ھفتہ, 30 نومبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

 


ایمزٹی وی(اسپورٹس) آسٹریلیا نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد برسبین ٹیسٹ میں پاکستان کو 39 رنز سے شکست دے کر 3 میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی ہے۔ 490 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان نے انتہائی شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے 450 رنز بنائے اور 39 رنز کی کمی سے ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کا ریکارڈ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہے۔

پاکستان اگرچہ یہ میچ ہار گیا ہے لیکن 490 رنز کے پہاڑ جیسے ہدف کے تعاقب میں اسد شفیق، محمد عامر، وہاب ریاض اور یاسر شاہ نے ذمہ دارانہ بلے بازی کر کے آسٹریلیا کو ناکوں چنے چبوا کر میچ کو یادگار بنا دیا اور پاکستان کوناصرف شرمناک شکست سے بچا لیا بلکہ قوم کے دل بھی جیت لئے ہیں اور یہ ثابت کر دیا ہے کہ پاکستانی ٹیم کہیں بھی، کبھی بھی، کچھ بھی کر سکتی ہے جس کا اعتراف میچ ختم ہونے کے بعد ناصرف کپتان مصباح الحق نے کیا بلکہ آسٹریلوی کپتان بھی مانے بغیر نہ رہ سکے

اسد شفیق، محمد عامر، یاسر شاہ اور وہاب ریاض کی ذمہ دارانہ بلے بازی نے آسٹریلین ٹیم کی ہوائیاں اڑا دیں۔ کیرئیر بیسٹ 139 رنز کی ذمہ دارانہ اور انتہائی جاندار اننگز کھیلنے پر اسد شفیق کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ محمد عامر نے بھی خوب جان لڑائی اور کیرئیر بیسٹ 48 رنز بنائے تاہم صرف 2 رنز کی کمی سے نصف سنچری مکمل کرنے میں ناکام رہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان نے پانچویں روز 382 رنز 8 کھلاڑی آﺅٹ سے کھیل کا آغاز کیا تو اسد شفیق 100 اور یاسر شاہ 4 کے انفرادی سکور پر تھے۔ دونوں نے آسٹریلوی باﺅلرز کی ایک بھی تدبیر کارگر نہ ہونے دی اور ویں وکٹ کی شراکت میں 71 رنز جوڑ کر میچ کو یادگار بنا دیا اور 490 رنز کا پہاڑ کھڑا کر کے بڑے مارجن سے میچ فتح کرنے کا خواب دیکھنے والی آسٹریلوی ٹیم کو میچ بچانے کی فکر لاحق ہو گئی۔

کپتان سٹیو سمتھ سمیت تمام کھلاڑیوں کے چہروں سے ہوائیاں اڑ گئیں اور اپنی ہے گھر میں ’یادگار شرمندگی‘ سے بچنے کیلئے ہر پینترا آزما ڈالا۔ آخری روز میچ میں فتح کیلئے آسٹریلیا کو اگرچہ 2 وکٹوں کی ضرورت تھی تاہم اس کیلئے انہیں سخت جدوجہد کا سامنا کرنا پڑا اور اسد شفیق کے بلے سے تیزی سے نکلتے رنز نے انہیں شدید اضطراب کا شکار کئے رکھا جو اس وقت دور ہوا جب 449 کے مجموعی سکور پر اسد شفیق 137 رنز بنا کر مچل سٹارک کی گیند پر ڈیوڈ وارنر کے ہاتھوں کیچ ہو گئے۔

اسد شفیق نے مشکل وقت میں انتہائی شاندار بلے بازی کرتے ہوئے صرف 337 گیندوں پر 1 چھکے اور 13 چوکوں کی مدد سے کیرئیر بیسٹ اور یادگار 137 رنز بنائے۔ پاکستان کی آخری وکٹ 450 کے مجموعی سکور پر گری جب اسد شفیق کا بھرپور ساتھ دیتے ہوئے 39 رنز بنانے والے یاسر شاہ سٹیو سمتھ کی تھرو پر رن آﺅٹ ہو گئے اور یوں آسٹریلیا نے میچ 39 رنز سے جیت لیا۔

