بدھ, 27 نومبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

 


ایمزٹی وی(اسلام آباد) انتخابی اصلاحات کمیٹی کے مختلف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے ممبران نے کہا ہے کہ انتخابی اصلاحات کمیٹی نے اپنے کام کا ایک حصہ مکمل کرلیا ہے،آئندہ عام انتخابات میں الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور بائیو میٹرک مشینوں کا استعمال ممکن ہوگا نہ سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹنگ کاحق دیا جاسکے گا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر نوید قمر نے کہاکہ انتخابی اصلاحات کمیٹی اب یونیفائیڈ لاء کوحتمی شکل دیگی، الیکشن کمیشن کو بااختیاربنانے کی کوشش کررہے ہیں مگراس میں بااختیارہونے کی صلاحیت نہیں۔ اس کام کی فائنل ریڈنگ شروع ہوگئی ہے جن میں مختلف قوانین میں ترمیم کا جائزہ لیا جائیگا۔

انہوں نے کہاکہ الیکشن کمیشن نے تجربہ کے لیے الیکٹرانک ووٹنگ مشینیں اور بائیومیٹرک مشینیں خرید لی ہیں۔ قانون میں الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور بائیو میٹرک مشینوں کے استعمال کی گنجائش رکھی گئی ہے تاہم ان کے خیال میں آئندہ انتخابات میں الیکٹرانگ ووٹنگ مشینیں اور بائیومیٹرک مشینوں کااستعمال نہیں ہوسکے گا۔
قومی وطن پارٹی کے آفتاب شیرپاؤ نے کہاکہ کمیٹی اپناکام کررہی ہے جومکمل ہو نیوالاہے۔ کمیٹی نہیں چاہتی کہ جلد بازی میں کام کرے جو بعد میں غلط ہو۔ انتخابی اصلاحات کے حوالے سے کچھ آئینی ترامیم ہوں گی۔
جماعت اسلامی کے رکن صاحبزادہ طارق اللہ نے کہا کہ کمیٹی کے 67 اجلاس ہوچکے ہیں اور الیکشن کمیشن کے حوالے سے آئینی ترامیم اوردیگر قوانین میں ترامیم زیرغور ہیں۔ انھوں نے کہاکہ دو بڑے اہم ایشوز بائیومیٹرک مشینیں اورالیکڑانک ووٹنگ مشینوں کے استعمال کے حوالے سے پیشرفت نہیں ہوئی۔ اوورسیزووٹنگ پربھی فیصلہ نہیں ہوا۔ انہوں نے کہاکہ اصلاحات کمیٹی کی مین کمیٹی کا اجلاس 3 نومبرکوہوگا۔ایم کیوایم کے رکن کرنل (ر) طاہرحسین مشہدی نے کہا کہ کمیٹی نے بہت سے اہم معاملات پر اپنا کام مکمل کر لیا ہے۔ اب اسکوترتیب میں لایاجارہاہے۔

ایکٹ آف پارلیمنٹ بنا رہے ہیں جوتمام جماعتوں کے اتفاق رائے سے آئیگا۔ اے این پی کے غلام احمد بلور نے کہاکہ سب کو مل کر کام کرناچاہیے، جب بھی کوئی کام کھو کھاتے ڈالنا ہو توکمیٹی بنا لیتے ہیں۔کمیٹی ممبران پوری توجہ دیں اورجلدازجلدکام مکمل کریں۔

 

 


اہمزٹی وی(بزنس)امریکا کا مشہور کافی ہاؤس اسٹار بکس پوری دنیا میں مشہور ہے اور قیاس آرائیاں تھیں کہ یہ بہت جلد پاکستان بھی آرہا ہے۔

تاہم کافی پسند کرنے والے تمام افراد کے لیے بُری خبر یہ ہے کہ یہ افواہیں سچ نہیں اور اسٹاربکس فی الحال پاکستان میں اپنا کاروبار شروع نہیں کررہا ہے

