بدھ, 27 نومبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

 


ایمزٹی وی(راولپنڈی)آئی ایس پی آر کے مطابق کوئٹہ کے پولیس ٹریننگ کالج میں ہونے والی دہشت گردی میں ایلیٹ آرمی کمانڈو کیپٹن روح اللہ بھی شہید ہوئے ہیں۔۔ کیپٹن روح اللہ ایلیٹ آرمی کمانڈو تھے اور ان کا تعلق تحصیل شبقدر سے تھا۔635993 ROOHULLAH 1477384909 961 640x480

ئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ شہید کی میت آبائی علاقے میں پہنچانے کےلئے انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں جبکہ شہید کی نماز جنازہ ان کے آبائی گاؤں وجہ ولہ میں ادا کی جائے گی۔


آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کیپٹن روح اللہ کے لئے تمغہ جرات کا اعلان کیا ہے جبکہ زخمی ہونےوالے آرمی کے نائب صوبیدار محمد علی کو تمغہ بسالت دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔R1

آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں جوانوں نے دہشت گردوں کے خلاف بہادری اور جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک بمبار کو ایک جانب محدود رکھا اور بڑی تعداد میں پولیس ریکروٹس کو نکلنے میں مدد دی۔

 

 

ایمزٹی وی(تعلیم/ سندھ)محکمہ تعلیم سندھ میں جعلی بھرتیوں کےالزام میں ملوث خاتون سمیت دو ملزمان کو صوبائی اینٹی کرپشن کورٹ نے جیل بھیج دیا۔
ذرائع ک\ے مطابق محکمہ تعلیم سندھ میں جعلی بھرتیوں کےالزام میں ملوث دو ملزمان کو صوبائی اینٹی کرپشن کی عدالت میں پیش کیا گیا۔

عدالت نے عبدالستاراور فرزانہ پروین کو جیل بھیج دیا،اینٹی کرپشن حکام کے مطابق ملزمان پر محکمہ تعلیم میں جعلی بھرتیوں کا الزام ہے۔عدالت نے دونوں ملزمان کو 14 روزہ عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیجتے ہوئے کیس کے تفتیشی افسر کو چالان پیش کرنے

 

 


ایمزٹی وی(آزاد کشمیر)صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ ہندوستان دہشتگردی کا مرکز اور انتہا پسندوں کی آماجگاہ ہے ،جہاں آر ایس ایس اور اس کی ہمنوا ہندو انتہا پسند تنظیموں نے ملک کے اندر مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں پر عرصہ حیات تنگ کر رکھا ہے جبکہ ہندو انتہا پسند وں کے زیر اثر بھارتی فوجی مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کے خون سے ہولی کھیل رہے ہیں ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلیک برنز میں ممبر یورپی پارلیمنٹ سجاد کریم اور بریڈ فورڈ میں ممبران برطانوی پارلیمنٹ لارڈ نذیر احمد ، ایم پی ناز شاہ ، جیو ڈتھ کمننز ، کونسل لیڈر بریڈڈ سوزن ہنچکلف ، سابق لارڈ میئر بریڈ فورڈ راجہ غضنفر خالق ، کونسلر محمد ندیم اور دیگر شخصیات سے گفتگو اور پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی کی مختلف تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ صدر آزاد کشمیر نے کہا کہ بھارت پاکستان پر ایٹمی حملہ کرنے کی جرات نہیں کر سکتا ۔

ایٹمی اور میزائل ٹیکنالوجی میں ہم بھارت سے دو چار قدم آگے نہ سہی ہم پلہ ضرور ہیں،پاکستان نے سفارتی محاذ پر‘‘ مشن کشمیر ’’کے نام سے جو مہم شروع کی ہے اس کے مثبت نتائج سامنے آنا شروع ہو گئے اور بھارت کو اس محاذ پر ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا ہے ،صدر سردار مسعود خان نے برطانوی ممبران پارلیمنٹ اور تارکین وطن سے مطالبہ کیا کہ ایک برطانوی شہری کی حیثیت سے وہ یورپی یونین،انسانی حقوق کے اداروں ، اقوام متحدہ کو خطوط لکھیں اور سوشل میڈیا کو استعمال کرتے ہوئے عالمی برادری کے ضمیر کو بیدار کیا جائے

 

 

ایمزٹی وی (آزاد کشمیر)24اکتوبر1947کو کشمیر میں ڈوگرہ راج کے خاتمے اور پہلی آزاد کشمیر حکومت کے قیام کو 69برس مکمل ہوگئے ،مظفرآباد،میرپور،کوٹلی ،راولاکوٹ، بھمبر،پلندری ،باغ ،نیلم سمیت آزادکشمیر کے چھوٹے بڑے شہروں میں سرکاری اور عوامی سطح پر آزاد کشمیر حکومت کا 69واں یوم تاسیس ملی جوش وجذبے اور تزک واحترام کے ساتھ منایا گیا۔

