جمعرات, 28 نومبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

 

ایمزٹی وی(آزاد کشمیر)صدر آزاد جموں و کشمیر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ برطانیہ میں مسئلہ کشمیر کے حوالے سے پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی سر گرم ہے ۔

جبکہ برطانوی پارلیمنٹ کے ممبران بھی مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ گہر ی
ہمدردی رکھتے ہیں۔ وہاں کی اپوزیشن اور حکومتی جماعت کے منتخب ممبران نے میرے حالیہ دورے کے دوران ملاقاتوں میں میری گزارشات کو بغور سنا ، اور تمام جماعتوں کے ارکان پر مشتمل وفد کو مقبوضہ کشمیر بھیجنے کی یقین دہانی کرائی ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز یہاں اسپیکر قانون ساز اسمبلی شاہ غلام قادر سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ ملاقات میں مسئلہ کشمیر اور تحریک آزادی کی تازہ ترین صورتحال سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا

 

 

ایمز ٹی وی (مانیٹرنگ ڈیسک) ماسکو روسی خلائی ایجنسی روس کاسموس نے بتایا ہے کہ بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر 4 ماہ گزارنے کے بعد 3 خلاباز مدار سے نکلتے ہوئے اتوار کے روز زمین تک خیریت سے پہنچ گئے ۔

واپس آنیوالے خلابازوں کا تعلق امریکہ جاپان اور روس سے ہے ۔ تینوں خلاباز وسط ایشیائی ریاست قزاقستان میں واقع خلائی مرکز پر اترے ۔ تین خلاباز اب بھی سپیس اسٹیشن پر خلائی تحقیق میں مصروف ہیں ۔

روسکاسموس کے مطابق ایک نیا خلائی مشن 19 نومبر کو روانہ کیا جائیگا ۔ اس مشن میں روس ، فرانس اور امریکہ کا ایک ایک خلاباز سوار ہوگا ۔

 
 

 

 

ایمز ٹی وی(لاہور) ایڈ وائزر چیئر مین تحر یک انصاف ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ شریف کو” شریف“ نہ بچائے تو شریف نہیں بچتا۔عوام راتوں کے رابطے اورکرپشن کے ضا بطے ماننے سے انکا ری ہوچکی ہے۔نواز شریف پا ک فوج کو بھی پنجاب پولیس بنا نا چا ہتے ہیں۔

لاہور میں میڈیا کے نما ئندوں سے گفتگوکرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جمہوریت کو خطرہ ”احتجا ج“ سے نہیں”نواز“سے ہے ،میا ں صا حب کی تلاشی نہ دینے ضد کی وجہ سے ملک آج نا زک ترین دور سے گزر رہا ہے اس لئے جمہوریت کواصل خطرہ احتجا ج سے نہیں بلکہ نوازشریف سے ہے۔

انہو ں نے کہا کہ ملکی مفادات اور عوامی حقوق کیلئے بڑی سے بڑی قربا نی دے سکتے ہیںاورن لیگ عوام اور قومی اداروں کا ٹکراو¿ چاہتی ہیں۔ عوام با شعور ہو چکی اب وہ راتوں کے رابطے اورکرپشن کے ضا بطے ماننے سے انکا ری ہوچکی ہے اور تحریک انصاف عوام کی دل کی آواز سنتے ہوئے ملکی مفادات اور عوامی حقوق کیلئے بڑی سے بڑی قربا نی دے سکتے ہیں۔

 

 

ایمز ٹی وی ( مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا کی ساﺅتھ فلوریڈا یونیورسٹی کی ایک ماہر نے دعویٰ کیا ہے کہ فیس بک ایپ لوگوں کے سمارٹ فونز کے مائیک استعمال کرتے ہوئے لوگوں کا ڈیٹا اکھٹا کرتی ہے ۔

دنیا بھر میں فیس بک کے ڈیڑھ ارب سے زائد جبکہ پاکستان میں ہی کروڑوں صارفین ہیں مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ہر وقت ہم لوگوں کی باتیں بھی سنتی رہتی ہے؟

فیس بک خود بھی تسلیم کرتی ہے کہ اس کی ایپ صارفین کے ارگرد کی آوازوں کو سنتی ہے مگر اس کا مقصد یہ جاننا ہوتا ہے کہ لوگ کیا سن یا دیکھ رہے ہیں تاکہ پوسٹس کے حوالے سے ان کی پسند ناپسند کا خیال رکھا جاسکے ۔

