جمعرات, 28 نومبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

 

ایمزٹی وی(راولپنڈی) ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ موٹروے پر حادثے کے نتیجے میں لیفٹنںٹ کرنل شاہد شہید اور میجر جلال زخمی ہوگئے ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق لیفٹننٹ کرنل شاہد اور میجر جلال قافلے کے ہمراہ راولپنڈی آرہے تھے لیکن کنٹینرز کی وجہ سے حضرو کے قریب روڈ بلاک تھا جس کے باعث دونوں افسر پیدل راستہ ڈھونڈے نکلے اور اس دوران کھائی میں گرگئے جس کے نیتجے میں لیفٹننٹ کرنل شاہد شہید ہوگئے۔

640245 ShahidColonelonline 1477776456 350 640x480 1

جب کہ حادثے میں میجر جلال شدید زخمی ہوئے۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق حادثہ رات 8 بجے موٹرے پر پیش آیا۔

 

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد) تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے کہا ہے کہ نواز شریف کا ایک درباری فارغ ہو گیا دوسرا باہر چلا گیا ہے۔

پرویز رشید کی وزارت کا قلمدان واپس لینے اور خواجہ آصف کے دبئی جانے پر مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر رد عمل دیتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ قوم کو مبارک ہو ،نواز شریف کا دربار ختم ہونا شروع ہو گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایک درباری فارغ ہو گیا ،دوسرا درباری دبئی چلا گیا جبکہ باقی درباریوں کی ٹانگیں کانپ رہی ہیں

 

ایمز ٹی وی (اسلام آباد) وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید اپنےعہدے سے مستعفی ہوگئے جبکہ وفاقی وزیر اطلاعات خواجہ آصف دبئی روانہ ہوچکے ہیں۔

زرائع کے مطابق رواں ماہ کے اوائل میں نجی اخبار میں شائع ہونے والی خبر کی ابتدائی تحقیقات کے بعد وزیر اعظم نواز شریف نے پرویز رشید سے مستعفی ہونے کی ہدایت کی۔

ذرائع سے سامنے آنے والی معلومات کے مطابق پرویزرشید سے دو روز قبل وزارت اطلاعات واپس لی جاچکی تھی جس کے بعد وہ اپنے دفتر نہیں جارہے تھے جبکہ سرکاری امور بھی انجام نہیں دے رہے تھے۔

خیال رہے کہ حالیہ دنوں میں ایک اعلیٰ سطح کی سرکاری میٹنگ کے حوالے سےنجی اخبار کے صحافی سیرل المیڈا کی خبر شائع ہوئی تھی۔

 
 

 

 

ایمز ٹی وی (اسلام آباد) پیپلز پارٹی نے نیشنل ایکشن پلان پر حکومت کا ساتھ چھوڑنے پر غور شروع کردیا ،بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ نواز شریف خود کو امیر المومنین کہلواتے ہیں ،دہشت گردی کے خلاف کارروائی سے مطمئن نہیں ،حکومت اپوزیشن کے خلاف انتقامی کارروائی کر رہی ہے،ڈاکٹر عاصم کو بھی سیاسی انتقام کا نشانہ بنا یا جا رہا ہے ۔

کراچی کے جنا ح ہسپتال میں پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے ڈاکٹر عاصم سے ملاقات کی اور ان کی خیریت دریافت کی ۔ڈاکٹر عاصم سے ملاقات کے بعد میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف حکومت کی کارروائی سے مطمئن نہیں ہوں،اب حکومت کو مزید سپورٹ کیوں کریں؟ ،کراچی میں جو بھی ہو رہا ہے وہ غلط ہے ،ڈاکٹر عاصم دہشت گرد نہیں بلکہ پیپلز پارٹی کے رہنما ہیں ،کراچی کا شہری ہونے کی حیثیت سے سوال کرتا ہوں کہ میرا مئیر جیل میں کیوں ہے ؟،نواز شریف نے کراچی کو ٹارگٹ کیا ہوا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ نیشنل ایکشن پلان پر پیپلز پارٹی نے سب کو ایک پیج پر اکٹھا کیا لیکن اب نیشنل ایکشن پلان پر حکومت کا ساتھ چھوڑنے پر غور شروع کردیا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کا اجلاس طلب کر لیا ہے جس میں حکومت سے علیحدہ ہونے کے حوالے سے غور کیا جائے گا ۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف اپوزیشن کے خلاف انتقامی کارروائی کر رہے ہیں ،ڈاکٹر عاصم کو 16ماہ سے قید میں رکھ کر سیاسی انتقام کا نشانہ بنا یا جا رہا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر عاصم حسین سمیت مئیر کراچی اور قادر پٹیل پر اے ٹی سی میں مقدمات چلا ئے جا رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ صرف پیپلز پارٹی ایسی جماعت ہے جس نے دہشت گردی کا مقابلہ کیا ،بے نظیر بھٹو کو دہشت گردوں نے شہید کیا تو سب چھپ گئے تھے ،دہشت گردی سے میں بھی متاثر ہوا ہوں ۔

