بدھ, 27 نومبر 2024
Reporter SS

Reporter SS


ایمزٹی وی(اسلام آباد) وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی خان نے وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی اور قومی سلامتی کے اجلاس کی خبر لیک ہونے پر بریفنگ دی۔
ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی اور ملکی امور سمیت اہم قومی معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔ اس کے علاوہ وزیر داخلہ چوہدری نثار نے وزیراعظم نواز شریف کو قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کی خبر لیک ہونے کے حوالے سے انکوائری پر بریفنگ بھی دی اور انہیں یقین دہانی کرائی کہ ان کے دورہ آزربائیجان سے واپسی تک معاملے کی انکوائری مکمل کر لی جائے گی۔
واضح رہے کہ چند روز قبل وزیراعظم کی زیرصدارت ایک اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا جس میں قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس سے متعلق نجی اخبار میں شائع ہونے والی من گھڑت خبر پر تشویش کا اظہارکیا گیا۔

شرکا نے اس خبر کو رپورٹنگ کے عالمی اصولوں کی خلاف ورزی قراردیتے ہوئے کہا کہ خبرمیں غیرمستند اور گمراہ کن مواد شامل کرکے قومی سلامتی سے متعلق ریاستی مفادات کوخطرے میں ڈالا گیا۔ وزیر اعظم نے خبر کا نوٹس لیتے ہوئے ذمہ داروں کے تعین اور ان کےخلاف سخت کارروائی کی ہدایت کی۔


ایمزٹی وی(راولپنڈی)آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے 10 دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی، آئی ایس پی آر کے مطابق یہ دہشت گرد معصوم شہریوں اور خواتین پولیو ورکرز کے قتل میں ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر کا یہ بھی کہنا ہے کہ سزائے موت پانے والے دہشت گرد پولیس آفیشل اور مسلح افواج کے اہلکاروں کے قتل میں بھی ملوث تھے


ایمزٹی و(اسلام آباد)دنیا کے 118بھوکے ترین ممالک کی فہرست جاری کر دی گئی ہے جس میں پاکستان کا 107واں نمبر ہونے کا انکشاف ہو اہے۔

446589 povertyreuters 1349321327 102 640x480

رپورٹ کے مطابق” 2016ءگلوبل ہنگر انڈیکس“کے سروے میں انکشاف کیا گیا ہے کہ پاکستان میں 22فیصد عوام کو ضرورت سے بھی کم غذا میسر ہے اوربھوک پر قابو پانے کیلئے دیگر ایشائی ممالک کی نسبت پاکستان کی کارکردگی انتہائی خراب ہے ۔

a group of boys scrambles for bread rations

انڈیکس میں بھوکے ممالک کی کارکردگی کا موازنہ صفر سے 100پوائنٹس کی بنیا د پر کیا گیا تھا جس میں سے پاکستان کو 33.4پوائنٹس دیے گئے ہیں تاہم 2008 ءمیں بھوک پر ہونے والے سروے میں پاکستان کے 35.1پوائنٹس تھے ۔

57072bc4be8d6

دنیا کے بھوکے ترین ممالک میں بھارت کو97، افغانستان 111اور چین کم ترین بھوک کے سطح کے ساتھ 29ویں نمبر پر رکھا گیا ہے ۔
فہرست کے مطابق تنزلی کی موجودہ شرح کے لحاظ سے2030 ءمیں پاکستان ، ہیٹی ، یمن ، افغانستان اور بھارت سمیت 45سے زائد ممالک میں بھوک کی صورت حال مزید خطرناک ہو جائے گی ۔

ایمزٹی وی(لاہور) وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے قربان لائنز لاہورمیں پاكستان میں اپنی نوعیت كے منفرد اور ایشیاء كے سب سے بڑے پنجاب سیف سٹی منصوبے كا افتتاح كردیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی كے اینٹی گریٹڈ كمانڈ كنٹرول اینڈ كمیونیكشن سنٹر كے افتتاح كے بعدتقریب سے خطاب كرتے ہوئے كہا كہ سیف سٹی منصوبے كاپہلا مرحلہ ریكارڈ مدت میں مكمل ہوا ہے

 

WhatsApp Image 20160524 1024x576

صوبے كے عوام كو پرامن ماحول فراہم كرنے اورجرائم پر قابو پانے كیلئے پنجاب حكومت نے سیف سٹی منصوبے پر كام شروع كیا ہے جس پر ایک ارب روپے خرچ كیے جارہے ہیں اوراس منصوبے كے تحت كمانڈاینڈ كنٹرول سنٹر میں بہت بڑی اسكرین لگائی گئی ہے جو كہ ایشیاء كی سب سے بڑی اسكرین ہے۔

