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت کی۔ ایان علی کے وکیل لطیف کھوسہ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ پرویز مشرف کو باہر جانے دیا گیا جبکہ ان کی موکلہ ایان علی کو عدالتی حکم کے باوجود بیرون ملک جانے سے روکا گیا۔ سندھ ہائی کورٹ نے ایان علی کے بیرون ملک جانے سے متعلق گزشتہ درخواست پر اپنے فیصلے میں قرار دیا تھا کہ وزیر داخلہ نے ساری طاقت ایک خاتون کو روکنے میں صرف کی ، وزیرداخلہ یہ انرجی دہشت گردی کے خلاف استعمال کرتے تو مثبت نتائج نکلتے۔

جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیے کہ ملک میں عدلیہ آزاد ہے اور جج صاحبان اپنے ضمیر کے مطابق فیصلے کرتے ہیں ، ہم کسی کے کہنے یا دبائو پر فیصلہ نہیں کرتے۔ ہائی کورٹ کے فیصلے تک کیس کی سماعت میں پیش رفت نہیں ہوسکتی۔ عدالت نے رجسٹرار سندھ ہائی کورٹ کو حکم دیا کہ سندھ ہائی کورٹ 9جنوری سے شروع ہونے والے ہفتے میں ایان کی درخواست کی سماعت کرے اور ایک ہفتے میں درخواست پر فیصلہ کرے۔

 

 


ایمزٹی وی(کوئٹہ)بلوچستان میں تحریک انصا ف کے رہنما اور مقامی سردار یار محمد رند نے قطری خاندان کو اپنے علاقے میں تلور کے شکار کی مشروط اجازت دے دی ۔
ذرائع کے مطابق انہوں نے بتا یا کہ قطری خاندان ان کے دوستوں کو لے کر ان کے پاس آئے تھے اور معذرت کی ۔تحریک انصاف کے رہنما نے یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ آبادیوں میں نہیں جائیں گے اور فصلوں میں شکار نہیں کریں گے ،قطری خاندان کو جو علاقے الاٹ کیے گئے ہیں ،و ہ ان تک ہی محدود رہیں گے ۔

ان کا کہنا تھا کہ ان شکاری قافلوں کے پاس پچاس سے سو گاڑیاں ہوتی ہیں اور جہاں تلو ر جاتا ہے وہ اس کا پیچھا کرتے ہیں ،اس دوران وہ لوگوں کی فصلوں کو روند دیتے ہیں اور اس وقت فصلیں بھی کٹائی کے لیے تیار ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ ذاتی مسئلہ نہیں تھا اس وجہ سے ہم نے حامی بھر لی ۔واضح رہے کہ کچھی کے لوگوں نے قطری خاندان کے خلاف احتجاج کیا تھا ۔

 

 


ایمزٹی وی(اسلام آباد)دفترخارجہ اسلام آباد میں ہفتہ وار میڈیا بریفنگ کے دوران نفیس زکریا نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں جاری ہیں، 5 ماہ میں 10 ہزار بے گناہ کشمیری گرفتارکیے گئے ہیں، غیرکشمیریوں کو ڈومیسائل دے کرمقبوضہ کشمیرمیں آباد کیا جارہا ہے جو کہ غیر قانونی ہے، بھارت مقبوضہ کشمیر میں یو این ملٹری آبزرور گروپ کو رسائی نہ فراہم کر کے بھی اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی کا مرتکب ہو رہا ہے، پاکستان مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کو مختلف فورمز پر بارہا اٹھا چکا ہے اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا معاملہ بھی عالمی سطح پر اٹھا رہاہے۔

