Reporter SS
ایمزٹی وی(اسلام آباد) اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی سربراہی میں مہرآباد کیس کی سماعت ہوئی جس میں درخواست گزار کے وکیل کی جانب سے موقف اپنایا گیا کہ سی ڈی اے نے زمین لے لی لیکن رقم کی ادائیگی ابھی تک نہیں کی گئی۔
جسٹس شوکت عزیز صدیقی کا اپنے ریمارکس میں کہنا تھا کہ سی ڈی اے کے پاس عام آدمی کو دینے کے لیے پیسے نہیں لیکن با اثر شخص کو ایک دن میں ڈھائی ارب کی ادائیگی کی جاسکتی ہے۔
عدالت نے سی ڈی اے کے اکاؤنٹس منجمد کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ جب تک سی ڈی اے ادائیگیاں نہیں کردیتا تمام پراجیکٹس کو روک دیا جائے، صرف ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی کے علاوہ کسی پراجیکٹ کے لیےرقم جاری نہیں ہوگی۔
ایمزٹی وی(کراچی) وزیر اعلی ہاؤس کراچی میں کورکمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل شاہد بیگ مرزا نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے ملاقات کی، ملاقات میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن جاری رکھنے کی حکمتِ عملی سمیت کراچی کے امن کو مستحکم کرنے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ کراچی کے امن کے لیے ہم نے بہت قربانیاں دی ہیں، اداروں کے درمیان تعاون کومستحکم کیا ہے، کراچی آپریشن کے اچھے نتائج نکل رہے ہیں اورہم کسی کو کراچی کا امن تباہ کرنے نہیں دیں گے۔
ایمزٹی وی(تجارت/ کراچی) کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ جی ڈی پی کے 2فیصد کے مساوی تک پہنچ گیا ہے، جاری کھاتے کا عدم توازن مزید شدت اختیار کرگیا ہے، رواں مالی سال کے پہلے 5 ماہ کے دوران کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کی مالیت 2ارب 60کروڑ 10لاکھ ڈالر تک پہنچ چکی ہے جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں درپیش 1ارب 32 کروڑ 20لاکھ ڈالر کے خسارے سے 1ارب 24 کروڑ ڈالر (91فیصد) زائد ہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعداد وشمار کے مطابق پہلی سہ ماہی کے دوران کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 1ارب 38کروڑ ڈالر تھا تاہم اکتوبر میں 38کروڑ ڈالر اور نومبر میں83کروڑ 90لاکھ ڈالر کا نمایاں خسارہ ہوا، غیرملکی سرمایہ کاری میں کمی کے ساتھ تجارتی خسارہ اور ترسیلات میں کمی نے کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
رواں مالی سال کے پہلے 5ماہ کے دوران برآمدات میں کمی اور درآمدات میں اضافے کے سبب پاکستان کو 8ارب 62کروڑ ڈالر خسارے کا سامنا کرنا پڑا جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں تجارتی خسارے کی مالیت 7ارب 58کروڑ 30لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی تھی، اشیا و خدمات کی تجارت کا مجموعی خسارہ 10ارب روپے کی سطح تک پہنچ گیا ہے، گزشتہ مالی سال کے پہلے 5ماہ کے مقابلے میں اشیا و خدمات کی تجارت کے مجموعی خسارے میں 1ارب 44کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔
ادھر خلیجی ریاستوں اور مڈل ایسٹ سمیت دنیا کے مختلف ملکوں میں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی جانے والی ترسیلات میں بھی کمی کا رجحان ہے،گزشتہ 5 ماہ میں ترسیلات کی مالیت 7ارب 87کروڑ 40لاکھ ڈالر رہی جبکہ گزشتہ سال جولائی تا نومبر میں تارکین وطن نے 8ارب 7کروڑ 20لاکھ ڈالر کی ترسیلات بھجوائی تھیں۔
ایمز ٹی وی(مانیٹرنگ ڈیسک) فیس بک نے اپنی میسنجر ایپ استعمال کرنے والے صارفین کا مطالبہ پورا کرتے ہوئےایک نیا فیچر متعارف کرایا ہے۔ فیس بک میسنجر ایپ میں گروپ ویڈیو کالز کا فیچرمتعارف۔
اس فیچر کے تحت 50 افراد کو ویڈیو کال کی جاسکے گی اور پہلے 6 شرکاء کے لیے یہ ایپ ہر ایک کے کیمرہ فیڈ میں گرڈ جیسے ویو کو پیش کرے گی، جبکہ باقی افراد کے لیے اسپیکر فیڈ کا ڈسپلے نظر آئے گا۔
اس چیز نے میسنجر کے گروپ ویڈیو چیٹ کے فیچر کو موجودہ ایپس پر سبقت دے دی ہے کیونکہ گوگل ہینگ آﺅٹس اور مائیکروسافٹ اسکائپ میں 10 افراد ہی گروپ ویڈیو کال کرسکتے ہیں۔
ویڈیو چیٹ کے اس آپشن سے قبل رواں سال اپریل میں میسنجر نے گروپ آڈیو کالنگ کو متعارف کرایا تھا، اس سے پہلے فیس بک کی اس ایپ میں ون آن ون کال ہی ممکن تھی۔
فیس بک کا کہنا ہے کہ گروپ ویڈیو کال میں شامل افراد اسٹیکرز، ایموجیز، جی آئی ایف اور دیگر چیزیں بھی بات چیت کے دوران ارسال کرسکتے ہیں۔
یہ فیچر دنیا بھر میں آئی او ایس، اینڈرائیڈ اور ویب صارفین کے لیے متعارف کرایا گیا ہے جبکہ آئی او ایس صارفین کے لیے اس کے ساتھ اینیمیٹڈ ماسکس کا آپشن بھی ہے جو کال کے دوران استعمال ہوسکیں گے تاہم اینڈرائیڈ صارفین فی الحال اس سے محروم رہیں گے۔
اس فیچر کی توقع اُس وقت سے کی جارہی تھی جب میسنجر میں گزشتہ سال ون آن ون ویڈیو کالنگ متعارف کرائی گئی تھی اور میسنجر نے خود اعتراف کیا ہے کہ یہ وہ آپشن ہے جس کا صارفین کی جانب سے سب سے زیادہ مطالبہ کیا جارہا تھا۔
اس وقت ہر ماہ 245 ملین افراد فیس بک کی اس ایپ میں ویڈیو کالز کرتے ہیں اور اسے توقع ہے کہ گروپ ویڈیو کالنگ کے ذریعے اس میں مزید اضافہ ہوگا۔
اس کو استعمال کرنے کا طریقہ بھی بہت آسان ہے جو آپ نیچے ویڈیو میں دیکھ سکتے ہیں۔
ایمزٹی وی(اسلام آباد)وفاق اور چاروں صوبوں کے درمیان پیٹرولیم مصنوعات کی ترسیل پر سیلز ٹیکس وصولی کاتنازع شدت اختیار کر گیا۔
وزارت پیٹرولیم وقدرتی وسائل نے تنازع کے حل کیلیے آج اعلیٰ سطح کااجلاس طلب کر لیا جس میں ایف بی آر سمیت چاروں صوبوں کے نمائندے شرکت کریں گے۔
ذرائع کے مطابق ایف بی آر کا کہنا ہے پیٹرولیم مصنوعات کی ترسیل پرٹیکس
عائدکرنے اور وصولی کا اختیار ایف بی آرکوحاصل ہے۔ دوسری جانب صوبوں کا کہناہے کہ ٹرانسپورٹیشن سروسزکے زمرے میں آتی ہیں اور سروسز پر ٹیکس کا اطلاق صوبوں کا ح
ایمز ٹی وی (صحت) کیا آپ نے کبھی سوچا کہ کیا وجہ ہے کچھ افراد دل کے دورے کے بعد بچ جاتے ہیں جبکہ دیگر خوش قسمت ثابت نہیں ہوتے؟
ہارٹ اٹیک اس وقت ہوتا ہے جب دل کی جانب جانے والے دوران خون بلاک ہوجائے، جس کے بعد مسلز کے ٹشوز آکسیجن سے محروم ہوجاتے ہیں جس سے قلب کو نقصان پہنچتا ہے۔
