Reporter SS
ایمز ٹی وی ( تعلیم) اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے ناظم امتحانات محمد عمران خان چشتی نے انٹرمیڈیٹ کے تمام گروپس کیلئے ضمنی امتحانات امتحانی فارمز جمع کروانے کی تاریخوں کااعلان کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق محمد عمران خان چشتی نے کہا کہ پروگرام کے مطابق سائنس پری میڈیکل، پری انجینئرنگ، سائنس جنرل،کامرس ریگولر ، کامرس پرائیویٹ،آرٹس ریگولر،آرٹس پرائیویٹ اور ہوم اکنامکس گروپس سمیت امپروومنٹ آف ڈویژن، بینیفٹ کیسز اورایڈیشنل سبجیکٹس کے ضمنی امتحانات میں شرکت کے خواہشمند اور اہل ریگولر امیدوار اپنے امتحانی فارم 24اکتوبر تک اپنے متعلقہ کالجوں میں جمع کرواسکتے ہیں۔
جبکہ پرائیویٹ امیدوار اپنے امتحانی فارم ضروری تصدیق کے بعد انہی تاریخوں میں اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ میں واقع بینک برانچ میں جمع کرواسکتے ہیں۔کالجوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ تمام ریگولر امیدواروں کے امتحانی فارمز اور فیسوں کے پے آرڈرز بروز منگل 25اکتوبر اور بروز بدھ 26اکتوبر کو اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کے اکائونٹس سیکشن میں جمع کروادیں۔
ناظم امتحانات کا کہناتھا کہ جو امیدوار مقررہ تاریخ تک اپنے امتحانی فارم جمع نہیں کراسکیں وہ 25اکتوبر سے 28اکتوبر تک 200روپے لیٹ فیس کے ساتھ ، 31 اکتوبر سے 3 نومبر تک 500 روپے لیٹ فیس کے ساتھ جبکہ 4نومبر سے 8نومبر تک ایک ہزار روپے لیٹ فیس کے ساتھ اپنے امتحانی فارمز جمع کرواسکتے ہیں۔
ایمزٹی وی(مانیٹرنگ ڈیسک)وائٹ ہاؤس کی ویب سائٹ پر آن لائن پٹیشن پر پاکستانیوں نے بھی جوابی پٹیشن دائر کر دی۔ 13دنوں میں پٹیشن کی منظوری کے لیے94ہزار 60دستخط ہوچکے ہیں۔
پٹیشن کی منظوری کے لیے لگ بھگ 6ہزار دستخط ہونا باقی ہیں ۔وائٹ ہاؤس کی ویب سائٹ پر دائر پٹیشن پر 30 دن میں ایک لاکھ دستخط درکار ہوتے ہیں جس کے بعد 60روز کے اندر کانگریس اُس پٹیشن پر ردعمل دیتی ہے اور ثابت ہو جانے پر کارروائی کی جاتی ہے۔
بھارت نژاد امریکی شہریوں کی جانب سے ایسی ہی پٹیشن پاکستان کے خلاف دائر کی گئی تھی ۔کانگریس نے اُس پر ردعمل ظاہر کر دیا۔ جواباً پاکستانی نژاد امریکی شہریوں نے بھی ایسی ہی ایک پٹیشن مقبوضہ کشمیرمیں ریاستی دہشتگردی اور پاکستان میں دہشتگرد عناصر کی پشت پناہی کرنے پر بھارت کے خلاف دائر کر دی۔
پٹیشن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ بلوچستان، قبائلی علاقوں اور کراچی میں بھارتی خفیہ ایجنسی را کے ملوث ہونے کے ٹھوس شواہد کلبھوشن یادیوکی صورت میں پاکستان کے پاس موجود ہیں ۔
کلبھوشن یادیو بھارتی ایجنسی را کے ایما پر بلوچستان میں دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث ہے، اس نے کالعدم ٹی ٹی پی ،داعش اور القاعدہ کی مدد کا اعتراف بھی کیا ہے۔ کلبھوشن یادیو بھارتی بحریہ کا حاضر سروس کمانڈر ہے ۔ ان شواہد کو اقوام متحدہ کے اکہترویں اجلاس میں بھی پیش کیا گیا ہے۔
ایمزٹی وی(گلگت بلتستان)محرم الحرام میں امن وامان کی صورتحال پر نظر رکھنے کیلئے محکمہ داخلہ بھی متحرک ہوگیا ،ہو م ڈیپارٹمنٹ نے تمام اضلاع کے ضلعی کنٹرول رومز سے مسلسل رابطہ رکھنے کیلئے گلگت میں الگ کنٹرول روم قائم کردیا ،ذرائع کے مطابق محکمہ داخلہ میں قائم کئے گئے کنٹرول روم کو گلگت سمیت دیگر اضلاع کے کنٹرول رومز کے ساتھ رابطے میں رکھاگیا ہے جو صبح اٹھ بجے سے رات بارہ بجے تک محرم الحرام کے جلوسوں اور مجالس کے پرامن انعقاد کیلئے متعلقہ حکام سے رابطہ رکھے گا