 
 

 

 


ایمزٹی وی(اسلام آباد)وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف 2نومبر کے دھرنے سے قبل اپنی فیملی سمیت دبئی چلے گئے ۔
ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف اپنی فیملی کے ساتھ آج اسلام آباد ائیر پورٹ کے راول لاونج میں پہنچے تووہاں موجود لوگ انہیں دیکھ کر حیران رہ گئے۔

اس موقع پر پی آئی اے کے عملے نے انہیں پروٹوکول دیا اور پھر وہ دبئی کے لیے روانہ ہو گئے ۔خواجہ آصف دوپہر ایک بجے پی آئی اے کی پرواز پی کے 211کے ذریعے اسلام آباد سے دبئی روانہ ہوئے۔

مبصرین کا کہنا ہے کہ ملک میں سیاسی حالات دن بدن بگڑتے جا رہے ہیں ،ایک طرف سرل المائڈا کی متنازع خبر حکومت کے لیے درد سر بنی ہوئی ہے تو دوسری جانب عمران خان کی جانب سے دو نومبر کو دھرنے کے اعلان نے حکومت کے سکھ کا سانس چھین لیا ہے ،ایسے حالات میں پاکستان چھوڑ کر جانے پر خواجہ آصف انگلیاں اٹھنے لگی ہیں ۔

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد) وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے عمران خان نے کبھی جیل کا منہ نہیں دیکھا، وہ جدوجہد کیا کریں گے۔ وہ ”میں نہ مانوں“ کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔ پانامہ لیکس پر عدالتی کا فیصلہ کا انتظار کریں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ پانامہ لیکس کا معاملہ سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے اور اب انہیں صبر کر کے عدالتی فیصلے کا انتظار کرنا چاہئے۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے کبھی جیل کا منہ بھی نہیں دیکھا، وہ جدوجہد کیا کریں گے۔ عمران خان نے ریفرنڈم میں پرویز مشرف کی حمایت کی او روہ ہر بات پر مذاکرات اور سڑک پر مجمع لگانا چاہتے ہیں۔ 2014ءکے دھرنے کے باعث سی پیک لیٹ ہوا۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہم نے عدلیہ کی آزادی کی تحریک چلائی لیکن عمران خان تو سپریم کورٹ کو بھی نہیں مانتے۔ نواز شریف کا مزید کہنا تھا کہ کے پی کے میں تحریک انصاف کی حکومت ہماری وجہ سے ہی بنی ہے۔

 

 

ایمز ٹی وی (اسلام آباد ) تحریک انصاف کے رہنما فیصل واڈا نے کہا ہے کہ مریم نواز کو وزیر اعظم ہاوس سے لاہور بھیج دیا گیا ہے جو تحریک انصاف کی پہلی فتح ہے ،عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ 2نومبر کو حکومت اور تحریک انصاف مل کر اسلام آباد بند کرے گی ۔

فوج مارشل لاءنہیں لگائے گی ، تبدیلی نہ آئی تو اگلے وزیرا عظم بھی نوازشریف ہی ہونگے پرویز مشرف

بنی گالا کے باہر میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل واڈا نے کہا کہ مریم نواز کو وزیر اعظم ہاوس سے نکال کر رائیونڈ محل بھیج دیا گیا جو تحریک انصاف کی پہلی فتح ہو گئی ہے ،اس کامیابی پر تحریک انصاف کے کارکنوں مبارکباد دیتا ہوں ،دوسر ی کامیابی تب ملے گی جب وزیراعظم نواز شریف بھی یہاں سے چلے جائیں گے ۔.

انہوں نے کہا کہ آج جس طرح پہاڑوں کا سفر کرتے ہوئے بنی گالا پہنچے ہیں شائد وزیر اعظم ہاوس بھی اسی طرح جانا پڑے ،ہم اس کے لیے تیار ہو گئے ہیں ۔ادھر عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ حکومت نے جو تماشا لگانا ہے لگا لے ،اب تحریک انصاف کے سونامی کو کوئی بھی نہیں روک سکتا ۔

انہوں نے کہا کہ قوم اسلام آباد بند کرنے کے لیے تیار ہے ،حکومت نے پہلے ہیں جڑواں شہروں کو بند کیا ہوا ہے ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ 2نومبر کو تحریک انصاف بھی اسلام آباد بند کرے گی اور حکومت بھی وفاقی دارالحکومت کو بند کرے گی ،لہذا حکومت اور تحریک انصاف دونوں مل کر اسلام آباد کو بند کریں گے ۔