پاک افغان تعلقات کے حوالے ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان نے دہشت گردوں کے خلاف کامیابی سے آپریشن ضرب عضب کامیابی سے کیا، دیگر ممالک کی جانب سے پاکستان کی انسداد دہشت گردی کے خلاف کامیابیوں اور قربانیوں کو بھی سراہا گیا ہے، افغانستان میں امن و امان کا قیام پاکستان کے مفاد میں ہے، افغانستان میں قیام امن کی غرض سے پاکستان تمام تر کوششیں کر رہا ہے، پاکستان اپنی سرزمین کسی دوسرے ملک کے خلاف استعمال نہیں ہونے دے گا۔

نفیس زکریا نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم کا سقوط ڈھاکا سے متعلق بیان، کلبھوشن یادیو کی پاکستان سے گرفتاری ، بھارتی سفارت خانے میں سفارتی لبادے میں تعینات را اور آئی بی کے افسران اور بھارتی سلامتی مشیر اجیت دوول کا بیان پاکستان میں عدم استحکام پھیلانے کے واضح ثبوت ہیں۔ نریندر مودی کے حالیہ بیان کے بعد یہ معاملہ دوبارہ عالمی برادری کے سامنے اٹھائیں گے۔

سعودی عرب کی جیلوں میں موجود پاکستانی شہریوں سے متعلق ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ سعودی عرب کی مختلف جیلوں میں 780 پاکستان مقید ہیں، جن میں 728 پاکستانی سعودی عرب کی مغربی جیلوں میں قید ہیں۔ پاکستانی سفارت خانہ ان کی امداد کررہا ہے اور انہیں لیبر کورٹ کی سہولیات بھی فراہم کر رہا ہے۔ پاکستانی قونصل خانوں میں روزانہ کی بنیاد پر 160 سے 170 پاکستانیوں کے کیس دیکھے جا رہے ہیں۔

 

 



ایمز ٹی وی(مانیٹرنگ ڈیسک) تصویروں کو مزید بہترین بنانے کےلئے لوگ مختلف ایپس کا سہارا لیتے ہیں۔ لیکن اگر تصویروں کو ایڈٹ کرنے کے لئے صحیح ایپ کا انتخاب نہیں کیا جائے تو تصویروں کی کوالٹی خراب ہوجاتی ہے۔

اگر آپ اپنی تصویریں اچھی ایڈٹ کرنا چاہتے ہیں اور ان کی کوالٹی کو بھی برقرار رکھنا چاہتے ہیں تو نیچے دی گئی ایپس کو انسٹال کریں۔

pixlr
یہ اینڈرائیڈ فون کی آسان ترین فوٹو ایڈیٹنگ ایپ ہے۔ اس ایپ میں 2 ملین سےزائد افیکٹس، اوور لیز اور فلٹرزکے کمبی نیشن موجود ہیں۔ جو آپ کی تصویروں پر چار چاند لگا دیتے ہیں۔ اس کے علاوہ اس ایپ کے ذریعے آپ اپنی تصویر منٹوں میں کورپ کرسکتے ہیں اور تھوڑا اسپارک ڈال کر تصویر کو برائٹ کرسکتے ہیں۔

vsco
یہ ایپ آپ کی تصویروں کو ایک بہت بڑے آرٹ پیس میں تبدیل کرسکتی ہے۔ اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کی تصویریں تھوڑی ڈارک آئیں اور پروفیشنل قسم کی لگیں تو آپ اس ایپ کو ضرور انسٹال کریں۔

snapspeed
اس ایپ میں بہت سارے ایڈیٹنگ ٹولز موجود ہیں جوکہ بہترین طریقے سے کام کرتے ہیں۔

 

 

 

ایمزٹی وی(تعلیم/ کراچی)بے نظیر بھٹو شہیدیونیورسٹی لیاری نے امتحانات ملتوی کردیئے۔ جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق بے نظیر بھٹو شہید یونیورسٹی لیاری کے تحت ہونے والا بی کام پارٹ ون (ریگولر و پرائیوٹ) کے 23دسمبر کو ہونے والے امتحانات ملتوی کردیا گیا ہے۔