ذرائع کے مطابق ہوم ڈیپارٹمنٹ میں قائم کئے گئے کنٹرول روم کی نگرانی صوبائی سیکرٹری داخلہ کررہے ہیں صوبائی حکومت کی ہدایت پر محکمہ داخلہ کے کنٹرول روم سے رابطہ میں رہنے کیلئے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز اور ضلعی پولیس سربراہوں کو خصوصی ہدایات بھی جاری کی گئی ہیں
،ذرائع کے مطابق کنٹرول روم کو موصول ہونےوالی کسی بھی شکایت کا فور ی طور پر ازالہ کرنے کیلئے بھی موثرنظام تشکیل دیاگیا ہے ذرائع کے مطابق مرکزی کنٹرول روم میں دو ٹیلی فون بھی نصب کئے گئے ہیں اور عوام سے کہا گیا ہے کہ وہ کسی بھی شکایت یا مشکوک شخص واجبنی شخص یا لاوارث بیگ وغیر ہ نظر آنے کی صورت میں ٹیلی فون نمبر 05811-920208اور 05811-920209پر رابطہ کرکے اطلاع دیں ۔
ایمزٹی وی(آزاد کشمیر) آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس نے سیز فائر لائن توڑنے کا اعلان کرتے ہوئے تمام کشمیریوں کو 24 اکتوبر کو کنٹرول لائن کی جانب مارچ کرنے کی اپیل کر دی ہے۔
ذرائع کے مطابق آل جموں کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر سردار عتیق نے کہا ہے کہ 24 اکتوبر کوتین مقامات پر سیز فائر لائن توڑیں گے جس کا مقصد کشمیر پر دنیا کی توجہ مبذول کروانا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پونچھ اور میرپور سے کنٹرول لائن پار کرنے کی کوشش کریں گے اور اس مقصد کیلئے دیگر جماعتوں کو بھی ساتھ ملانے کی کوشش کی جائے گی۔ انہوں نے کشمیریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ 24 اکتوبر کو کنٹرول لائن کی جانب مارچ کریں۔
ایمزٹی وی(راولپنڈی)آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ایل او سی کا دورہ کیا اوراگلے مورچوں پر تعینات فوجی جوانوں کے جذبے اور آپریشنل تیاریوں پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ایل او سی پر حاجی پیر سیکٹرکا دورہ کیا اور فرنٹ لائن پر تعینات فوجیوں سے ملاقات کی ، آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو ایل او سی پر فارمیشن کمانڈر نے تفصیلی بریفنگ دی۔
آرمی چیف نے فوجی جوانوں کے جذبے،کنٹرول لائن پر نگرانی کے کڑے نظام اور آپریشنل تیاریوں پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا ۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا استقبال کورکمانڈرلیفٹیننٹ جنرل ملک ظفراقبال نے کیا۔
ایمزٹی وی(اسلام آباد)پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں 12 سالہ کشمیری بچے کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر عالمی برادری سے فوری مداخلت کا مطالبہ کیا ہے۔
دفتر خارجہ کے ترجمان کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان 12 سال کے کشمیری بچے جنید احمد کے قتل کی شدید مذمت کرتا ہے اور اس کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کرتا ہے۔ مقبوضہ کشمیر میںبھارتی فوج کی جارحیت جاری ہے اور فورسز نے ہی جنید احمد کو بے دردی سے شہید کیا ہے۔ گزشتہ ماہ سے اب تک 115 افراد شہید اور 15000 ہزار زخمی ہوئے ہیں جبکہ پیلٹ گن کے استعمال سے سینکڑوں کشمیریوں کی بینائی جا چکی ہے۔ کشمیری بنیادی حقوق اور حق خودا رادیت کا مطالبہ کر رہے ہیں جبکہ جنید احمد کی شہادت بھارت کی ریاستی دہشت گردی کی بدترین مثال ہے۔