مرکزی تقریب یونیورسٹی گراؤنڈ مظفرآبا دمیں ہوئی ، قائم مقام صدر شاہ غلام قادر ، وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر ، سابق وزیر اعظم سردار عتیق، وزراء اور اعلیٰ حکام نے شرکت کی ،پولیس کے نمایاں کارکردگی دکھانے والے افسر وں اور جوانوں کو صدارتی پولیس میڈلز دئیے گئے ، آزادکشمیر پولیس، بوائے اسکاؤٹس،ریسکیو 1122 ، گرلز گائیڈزاور اسکولوں کے بچوں نے مارچ پاسٹ کیا اور سلامی دی جس کے بعد قائم مقام صدر نے پریڈ کامعائنہ کیا۔

اس موقع پر پولیس کمانڈوز نے مختلف عملی مظاہرے دکھائے ،اس موقع پر وزیراعظم آزاد کشمیر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں جدوجہد آزادی فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہوچکی،بھارت کو اب ہرحال میں جانا ہوگا، کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو دہشتگردی سے نہ جوڑا جائے ،۔ ہر کشمیری مستحکم اور مضبوط پاکستان کا خواہاں ہے۔

کشمیریوں کے لئے ہر پاکستانی سیاسی جما عت قابل احترام ہے ،یوم تاسیس کی تقریب سے قائم مقام صدر شاہ غلام قادر، سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان ، جماعت اسلامی کے قائم مقام امیر نورالباری ، سابق وفاقی وزیر عطیہ عنایت اﷲ ، چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر مختار ، جسٹس ریٹائرڈ منظور گیلانی ، سابق وزیر اور تحریک انصاف کے سینئر نائب صدر ، خواجہ فاروق احمد ، حریت رہنما الطاف وانی سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا، بھمبر میں تقریب کے مہمان خصوصی سینئر وزیر طارق فاروق،کوٹلی میں فاروق سکندر،ملک نواز ،میرپورمیں چودھری سعید ،راولاکوٹ میں ڈپٹی سپیکر فاروق احمد طاہر تھے ۔

 

 

ایمز ٹی وی ( تجارت ) دوسری عالمی پاکستان گرین بلڈ ایکسپو اینڈ کانفرنس 27 اکتوبر سے شروع ہورہی ہے۔3 روزہ نمائش کا افتتاح میرہزار خان بجارانی کریں گے۔

کراچی پریس کلب میں کانفرنس اور نمائش کی تفصیلات بتاتے ہوئے پاکستان گرین بلڈنگ کونسل کے چیف ایگزیکٹو اقرب علی رانا نے بتایا کہ لاہور میں پہلی نمائش کے کامیاب انعقاد کے بعد نمائش کے دوسرے باب کے لئے کراچی کو منتخب کیا گیا ہے۔

نمائش کا مقصد تعمیرات کو ماحول دوست بنانا ہے۔ اس سلسلے میں دنیا بھر میں ہونے والے پیشرفت پر بات چیت ہوگی اور مشاہدے کے لئے گرین بلڈنگ مٹیریل اینٹیں ، پینٹس، گلاس اور ایلومینیم مصنوعات کو پیش کیا جائے گا

 

 

ایمز ٹی وی ( تجارت ) ملک میں سیاسی ہلچل کے باعث سرمایہ کار محتاط ہوگئے، پاکستان اسٹاک ایکسچینج ایک موقع پر 500پوائنٹس گر گیا، دو روز میں شیئرز کی قیمتوں میں 200ارب روپے کی کمی دیکھی گئی ہے ۔ ملک میں جاری سیاسی ہلچل کی وجہ سے پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ روز سرمایہ کاروں کی جانب سے پرافٹ ٹیکنگ کے باعث 439 پوائنٹس کمی ہوئی تھی جبکہ کوئٹہ میں دہشت گرد کارروائی پر آج حصص بازار میں سرمایہ کار محتاط نظر آرہے ہیں ۔ کاروبار کے دوران ایک موقع پر ہنڈرڈ انڈیکس 500 پوائنٹس تک کمی سے 40 ہزار 400 پوائنٹس کی سطح تک گرگیا ۔

 

ماہر معیشت مزمل اسلم کا کہنا ہے کہ سیاسی ہلچل اور کوئٹہ واقعہ کے باعث سرمایہ کاروں کی جانب سے فروخت کا رجحان جاری ہے۔ دو روز کے دوران شئیرز کی فروخت کے باعث انڈیکس میں 9 سو سے زائدپوائنٹس کی کمی ہوچکی ہے،جس کے باعث مارکیٹ میں شئیرز کی قیمتوں میں 2 سو ارب روپے تک گھٹ چکی ہے ۔