جبکہ نئی تاریخ کااعلان بھی کردیا گیا ہے۔ملتوی ہونے والا پرچہ اب 23جنوری2017 کو مقررہ اوقات میں ہوگا جبکہ باقی پرچے اپنے معمول کے مطابق ہونگے، یونیورسٹی کی انتظامیہ نے امتحانات کے موقع پر طالبات کو پک اینڈ ڈراپ کے لئے ٹرانسپورٹ کی سہولت مہیا کی ہے جو 24 دسمبر سے دونوں شفٹوں میں صبح کے پرچوں کے لئے 8 بجے اور دوپہر کے پرچوں کے لئے 12بجے ملیر سٹی سے دستیاب ہوگی اور امتحان کے بعد طالبات کو واپس پہنچایا جائے گا۔

ریگولر طلبا وطالبات کے امتحانات پیر صبح 10:00تا دوپہر 1:00 بجے تک جبکہ پرائیوٹ طلبا و طالبات کے امتحانات دوپہر 2:30 بجے تا شام 5:30 بجے ہوںگے اور امتحانی مرکز بینظیر بھٹو شہید یونیورسٹی لیاری کا مین کیمس ہوگا

 

 

ایمز ٹی وی(مانیٹرنگ ڈیسک) پالتو جانوراپنے مالکان کےنفسیاتی علاج میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔برطانوی ماہرین کے مطابق ان کے ذریعے انسان کی نفسیاتی تھراپی قابل ستائش ثابت ہو سکتی ہے۔

مانچسٹر یونیورسٹی میں ہونےوالی تحقیق کے مطابق پالتو جانور اپنے مالک کے ساتھ معاشرتی تعاون قائم کرلیتے ہیں ۔ایک ساتھ رہنے سےانسان اور جانور میں ایسامحفوظ رشتہ اور تعلق قائم ہو جاتا ہے جواکثر انسانوں کے درمیان دیکھنے میں نہیں آتا۔ نفسیاتی مسائل میں گھرے افراد اپنے پالتو جانوروں کے ساتھ وقت گزارنے کو ترجیح دیتے ہیں۔

تحقیق کی سربراہ ہیلن بروکس کا کہنا ہے کہ اگرچہ پالتو جانوروں کے ذریعے انسان کی نفسیاتی تھراپی قابل ستائش ہے مگر انسان کی شدید ذہنی بیماری کے لیے جانوروں کا استعمال کیسے مفید ثابت ہو سکتا ہے، اس کے بارے میں مزید تحقیق کی ضرورت درپیش ہے۔

پالتو جانوروں کے فائدے بیان کرتے ہوئے وہ کہتی ہیں کہ جانور ہر وقت اپنے مالک کو مصروف رکھتا ہے، مسلسل اس کی توجہ بٹاتا ہے اور مخلص دوستوں کی طرح پریشانی،غم و غصے میں ساتھ دے کر اس کے ذہن میں خودکشی یا دیگر پریشان کن خیالات آنے سے روکتا ہے۔خاص کر یہ ان لوگوں کے لیے مددگار ہوتے ہیں جن کے انسانی رابطے محدود ہوں اور وہ اپنا زیادہ تر وقت گھر پر گزارتے ہیں۔

بروکس اور ان کے ساتھیوں نے طویل مدتی ذہنی صحت کے مسائل کی تشخیص کے لیے 54 لوگوں کےانٹرویو کیے اوران سےپالتو جانوروں کی اپنے مالک کی زندگی میں حیثیت کے بارے میں سوالات کیے ۔

سروے میں شریک ایک شخص کا کہنا ہے کہ میں اپنے پالتو کتے پر لوگوں سے زیادہ اعتماد کرتا ہوں۔میں اس کےساتھ ہلنا پسند کرتا ہوں،وہ میرا ہم راز ہے۔ایسا کرنے سے میں لوگوں کے بلاوجہ کے سوالوں کے جواب دینے سے بچ جاتا ہوں۔

