بدھ, 27 نومبر 2024
Reporter SS

Reporter SS


ایمز ٹی وی (کھیل) امیر پاکستان کرکٹ بورڈ نے غریب پی ایچ ایف کو16سال قبل دیا گیا قرضہ واپس مانگ لیا، ذرائع کے مطابق سابق چیئرمین پی سی بی لیفٹیننٹ جنرل (ر) توقیر ضیا نے2000 میں سڈنی اولمپکس کیلیے ہاکی فیڈریشن کو ایک کروڑ روپے کا چیک دیا تھا، بعد ازاں بورڈ حکام کی طرف سے موقف اختیار کیا گیا کہ یہ قرضہ تھا اس لیے پی ایچ ایف اسے لوٹانے کی پابند ہے۔
10مارچ2011 کو حکام نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں ملے جس میں فریقین میں طے پایا کہ پی ایچ ایف قسطوں میں یہ رقم واپس کرے گی، اس موقع پر یہ طے نہیں پایا تھا کہ یہ رقم کتنی اقساط میں ادا کی جائیگی تاہم 10 جنوری2012 کو پی سی بی نے ایک اور خط بھیجا کہ کرکٹ بورڈ کو10اقساط میں ادائیگی کی جائے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی کے ہر سالانہ آڈٹ میں پی ایچ ایف کو دیے گئے ایک کروڑ روپے کا ذکر آتا ہے، حکام کے مطابق وزارت بین الصوبائی رابطہ کے کہنے پر پی ایچ ایف سے رقم واپس مانگی گئی ہے، اس سے پہلے بھی پی ایچ ایف کو کئی مرتبہ خط لکھ چکے جس کاکوئی جواب آیا نہ ہی پیسے واپس ملے۔
دوسری جانب صدر پی ایچ ایف بریگیڈیئر (ر) خالد سجاد کھوکھر نے کہاکہ پی سی بی کو رقم دینے کے پابند ہیں لیکن وہ معاف کردیں یا گرانٹ میں بدل دیں، میڈیا سے بات چیت میں انھوں نے کہاکہ کرکٹ حکام سے بات کریں گے کہ ایک کروڑ سے انھیں تو کوئی فرق نہیں پڑتا مگر فیڈریشن کیلیے یہ بڑی رقم ہے۔

ایمزٹی وی(اسلام آباد)اسلام آباد اور گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔
زلزلہ کوہ پیما مرکز کے مطابق صبح 8 بج کر 5 منٹ کر اسلام آباد اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔

زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 2 ریکارڈ کی گئی جب کہ زمین میں اس کی گہرائی 25 کلو میٹر تھی، زلزلے کا مرکز کوہاٹ کے مشرق میں 10 کلو میٹردورتھا۔


ایمزٹی وی(آزاد کشمیر)صدر آزاد کشمیر مسعود خان نے کہا ہے کہ کشمیریوں نے واضح کر دیا بھارت کے ساتھ نہیں رہنا،آزادی چاہتے ہیں ،حالیہ تحریک میں سیکڑوں کشمیری شہید اورہزاروں زخمی ہوئے۔
۔

میڈیا کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر آزاد کشمیر کا کہناتھاکہ تحریک آزادی دبانے کیلئے مقبوضہ کشمیر کے عوام نے بھارتی ظلم وتشدد مسترد کر دیا ،پاکستان ان کی اخلاقی، سفارتی اورسیاسی حمایت کر رہا ہے۔ان کا مزید کہناتھا کہ کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ ہوتا تو 70 سال بعد بھی کشمیری آزادی کی تحریک نہ چلاتے

مسعود خان نے مزید کہا کہ بھارت کی طرف سے کشمیر کو اٹوٹ انگ کہنا بالکل غلط ہے ،اگر ایسا ہوتا تو کشمیری آج بھی آزادی کی تحریک نہ چلارہے ہوتے،انہوں نے واضح کردیا کہ وہ بھارت کے ساتھ نہیں رہنا چاہتے

ایمز ٹی وی (پشاور) صوبائی حکومت نے سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں بہبودآباد پروگرام کے تحت کام کرنے والے اے ڈی پی ملازمین کو بحال کردیا تاہم نظر ثانی کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع بھی کرلیا ،پشاور ہائیکورٹ اور بعد ازاں سپریم کورٹ نے خیبر پختونخوا میں بہبودآباد پروگرام 2011-14ءکے تحت کام کرنے والے ملازمین جنہیں پراجیکٹ ختم ہونے پر فارغ کیا گیا تھا بحالی کے احکامات جاری کیئے تھے جن کے تسلسل میں ان ملازمین کو فوری طور پر ریگولر آسامیوں پر بحال کردیا گیا ہےتاہم ساتھ ہی صوبائی حکومت نے سپریم کورٹ میں مزکورہ فیصلہ پر نظرثانی کی پٹیشن بھی دائر کردی ہے۔