 
 

 

 

ایمز ٹی وی ( تجارت ) پاکستان کے پھلوں کی بیرون ملک مانگ میں 64 فیصد اضافہ تاہم چاول ، سبزیوں اور کھانے پینے کی دوسری اشیا کی برآمد 41 فیصد کم ہو گئی۔ رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران پاکستان سے 1 لاکھ 15 ہزار 367 میٹرک ٹن پھل برآمد کیے گئے جس سے 92 ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا،پاکستانی روپے میں ان کی مالیت 9 ارب 60 کروڑ روپے بنتی ہے ۔گزشتہ مالی سال کے تین ماہ کے دوران 74 ہزار ٹن پھل برآمد کیے گئے تھے جن کی مالیت 57 ملین ڈالر تھی۔ اس سال 97 ہزار میٹرک ٹن سبزیاں بیرون ملک بھیجی گئیں جو گزشتہ سال سے 41 فیصد کم ہیں، سبزیوں کی برآمد سے 27 ملین ڈالر حاصل ہوئے اسطرح چاول کی برآمد میں 28 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، 13 ہزار 700 میٹرک ٹن گوشت اور گوشت سے بنی اشیا برآمد کی گئیں جو گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں 32 فیصد کم ہے۔

 

 

ایمز ٹی وی ( تجارت ) دستاویز کے مطابق وزیراعظم آفس کی جانب سے فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) کو لیٹر لکھا گیا ہے کہ آزاد جموں و کشمیر کے رہائشی ٹیکس دہندگان کی نان فائلر حیثیت کے بارے میں جلد ازجلد رپورٹ تیار کرکے وزیراعظم بھجوائی جائے کیونکہ اس سے قبل بھی لیٹر لکھا گیا تھا مگر رپورٹ نہیں بھجوائی گئی، جس کے باعث اب ریمائنڈر بھجوایا گیا ہے البتہ ایف بی آر حکام کا کہنا ہے کہ آزاد جموں وکشمیر میں ٹیکس ادا کرنے والے رجسٹرڈ ٹیکس دہندگان کو پاکستان میں نان ریذیڈنٹ پاکستانی کا درجہ حاصل ہے،آزاد جموں و کشمیر میں جو ٹیکس ڈپارٹمنٹ کی جانب سے ٹیکس اکٹھا کیا جاتا ہے تو وہ آزاد جموں و کشمیر کو ہی جاتا ہے اور ایف بی آر اس کی ان پٹ ٹیکس ایڈجٹمنٹ فراہم کرتا ہے اس لیے جو آزاد جموں و کشمیرکے رہائشی وہاں ٹیکس ادا کرتے ہیں وہ نان ریذیڈنٹ ٹیکس دہندگان کے زمرے میں آتے ہیں اور پاکستان میں اگر وہ ٹیکس اتھارٹیز کے پاس رجسٹرڈ نہیں تو نان فائلرز کہلاتے ہیں۔

 

حکام کے مطابق پاکستان اور آزاد جموں کشمیر کی ٹیکس اتھارٹیز کے لیے ایک دوسرے کے شہری نان ریذیڈنٹ پاکستانی و نان ریذیڈنٹ کشمیری کا درجہ رکھتے ہیں اور دونوں ٹیکس اتھارٹیز کے لیے ایک دوسرے کے ٹیکس دہندگان نان فائلرز ہیں جس کے باعث ان سے اضافی شرح سے ود ہولڈنگ ٹیکس کٹوتی کی جا رہی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پرال کی جانب سے الیکٹرانیکلی لنک نہ کیے جانے کے باعث ایف بی آر اور آزاد کشمیر ریونیو اتھارٹی کے درمیان ایک دوسرے کے شہریوں کو نان ریڈیڈنٹ و نان فائلرزقرار دے کر اضافی ٹیکس کٹوتی کی جا رہی ہے۔

 

اس تنازع پر اب وزیراعظم سیکریٹریٹ کی جانب سے رپورٹ طلب کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق آزاد جموں و کشمیر کے رہائشی ٹیکس دہندگان کو پاکستان میں نان فائلرز قرار دینے سے متعلق ایف بی آر کی طرف سے رپورٹ مرتب کی جارہی ہے جو جلد وزیراعظم سیکریٹریٹ کو بھجوادی جائیگی جس کے بعد اس بارے میں کوئی فیصلہ ہوگا۔

 
 

 

 