تحقیق میں شریک ایک خاتون کا کہنا ہے، میری پالتو بلی کو معلوم ہے کہ کب اسے میری گود میں بیٹھنا چاہئے اور کب نہیں۔مجھے اسے کچھ بتانے کی ضرورت نہیں پڑتی۔اسے میری ہر چیز کا خیال رہتا ہے۔

تحقیق میں شریک ساٹھ فیصد ایسے لوگ تھے جو اپنے پالتو جانوروں کو سب سے زیادہ عزیز رکھتے ہیں۔بروکس کہتی ہیں تحقیق کے بعد ہم اس نتیجے پر نکلے کہ ہمیں نفسیاتی بیمار اور ذہنی طور پر پریشان لوگوں کے علاج کے لیے دوا سازی پر انحصار کرنےکےبجائےپالتو جانوروں جیسی غیر طبی سہولت کا فائدہ اٹھانا چاہئے

 

 

ایمزٹی وی(تعلیم کوئٹہ) قلعہ سیف اللہ کے نجی اسکول کے سالانہ امتحان کی تقریب ِ تقسیمِ انعامات کے مو قع پرپشتو ن حوامیپ کی رکن قو می اسمبلی عارفہ صدیقی نے کہا ہے کہ بد قسمتی سے ہمارے ہاں تعلیم کو شروع ہی سے اہمیت نہیں دی گئی جس کی وجہ ے عوام کی اکثریت تعلیم سے محروم ہو گئی ۔جن قوموں نے تعلیم کو اولیت دی ہے وہ آج تر قی کی معراج پر پہنچ چکی ہیں اور ساری دنیا پر حکمرانی کر رہی ہیں ۔

14ہزار سرکا ری اسکول میں 9 لا کھ جبکہ کم و بیش 3ہزار نجی اسکو لوں میں ساڑھے 7لا کھ بچے زیرِ تعلیم ہیں ۔
موجودہ حکو مت نے تعلیمی بجٹ کو 2فیصد کیا اور صوبے میں نئی یو نیورسٹیوں ،کالجز، اسکولوں کے قیا م اور این ٹی ایس پر قابل باصلاحیت اساتذہ کی تعیناتی کو عمل میں لا یا گیا اور تمام تعلیمی اداروں میں بنیا دی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنا یا گیا۔

 

 

ایمز ٹی وی(صحت) بلوچستان کی حکومت نے تمام پرائیویٹ اسپتالوں کو غیر ملکیوں، غیر قانونی تارکین وطن یا صوبے میں غیر قانونی طورپر رہنے والے پناہ گزینوں کو علاج معالجے کی سہولتیں فراہم کرنے سے روک دیا ہے۔

صوبائی حکام نے تمام غیر سرکاری اسپتالوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے ادارے کا اندراج کرائیں اور اپنے ہاں کام کرنے والے ملکی اور غیر ملکی ملازمین کی تفصیلات فراہم کریں۔

صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں نجی اسپتالوں کی رجسٹر یشن سے متعلق صحت عامہ کے ڈپٹی ڈائر یکٹر بشارت اللہ نے بتایا کہ کو ئٹہ شہر کے تمام غیر اندراج شدہ نجی اسپتالوں کو دو ماہ کے اندر رجسٹریشن کرانے، اور مطلوبہ قواعد کو پورا کر نے کے بارے میں تحر یر ی طور پر آگاہ کیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم اسپتالوں کو علاج کے حوالے سے پابند نہیں کر سکتے لیکن ہم نے ان سے کہا ہے وہ اپنے ملازمین کے بارے میں، اگر ان میں کوئی غیر ملکی ہے تو اس کی تفصیلات بھی فراہم کریں۔ اجس میں پاسپورٹ، شناختی کارڈ، ٹیلی فون نمبر اور شناخت سے متعلق دوسری دستاویزات شامل ہیں۔ وہ اس سلسلے میں تعاون کررہے ہیں۔