 

56f998577afab

شہباز شریف نے کہا کہ پنجاب حكومت سیف سٹی پراجیكٹ پر چین كی صف اول كی كمپنی ہیواوے كے تعاون سے كام كررہی ہے اوریہ پاكستان میں اپنی نوعیت كا پہلا منفرد منصوبہ ہے، مجھے یقین ہے كہ چینی كمپنی اس منصوبے كو ایك مثالی پراجیكٹ كے طورپر چلائے گی اورپوری دنیا میں یہ منصوبہ محنت، دیانت، امانت اور شفافیت كے لحاظ سے اپنی مثال آپ ہوگا،

CCTV 770x470

پاكستان میں پنجاب پہلا صوبہ ہے جہاں پراس منصوبے كا افتتاح كیا گیا ہے جب كہ آج سے 6 برس قبل اس وقت كی وفاقی حكومت نے اسلام آباد میں سیف سٹی پراجیكٹ شروع كیا تھا جواب آكر مكمل ہوا ہے لیكن پنجاب حكومت كا سیف سٹی منصوبہ اسلام آباد كے منصوبے كے حجم سے 4 گنا بڑا ہے۔

 
 

ایمز ٹی وی( تعلیم) بلوچستان یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی خضدار کے سالانہ کانووکیشن کی تاریخ کااعلان کر دیا گیا ہے

انتظامیہ کے مطابق تیسرا سالانہ کا نووکیشن 25اکتوبر کو منعقد ہو گااورکا نووکیشن کے مہمان خاص گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی ہونگے ۔

بلوچستان یونیورسٹی آف انجینئر نگ اینڈ ٹیکنالوجی خضدار کے وائس چانسلر انجینئر محمدامین کے مطابق بلوچستا ن یونیورسٹی آف انجینئر نگ اینڈ ٹیکنالوجی خضدار کی تیسری سالانہ کا نووکیشن کی تیاریوں کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔

 
 

ایمز ٹی وی (صحت)آنکھوں کے نیچے سیاہ حلقے آپ کی شخصیت کا ایک برا تاثر چھوڑتے ہیں۔ یہ آپ کی غیر صحت مند طرز زندگی کو ظاہر کرتے ہیں۔ مرد و خواتین دونوں ہی اس سے متاثر ہوتے ہیں۔
ایک عام خیال یہ ہے کہ یہ عموماً نیند کی کمی کی وجہ سے ہوتے ہیں۔ یہ خیال کسی حد تک درست بھی ہے، لیکن اس کے علاہ بھی اس کی کئی وجوہات ہیں۔ آئیے پہلے ان وجوہات کو جانتے ہیں۔
:نیند کی کمی

ہر شخص کے لیے 8 گھنٹے کی نیند از حد ضروری ہے۔ اگر نیند پوری نہیں ہوگی تو سب سے پہلے آنکھوں کے نیچے حلقے ظاہر ہونا شروع ہوتے ہیں۔ اس کے بعد یہ آپ کی دماغی صحت کو متاثر کرنا شروع کرتی ہے اور آپ چڑچڑاہٹ اور تھکن کا شکار ہوجاتے ہیں۔
ان تمام مسائل سے بچنے کا حل یہ ہے کہ تمام کام وقت پر مکمل کیے جائیں اور جلدی سویا اور جلدی اٹھا جائے تاکہ نیند پوری ہوسکے
:ذہنی تناؤ

مستقل ذہنی تناؤ میں مبتلا رہنے کے باعث آپ کی نیند بھی متاثر ہوتی ہے اور یہ آپ کی آنکھوں کے نیچے سیاہ حلقوں کا سبب بھی بنتا ہے 

پانی کی کمی:آنکھوں کے نیچے حلقوں کی ایک اہم وجہ پانی کی کمی ہے۔ دن میں 8 گلاس پانی پینا مختلف جسمانی مسائل سے محفوظ رکھتا ہے۔

ہارمونز میں تبدیلی:
جسم میں مختلف اقسام کی ہارمونل تبدیلیاں بعض اوقت جسم پر منفی اثرات بھی مرتب کرتی ہیں جن میں سے ایک آنکھوں کے نیچے سیاہ حلقے ہونا ہے