یہ فیچر کئی برسوں سے فیس بک میں موجود ہے مگر امریکی پروفیسر نے پہلی بار اس حوالے سے توجہ دلائی ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ فیس بک اس ٹول کے لیے آڈیو کو استعمال کرتی ہے جس کا مقصد صرف صارفین کی مدد کرنا نہیں بلکہ ان کی بات چیت کو سن کر ان کے سامنے متعلقہ اشتہارات کو پیش کرنا ہوتا ہے ۔

پروفیسر کیلی نے بتایا کہ انہوں نے اس فیچر کو آزماتے ہوئے اپنے فون کے قریب مخصوص موضوعات پر بات چیت کی اور ان کی فیس بک آئی ڈی پر اس گفتگو سے متعلق اشتہارات ہی ظاہر ہونے لگے ۔ فیس بک نے اس دعویٰ پر ابھی تک اپنا ردعمل ظاہر نہیں کیا ہے ۔

اس سے پہلے بیلجیئم کی پولیس نے دعویٰ کیا تھا کہ فیس بک کے نئے لائیک بٹن ری ایکشنز کے استعمال سے گریز کیا جانا چاہئے کیونکہ یہ پرائیویسی کے لیے نقصان دہ فیچر ہے ۔ بیلجیئم کی پولیس کے مطابق فیس بک اس نئے بٹن کو لوگوں کے بارے میں معلومات جمع کرنے اور کس طرح اشتہارات کے ذریعے آمدنی کمانے کے لیے استعمال کررہی ہے۔

 
 

 

 

ایمز ٹی وی (مانیٹرنگ ڈیسک) لیزر آلات بنانے والی ایک کمپنی نے ایسی ٹارچ تیار کی ہے جو ایک جانب تو طاقتور روشنی فراہم کرتی ہے اور دوسری جانب گھاس پھوس میں آگ لگاسکتی ہے جب کہ ٹارچ پر برتن رکھ کر انڈے بھی تلے جاسکتے ہیں۔

ٹارچ کو چائنیز کمپنی نے تیار کیا ہے اور اس کا نام فلیش ٹارچ منی فلیش لائٹ کا نام دیا گیا ہے۔ یہ 2300 لیومن کی حامل ہیلوجن لائٹ ہے جو آگ بھڑکاسکتی ہے۔ ٹارچ میں ہوائی جہاز میں استعمال ہونے والا المونیم لگایا گیا ہے اور اس کا لینس اور ریفلیکٹر بھی گرمی سے خراب نہیں ہوتا۔ تھوڑی دیر ٹارچ کو کسی بھی جلنے والی شے کے پاس لایا جائے تو وہ دھواں دینے کے بعد بھڑک جاتی ہے۔ پھر اس ٹارچ پر براہِ راست چھوٹا برتن رکھ کرانڈہ تلا جاسکتا ہے لیکن یاد رہے کہ اس کی حرارت پلاسٹک پگھلاسکتی ہے۔

a

 b

فلیش ٹارچ مِنی 100 چھوٹے بلبوں کے برابر روشنی دیتی ہے۔ اس کی لمبائی 8 انچ اور وزن 385 گرام ہے۔ لیکن اس کا چھوٹا ورژن بھی بنایا گیا ہے جسے فلیش ٹارچ مِنی کا نام دیا گیا ہے۔ اس میں روشنی کی شدت کے لحاظ سے 3 سیٹنگز ہیں اور پورے پاور پر یہ ایک گھنٹہ تک چل سکتی ہے جب کہ کم ترین شدت پر 100 منٹ تک روشنی دیتی رہتی ہے۔ چارجنگ کے لیے ایک بیٹری پیک دیا گیا ہے۔ ٹارچ کی قیمت 20 ہزار روپے رکھی گئی ہے جو اسے ایک بہت مہنگی شے بناتی ہے

 
 

 

 