پاکستان کے اس جنوب مغر ب میں واقع تقر یباً ایک کروڑ کی آبادی کے اس صوبے میں زیادہ تر لو گ اپنا علاج معالجہ نجی اسپتالوں میں کرانے کو تر جیح دیتے ہیں۔ صوبے کے بڑے شہروں کے نجی اسپتالوں میں شام کے اوقات میں علاج کی غرض سے آنے والوں میں ایک بڑی تعداد افغان پناہ گزینوں کی بھی ہوتی ہے۔

سیکرٹری صحت حکومت بلوچستان انوار الحق بلوچ کا اس سلسلے میں کہنا تھا کہ نجی اسپتالوں میں ہر بیمار شخص کو مر یض کے طور پر دیکھا جاتا ہے، لیکن اگر کوئی جر ائم پیشہ ہو یا کو ئی غیر ملکی ہو یا کو ئی اور کسی ایجنسی سے تعلق رکھتا ہو، تو یقینا ً ہمارے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو اس سلسلے میں اپنا کام کرنا پڑتا ہے۔ اس لیے پر ائیویٹ سیکٹر کے اسپتالوں کو یہ ہدایات بھی دی گئی ہیں کہ قانونی طور علاج کے لئے، کسی غیر قانونی چیز کی اجازت نہیں ہے۔

نجی اسپتالوں کے مالکان نے حکومت کی طرف سے اندراج کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے اور کہا کہ کسی بھی نجی اسپتال میں پاکستان میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے والوں کا علاج نہیں کیا جاتا۔

صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں اس وقت 55 نجی اسپتال ہیں جن میں سے 37 رجسٹرڈ ہیں۔ ان میں سے بھی 26 اسپتالوں کے لائسنس کی مدت ختم ہو چکی ہے جبکہ حکومت نے 18 اسپتالوں کے مالکان کو دو ماہ کے اندر اندراج کر انے کے لئے نو ٹسز جاری کر دیئے ہیں۔

تاہم کو ئٹہ کے علاوہ دیگر 31 اضلاع میں قائم نجی اسپتالوں کی تعداد اور اُن کے ملازمین کا محکمہ صحت کے حکام کے پاس کوئی ڈیٹا موجود نہیں ہے، البتہ ان اسپتالوں کے مالکان کو بھی تمام تفصیلات فراہم کر نے کے لئے کہا گیا ہے۔

 

 


ایمز ٹی وی (انٹرٹینمنٹ) ہولی وڈ ایکشن فلم ’سوسائیڈ اسکواڈ‘ 2016کی بہترین فلم قرار پائی گئی، جس میں سپرمین کی موت کے بعد نئی ٹاسک فورس خطرناک مجرموں کا خاتمہ کر دیتی ہے۔

سپر ہیرو کی کہانی ’کیپٹن امریکا سول وار‘ رواں سال کی دوسری بہترین فلم رہی ہے۔ فلم میں آئرن مین اور کیپٹن امریکا دنیا کو آفات سے بچاتے بچاتے اختلافات کے بعد آپس میں لڑنے لگتے ہیں۔ایکشن اور تھرل سے بھرپور فلم ’بیٹ مین ورسز سپر مین ڈان آف جسٹس‘ سال کی تیسری بڑی فلم ٹھہری ہے۔

فلم میں غیر معمولی طاقتوں کے مالک 2سپر ہیروز عوام کی حفاظت کے لیے بڑے بڑے خطرات سے ٹکرا جاتے ہیں۔ہولی وڈ فلم ’ڈیڈ پول‘ چوتھے نمبر پر رہی۔ فلم میں سپر ہیرو ویڈ ولسن انتقامی کارروائی کے لیے دشمن کی تلاش میں تباہی پھیلاتا ہے۔