سیاہ حلقے ختم کرنے کے لیے تجاویز:
آنکھوں کے نیچے سیاہ حلقے ختم کرنے کے لیے سب سے پہلے تو نیند پوری کریں۔
جسم میں پانی کی کمی نہ ہونے دیں۔
کمپیوٹر، موبائل اور ٹی وی کا استعمال کم کریں۔ ان سے نکلنے والی نیلی روشنی آنکھوں کے لیے بے حد نقصان دہ ہے۔
متوازن غذا کا استعمال کریں۔ آنکھوں کے لیے مفید غذائیں جیسے گاجر، کھیرا وغیرہ کا استعمال بڑھا دیں۔
آنکھوں کے سیاہ حلقے ختم کرنے کے لیے کھیرا سب سے بہترین نسخہ ہے۔ کھیرے کے ٹکڑے کاٹ کر آنکھوں پر رکھیں۔ اس سے نہ صرف آنکھوں کے حلقے ختم ہوں گے بلکہ آنکھوں کی چمک میں بھی اضافہ ہوگا۔ایک اور ترکیب ٹی بیگز استعمال کرنے کی ہے۔ ٹی بیگز کو پانی میں بھگو کر فریج میں رکھ دیں۔ ٹھنڈا ہونے پر آنکھوں پر رکھیں۔ اس کے باقاعدہ استعمال سے آپ کو واضح فرق نظر آئے گا۔

آفس میں کمپیوٹر پر کام کرنے کے دوران ہر 20 منٹ بعد 20 سیکنڈ کے لیے اسکرین سے نظر ہٹا کر 20 فٹ دور دیکھیں۔ یہ آنکھوں کے تمام مسائل کے ایک بہترین ورزش ہے۔

فرصت کے اوقات میں دونوں ہتھیلیوں کو رگڑ کر گرم کریں اور انہیں اپنی آنکھوں پر رکھیں۔ اس سے آپ کی آنکھوں کی تھکن دور ہوجائے گی۔

ایمز ٹی وی (کراچی) سابق صدر پرویز مشرف نے کہا ہے کہ بھارتی فوج جانتی ہے وہ پاکستان سے نہیں لڑ سکتی۔ بھارت پاکستان کو بھوٹان سمجھ کر آپریشن کا منصوبہ بنا رہا تھا۔

سابق صدر اور سابق آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف نے ایک انٹرویو میں کہا کہ ان کا خیال ہے کہ جنرل راحیل شریف کو توسیع لے لینی چاہئیے۔ کیونکہ جنرل راحیل شریف کو لوگ کہہ رہے ہیں کہ کچھ کرکے جائیں۔

کارگل جنگ کے سوال پر سابق صدر کا جواب تھا کہ یہ ہماری بہادری کی مثالیں ہیں، ہم نے بھارت کو گردن سے دبوچ لیا تھا۔ پاک فوج جنگ جیت رہی تھی۔

انہوں ے بتایا کہ ہم نے بھارت کے روٹ توڑ ڈالے تھے۔ پرویز مشرف نے نواز شریف کا نام لیے بغیر کہا اس وقت کے وزیر اعظم پوچھتے رہے کہ کارگل سے پیچھے ہٹیں؟ اُسی وزیراعظم نے عوام کو بتایا کہ فوج پیچھے ہٹی۔

ایک سوال کے جواب میں پرویز مشرف نے کہا کہ برکھادت کی کتاب میں بھارت کے کلنٹن سے رابطے کا ذکر ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ میں فوج میں کھانا کھانے کیلیے نہیں لڑنے کیلئے گیا تھا

 
 

ایمز ٹی وی ( تعلیم) اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے ناظم امتحانات محمد عمران خان چشتی نے انٹرمیڈیٹ کے تمام گروپس کیلئے ضمنی امتحانات برائے 2016 کے امتحانی فارمز جمع کروانے کی تاریخوں کااعلان کردیا ہے۔

محمد عمران خان چشتی نے بتایا کہ پروگرام کے مطابق سائنس پری میڈیکل،پری انجینئرنگ،سائنس جنرل، کامرس ریگولر،کامرس پرائیویٹ،آرٹس ریگولر،آرٹس پرائیویٹ اور ہوم اکنامکس گروپس سمیت امپروومنٹ آف ڈویژن،بینیفٹ کیسز اورایڈیشنل سبجیکٹس کے ضمنی امتحانات برائے 2016 میں شرکت کے خواہشمند اور اہل ریگولر امیدوار اپنے امتحانی فارم 24 اکتوبر تک اپنے متعلقہ کالجوں میں جمع کرواسکتے ہیں ۔