ایمز ٹی وی(کراچی) ایم کیو ایم پاکستان نے دو نومبر کے پی ٹی آئی احتجاج پر اپنی پوزیشن کو غیر جانبدار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کے اقدام سے ملک عدم استحکام کا شکار ہو رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے انٹرا پارٹی الیکشن کا انعقاد کراچی میں کیا گیا۔ جس میں نئی رابطہ کمیٹی اور سینٹرل ایگزیکیٹیو کمیٹی کا انتخاب کیا گیا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسلام آباد کی موجودہ صورت حال پرڈاکٹر فارو ق ستار نے تحریک انصاف کے رہنماؤں کی گرفتاری کوغیرقانونی قراردیتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت کے غلط اقدام سے ملک عدم استحکام کا شکار ہو رہا ہے۔ سیاسی جماعتوں کو پر امن احتجاج کا حق دینا چاہئیے۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں تمام فریقین ہوش مندی کا مظاہرہ کریں، دو نومبر کو تحریک انصاف کے دھرنے کی حمایت یا اس میں شرکت کے سوال پر ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ ایم کیو ایم غیر جانب دار فریق بن کر سیاسی تماشا دیکھے گی۔

واضح رہے کہ کراچی میں فائرنگ کے واقعے پر ایم کیو ایم پاکستان نے وفاقی و صوبائی حکومت سے نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عمل درآمد کرانے اور سیاسی کارکنان کی جلد از جلد رہائی کا مطالبہ بھی کیا۔

 

ایمز ٹی وی(کراچی) پاکستان پیپلزپارٹی نے 4نومبر کو سندھ اور پنجاب کے بارڈر پر جلسہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس میں بلاول بھٹو زرداری بھی شرکت کریں گے۔

تفصیلات کےمطابق پاکستان پیپلزپارٹی نے چار نومبر کو سندھ اور پنجاب کے بارڈر پر سیاسی قوت کا مظاہرہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے پارٹی کی جانب سے سات رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔

پیپلزپارٹی کے 4نومبر کے جلسے کو کامیاب بنانے کے لیے پارٹی کی سات رکنی کمیٹی کااجلاس آج ہوگا اور اس کمیٹی کی نگرانی چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری خودکریں گے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز پیپلزپارٹی کے رہنما اعتزازاحسن کا سپریم کورٹ کےا نتخابات کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے کہناتھا کہ مسلم لیگ ن نے ہمیشہ کمزوروں کو قربانی کا بکرا بنایا ہے،پرویز رشید سے قبل مشاہداللہ کو قربانی کا بکرا بنایا گیاتھا۔

مزید پڑھیں: میرے آنسووں کو نا سمجھنے والوں کے لیے دعاکرتا ہوں،بلاول بھٹو

پیپلزپارٹی کےسربراہ بلاول بھٹو زرداری نے گزشتہ روز کہاتھاکہ میرے آنسووں کو ناسمجھنے والوں کے لیے دعاکرتا ہوں کہ انہیں کبھی اس دکھ سے نا گزرنا پڑے جس سے میں گزرا۔

یاد رہےکہ دو روز قبل بلاول بھٹو سانحہ کوئٹہ پولیس ٹریننگ کالج پر اظہار ہمدردی کے لیے کوئٹہ پہنچے تھے۔میڈیا سے گفتگوکے دوران وہ اپنی والدہ بینظیر بھٹو اور ناناذولفقار بھٹو کا ذکر کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے تھے۔

واضح رہے کہ دو روز قبل سربراہ پاکستان پیپلز پارٹی کا کہناتھاکہ 4 نومبر کو سندھ پنجاب کی سرحد پر ایک بڑا جلسہ کر کے اپنے مطالبات ایک بار پھر رکھیں اور اگر ہمارے مطالبات 27 دسمبر تک پورے نہیں ہوئے تو قبل از وقت انتخابات کی مہم چلائی جا سکتی ہے۔

 
 

 

 

ایمزٹی وی(واشنگٹن)روس کے کاؤنٹر انٹیلی جنس امور کے ماہر مغربی جاسوس نے امریکن خفیہ ایجنسی ایف بی آئی کو خبردار کیا ہے کہ ماسکو امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ سے گزشتہ کئی سالوں سے تعلقات میں ہے اور ان سے ساز باز کی کوشش کر رہا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق روس کے کاؤنٹر انٹیلی جنس امور کے ماہر سابق جاسوس کی جانب سے ایف بی آئی کو بھیجے گئے خط میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ماسکو گزشتہ 5 برسوں سے ڈونلڈ ٹرمپ کی مدد کر رہا ہے، انہیں تیار کر رہا ہے اور ان سے مسلسل رابطے میں ہے۔
سابق جاسوس کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ روس کا ڈونلڈ ٹرمپ سے تعلقات بڑھانے کا مقصد مغربی اتحاد میں پھوٹ ڈالنا اور اسے توڑنا ہے اور اس منصوبے کی توثیق روسی صدر ولادمیر پیوٹن بھی کر چکے ہیں۔

