Reporter SS
ایمزٹی وی(تعلیم) جامعہ کراچی میں ریسرچ انسٹی ٹیوٹ آف کیمسٹری (بین الاقوامی مرکز برائے کیمیائی و حیاتیاتی علوم (آئی سی سی بی ایس) میں منعقدہ کیمسٹری اور دیگر کیمیائی علوم پر4روزہ 14ویں یوریشیا کانفرنس کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شعبۂ کیمیاء میں ترقی سے بھوک اور افلاس کا خاتمہ ممکن ہے، علم کیمیاء اہمیت کے اعتبار سے تمام علوم کی ماں ہے، پاکستان کو مطلوبہ ترقی کے حصول کے لئے کیمیائی علوم میں تعمیری صلاحیت میں اضافہ کرنا ہوگا، اگرشعبۂ کیمیاء میں ترقی کے نقطۂ کمال حاصل کر لیا جائے تو کوئی ملک پاکستان پر جارحیت کا سوچ بھی نہیں سکتا، پاکستان میں مثالی انداز میں 14ویں یوریشیا کانفرنس کا انعقاد ہوا ہے۔
آئی سی سی بی ایس جامعہ کراچی کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال چوھدری نے کہا شعبۂ کیمیاء و دیگر کیمیائی علوم میں ترقی سے ملک میں نہ صرف برآمدات میں اضافہ ہوگا بلکہ غربت اور بھوک کا خاتمہ بھی ممکن ہوگا، انھوں نے کہا پاکستان میں خام مال وافر مقدار میں موجود ہے بس ضرورت اس بات کی ہے کہ اس خام مال کو ویلوایڈیشن کے ذریعے قومی اقتصادی مفادات کے لئے استعمال کیا جاسکتا ہے ، انھوں نے کہا کیمیاء میں تعمیری صلاحیت میں اضافہ ملک میں امراض کے پھیلاو کی روک تھام میں بھی مددگار ہوگا، اور اس ترقی کے بعد کوئی ملک پاکستان پر جارحیت کا سوچ بھی نہیں سکتا۔
اس موقع پر بیلجیم کے ایلن کریف، لبنان کے پروفیسرڈاکٹر الیاس بیدون، مصر کی ڈاکٹر سحر آئی مصطفیٰ، ایران کے پروفیسر ڈاکٹر فرذاد، امریکہ کے ڈاکٹرشمشیر علی و دیگر نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا، انھوں نے اس کانفرنس کو ہر اعتبار سے کامیاب قرار دیا اور پاکستانیوں کی مہمانوازی کی تعریف کی، انھوں پاکستان کو بین الاقوامی پروپیگنڈے کے بر خلاف ایک پُر امن ملک قرار دیا۔ اس موقع پر یوریشیا کانفرنس کے آرگنائزنگ سیکریٹری ڈاکٹرسید غلام مشرف نے کلمۂ تشکر ادا کیا۔ تقریب کے اختتام پر چھ طالبعلوموں بشمول سدرہ طیبہ، عظمی سالار، سباحت عزیز، سنا احمد، بسماء اقبال اور سید کاشف رضا کو بہترین پوسٹر بنانے پر اسناد اور انعام بھی دیے گئے۔
ایمزٹی وی(تعلیم/ کراچی)اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے ناظم امتحانات محمد عمران خان چشتی نے اعلان کیا ہے کہ انٹرمیڈیٹ سال اول کامرس ریگولر گروپ کے سالانہ امتحانات برائے 2016ء کے نتائج کا اعلان آج کیا جائے گا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ مذکورہ نتائج بورڈ کی ویب سائٹ www.biek.edu.pk پر بھی دیکھے جاسکتے ہیں۔
ایمزٹی وی(مانیٹرنگ ڈیسک)شومی نے اپنے 20ہزار ایم اے ایچ پاور بنک کا نیا ورژن پاور بنک متعاارف کرادیا ہے۔ اس میں ایک اہم فیچر دو طرفہ کوئیک چارج ہے 3-0 کی سپورٹ ہے ۔ اس سے پچھلے پاور بنک میں خود کا چارج کرنے کے لئے صرف کوئیک چارج 2-0 کی سپورٹ تھی اور آﺅٹ پٹ مشترکہ طور پر دونوں پورٹس میں 3-6a/ 5-1v تک محدود تھی۔
نئے ماڈل میں دونوں پورٹس استعمال کریں تو آﺅٹ پٹ وہی ہے۔ پاور بنک خودکو بھی اسی اسپیڈ پر چارج کرسکتاہے۔ نئے پاور بنک کی قیمت چین میں149 یوان یا 12 ڈالر ہے، اس سے پچھلے ماڈل کی قیمت بھی بالکل یہی تھی۔ چین میں اس کی فروخت 19 دسمبر سے شروع ہوگی
ایمزٹی وی(مانیٹرنگ ڈیسک)دنیا کے مقبول ترین سوشل میڈیا نیٹ ورک ’فیس بک‘ نے ڈیسک ٹاپ ورژن کے لیے گروپ وائس کالنگ پر غور شروع کردیا ہے۔