۔


ایمزٹی وی(تعلیم)وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت ایجوکیشن فائونڈیشن بورڈ کا اجلاس ہوا ،جس میں محکمہ تعلیم کے سیکریٹری اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی ۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے طلبا کو جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے تعلیم دینے کی ہدایات جاری کردیں ۔

انہوں نے کہا کہ سرکاری اسکولوں میں تنخواہ کا معیار نجی شعبے سے بہتر ہے،پھر بھی نجی شعبے کی تعلیم سرکاری اداروں سے بہتر ہے، ہمیں اپنے تعلیمی اداروں میں نظم و ضبط لانے کی ضرورت ہے۔

وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت ہر بچے پر ماہانہ 3ہزار روپے خرچ کرتی ہے، پھر بھی 30 لاکھ بچے اسکول نہیں جاتے،ایسے ہر بچے کو 500 روپے ماہانہ دینے کو تیار ہوں۔

مراد علی شاہ نے محکمہ تعلیم کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ سائنس ،انگریزی اورریاضی کے مضامین پڑھانے کیلئے جدید ٹیکنالوجی استعمال کریں۔

انہوں نے سندھ ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے 600 اسکولوں کے لیے 62 کروڑ 20 کروڑ روپے کی اسکیم کی بھی منظوری دی ۔


ایمزٹی وی(اسلام آباد)قومی اسمبلی کے اسپیکر سردارایاز صادق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےکہا کہ انہوں نے پارلیمنٹ میں ہمیشہ تمام اراکین کوبات کرنے کے لئے موقع دیا۔ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں وہ بارباراراکین سے یہ کہتے رہے کہ اجلاس کشمیرکے مسئلے پربلایا ہے، اس لئے اسی پربات کی جائے لیکن وہ کسی کا منہ بند نہیں کرسکتے۔
سردار ایاز صادق نے کہا کہ ان کے پاس جو بھی ریفرنسز آئے انہوں نے ان کو رولز کے مطابق 30 دنوں کے اندر الیکشن کمیشن کوبجھوادیا ہے اورانہوں نے مذکورہ ریفرنسزکے حوالے سے اپنا موقف بھی الیکشن کمیشن کو بتادیا ہے، اس لئے اب ریفرنس کے معاملے میں ابہام مکمل طور پر ختم ہونا چاہئے۔
اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ احتجاج اوردھرنے والوں کو پہلے بھی مایوسی ہوئی ہے اور اب بھی احتجاج اور دھرنوں سے کچھ نہیں ہوگا۔ 30 اکتوبرکو شہربھی بند نہیں ہوگا۔ احتجاج اور دھرنے والے باقاعدہ سازش کے تحت ملک میں چین سمیت دیگر ملک سے آنے والے سرمایہ کاروں کو بھگانا چاہتے ہیں مگر ایسے لوگوں کو پہلے بھی مایوسی ہوئی ہے اور آئندہ بھی ایسا ہی ہوگا، ملک ترقی اورخوشحالی کی راہ پر گامزن رہے گا اور ملک میں جمہوریت بھی چلتی رہے گی۔ عمران خان کو سمجھانے کی ضرورت نہیں، وہ سمجھداراوربالغ ہیں بچے نہیں اوروہ اپنا اچھا برا خود سوچ سکتے ہیں۔

ایمز ٹی وی ( تعلیم) زرعی یونیورسٹی فیصل آباد اور ٹیٹرا پیک پاکستان لمیٹڈ نے اکیڈمیا انڈسٹری روابط کو مضبوط بنانے کے سلسلہ میں مفاہمت کی یاداشت پر دستخط کئے ہیں ۔

جس کے مطابق دونوں ادارے ریسرچ و ڈویلپمنٹ کے جملہ امور میں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے اپنی مہارتیں اور افرادی قوت ایک دوسرے کے لئے میسر کریں گے۔

معاہدے کے مطابق ٹیٹر ا پیک پاکستان زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کی تحقیقی لیبارٹریوں میں تجزیاتی امور میں بہتری کیلئے تعاون کرے گا جبکہ یونیورسٹی کے طلباءوطالبات کیلئے انٹرن شپ کی سہو لیات بھی بہم پہنچائے گا۔

 
 

ایمز ٹی وی (کراچی) شہرمیں مزید 83 افراد ڈنگی وائرس کا شکار ہوگئے، تفصیلات کے مطابق شہرمیں ڈنگی کے مریضوں میں تیزی سے اضافہ ہورہاہے اور مزید 83 افراد میں ڈنگی وائرس کی تصدیق کی گئی ہے جبکہ دسمبر میں ڈنگی وائرس مزید شدت اختیارکرجائے گا۔