 

 

ایمز ٹی وی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کے ایک سائنس دان واصف فاروق تحقیقی منصوبے کے لیے ’گرین ٹیلنٹس ایوارڈ’ اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

صوبہ پنجاب کے ضلع سرگودھا سے تعلق رکھنے والے 35 سالہ واصف پاکستان کی نیشنل یونیورسٹی فار سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں اسسٹنٹ پروفیسر ہیں، واصف کا پروجیکٹ جرمنی میں ہونے والے ‘گرین ٹیلنٹس مقابلے 2016 ‘میں شامل کیا گیا۔

برلن میں ہونے والی گرین ٹیلنٹس ایوارڈ کی تقریب میں وزیر تعلیم اور تحقیق پروفیسر جوہانا وانکا نے بہترین تحقیقی منصوبہ پیش کرنے والے کامیاب سائنس دانوں کو ایوارڈ دیا۔

جیوری نے واصف فاروق کی کوششوں کو سراہا اور کہا کہ انکا منصوبہ پاکستان میں قومی سطح پر گرین ہاوس گیسوں کے اخراج کو کم کرنے میں مدد کرسکتا ہے، جس سے صنعتی شعبے میں اقتصادی ترقی کو فروغ ملے گا۔

ڈاکٹر واصف فاروق کو بائیو فیول کی پیداوار کے لیے فوسل فیول پر انحصار کرنے والے کارخانوں اور بجلی گھروں میں سبز کائی سے تیار کردہ ٹیکنالوجی کے موثر استعمال کے منصوبہ پر جرمن وزارت برائے تعلیم اور تحقیق کا ریسرچ ایوارڈ دیا گیا ۔

آٹھویں گرین ٹیلنٹس مقابلے میں دنیا کے 104 ممالک سے 750 امیدواروں نے اپنے تحقیقی منصوبے پیش کئے، جس میں سے 16 ممالک سے 25 امیدواروں کو گرین ٹیلنٹس ایوارڈ سے نوازا گیا۔

ڈاکٹر فاروق نے جنوبی کوریا میں کیمیکل کے شعبے اور بائیو مالیکولولر انجنیئرنگ سے ماسٹر اور پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی ہے۔ وہ کئی سائنسی مطالعوں کے مصنف یا شریک مصنف ہیں اور ایک عرصے سے بائیو فیول کی پیداوار کو بہتر بنانے کے لیے ’ایلجی‘ (خوردبینی جرثوموں) پر تحقیق کررہے ہیں۔

گریلینٹس ایوارڈ تین مرحلوں پر مشتمل ہوتا ہے، پہلے مرحلے میں دنیا بھر سے آئے ہوئے محققین کو پائیدار تحقیق کرنے والے معروف اداروں اور کمپنیوں کا دورہ کرایا جاتا ہے اور طلبہ سائنس فورم میں شرکت کرتے ہیں۔

دوسرے مرحلے میں انفرادی تقرریوں کے مرحلے میں کامیاب طلبا اپنے پسند کے ماہرین اور سائنس دانوں سے ملاقات کرنے کے لیئے جرمنی کا دورہ کرتے ہیں۔

تیسرے مرحلے میں انعام حاصل کرنے والے محققین کو گرین ٹیلنٹس کے منتخب کردہ ادارے میں تحقیقی منصوبے پر کام کرنے کے لیےآئندہ برس پھر سے مدعو کیا جاتا ہے۔

 

 
 

 

 

ایمزٹی وی ( مانیٹرنگ ڈیسک) مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس کی سوچ یہ تھی کہ اگر کسی کو شکست یا اپنے ساتھ نہ ملا سکو تو اسے کچل دو اور اب فیس بک ایسا ہی کچھ نوجوانوں میں مقبول ایپ اسنیپ چیٹ کے ساتھ کرنے جارہی ہے۔

اس کی مثال فیس بک کی جانب سے نیا متعارف کرایا گیا نئے کیمرے کا فیچر ہے جو سیلفی تصاویر اور ویڈیوز کو فلٹرز، ایفیکٹس اور ماسکس کے ساتھ لینے میں مدد دیتا ہے اور اسے نیوز فیڈ پر دوستوں سے شیئر کیا جاسکتا ہے جس پر اگر کوئی رئیپلائی نہ کرے تو وہ 24 گھنٹوں کے اندر غائب ہوجاتا ہے۔