ایسا پہلی بار نہیں ہوا جب کوئی نامور برینڈ کے پاکستان آنے کی خبریں بے بنیاد ہوں، اس سے قبل کئی اور برینڈز جیسے ایپل اسٹور اور وکٹوریا سیکٹرٹس کے پاکستان میں کاروبار شروع کرنے کی خبریں سامنے آئی تھیں۔

 

 


ایمزٹی وی(بزنس) اسٹیٹ بینک کے اعلامیہ کے مطابق آج سے دس روپے کا سکہ مارکیٹ میں آج آجائے گا۔ زرد رنگ کے دس روپے کے سکے کا وزن ساڑھے پانچ گرام ہے۔ اس کے سامنے کے رخ پر وسط میں بڑھتا ہوا ہلال اور پانچ نوکوں کا ابھرتا ہوا ستارہ ہے جبکہ پچھلے رخ پر فیصل مسجد بنی ہوئی ہے۔ جس پرفاختائیں اڑتی نظر آرہی ہے۔c1

c2

دیگر سکوں کی طرح دس روپے کا سکہ بھی لاہور میں واقع پاکستان منٹ فیکٹری سے تیار کرایا گیا ہے۔ اسٹیٹ بینک کی جانب سے ایک ارب دس کروڑ روپے مالیت کے سکوں کا آرڈر دیا گیا ہے۔ ماہرین کے مطابق سکوں کو فروغ دینے کی وجوہات اس پر کم لاگت آنا ہے۔ اس کی عمر بھی پچیس سے چالیس سال ہوتی ہے جبکہ اس کے مقابلے میں کرنسی نوٹ صرف چند ماہ میں بوسیدہ ہوجاتا ہے اور اس کو تیار کرنے پر لاگت بھی زیادہ آتی ہے۔

 

 

 

ایمزٹی وی(اسپورٹس)بانی کرکٹ انگلینڈ نے پہلے ٹیسٹ میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد بنگلہ دیش کو 22 رنز سے شکست دے کر بنگال ٹائیگرز کا ٹیسٹ میچ جیتنے کا خواب چکنا چور کر دیا ہے۔ انگلینڈ نے بنگلہ دیش کو جیت کیلئے 279 رنز کا ہدف دیا تھا تاہم پوری ٹیم 263 رنز ہی بنا سکی۔ بین اسٹاکس کو بیٹنگ اور باﺅلنگ دونوں شعبوں میں بہترین کارکردگی دکھانے پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش ظہور احمد چوہدری اسٹیڈیم چٹاگانگ میں کھیلے گئے میچ کے چوتھے روز کے اختتام پر بنگلہ دیش نے 279 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 253 رنز بنا لئے تھے اور جیت کیلئے صرف 33 رنز درکار تھے۔بنگلہ دیش کی واحد امید صابر رحمان تھے جو 59 رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے جبکہ دوسری جانب تیج الاسلام 11 رنز کے ساتھ ان کا ساتھ دے رہے تھے۔
پانچویں روز بنگلہ دیشی کھلاڑی دن کو یادگار بنانے کا خواب لئے میدان میں اترے لیکن تمام خواب چکنا چور ہو گیا اور پوری ٹیم 263 رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئی۔ بنگلہ دیش کے تین کھلاڑی 33 رنز کے تعاقب میں محض 10 رنز ہی بنا سکے اور یوں ایک تاریخی فتح سے محروم ہو گئے۔ دوسری اننگز میں بنگلہ دیش کی جانب سے تمیم اقبال نے 9، امر القیس نے 43، مومن الحق نے 27، محمود اللہ نے 17، شکیب الحسن نے 24، مشفیق الرحیم نے 39 اور مہدی حسن مرزا نے 1 سکور بنایا جبکہ قمرالاسلام بغیر کوئی سکور بنائے آﺅٹ ہو گئے۔
برطانوی ٹیم کی جانب سے بین سٹوکس نے بہترین باﺅلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ معین علی نے 3، عادل راشد نے 2 اور گیریتھ بیٹی نے ایک وکٹ حاصل کی۔