محکمہ صحت کے ماتحت چلنے والے ڈنگی کنٹرول پروگرام کے سربراہ کاکہناہے کہ شہرکے مختلف اسپتالوں کی اوپی ڈیز میں45ایسے مریضوں کو لایا گیا جو ڈنگی وائرس سے متاثرتھے جبکہ مختلف اسپتالوں میں داخل 38 مریضوں میں ڈنگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ضلع ملیر میں5، ضلع وسطی میں23،ضلع جنوبی میں19،ضلع غربی میں8، ضلع شرقی میں23جبکہ ضلع کورنگی میں5ڈنگی کے کیسز رپورٹ ہوئے، رواں سال اب تک صوبے میں ڈنگی سے3 ہلاکتیں ہوئی ہیں اور1465کیسزرپورٹ ہوئے جن میں سے 1333 کیسزکراچی کے ہیں۔

ذرائع کے مطابق شہرکے بیشتر سرکاری اسپتال ڈنگی پروگرام کو اعدادوشمار فراہم نہیں کرتے جس سے درست اعداد وشمار سامنے نہیں آتے۔ ذرائع کے مطابق رواں سال شہر میں ڈنگی کے مریضوں کی تعداد 2ہزارسے تجاوزکر چکی ہے جبکہ ڈنگی سے4ہلاکتیں بھی ہو چکی ہیں لیکن محکمہ صحت سندھ اور کے ایم سی تاحال اسپرے مہم شروع کرنے میں ناکام ہیں، واضح رہے کہ گزشتہ سال صوبے میں ڈنگی کے 3676کیسز سامنے آئے اورڈنگی سے 11ہلاکتیں بھی ہوئی تھیں۔

 
 

ایمز ٹی وی ( گلگت )گلگت بلتستان میں بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برف باری نےموسم سرد کردیا ہے۔ موسم سرما نے بالائی علاقوں میں دستک دی تو گرم ملبوسات کی دکانیں بھی سج گئیں ۔ محکمہ موسمیات کاکہنا ہے کہ آج مالاکنڈ، پشاور،بنوں راولپنڈی ،سرگودھا، لاہور، ملتان میں بارش کا امکان ہے۔
ملک کے بالائی علاقوں میں موسم سرما نے رنگ دکھا نا شروع کردیا ، گلگت بلتستان کے ضلع غذر کے پہاڑوں پر گزشتہ روز سے موسم سرما کی پہلی برف باری اور ضلع بھر کے میدانی علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ بھی جاری ہے جس کے بعد علاقے میں موسم سرد ہوگیا ہے۔ضلع ہنزہ میں گزشتہ رات کی ہلکی بارش نے موسم کو ٹھنڈا کردیا ہے ۔

ضلع استور میں موسم ابر آلود ہے اور پہاڑوں سے آتی ٹھنڈی ہوائیں موسم کو مزید سرد کررہی ہیں ۔موسم سرما کے بالائی علاقوں میں دستک دیتے ہی کئی جیکٹس، شالوں اور سویٹرز کی دکانیں سج گئی ہیں۔ ادھر مری، لوئردیر، اپردیر، چترال میں بادل چھائے ہوئے ہیں،جس سے موسم کافی خوشگوار ہے۔سندھ اور پنجاب میں موسم بار بار تبدیل ہونے سے بیماریاں پھیلنے کا خدشہ ہے۔


ایمزٹی وی(راولپنڈی) پولیس نے گزشتہ روزگھر کی پارکنگ میں موجود گاڑی سے لڑکے اور لڑکی کی لاشوں کا معمہ حل کردیا ہے اور ان کی وجہ محبت میں ناکامی کو قراردیا ہے۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ روزراولپنڈی میں کامسیٹس کے طالب علم 27 سالہ تیموراور25 سالہ آمنہ کی موت کا معمہ حل ہوگیا، دونوں نے زہرکھا کراپنی اپنی زندگیوں کا خاتمہ کیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں ایک دوسرے کو پسند کرتے تھے اورشادی کے خواہشمند تھے تاہم دونوں کے گھر والے شادی کے لئے رضامند نہیں تھے، ان دونوں کی منگنیاں بھی دوسرے خاندانوں میں کردی گئیں تھیں جس کے بعد تیموراورآمنہ نے دلبرداشتہ ہوکرگزشتہ روزاپنی اپنی زندگیوں کا خاتمہ گاڑی میں خود کوبند کرنے کے بعد زہرکھا کرکیا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے اطلاع ملتے ہی لاشوں کو ہولی فیملی اسپتال منتقل کیا، ابتدائی تحقیقات کے مطابق تیمور اورآمنہ نے زہرکھا کرخودکشی کی، آمنہ اورتیمور کے معدے سے حاصل ہونے والے نمونے فرانزک لیب بھجوادئیے گئے جب کہ دونوں نے زہرکھا کرخود کوگاڑی میں بند کرلیاتھا۔