جبکہ پرائیویٹ امیدوار امتحانی فارم ضروری تصدیق کے بعد انہی تاریخوں میں بورڈ میں واقع بینک برانچ میں جمع کرواسکتے ہیں۔

 

ایمز ٹی وی ( تعلیم) وفاقی وزارت تعلیم وپیشہ ورانہ تربیت کے ’’پرا جیکٹ مانیٹرنگ اینڈ ایو یلو ایشن سیل ‘‘ میں من پسند افراد کی بھرتیاں ،تیار کردہ میرٹ لسٹ میں نام نہ ہونے اور میرٹ پر پورا نہ اترنے کے باوجود چار افراد کو کنٹریکٹ لیٹر تھما دیا گیا۔

سرکاری رپورٹ کے مطابق وزارت تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت کے پرا جیکٹ ما نیٹرنگ اینڈ ایو یلو ایشن سیل اسلام آبادمیں بھرتیوں کے لئے اشتہار جاری کیا گیا جس میں ریسرچ ایسوسی ایٹ (گریڈ 17)، فیلڈ سپر وائزر (گریڈ 16) اور اسسٹنٹ (گریڈ 14) کی خالی اسامیوں کو پر کرنے کے لئے درخواستیں طلب کی گئیں۔

رپورٹ کے مطابق سعدیہ یوسف کو دو مئی 2013کو ریسرچ ایسو سی ایٹ (گریڈ 17) میں تعیناتی کا لیٹر تھما دیا گیا ، اسی طرح محمد ذیشان طارق کو فیلڈ سپر وائزر، راجا شاکر آفتاب جنجوعہ کو فیلڈ سپر وائزراورعفان علی کواسسٹنٹ تعینات کر دیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق سعدیہ یوسف کا نام ریسرچ ایسو سی ایٹ کے لئے تیار کردہ حتمی فہرست میں شامل ہی نہ تھا ، اسی طرح محمد ذیشان طارق جسے فیلڈ سپروائزرتعینات کیا گیا حتمی فہرست کے لئے نااہل قرار پایا گیا اوراس کا نام بھی لسٹ میں شامل نہیں تھا، راجا شاکر آفتاب جنجوعہ (فیلڈ سپر وائزر) اور عفان علی (اسسٹنٹ) کے نام بھی حتمی فہرست میں شامل نہ تھے ۔

رپورٹ میں انکشاف کیا گیاہے کہ پرا جیکٹ کے لئے مذکورہ چاروں افراد کی تعیناتی اور تنخواہوں کی ادائیگی غیر قانونی تھی جبکہ متعلقہ ادارے کی جانب سے دیا گیا جواب بھی اطمینان بخش نہ تھا۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ بھرتی کیلئے لیے گئے تحریری امتحان، انٹرویو اور اس کے بعد جو حتمی لسٹ تیار کی گئی ، تمام دستاویز پر ریکرو ٹمنٹ کمیٹی کے ممبران کے دستخط موجود تھے اور حتمی فہرست کو وزارت کے سیکر ٹری نے منظور کیا تھا ۔ رپورٹ میں بے ضا بطگیوں میں ملوث افراد کو بے نقاب کرنے کی بھی سفارش کی گئی تھی۔

 
 

ایمز ٹی وی ( تعلیم) فیڈرل میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج میں تین کروڑکی کرپشن کا نیا اسکینڈل سامنے آگیا ہے۔ کالج انتظامیہ نے طلباءسے 2کروڑ 25لاکھ40ہزار روپے وصول کئے۔

رقم سرکاری خزانے میں جمع کرانے کے بجائے ذاتی اکاﺅنٹس میں جمع کرادی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق فیڈرل میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج انتظامیہ نے طلباءسے وصول کی گئی ایک کروڑ روپے سے زائد کی فیس ہضم کر لی ہے۔ اور اب اس کرپشن اسکینڈل کی اعلیٰ پیمانے پر تحقیقات جاری ہیں ۔

رپورٹ کے مطابق طلباءسے وصول کی گئی ایک کروڑ سے زائد پوسٹل فیس بھی ہضم کر لی گئی ہے۔ کالج انتظامیہ طلباءسے وصول کی گئی داخلہ فیس ذاتی اکا ﺅنٹس میں جمع نہیں کراسکتی لیکن کرپٹ انتظامیہ نے یہ قومی رقم ہضم کر رکھی ہے۔