ٹیک کرنچ ویب سائٹ کے مطابق اس نئے فیچر کی جانچ کے لیے کچھ افراد کے اکاؤنٹس پر آپشن دیا گیا ہےجو میسنجر کے اوپر گروپ چیٹ کی صورت میں موجود ہے۔
اس کے لیے بعض فیس بک صارفین کے لیے میسنجر بکس میں فون کے برابرمیں گروپ کالنگ کا آئکن دکھائی دیتا ہے جسے استعمال کرکے وہ ایک سے زائد دوستوں سے گفتگو کرسکتے ہیں۔
اگرچہ یہ آپشن اس سے قبل میسنجر میں موجود ہے لیکن فیس بک اسے ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر کےلئے لانا چاہ رہا ہے۔ اس کے علاوہ اسکائپ اور دیگر سافٹ ویئرز میں بھی یہ آپشن موجود ہوتا ہے۔
فیس بک نے میسنجر کے لیے یہ آپشن اس سال اپریل میں لانچ کیا تھا۔ اور اب ایک بڑے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اسے ڈیسک ٹاپ کے لئے بھی پیش کیا جارہا ہے۔
ایمزٹی وی(کراچی) پی آئی اے کی لاہور سے کوالا لمپور جانے والی پرواز کو فنی خرابی کے باعث ہنگامی طور پر لینڈ کرایا گیا اور جہاز بڑے حادثے سے بال بال بچ گیا۔
ذرائع کے مطابق لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے کوالا لمپور جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 898 کے ہائیڈرولک پائپس پھٹ گئے تھے جس کے باعث پرواز کو ہنگامی طور پر کراچی میں لینڈ کرایا گیا، جہاز میں 180 مسافر سوار تھے اور جہاز کو لینڈ کراتے وقت ایمرجنسی کا اعلان بھی کر دیا گیا تھا۔ ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ پی آئی اے کے طیارے نے صبح 4 بجے کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی اور پھر مرمت کے بعد 6 بج کر 39 منٹ پر کوالا لمپور کے لئے روانہ ہوا۔
دوسری جانب ترجمان پی آئی اے نے ہنگامی صورت حال کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہائیڈرولک پائپس میں خرابی کے باعث جہاز کو اتارا گیا تھا اور مرمت کے بعد اسے روانہ کیا گیا۔
ایمزٹی وی(اسلام آباد) وزیراعظم نواز شریف سے ایئر چیف مارشل سہیل امان نے ملاقات کی جس میں پاک فضائیہ کے پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعظم ہاؤس کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل سہیل امان نے وزیراعظم نوازشریف سے اسلام آباد میں ملاقات کی اور ان سے پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال کیا۔
وزیراعظم نے پاک فضائیہ کی ضروریات پوری کرنے کے لئے ہر ممکن تعاو ن کا یقین دلایا اور ملک کے دفاع اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پی اے ایف کی خدمات کو سراہا۔
ایمزٹی وی(اسلام آباد) چند ماہ قبل روس نے بھارتی خواہشات کے برعکس پاکستان کے ساتھ جنگی مشقوں میں حصہ لیا اور اب روس نے پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے میں یورایشین اکنامک یونین کو بھی شامل کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے جس نے مودی سرکار کی نیندیں اڑا کر رکھ دی ہیں۔
روس کی پاک چین اقتصادی راہداری میں بڑھتی دلچسپی اور پاکستان کے ساتھ گہرے ہوتے تعلقات نے بھارتی حکام کی نیندیں اڑا دی ہیں، بھارت خطے میں اپنے استحکام اورمفادات کے حصول کے لیے پریشانی کا شکار ہوگیا ہے۔ پاک چین دوستی کو مضبوط بنانے اور تجارت کے فروغ کے لیے اقتصادی راہداری کا منصوبہ شروع کیا گیا جو نہ صرف رابطے مضبوط بنا رہا ہے بلکہ خطے میں پاکستان کے ایک اور دوست کو منظرعام پر لایا جو کھل کر سی پیک کی حمایت کر رہا ہے۔
روس نے سی پیک کی کھلم کھلا حمایت کرتے ہوئے اب یہ اعلان کیا ہے کہ وہ چاہتا ہے سی پیک میں یورایشین اکنامک یونین بھی شامل ہو جائے، 2015 میں بنائے گئے اس تجارتی فورم میں روس، بیلاروس، قازکستان اور ارمینیا سمیت کرغزستان شامل ہیں۔