 

 


ایمزٹی وی(مٹیاری)مشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو کا کہنا ہے کہ وزیرداخلہ چوہدری نثار چئیرمین پیپلز پارٹی کی شہرت سے خوفزدہ ہو کر بہکی بہکی باتیں کر رہے ہیں اور گزشتہ روز کی تقریر کے بعد وزیراعظم اور وزیر داخلہ دونوں کو مستعفی ہو جانا چاہیئے۔

شاہ عبدالطیف بھٹائی کے مزار پر حاضری کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے مشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ ہم بلاول بھٹو کے ایک ایک لفظ کو ٹھیک سمجھتے ہیں، اگر ان کے 4 مطالبات نہ مانے گئے تو ملک بھر میں تحریک چلائیں گے اور اگر سندھ میں سیاسی زلزلہ آیا تو پورے ملک میں اس کے اثرات مرتب ہوں گے، 27 دسمبر کے بعد پیپلز پارٹی کے لاکھوں کارکن (ن) لیگ کے خلاف میدان میں ہوں گے۔

مولابخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار چئیرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی شہرت سے خوفزدہ ہوکر بہکی بہکی باتیں کررہے ہیں اور گزشتہ روز کی پریس کانفرنس کے بعد ثابت ہوگیا ہے کہ وزیراعظم کے ساتھ بہت سے وزیر ایسے ہیں جو طالبان کے حامی ہیں، وزیرداخلہ نا اہل ہیں اور اب وزیراعظم نواز شریف اور وفاقی وزیرداخلہ دونوں کو ہی مستعفی ہو جانا چاہیئے۔

 

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد) پی آئی اے نے طیاروں کی محفوظ پروازکے لیے بکروں کا صدقہ دینا شروع کردیا۔
میڈیا ذرائع کے مطابق پی آئی اے نے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کے بجائے نیا طریقہ ایجاد کرلیا ہے اور طیاروں کی پرواز محفوظ بنانے کے لیے کالے بکروں کا صدقہ دینا شروع کردیا ہے۔ اسلام آباد سے ملتان جانے والی پرواز سے پہلے کالے بکرے کا صدقہ دیا گیا جس کا مقصد یہ تھا کہ جہاز اپنی منزل پر خیر وعافیت سے پہنچ جائے۔

 

683622 pia 1482067825 647 640x480

واضح رہے کہ چند روز قبل چترال سے اسلام آباد جانے والی پی آئی اے کی پرواز ایبٹ آباد میں حویلیاں کے قریب گر کر تباہ ہوگئی تھی جس کے نتیجے میں معروف نعت خواں جنید جمشید، ان کی اہلیہ، ڈپٹی کمشنر چترال، ان کی اہلیہ، بیٹی اور3 غیرملکیوں سمیت 47 افراد جاں بحق ہوئے۔

 

 


ایمزٹی وی(اسپورٹس) وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو کے غیر اخلاقی بیان نے آکسفورڈ کی تعلیم کو شرمندہ کردیا ہے۔

اپنے ایک بیان میں مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ بلاول کے سیاسی استاد شاید ان کی بھلائی نہیں چاہتے ، ان کی جانب سے کی جانے والی اخلاق سے گری ہوئی بات کو لوگ بچہ سمجھ کر نظر انداز ہی کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ بلاول کو ان کا میڈیا سیل یہ بتادے کہ وزیر اعظم نواز شریف کا نہیں بلکہ بھٹو خاندان کا نام پاناما میں آیاہے، اپنے دور میں کوئی جلسہ نہ کرسکنے والے آج کھلے عام جلسے کر رہے ہیں۔

 

 