مغربی جاسوس کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے قریبی ساتھی ماسکو سے انٹیلی جنس معلومات کا باقاعدگی سے روابط کا اعتراف بھی کر چکے ہیں۔ خفیہ میمو میں مزید کہا گیا ہے کہ روس کے خفیہ ادارے ڈونلڈ ٹرمپ کے ماسکو کے متعدد دوروں کے دوران سمجھوتا بھی کر چکے ہیں اور اگر ضرورت پڑی تو انہیں بلیک میل بھی کیا جا سکتا ہے۔
اس کے علاوہ روس کے خفیہ ادارے نے امریکی صدارت کے لئے ڈیمو کریٹک امیدوار ہلیری کلنٹن سے متعلق ایک ڈوزیئر بھی تیار کیا ہے جس میں انہوں نے ہلیری کلنٹن کے متعدد دورہ ماسکو کے دوران ان کی خفیہ کال ریکارڈنگ کی تفصیلات موجود ہے۔

 

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد)سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئےوزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ عدالتی ریمارکس پر تبصرہ نہیں کرسکتا، سپریم کورٹ کی فائنڈنگ کا احترام کرتے ہیں اور وزیراعظم بھی عدلیہ پر مکمل اعتماد کا اظہار کرچکے ہیں جب کہ عدالت پاناما لیکس پر کمیشن بنائے یا کوئی اور حکم دے مانیں گے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ عدالت نے واضح پیغام دیا ہے کہ وہ چاہتے ہیں کہ اس معاملے کو جلد سے جلد حل کیا جائے لہذا اس کے بعد سڑکوں پر احتجاج کا کوئی مقصد نہیں رہتا، عدالت کے سامنے ہم دونوں فریق کھڑے ہیں اور یہاں سے سب ڈرائی کلین ہوکر نکلیں گے۔

اس سے قبل مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چوہدری کا سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ جب عدالتیں فیصلہ کرتی ہیں تویہ لوگ فیصلہ نہیں مانتے ، عمران خان کے ثبوتوں کے کاغذ کہاں گئے اور وہ آج عدالت کیوں نہیں آئے، ہم تو تلاشی کے لیے تیار ہیں لیکن کل عمران خان کی بھی تلاشی ہونے والی ہے۔

ان کا کہناتھا کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ سرکاری غنڈے بنے ہوئے ہیں جب کہ 2 سال پہلے بھی اداروں کو نشانہ بنایا گیا اور 2سال پہلے جو کھیل کھیلا گیا تو وہ پھر کھیلا جا رہا ہے۔

 

 

ایمزٹی وی(جب)گڈانی میں شپ بریکنگ یارڈ کے قریب جہاز کے آئل ٹینک میں دھماکے سے4 مزدور جاں بحق اورمتعدد زخمی ہو گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گڈانی شپ بریکنگ یارڈ کے قریب جہاز کے آئل ٹینک میں آگ بھڑک اٹھی جس کے بعد ٹینک زور دار دھماکے سے پھٹ گیا ،دھماکے کی زد میں آکر4 مزدور جاں بحق اور 20 سے زائد زخمی ہیں جنہیں سول ہسپتال حب منتقل کردیا گیا ہےجبکہ سول ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔جہاز میں درجنوں افراد تاحال پھنسے ہوئے ہیں جنہیں باحفاظت نکالنے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔ دھماکہ آئل ٹینک کی صفائی کے دوران ہوا ۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکا جہاز توڑنے کے دوران آگ بھڑکنے سے ہوا جس سے جہاز توڑنے والے 20سے زائد مزدور بری طرح جھلس گئے ہیں اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اب تک 4 مزدور جاں بحق ہو چکے ہیں ۔

ایدھی ذرائع نے بتایا ہے کہ زخمیوں کو ایمبولینسوں کے ذریعے سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے تاہم ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔ جائے حادثہ پر آگ بجھانے کا عمل جاری ہے اور امدادی ٹیمیں پہنچ چکی ہیں ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آگ اس قدر شدید ہے کہ دھویں کے بادل دور دور تک اٹھتے دکھائی دے رہے ہیں اور دھواں کئی کلو میٹر تک پھیلا ہوا ہے