یہ وہ فیچر ہے جو اب تک اسنیپ چیٹ کو دیگر ایپس سے بالکل منفرد بناتا تھا، مگر اب فیس بک کے ایک ارب سے زائد صارفین بھی اس سے مستفید ہوسکیں گے۔

اس نئے کیمرے کے ساتھ فلٹر ٹیکنالوجی کے ساتھ ساتھ پریزما جیسے فلٹرز کو بھی رکھا گیا ہے اور یہ فی الحال محدود تعداد میں صارفین پر آزمایا جارہا ہے۔

اسے فیس بک کی حالیہ مہینوں کے دوران کی جانے والی سب سے بڑی تبدیلی قرار دیا جارہا ہے۔

اس اقدام سے مارک زکربرگ بھی بل گیٹس کی کیٹیگری میں آگئے ہیں اور بطور قائد ان کی سوچ بھی بالکل ایسی ہے کہ نوے کی دہائی میں جس کمپنی کو بل گیٹس خریدنے میں ناکام رہتے اسے ہر طریقے سے کچل دیتے۔

فیس بک کے بانی مارک زکربرگ اپنے ہر حریف کو کسی بھی طرح شکست دینے کی حکمت عملی پر یقین رکھتے ہیں۔

مارک زکربرگ نے 2013 میں 3 ارب ڈالرز کے عوض اسنیپ چیٹ کو خریدنے کی کوشش کی تھی جس میں ناکامی کے ایک ماہ بعد فیس بک کی جانب سے اسنیپ چیٹ جیسی ایپ پوک کو متعارف کرایا گیا۔

یہ ایپ ناکام ہوکر اپنی موت آپ مرگئی جبکہ اس کی جانشین سلینگ شاٹ کا بھی یہی انجام ہوا مگر اس کے ذریعے فیس بک نے اسنیپ چیٹ کو واضح پیغام دیا ' ایسا کچھ نہیں جو تم تیار کرو ہم اس سے زیادہ تیز تیار نہ کرسکیں'۔

دوسری جانب اسنیپ چیٹ آہستگی سے اپنے صارفین اور آمدنی بڑھا رہی ہے اور یہی وجہ ہے کہ مارک زکربرگ نے اس خطرے کو سنجیدگی سے لینا شروع کردیا ہے۔

بل گیٹس اپنے آپریٹنگ سسٹم ونڈوز اور آفس کی مدد سے نئی پراڈکٹ کو چلنے نہیں دیتے تھے جبکہ فیس بک کو دنیا کی سب سے بڑی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ہونے کا فائدہ حاصل ہے جو انسٹاگرام کو بھی آگے بڑھنے میں مدد دے رہا ہے۔

فیس بک نے اس سے قبل انسٹاگرام میں اسٹوریز کا فیچر دے کر اپنے مخالف کا اہم فیچر چرالیا تھا اور اسے بہت بڑی تعداد میں اپنے صارفین تک پہنچا دیا ہے۔

نوے کی دہائی میں مائیکروسافٹ اور اب فیس بک کے لیے ٹیکنالوجیز اور ایپس مختلف ہیں مگر طریقہ کار ایک ہی ہے۔

بل گیٹس کی طرح ہی مارک زکربرگ نے اپنے اثاثوں کا بڑا حصہ فلاحی مقاصد کے لیے صرف کرنے کا اعلان کیا ہے (فیس بک کے بانی اس وقت دنیا کے پانچویں امیر ترین شخص ہیں اور توقع کی جاسکتی ہے کہ ایک دن وہ بل گیٹس کو پیچھے چھوڑ دیں گے)۔

آج مائیکروسافٹ مسابقتی میدان میں کافی حد تک دوستانہ حکمت عملی اختیار کیے ہوئے ہے مگر فیس بک نے اس کی ماضی کی پالیسیوں کو اپنا لیا ہے۔

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد/تعلیم)وزیراعظم لیپ ٹاپ اسکیم کے تحت جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے 164طلبا میں لیپ ٹاپ تقسیم کیے گئے ۔اس سلسلے میں گزشتہ روز یونیورسٹی کے آڈیٹوریم میں ایک تقریب کا انعقاد کیاگیا۔

جس کے مہمان خصوصی مسلم لیگ (ن )کے ایم این اے ڈاکٹردرشن لال تھے ۔اس موقع پر سینیٹر اشوک کمار،ایچ ای سی کے ریجنل ڈائریکٹرسلیمان احمد،جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلرپروفیسرطارق رفیع،سندھ میڈیکل کالج کی ڈین پروفیسرطلعت یاسمین،جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کی اسٹوڈنٹ کور کمیٹی کی چیئرپرسن ڈاکٹرغزالہ عثمان ،ایڈووکیٹ غلام مصطفی ودیگربھی موجود تھے