ایمزٹی وی(اسپورٹس) آسٹریلیا کے 490 رنز کے ہدف کا تعاقب کرنے والی پاکستانی ٹیم نے بھرپور مزاحمت کرتے ہوئے 8 وکٹ پر 382 رنز جوڑ لیے جب کہ انہونی کو ہونی میں بدل کر کامیابی پانے کے لیے گرین کیپس کو مزید 108 رنز درکار ہیں، سنچری میکر اسد شفیق ناقابل شکست پویلین لوٹے۔
تفصیلات کے مطابق برسبین میں جاری سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں 490 رنز کے ہدف کا تعاقب کرنے والی پاکستان ٹیم نے میچ کے چوتھے روز 2 وکٹ پر 70 رنز سے اپنی نامکمل اننگزکا دوبارہ آغازکیا تو اظہر علی 41 اور یونس خان کھاتہ کھولنے کا ارادہ لیے کریز پر آئے، دونوں کھلاڑیوں نے پہلے سیشن کے دوران عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے آسٹریلوی بولرز کو وکٹ سے محروم رکھا، موسم کی مداخلت بھی جاری رہی، ایک وقت میں دونوں بیٹسمین سنچریاں بنانے کے موڈ میں نظر آتے تھے لیکن دوسرے سیشن میں اظہر علی (71) نے مچل اسٹارک کی ایک گیند پر غیر ضروری شاٹ کھیلتے ہوئے وکٹ کیپر میتھیوویڈ کو کیچ دیدیا، یوں تیسری وکٹ کیلیے 91 رنز کی شراکت کا خاتمہ ہو گیا، اوپنر کے آؤٹ ہونے کے بعد ایک بار پھر خراب موسم کے سبب کھیل کو روک دیا گیا، میچ دوبارہ شروع ہوا تو کچھ ہی دیر بعد مصباح الحق بھی وکٹ گنوا بیٹھے، کپتان 5 پر تھے کہ جیکسن برڈ کی گیند پر ایل بی ڈبلیو کیلیے میزبان ٹیم کا ریویو بیکار گیا لیکن پیسر نے اپنے اگلے ہی اوور میں اسی سکور پر انھیں میتھیو ویڈ کا کیچ بنوا دیا۔

گزشتہ 6 اننگز میں ناکامی کے بعد پہلی ففٹی داغنے والے یونس خان نے 65 رنز بنانے کے بعد انتہائی غفلت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ناتھن لیون کو ریورس سوئپ کھیلنے کی کوشش میں وکٹ گنوادی، سلپ میں اسٹیون سمتھ نے کیچ لیا، کینگروزنے 80 اوورز مکمل ہوتے ہی نئی گیند لینے میں تاخیر نہیں کی لیکن ڈنر تک سرفراز احمد اور اسد شفیق نے وکٹیں بچائے رکھیں، اس وقت پاکستان کا ٹوٹل 5 وکٹ پر 203 رنز تھا، وقفے کے بعد وکٹ کیپر بیٹسمین کو 19 پر موقع ملا، جوش ہیزل ووڈ کی گیند بیٹ کا کنارہ لینے کے بعد اسٹیون اسمتھ کے ہاتھوں سے پھسل گئی لیکن سرفراز اس کا زیادہ فائدہ نہ اٹھاسکے، انھیں 24 رنز پر مچل اسٹارک نے ان سوئنگر پر بولڈ کردیا۔

محمد عامر نے اسد شفیق کے ہمراہ مثبت انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے تیزی سے رنز بٹورتے ہوئے سب سے بڑی 92 کی شراکت قائم کی لیکن جیکسن برڈ کی ایک اچھی گیند ان کی اننگز کا 48 پر اختتام کرگئی، پیسر کی معاونت میتھیوویڈ نے کی، اس دوران اسد شفیق کو 62 پر ایک موقع ملا جب عثمان خواجہ نے کیچ ڈراپ کرتے ہوئے جیکسن برڈ کو وکٹ سے محروم کیا، اسد کو دوسری بار نئی زندگی 72 پر اسٹیون اسمتھ نے دی، بدقسمت بولر مچل اسٹارک تھے، وہاب ریاض کا انداز خاصا جارحانہ رہا، انہوں نے 21 رنز بنائے تھے کہ جوش ہیزل ووڈکی گیند پرایل بی ڈبلیو ریویو کے باوجود وکٹ بچانے میں کامیاب ہوئے، دن کے آخری اوورمیں اسد شفیق نے مزاحمتی سنچری 140 گیندوں پر مکمل کر لی، تاہم جیکسن برڈ نے باہرجاتی گیند پر وہاب ریاض (30) کو قابو کرلیا، یاسر شاہ نے ایک چوکے سے کھاتہ کھول لیا۔