ماہرین طب کے مطابق ایسا ہارٹ اٹیک جو موت کا باعث بنے، اس میں دل کو اتنا نقصان پہنچ جاتا ہے کہ دل کی دھڑکن غیر مستحکم ہوجاتی ہے اور بتدریج ہمیشہ کے لیے تھم جاتی ہے۔
دل کی یہ غیر مستحکم دھڑکن آکسیجن کی کمی کا نتیجہ ہوتی ہے جو کہ دل کے نچلے سے حصے شروع ہوتی ہے اور جب ایسا ہوتا ہے تو قلب میں بہت زیادہ ہلچل پیدا ہوتی ہے۔
ایسا ہونے پر دل کی دھڑکن پمپ کی بجائے کانپنے لگتی ہے جسے فبریلیشن بھی کہا جاتا ہے اور دوران خون رک جاتا ہے جس کے فوری بعد دل کام کرنا بند کردیتا ہے۔
مگر دل کا دورہ ہمیشہ فوری طور پر ہلاکت کا باعث نہیں بنتا۔
ایسا ممکن ہے کہ دل کے مسلز کو ہونے والا نقصان غیر مستحکم دھڑکن کا باعث نہ بنے مگر ایسا نہ ہونے کے باوجود اگر موت واقع ہو تو اس کی وجہ دل کے پٹھوں کو آکسیجن کی کمی سے بہت زیادہ ہونے والا نقصان ہوتا ہے جس کے نتیجے میں دل خون کو پمپ کرنے کے قابل نہیں رہتا۔
دل کے دورے کے بعد فوری یا کچھ وقفے کے بعد موت یا بچ جانے کی صورت میں بھی دل کے مسلز کو کافی نقصان ہوچکا تھا۔
علامات
اہم بات یہ ہے کہ یہ علامات ہارٹ اٹیک سے ایک ماہ قبل ہی سامنے آنے لگتی ہیں لہذا بچاؤ کا امکان بھی زیادہ ہوتا ہے۔
دل کے دورے کی علامات کو قبل از وقت بھانپ لینے اور علاج کرانے سے زندگی کے بچنے کا امکان کافی حد تک بڑھ جاتا ہے۔
تھکاوٹ:
طبی ماہرین کے مطابق:
طبی ماہرین کے مطابق ہارٹ اٹیک کی سب سے عام مگر خاموش علامت تھکاوٹ ہے۔ درحقیقت ہارٹ اٹیک سے کچھ عرصہ پہلے لوگ بہت زیادہ تھکاوٹ محسوس کرنے لگتے ہیں اور اپنے روزمرہ کے کام کرنے میں بھی مشکل محسوس کرتے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ دل کے دورے سے قبل دل سے خون کے بہا? میں کمی آتی ہے جس سے پٹھوں پر اضافی دباﺅ آتا ہے اور لوگ تھکاوٹ محسوس کرنے لگتے ہیں۔ ایسی صورت میں ڈاکٹر سے رجوع کرنے سے گھبرائیں نہیں کیونکہ بعد میں تکلیف آپ کو ہی اٹھانا پڑے گی۔
کمر، ہاتھوں یا سینے میں جلن:
کمر، سینے یا بازﺅں میں شدید درد یا جلن بھی اکثر ہارٹ اٹیک کی خاموش علامت ثابت ہوتی ہے۔ طبی ماہرین کے مطابق جب دل کے خلیات آکسیجن کی کمی کا شکار ہو تو شریانوں سے آکسیجن سے بھرپور خون کی فراہمی بلاک ہوجاتی ہے اور اس صورت میں پٹھے درد یا جلن کی شکل میں اعصابی نظام کو مدد کے سگنل بھیجتے ہیں۔ مگر چونکہ اس درد یا جلن کے دوران سینے میں روایتی بھاری پن محسوس نہیں ہوتا اس لیے لوگ اسے نظرانداز کردیتے ہیں۔ اگر آپ کو ایسا تجربہ پہلے کبھی نہ ہوا ہو اور کسی کام کے دوران اچانک ان جگہوں پر درد یا جلن محسوس ہونے لگے تو ڈاکٹر سے فوری رجوع کریں۔
سانس لینے میں مشکل:
اگر آپ کو اکثر سیڑھیاں چڑھنے کا موقع ملتا ہو اور سانس لینے میں تکلیف نہ ہوتی ہو تاہم اوپر پہنچنے کے بعد ایسا لگتا ہو جیسے دم گھٹ رہا ہے تو یہ ہارٹ اٹیک کا اشارہ ہوسکتا ہے۔ خاص طور پر خواتین سیڑھیاں چڑھنے یا بازار جانے کے دوران سانس کی کمی کا شکار ہو تو اسے نظر انداز مت کریں۔ درحقیقت دل میں خون کا بہاﺅ بلاک ہونے کی صورت میں سانس کے نظام پر یہ اثرات مرتب ہوتے ہیں۔
سینے میں جلن:
