Reporter SS
ایمز ٹی وی (کھیل) بھارتی کرکٹر یووراج سنگھ اور بالی ووڈ اداکارہ ہیزل کیج 30 نومبر کوشادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔
بھارتی کرکٹر یوراج سنگھ اور بالی ووڈ اداکارہ ہیزل کیچ نے طویل معاشقے کے بعدمنگنی کرلی تھی لیکن اب دونوں رواں سال رشتہ ازدواج میں منسلک ہوجائیں گے ۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہیزل کیج اور یووراج سنگھ 30 نومبر کو شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے جب کہ شادی مکمل پنجابی رسومات کے تحت چندی گڑھ میں منقعد ہوگی جس کی مرکزی تقریب دسمبر کے پہلے ہفتے میں نئی دلی میں ہوگی۔
واضح رہے کہ اداکارہ ہیزل کیچ نے کئی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں تاہم انہیں شہرت فلم ’’باڈی گارڈ‘‘ سے حاصل ہوئی ہے۔
ایمز ٹی وی (کھیل) کبڈی کے بعد پاکستان ہاکی ٹیم بھی بھارت کودھول چٹانے کے لیے تیار ہوگئی، چوتھے انڈر 18 ایشیا ہاکی کپ کے ناقابل شکست گرین شرٹس جمعرات کو سیمی فائنل میں بلوشرٹس کیخلاف میدان میں اتریں گے۔
دونوں ٹیموں کے کوچز نے فیصلہ کن مقابلہ اپنے نام کرنے کا دعوی کیا ہے، پاکستانی کوچ مدثر علی خان کا کہنا ہے کہ تمام میچز میں کامیابیاں سمیٹنے کے بعد کھلاڑیوں کے حوصلے بلند ہیں اور روایتی حریف کے خلاف بھی فتح حاصل کر کے فائنل تک رسائی حاصل کرنے کے لیے پُرامید ہیں، بھارتی کوچ بی جے کریپا کے مطابق کھلاڑیوں نے پاکستان کے خلاف میچ پر توجہ مرکوز کی ہوئی ہے۔
یہ مقابلہ ہمارے لیے کسی چیلنج سے کم نہیں ہوگا، جارحانہ انداز اپنا کر میچ کا نتیجہ اپنے نام کرنے کی کوشش کریں گے، ایونٹ کے دوسرے مقابلے میں بنگلہ دیش کا مقابلہ چائنیزتائپے سے ہو گا۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق بنگلہ دیش میں جاری انڈر 18ایشیا ہاکی کپ اختتامی مراحل کی طرف گامزن ہے،4 ٹیموں پاکستان، بنگلہ دیش، بھارت اور چائنیزتائپے نے عمدہ کارکردگی کی بدولت سیمی فائنل میں جگہ بنا رکھی ہے، یاد رہے کہ ایونٹ میں مجموعی طور پر 7 ٹیمیں شریک ہیں جنھیں 2گروپس میں تقسیم کیا گیا۔
پول اے میں بھارت، اومان اور بنگلہ دیش شامل جبکہ پول بی میں پاکستان کے ساتھ چین، چائینز تائپے اور ہانگ کانگ چین کو رکھا گیا، پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری سرحدی کشیدگی کے بعد دونوں ملکوں کی کروڑوں عوام نے اپنی نظریں جمعرات کو بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکا میں شیڈول انڈر 18 ایشیا ہاکی کپ کے سیمی فائنل مقابلے پر مرکوز کر لی ہیں۔
پاکستان شائقین پُر امید ہیں کہ کبڈی کی طرح ہاکی ٹیم بھی بھارت کوزیرکرنے میں کامیاب رہے گی، گرین شرٹس مسلسل 3 میچز جیت کر ایونٹ میں ناقابل شکست ہیں، ٹیم نے ایونٹ کے افتتاحی میچ میں چائینز تائپے کو6-1سے ہرانے کے بعد دوسرے میچ میں چین کو صفر کے مقابلے میں 6گول سے زیر کیا تھا،گرین شرٹس نے پہلے راؤنڈ کے آخری میچ میں ہانگ کانگ کو 14-0 سے ہراکر نہ صرف فتوحات کی ہیٹ ٹرک مکمل کی بلکہ سیمی فائنل میں بھی جگہ پکی کی۔
ایونٹ میں اب تک پاکستانی ٹیم نے مجموعی طور پر26 گول کیے جبکہ صرف ایک گول اس کے خلاف ہوا۔ادھر بھارت کو سنسنی خیز مقابلے میں بنگلہ دیش کے ہاتھوں 4کے مقابلے میں5گول سے اپ سیٹ شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا، یاد رہے کہ انڈر 18 سطح کے انٹرنیشنل مقابلوں میں یہ بنگال ٹائیگرز کی بلوزشرٹس کے خلاف پہلی فتح تھی، دوسرے میچ میں بھارت نے عمدہ کم بیک کرتے ہوئے اومان کے خلاف صفر کے مقابلے میں 11 گول سے کامیابی حاصل کی تھی۔ یاد رہے کہ پاکستان اور بھارت کو ایشیائی کپ کا ٹائٹل اپنے نام کرنے کا اعزاز حاصل ہے۔