 

 


ایمزٹی وی(اسپورٹس)ابوظہبی ٹیسٹ میں پاکستان نےویسٹ انڈیز پر342 رنز کی برتری حاصل کر لی۔ تیسرے دن کا کھیل ختم ہونے تک گرین شرٹس نے دوسری اننگز میں ایک وکٹ پر 114 رنز بنالئے۔

اوپنرز سمیع اسلم اور اظہر علی کی نصف سنچریوں کی بدولت شاہینوں نے دن کے اختتام پر ایک وکٹ کے نقصان پر114 رنزبنالئےاورمجموعی برتری 342 رنز کر لیا

تفصیلا ت کے مطابق ابوظہبی ٹیسٹ میں بھی گرین شرٹس کاپلڑہ بھاری ویسٹ انڈیزٹیم پہلی اننگز میں دوسوچوبیس رنزپرڈھیرہوگئی۔
۔

سمیع اسلم 50 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے جبکہ اظہر علی 52اور اسد شفیق 5 کے ساتھ ناٹ آؤٹ ہیں ۔ اس سے پہلے تیسرے دن کا آغاز ہوا تو ویسٹ انڈیز نے106چار کھلاڑی آؤٹ سے نامکمل اننگز کا آغاز کیا لیکن مجموعی اسکور میں صرف 118 رنز کا اضافہ کر کےپوری ٹیم پویلین لوٹ گئی۔

کپتان جیسن ہولڈر کے اکتیس رنز ناٹ آؤٹ کے سوا کوئی کھلاڑی نمایاں کارکردگی نہ دکھا سکا۔ یاسر شاہ نے چار، راحت علی نے تین اور سہیل خان نے دو ویسٹ انڈین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا

 

 


ایمزٹی وی(اسپورٹس)پاکستان کرکٹ بورڈ اظہر محمود کو قومی کرکٹ ٹیم کا بولنگ کوچ مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کا اعلان آج متوقع ہے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اظہر محمود کے ساتھ معاملات طے ہو گئے ہیں ۔ ہیڈ کوچ مکی آرتھر بھی ان کی تقرری میں دلچسپی رکھتے ہیں اس لیے بورڈ نے اظہر محمود کے علاوہ کسی اور نام پر غور بھی نہیں کیا ۔امکان ہے کہ ان کی تقرری کا اعلان آج کر دیا جائے گا۔
واضح رہےاظہر محمود ایشیا کپ اور ورلڈ ٹی ٹونٹی کے بعد انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز میں باؤلنگ کوچ کی ذمہ داریاں نبھا چکے ہیں ۔

 

 


ایمزٹی وی(آزاد کشمیر)صدر آزاد کشمیر مسعود خان ، وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر خان اور وزیرا طلاعات مشتاق احمد منہاس نے آزاد حکومت کے یوم تاسیس کے موقع پر اپنے الگ الگ پیغامات میں کہا ہے کہ جس عظیم مقصد کے لئے بیس کیمپ کی حکومت کا قیام عمل میں لایا گیا تھا اس کے حصول تک جدوجہد جاری رکھی جائے گی۔
آزادجموں و کشمیر کا قیام محض اتفاق نہیں تھا بلکہ اس کے لئے ریاست جموں وکشمیر کے مسلمانوں نے تاریخ ساز جدوجہد کی تھی ۔19 جولائی 1947 کو سرینگر کے مقام پر ریاستی مسلمانوں نے قرارداد پاکستان منظور کر کے اپنا مستقبل پاکستان کے ساتھ وابستہ کر نے کا فیصلہ کیا تھا ۔
سردار مسعود خان کا کہنا تھا کہ کشمیری حق خود ارادیت کے حصول تک جدوجہد جاری رکھیں گے ۔ بھارت رکاوٹ نہیں بن سکتا۔

 

 