بھارتی جارحیکت سے 12سالہ بچہ قتل
ترجمان کا کہنا تھا کہ بھارتی مظالم اور کشمیریوں کی نسل کشی عالمی برادری کیلئے لمحہ فکریہ ہے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر عالمی برادری سے فوری مداخلت کا مطالبہ کرتے ہیں۔
ایمزٹی وی (پشاور)خیبرپختونخواہ کے حساس اضلاع میں 9 اور 10 محرم الحرام کو موبائل فون سروس بند کرنے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
محکمہ داخلہ کے پی کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ 9 اور 10 محرم الحرام کو پشاور، ہنگو، کوہاٹ، بنوں اور ڈی آئی خان میں موبائل فون سروس بند رہے گی۔
ایمزٹی وی(اسلام آباد)وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ بہترین وزیر خزانہ کا ایوارڈ پاکستان اور قوم کے لیے اعزاز ہے ،اقتصادی شعبے کی ترقی کے لیے مزید محنت کریں گے ۔
ورلڈبنک اور آئی ایم ایف کی طرف سے بہترین وزیر خزانہ کا ایوارڈحاصل کرنے کے بعد اسحاق ڈار نے کہا کہ ایک سال سے زیر التوا 3اسٹاک ایکسچینز کا انضمام کیا ،گزشتہ تین سال کی کارکردگی سے اقتصادی اشاریوں میں بہتری آئی۔
انہوں نے کہا کہ اقتصادی لحاظ سے بہتری کی جانب گامزن ہیں ،مزید محنت کریں گے ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ایل او سی پر کشیدگی پر اے پی سی اور مشترکہ اجلاس کی وجہ سے دورہ امریکہ منسوخ کیا تھا۔
ایمزٹی وی(پشاور)صوبائی دارالحکومت پشاور میں پولیس نے سرچ آپریشن کر کے 4افغانیوں سمیت 12مشکوک افراد کو گرفتار کر لیا۔
میڈ یا رپورٹس کے مطابق پشاور کے علاقے پہاڑی پورہ میں پولیس نے سرچ آپریشن کر کے4افغانیوں سمیت 12مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا ۔پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار افراد کے قبضے سے اسلحہ اور منشیات بھی برآمد ہوئی ہے ۔
ایمزٹی وی(کراچی)کراچی میں نیپا چورنگی کے قریب مشکوک پولیس مقابلے میں طالب علم کو ہلاک کرنے والے دونوں پولیس اہلکاروں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ آئی جی سندھ نے مشکوک مقابلے کا نوٹس لے لیاہے۔
گلشن اقبال کی حدود میں جمعے کے روز پولیس مقابلہ ہوا، جس میں عتیق نامی نوجوان ہلاک ہو گیا۔ لیکن سارا نقشہ اُس وقت بدل گیا، جب عتیق کے کزن عزیزاللہ نے میڈیا کو بتایا کہ وہ موٹر سائیکل پر عتیق کے ساتھ لنگویج سینٹر جارہا تھا۔
پولیس کی ہلاکت سے طالب علم ہلاک
پولیس نے انہیں رکنے کا اشارہ کیا اور بلاجواز فائرنگ کردی۔ عتیق رینجرز کالج میں سکینڈ ایئر کا طالب علم تھا۔ دوسری جانب ایس پی گلشن ڈاکٹر فہد کا کہنا ہے مقابلے میں بندل اور ظفر نامی اہلکار شریک تھے۔ دونوں کو حراست میں لیکر عتیق کے اہل خانہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
ایس پی گلشن کا کہنا تھا کہ آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ اور ایس ایس پی گلشن فیصل عبداللہ نے واقعے کو نوٹس لیا اور کہا ہے کہ انصاف کے تقاضے پورے کیے جائیں گے۔ پولیس کے مطابق گرفتار اہلکار بندل کچھ روز قبل ایک اور پولیس مقابلے میں زخمی ہو گیا تھا۔ بندل نے زخمی ہونے کے باوجود ڈاکو کو ہلاک کر دیا تھا