اگر تو آپ کو اکثر اچھا کھانے کے بعد سینے میں جلن کا احساس ہوتا ہو تو یہ فکرمندی کا باعث نہیں تاہم اگر پہلے کبھی ایسا نہ ہوا ہو تو پھر یہ ہارٹ اٹیک کی خاموش علامت بھی ہوسکتی ہے، جبکہ انجائنا کی تکلیف کا اظہار بھی ہوسکتا ہے جس میں دل کو خون کی روانی میں کمی ہونے سے جلن محسوس ہونے لگتی ہے اور یہی چیز آگے بڑھ کر ہارٹ اٹیک کا سبب بن جاتی ہے۔
معدے میں گڑبڑ:
دل کے دورے کی علامات میں معدے کے مسائل بھی ہوسکتے ہیں جیسے قے، متلی یا معدے میں تکلیف وغیرہ، خاص طور پر خواتین کو اس حوالے سے زیادہ محتاط رہنے کی ضرورت ہوتی ہے اور اگر وہ اپنی طبیعت بہتر محسوس نہ کررہی ہو تو ڈاکٹر سے رجوع کریں کیونکہ اگر وہ دل کے دورے کی علامت ہے تو وہ جان لیوا بھی ثابت ہوسکتی ہے۔
گلے، گردن یا جبڑے میں بے چینی:
گلے، گردن یا جبڑے میں بغیر وجہ کے بے چینی یا گلا تنگ ہونے کا احساس جس کا تجربہ پہلے کبھی نہ ہوا ہو، ہارٹ اٹیک کا اشارہ ہوسکتا ہے۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ ذیابیطس کے مریضوں کے لیے بہت ضروری ہے کہ وہ اس طرح کی شکایت پر توجہ مرکوز کریں کیونکہ ان میں دل کے دورے سے قبل کی روایتی علامات جیسے سینے میں درد وغیرہ کا ظاہر ہونے کا امکان کم ہوتا ہے اور اس طرح کی خاموش علامات ظاہر ہونے کے بعد ہارٹ اٹیک سامنے آتا ہے۔
کسی گڑبڑ کا احساس:
طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ اکثر دل کے مریضوں کو ہارٹ اٹیک سے پہلے احساس ہوتا ہے جیسے سب کچھ ٹھیک نہیں، اگر تو ایسا وجدانی احساس آپ کو بھی محسوس ہو اور آپ خود کو بغیر کسی وجہ کے ہی بیمار محسوس کریں تو بہتر ہے کہ ڈاکٹر سے رجوع کرلیں۔ درحقیقت ہارٹ اٹیک سے پہلے اکثر افراد ذہنی طور پر زیادہ مستعد نہیں رہتے جیسے عام زندگی میں ہوتے ہیں اور یہی ایک خاموش علامت بھی ہوتی ہے۔
ایمزٹی وی(میکسیکو)میکسیکو کے شہر ٹولٹ پک کی آتش بازی کے سامان کی مارکیٹ میں دھماکوں سے29افراد ہلاک اور 70 سے زائد زخمی ہو گئے ۔
تفصیلات کے مطابق میکسیکو میں آتش بازی کے سامان والی مارکیٹ میں اچانک زور دار دھماکے ہونا شروع ہو گئے اور پھر یکے بعد دیگرے ہونے والے ان گنت دھماکوں کے نتیجے میں 29افراد لقمہ اجل بن گئے جبکہ 70سے زائد زخمی ہیں جنہیں ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے تاہم ابھی تک آگ لگنے کی وجہ کاپتہ نہیں چل سکا ۔دھماکوں سے 300 سے زائد دکانیں جل کر راکھ ہو گئیں۔
دھماکوں کے بعد آسمان پر دھویں کے گہرے سیاہ بادل چھا گئے اور مارکیٹ میں آگ لگ گئی ،جلنے والے متعددزخمیوں کی حالت تشویشناک ہے اور ہلاکتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے ۔آگ لگنے کے واقعے کے بعد امدادی کاموں کیلئے فوج کو طلب کر لیا گیا ہے ۔ ٹولٹ پک شہر میکسیکو کے دارالحکومت میکسیکو سٹی کے شمال میں 20میل کے فاصلے پر واقع ہے۔
ریسکیو ٹیموں کے ساتھ امدادی کارروائیوں کے لیے فوج بھی طلب کر لی گئی جو زخمیوں فوری طبی امداد اور لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کررہے ہیں۔