پاکستان نے 8وکٹ پر 382 رنز بنائے اور انہونی کو ہونی میں بدل کر فتح پانے کیلیے مزید 108رنز درکار ہیں، اسد شفیق اپنا اسکور 100رنز سے آگے بڑھائیں گے، مشکل ترین امتحان میں ان کو صرف 2 بیٹسمین ساتھ دینے کیلیے میسر ہیں، آسٹریلیا کی جانب مچل اسٹارک، جیکسن برڈ 3،3 ، ناتھن لیون 2 شکار کرنے میں کامیاب ہوئے، ہیزل ووڈ اور میک میڈنسن وکٹ سے محروم رہے۔

 

 

ایمزٹی وی (اسلام آباد)راولپنڈی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ پاکستان کی پوری اپوزیشن جماعتیں خصوصاً عمران خان ہمیں گالیاں دیتے جائیں لیکن ہمیں کوئی پرواہ نہیں ہے، ہم پاکستان کی تعمیر و ترقی پر توجہ جاری رکھیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کو کھلا چیلنج ہے کہ وہ آئیں اور ہم سے تعمیر و ترقی کا مقابلہ کرکے دیکھ لیں۔

حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ عمران خان کہتے ہیں کہ (ن) لیگ والے صرف سڑکیں اور پل بناتے ہیں، وہ بالکل سچ کہتے ہیں کیوں کہ سڑکیں اور پل بنائے بغیر فاصلے نہیں سمٹتے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے عمران خان کے آکسفورڈ میں پڑھنے کے دعوے پر شک ہے، الیکشن کمیشن کو چاہیئے کہ وہ چیرمین پی ٹی آئی کی ڈگری چیک کریں۔

مسلم لیگ (ن) کے رہنما نے کہا کہ عمران خان بتائیں کہ بنی گالہ کی زمین کہاں سے آئی، ہندؤں اور یہودیوں سے 34 کروڑ روپے کس نے منگوائے۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان پہلے بھی متعدد کیسز میں شکست کھاچکے ہیں اور اب بھی شکست ان کا مقدر بنے گی، وہ اب نواز دشمنی میں خود کش بمبار کی شکل اختیار کرتے جارہے ہیں اور پاکستان کی ترقی میں رکاوٹیں پیدا کررہے ہیں، سی پیک کو بھی عمران خان ہی بیرونی طاقتوں کے کندھوں پر بیٹھ کر خراب کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

شیخ رشید کے حوالے سے بات کرتے ہوئے حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ ’کیا پدی اور کیا پدی کا شوربہ‘، ایک سازش کے تحت الیکشن جیتنے والے شیخ رشید اور پنڈی کے ٹھگ سے کہوں گا کہ تم صرف عوام کوہی بے وقوف بنا سکتے ہو۔

 

 


ایمزٹی وی(تعلیم/ اسلام آباد)قائداعظم یونیورسٹی میں منشیات کے استعمال پر پولیس حرکت میں آگئی، یونیورسٹی کے قریب سے پکڑا گیا منشیات فروش محمد بشیر جوڈیشل مجسٹریٹ عدنان جمالی کے روبرو پیش کیا گیا ۔

فاضل جج نے پولیس کی درخواست منظور کرتے ہوئے ملزم کو ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کرنے کے بجائے جیل بھیج دیا۔ پولیس کے مطابق ملزم یونیورسٹی کا ملازم ہے اور طالبعلموں کو منشیات مہیا کرتا ہے ۔ ملزم اٹھال چوک اور پشاور سے چرس لے کر آتا تھا ۔

 

 