ایمزٹی وی(آزاد کشمیر) گلگت بلتستان حکومت کے وزراء سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے درمیان زمینی رابطے بحال کئے جائینگے اور آزاد کشمیر کے اعلیٰ تعلیمی اداروں میں گلگت بلتستان کے طلبا و طالبات کیلئے مختص کوٹے میں اضافہ کیا جائے گا۔
اقتصادی راہداری منصو بہ کی تکمیل سے گلگت بلتستان سمیت پورے خطے کی تقدیر بدل جائے گی۔ اقتصادی راہداری منصوبے میں کسی کو بھی رکاوٹ نہیں بننے دیا جائے گا ۔ گلگت بلتستان کو اپنے وجود کا حصہ سمجھتے ہیں ۔ گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے درمیان تاریخی نظریاتی اور جغرافیائی رشتوں کو بحال کرکے نئی جہت دینگے
وزیراعظم راجہ فاروق حیدر سے گلگت بلتستان کے وزیر لوکل گورنمنٹ فرمان علی رانا اور وزیر جنگلات عمران وکیل نے ملاقات کی جنہوں نے وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان کو آزاد کشمیر کابینہ سمیت گلگت بلتستان کے دورے کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کرلی ۔ وزیراعظم راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ وہ جلد گلگت بلتستان کا دورہ کرینگے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کے عوام ہمارے بھائی ہیں ۔تاریخی نظریاتی اور جغرافیائی رشتوں کو مزید مستحکم کرینگے ۔ خواہش ہے کہ گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے درمیان زمینی رابطہ جلدبحال ہو۔ اس مقصد کیلئے حکومت آزاد کشمیر اپنے تمام تر وسائل بروئے کار لائے گی۔ آزاد کشمیر کی یونیورسٹیوں میں گلگت بلتستان کے طلباء کے لئے کوٹے میں ضرورت کے مطابق اضافہ کیا جائیگا اور میڈیکل کالجز میں بھی کوٹہ مختص کرینگے ۔

 

 


ایمزٹی وی(آزاد کشمیر)پی ٹی آئی کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ امریکہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے اپنا کردار ادا کرے ۔ امریکہ نہ صرف ایک سپر پاور ہے بلکہ انسانی حقوق پر بھی اسکا بہترین ٹریک ریکارڈ ہے اور وہ پہلے بھی مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی کی مذمت کر چکا ہے ۔
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم بند کرانے کیلئے اقدامات کئے جائیں ان خیالات کا اظہار انھوں نے یہاں اپنی رہائشگاہ پر امریکی وزارت خارجہ کی افسر لیزا بوزینس کی قیادت میں ملاقات کرنے والے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔بیرسٹر سلطان نے وفد کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں جاری مظالم و بربریت کا اس بات سے انداز لگایا جا سکتا ہے کہ حریت قیادت عرصہ سے گرفتار ہے ۔

 

 


ایمزٹی وی(صحت) سائنسدانوں نے ایک ایسا ٹوتھ پیسٹ تیار کیا ہے جو ایک طرف تو مسوڑھوں اور دانتوں کو صاف رکھتا ہے دوسری جانب فالج اور دل کے دورے سے بھی بچاتا ہے ۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ٹوتھ پیسٹ دانت صاف کرنے کے علاوہ بدن میں سوزش کو بھی روکتا ہے کہ یہ اس درجے کے قریب پہنچ جاتا ہے جہاں کارکردگی کے لحاظ سے دل کے دورے کی وجہ بننے والے کولیسٹرول کو روکنے والی ادویہ سے تھوڑا پیچھے ہے۔

واضح رہ کہ ماہرین خبردار کرچکے ہیں کہ دانتوں اور مسوڑھوں کی خرابی دل کے امراض کی وجہ بن سکتا ہے ۔ امریکہ میں تیار کردہ یہ ٹوتھ پیسٹ روایتی پیسٹ کےمقابلے میں صفائی بھی زیادہ کرتا ہے جبکہ اسے فلوریڈا اٹلانٹک یونیورسٹی کے ماہرین نے تیار کیا ہے۔