روس کی سی پیک میں شامل ہونے کی خواہش نے مودی سرکار کی نیندیں اڑا دی ہیں اور بھارتی حکام روس کی پاکستان کے منصوبے میں گہری دلچسپی پر پریشان ہیں، انہیں یہ فکر ستانے لگی ہے کہ روس اب بھارت کو قابل اعتماد دوست نہیں سمجھتا اور بنیادی مفادات کو چیلنج کر رہا ہے اس صورتحال نے بھارت کی بوکھلاہٹ میں مزید اضافہ کردیا ہے۔
ایمزٹی وی (کراچی)آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا گیا کبہ اس حوالے سے باقاعدہ کوئی نوٹیفکیشن جاری نہیں ہواہے۔
اس حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ میں نے سندھ کے وزیراعلٰی مراد علی شاہ سے بھی بات کی ہے کہ مجھے گزشتہ 2 ماہ سے غیر قانونی کام کرنے کے لئے مجبور کیا جا رہا ہے لہذاٰ میں اس عہدے پر مزید کام نہیں کر سکتا تاہم وزیراعلیٰ سندھ کی جانب سے اس حوالے سے کسی قسم کی مدد کی یقین دہانی نہیں کرائی گئی۔
اے ڈی خواجہ کو عہدے سے ہٹانے کے بعد قائم مقام آئی جی سندھ کے عہدے پر پولیس کے سینئر ترین افسر ذاکر حسین کو فائز کئے جانے کا امکان ہے جو اس وقت ایڈیشنل آئی جی سندھ ٹریفک پولیس ہیں۔
ایمزٹی وی(کراچی)وفاق نے آئی جی سندھ اللہ ڈنو خواجہ کو فوری طور پر عہدے کا چارج چھوڑنے کا حکم دے دیا ہے جبکہ وفاق یا سندھ حکومت کی جانب سے آئی جی سندھ کو عہدے سے ہٹانے کے حوالے سے ابھی تک باقاعدہ طور پر کوئی نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوا
تاہم چند روز قبل میڈیا سے خصوصی بات کرتے ہوئے اے ڈی خواجہ کا کہنا تھا کہ میں گزشتہ 8 ماہ سے اس عہدے پر فائز ہوں لیکن پولیس میں موجود اعلیٰ عہدوں پر فائز افسران اور سندھ کی اہم سیاسی شخصیات مجھے اس عہدے سے ہٹانے کی کوشش میں ہیں۔ اگر مجھے وفاق یا سندھ حکومت کی جانب سے عہدہ چھوڑنے کا حکم دیا گیا تو میں فوری طور پر عہدے کا چارج چھوڑنے کے لئے تیار ہوں۔
آئی جی سندھ کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے میں نے سندھ کے وزیراعلٰی مراد علی شاہ سے بھی بات کی ہے کہ مجھے گزشتہ 2 ماہ سے غیر قانونی کام کرنے کے لئے مجبور کیا جا رہا ہے لہذاٰ میں اس عہدے پر مزید کام نہیں کر سکتا تاہم وزیراعلیٰ سندھ کی جانب سے اس حوالے سے کسی قسم کی مدد کی یقین دہانی نہیں کرائی گئی۔
اے ڈی خواجہ کو عہدے سے ہٹانے کے بعد قائم مقام آئی جی سندھ کے عہدے پر پولیس کے سینئر ترین افسر ذاکر حسین کو فائز کئے جانے کا امکان ہے جو اس وقت ایڈیشنل آئی جی سندھ ٹریفک پولیس ہیں۔
ایمزٹی وی(اسپورٹس)برسبین ٹیسٹ میں آسٹریلیا کے خلاف شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر اسد شفیق کو مین آف دی میچ قرار دیدیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق میزبان آسٹریلیا کے خلاف تین میچوں کی سریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں کڑا مقابلے کے بعد قومی ٹیم39رنز کے فرق سے شکست سے دوچار ہو گئی تاہم 207گیندوں پر 137رنز بنا کر میچ میں پاکستان کی پوزیشن مستحکم کرنے والے اسد شفیق کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا ہے ۔ پاکستان نے 490 کے تعاقب میں 450 رنز بنائے
ان کی شاندار اورجارحانہ بیٹنگ کی وجہ سے میچ میں نہ صرف پاکستان کی پوزیشن مستحکم ہو ئی بلکہ ایک وقت میں قومی ٹیم جیت کے قریب پہنچ گئی تھی مگر پھر وہ مچل اسٹارک کی گیند پر137 سکور بنا کر کیچ آﺅٹ ہو گئے جس کے بعد یاسر شاہ بھی 33کے انفرادی سکور پر رن آﺅٹ ہو گئے اور یوں پاکستان پہلا ٹیسٹ 39سکور سے ہار گیا ۔