ایمز ٹی وی (مانیٹرنگ ڈیسک) تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ جن بالغ افراد کے جسم میں لیوٹین کی مقدار ذیادہ ہوتی ہے وہ کئی برس پہلے سیکھے ہوئے کاموں کو یاد کرسکتے ہیں اور معلومات کو دُہرا سکتے ہیں لیکن اس کے لیے ضروری ہے کہ سبز پتوں والی سبزیاں ، بروکولی ( شاخ گوبھی) اور انڈے کی زردی کا استعمال جاری رکھا جائے تاکہ ادھیڑ عمری اور بڑھاپے میں نسیان سے محفوظ رہا جاسکے۔
یونیورسٹی آف الینوائے کے ماہرین نے 65 سے 75 سال کے 122 افراد کا بغور جائزہ لیا جس میں ان کے خون کے نمونوں میں لیوٹین کو نوٹ کیا اور اس دوران ایم آر آئی سے دماغی ساخت کاجائزہ بھی لیا گیا۔
ماہرین نے دماغ کے ٹیمپرل کارٹیکس پر توجہ رکھی جو کرسٹلائزڈ انٹیلی جنس کو برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔
جن افراد کے خون میں لیوٹین زیادہ تھا انہوں نے یادداشت کے ٹیسٹ میں نمایاں کردار ادا کیا۔ اس تحقیق کے بعد اس پر کام کرنے والے سب سے اہم ماہر نے کہا کہ ہم محض یہ مفروضہ پیش کررہے ہیں کہ لیوٹین دماغی ساخت پر بھی اثر انداز ہوتا ہے، شاید یہ سوزش کم کرکے ایک خلیے کے دوسرے خلیے سے رابطے کو مضبوط بناتا ہے۔
دوسری جانب ماہرین نے کہا ہے کہ بعض خوراک اور اجزا عمر کے ساتھ ساتھ دماغی صلاحیت کو متاثر ہونے سے روکتے ہیں جب کہ ہری سبزیوں میں پایا جانے والاجزو لیوٹین نظر کوکمزور نہیں ہونے دیتا۔ صحت و حسن کے ماہرین کے مطابق پالک اور بروکولی کا استعمال چہرے پر جھریوں کو دور کرتا ہے اور جلد کو نمی فراہم کرتا ہے، ان سبزیوں میں ایک خاص جزو لیوٹین پایا جاتا ہے جو ’’قلمی ذہانت‘‘ کرسٹلائزیشن انٹیلی جنس والے دماغی حصے کو محفوظ اور توانا رکھتا ہے۔
ایمزٹی وی(تجارت) سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے بجلی کی قیمت 3 روپے 60 پیسے فی یونٹ کمی کرنے کی درخواست کی ہے۔
سی پی پی اے کے مطابق نومبر کے لیے ریفرنس فیول لاگت 7 روپے30 پیسے فی یونٹ مقرر تھی جب کہ بجلی کی پیداوار پر مجموعی فیول لاگت 25 ارب 33 کروڑ روپے رہی۔ سی پی پی اے کے مطابق نومبر میں 6 ارب 83 کروڑ یونٹ بجلی صارفین کو فروخت کی گئی اور بجلی کی اصل لاگت 3 روپے 70 پیسے فی یونٹ رہی۔
سی پی پی اے نے نیپرا نے بجلی 3 روپے 60 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی درخواست کی ہے جب کہ بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق کے الیکٹرک کے سوا تمام تقسیم کار کمپنیوں کے صارفین کے لئے ہوگا۔
سی پی پی اے کی درخواست پر نیپرا 27 دسمبر کو سماعت کے بعد بجلی کی قیمت میں کمی کی منظوری دے گا اور نیپرا کی منظوری کے بعد صارفین کو 18 ارب روپے سے زائد کا ریلیف ملے گا۔
ایمز ٹی وی(مانیٹرنگ ڈیسک) ماہرین نے 6 سال قبل تبت میں گلیشیئر سے ٹوٹنے والے ایک بہت بڑے ٹکڑے کی تفصیل بیان کرتے ہوئےکہا ہے کہ یہ گلوبل وارمنگ اور آب و ہوا میں تبدیلی کی وجہ سے ہوا ہے۔
اس سال جولائی میں مغربی تبت کے علاقے میں آرو پہاڑ کے پاس موجود ایک بہت بڑے گلیشیئر سے برف کا ایک ٹکڑا الگ ہوکر گرا تھا جس کا رقبہ 9 کروڑ مربع گز بتایا جاتا ہے۔ اس واقعے سے 3.7 مربع میل کا علاقہ برف میں دب گیا اور بعض مقامات پر 100 فٹ گہری برف دیکھی گئی تھی۔
.