ایمزٹی وی(آزاد کشمیر)آزاد جموں و کشمیر یو نیورسٹی کے 14ویں کانووکیشن میں 2ہزار طلبہ کو ڈگریاں ،45کو گولڈ میڈل 15سکالرز کو پی ایچ ڈی اور 100کو ایم فل کی ڈگریاں جاری کر دی گئیں ۔

مہمان خصوصی صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آزادکشمیر کے سرکاری شعبہ پر بہت زیادہ بوجھ ہے ،نوجوان نسل پرائیویٹ سیکٹر کی طرف جائے ، یو نیورسٹیوں میں میرٹ کو ہر صورت مقدم رکھا جائے ،با اختیار طبقہ اختیارات کا غلط استعمال نہ کرے ،جب اداروں میں میرٹ قائم ہو گا توتبدیلی خود بخود آجائے گی ،کشمیریوں کا مستقبل بڑا روشن ہے ،گڈ گورننس کے لئے معاشرہ کے ہر مکتبہ فکر کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ یو نیورسٹی کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہوں ،تمام مسائل حل کرنے کا یقین دلاتا ہوں طلبہ محنت سے آگے بڑھیں ، دنیا میں کہیں ناکامی نہیں ہو گی کیوں کہ کشمیر ی بہت ذہین قوم ہے ، انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر دنیا کا خوب صورت خطہ ہے ، تمام مکاتب فکرکے لوگ گڈ گورننس ، انصاف ،احتساب کے لئے تعاون کریں ۔

انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج روزانہ بے گناہ کشمیریوں کو مظالم کا نشانہ بنا رہی ہے ،عالمی برادری خاموشی توڑ کر مظالم بند کرائے ، وائس چانسلر ڈاکٹر فاروق احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک چین اقتصادی منصوبہ کی اہمیت کو سامنے رکھتے ہوئے جامعہ کشمیر میں چینی زبان سکھانے کے کورس کا آغاز کیا ہے

 


ایمزٹی وی(انٹرٹینمنٹ) بالی ووڈ کے دبنگ خان اپنی اداکاری کے باعث تو خاصے مشہور ہیں لیکن وہ اپنی ذاتی زندگی اور مختلف اداکاراؤں سے گہری دوستی، منگنی اور شادی کی خبروں کے باعث بھی خبروں کی زینت بنے رہتے ہیں اور اب انہوں نے مداحوں کو اپنی سالگرہ پر”بڑا تحفہ” دینے کا اعلان کیا ہے۔

بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپر اپنی ٹویٹ کے ذریعے مداحوں کو تجسس میں ڈال میں دیا ہے، اداکار رواں ماہ 27 دسمبر کو 51 برس کے ہوجائیں گے جس کے حوالے انہوں نے لکھا کہ مداح ان کی جانب سے آنے والی سالگرہ پربڑے سرپرائز کے لیے تیار ہو جائیں۔


سلمان خان کی سالگرہ ہرسال ہی شاندار طریقے سے منائی جاتی ہے لیکن ان کے اس ٹویٹ کے بعد ان کے مداح سرپرائزکے لیے خاصے پرجوش اوربے تاب ہوگئے ہیں
واضح رہے کہ سلمان خان ہدایتکارکبیرخان کی نئی آنے والی “ٹیوب لائٹ” میں جلوہ گرہوں گے جو 2017 میں عید کے موقع پرریلیزکی جائے گی۔

 


ایمزٹی وی(انٹرٹینمنٹ) پاکستانی اداکارہ ارمینا رعنا خان کو ایشیاء کی50 پرکشش ترین خواتین کی فہرست میں شامل کرلیا گیا ہے۔

مقبول ترین برطانوی جریدے ایسٹرن آئی کے سالانہ اجراء میں50پرکشش ترین ایشیائی خواتین کی فہرست جاری کی گئی ہے۔

Armeena Rana Khan box office queen armeena

اداکارہ ارمینا اپنی پہلی فلم جاناں کیساتھ ٹیلی ویژن سیریل بن روئے میں کام کرچکی ہیں۔ان کے نئے پراجیکٹس میں فلم یلغار اور ڈرامہ رسم دنیا شامل ہیں۔