ایمز ٹی وی (صحت ) ہمیں بچپن سے ہی ایک بات بار بار بتائی گئی کہ ہمیں دانت کب کب برش کرنے چاہئیں؟ یعنی رات کو سونے سے پہلے، صبح اٹھنے کے بعد اور بہت زیادہ میٹھی چیزیں جیسے کہ مٹھائی اور چاکلیٹ کھانے کے فوری بعد دانت ضرور برش کرنے چاہئیں۔

لیکن معلوم یہ ہواہے کہ ہمیں میٹھی چیزیں کھانے کے بعد دانت برش کرنے کے حوالے سے باتیں بتائی گئیں ، وہ ہرگز کوئی اچھا مشورہ نہیں تھا ۔ اس بات سے تو کبھی بھی کوئی اختلاف نہیں کرسکتا کہ دانتوں میں صفائی رکھنے سے وہ نہ صرف صاف ستھرے رہتے ہیں بلکہ مضبوط بھی ہوتے ہیں ۔

لیکن مسئلہ وقت کا آیا ہے کہ دانت آخر صاف کس وقت کرنے چاہئیں ۔ کچھ بھی کھانے کے فوری بعد دانتوں کو برش کرنا ٹھیک نہیں اور خاص کر اس وقت جب آپ نے کچھ تیزابیت سے بھرپورغذا لی ہو ۔

ایسا کہنے کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ جب آپ سٹرس فروٹ جیسے لیموں ، کینوں اور گریپ فروٹ کھاتے ہیں یا پھر ٹماٹر اور انرجی و مصنوعی ڈرنکس پیتے ہیں تو یہ سب چیزیں آپ کے دانتوں میں موجود انیمل کی تہہ کو نرم کردیتی ہیں اور جب آپ فوری طور پر دانتوں پر برش کرتے ہیں تو انیمل کی تہہ بتدریج ہٹتی چلی جاتی ہے اور یوں برش کا براہِ راست اثر دانتوں پر پڑتا ہے، جس کی وجہ سے وہ کمزور ہوجاتے ہیں۔

اس لیے اب دانتوں کے ڈاکٹرز مشورہ یہی دیتے ہیں کہ کچھ بھی کھانے یا پینے کے کم از کم 30 منٹوں تک دانتوں کو صاف نہ کریں بلکہ صبح اور رات کو دانت کرنا ہی مفید ہے ۔

 
 

 

 

ایمز ٹی وی(کراچی) وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے محکمہ لوکل گورنمنٹ کے افسران کو وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنی کارکردگی کو بہتر بنائیں ورنہ کہیں اور کام ڈھونڈیں۔

کراچی میں وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کی زیرصدارت صوبے بھر میں میگا پروجیکٹس پر ہونے والی پیش رفت سے متعلق اجلاس ہوا، اجلاس میں سیکریٹری خزانہ، سیکریٹری بلدیات اوردیگر متعلقہ حکام شریک ہوئے۔

اجلاس میں وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے خصوصی کراچی پیکج کے تحت تیار ہونے والے منصوبوں کے ٹینڈرز نہ ہونے پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی روڈ کی کارپٹنگ اور اسنارکلز کی خریداری کے ٹینڈرز ابھی تک کیوں جاری نہیں ہوئے، یونیورسٹی روڈ کا منصوبہ بہت اہم ہے، تاخیر کا مطلب شہریوں کو مزید تکلیف دینا ہے، اگر ٹھیکے دینے کے کام میں میرٹ نظر انداز کیا گیا تو وہ کسی کو نہیں چھوڑیں گے، مجھے اگر کسی کے خلاف شکایت ملی تو وہ نوکری پر نہیں رہے گا۔

اجلاس میں وزیراعلی نے افسران پربرہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں اکیلا ہر چیز پر نظر رکھتا ہوں لیکن آپ لوگوں سے صرف اپنے ڈیپارٹمنٹس میں کام نہیں ہوپارہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ افسران اپنی کارکردگی کو بہتر بنائیں ورنہ کہیں اور کام ڈھونڈیں۔

وزیراعلی نے اجلاس میں چیف سیکریٹری صدیق میمن کوطلب کرتے ہوئے انہیں کراچی میگا پروجیکٹس کی پیش رفت پر نظر رکھنے کی ہدایت کردی۔ وزیر اعلی نے کراچی کے پروجیکٹس مستند ٹھیکیداروں کے ذریعے معیاری طریقے سے مکمل کئے جانے کی بھی ہدایت دی جب کہ شارع فیصل کی ایک لین بڑھانے اورفٹ پاتھ سمیت نکاس کو بہتر کرنے کا فیصلے سمیت بلوچ کالونی فلائی اوورکے اطراف کی سڑکیں بہتر کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