گلیشیئر ٹوٹنے سے برف سے 5 منٹ تک برفانی طوفان کی کیفیت رہی جس سے 9 چرواہے ہلاک اور 100 برفانی بیل (یاک) اور 350 بھیڑیں ہلاک ہوگئی تھیں۔ ناسا کے مطابق یہ انسان کی معلومہ تاریخ میں ایک بہت بڑا برفانی طوفان تھا تاہم اس واقعے کے بعد ماہرین اس کی وجہ بتانے سے قاصر رہے تھے۔
اب بین الاقوامی ماہرین کی ایک ٹیم اوراوہایو اسٹیٹ یونیورسٹی کے سائنسدانوں کا کہنا ہےکہ پانی پگھلتے پگھلتے گلیشیئر کے نیچے جمع ہوتا رہا اور غیرمعمولی گرم سے گلیشیئر کا ایک بڑا حصہ الگ ہوکر سرک گیا جو برفانی طوفان کی صورت میں آبادی پر گرا۔
چینی اکیڈمی آف سائنسس سے وابستہ گلیشیئر کے ماہر نے بتایا کہ گلیشیئر عموماً اچانک سے بھی صرف چند میٹرتک ہی آگے بڑھتے ہیں لیکن یہ گلیشیئر جولائی کے بعد ستبمر میں بھی آگے بڑھا تھا جس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا۔
2002 میں روس میں کولکا گلشیئر کا ڈیڑھ میل لمبا ٹکڑا الگ ہوکر 6 منٹ میں 11 میل دور پہنچ گیا تھا جس سے 100 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ تبت کے گلیشیئر میں بھی یہی کچھ ہوا ہے اور اس کا بہت بڑا حصہ قدرے تیزی سے آگے کی جانب بڑھا ہے۔
اس سے قبل گلیشیئر کا سرکاؤ میلوں کی بجائے چند گز اور میٹروں میں ناپا جاتا تھا۔
یونیورسٹی آف اوسلو کے ماہرین کے مطابق اب تک اس گلیشیئر کے ٹوٹنے کا معمہ حل نہیں ہوسکا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ ہے، خیال ہے کہ برف پگھل کر پانی بنی اور گلیشیئر کی تہہ میں جمع ہوتی رہی جس سے پھسلن پیدا ہوئی اور گلیشیئر فوری طور پر ٹوٹ کر آگے بڑھا۔
لیکن اب سوال یہ ہےکہ پانی کیونکر جمع ہوا۔ اس کا جواب یہ ہے کہ گلیشیئر کا ایک حصہ یکدم گرم ہوا ہے۔ گلیشیئر کے پاس لگے آلات بتاتے ہیں کہ گزشتہ 50 سال میں یہاں کا درجہ حرارت صرف 3 ڈگری فارن ہائیٹ بڑھا ہے جو بہت کم ہے لیکن دھیرے دھیرے پانی کو پگھلانے اور گلیشیئر کو لڑھکانے کے لیے کافی ہے۔
ماہرین نے ایسے مزید واقعات سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب گلیشیئر گلوبل وارمنگ کی وجہ سے بہت تیزی سے تبدیل ہورہے ہیں اور ایسے مزید سانحات جنم لے سکتے ہیں۔