پاکستان نے2009 میں چیمپئن بننے کے بعد 2011 میں کانسی کا تمغہ حاصل کیا تھاجبکہ بھارتی ٹیم 2001 میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔ایونٹ کے دوسرے سیمی فائنل میں بنگلہ دیش کا مقابلہ چائنیزتائپے سے ہو گا۔
ادھر پاکستان اور بھارت کے کوچز مقابلہ اپنے نام کر کے فائنل تک رسائی حاصل کرنے کے لیے پُرامید ہیں۔ پاکستان ہاکی ٹیم کے کوچ مدثر علی خان کا کہنا ہے کہ کہ تمام میچز میں کامیابیاں سمیٹنے کے بعد کھلاڑیوں کے حوصلے بلند ہیں، وہ روایتی حریف کے خلاف بھی فتح حاصل کر کے فائنل تک رسائی حاصل کرنے کا عزم رکھتے ہیں، انھوں نے کہا کہ بلوشرٹس کو کسی بھی طرح آسان نہیں لیں گے بلکہ بھرپور تیاریوں کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔
بھارتی کوچ بی جے کریپا کا کہنا ہے کہ تمام کھلاڑیوں نے پاکستان کے خلاف میچ پر توجہ مرکوز کی ہوئی ہے، یہ مقابلہ ہمارے لیے کسی طرح بھی چیلنج سے کم نہیں ہوگا، انھوں نے کہاکہ پاکستانی ٹیم نے اب تک ایونٹ میں عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے تمام مقابلوں میں کامیابی حاصل کی ہے، اس لیے بخوبی جانتے ہیں کہ جیت کے لیے تمام کھلاڑیوں کو غیرمعمولی کارکردگی کامظاہرہ کرنا ہوگا۔
ایمزٹی وی(تعلیم/ اسلام آباد)وزیر مملکت تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت انجینئر بلیغ الرحمن نے نیشنل لائبریری اسلام آباد میں یوتھ فار پیس فیسٹیول کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ حکومتی کوششوں سے ملک میں امن آیاہے ،حکومت معیشت کی ترقی ،امن و امان کی بہتری اور تعلیمی ترقی کے لیے فعال کردار ادا کررہی ہے ، نیشنل ایکشن پلان کی کامیابی سے دہشت گردی کے واقعات میں نمایاں کمی آئی اور سیاحت کو فروغ ملا ہے ،سی پیک کی تکمیل سے نوجوانوں کو روزگار کے مواقع ملیں گے ۔نیپال کے رکن پارلیمنٹ مسٹر اکناتھ ڈھاکال نے کہاکہ عالمی امن کیلئے نوجوانوں کو متحرک کرنے کی ضرورت ہے ۔
علاوہ ازیں یونیسکو کی جاری ‘گلو بل ایجوکیشن مانیٹرنگ رپورٹ’ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلیغ الرحمن نے کہا کہ گلو بل ایجوکیشن مانیٹرنگ رپورٹ کے اعداد و شمار 2030ایجنڈا کی تکمیل میں معاون ثابت ہوں گے۔ ، رپورٹ کے مطابق چو بیس ملین بچے اسکولوں سے باہر ہیں، گزشتہ برس یہ تعداد پچیس ملین تھی جس سے ثابت ہوتا ہے کہ حکومت نے اسکول میں داخلے کے لیے اقدامات اٹھائے ہیں، کردار سازی ،اچھے شہری اور حسن سلوک سے متعلق مضامین بھی نصاب کا حصہ بنائیں گے۔
ایمزٹی وی(واشنگٹن) امریکی مشیر قومی سلامتی سوزن رائس کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف بھارت کی مہم سے خطے میں امن وامان کا توازن بگڑرہا ہے لہذا بھارت خطے میں تناؤ نہ بڑھائے۔
مشیر قومی سلامتی سوزن رائس نے بھارتی ہم منصب اجے ڈیول کو ٹیلی فون کرکے اُڑی حملے پر تبادلہ خیال سمیت حملے کی مذمت کی۔ اس موقع پر سوزن رائس کا کہنا تھا کہ پاکستان کے خلاف بھارت کی مہم سے خطے میں امن بگڑ رہا ہے لہذا بھارت خطے میں تناؤ نہ بڑھائے۔امریکی وزیرخارجہ نے بھارتی ہم منصب کو دوبارفون کرکے انتباہ کیا کہ کشیدگی کو مزید ہوا نہ دی جائے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سوزن رائس نے کہا کہ وہ امید کرتی ہیں کہ پاکستان لشکر طیبہ سمیت ہر اس تنظیم کے خلاف کارروائی کرے گا جسے اقوام متحدہ کی جانب سے دہشت گرد قرار دیا جاچکا ہے۔ امریکی صدر براک اوباما اس عزم پر قائم ہیں کہ دنیا بھر میں دہشتگردی کے مرتکب افراد کو انصاف کے کٹھرے میں لایا جائے گا۔
ایمزٹی وی (تعلیم)وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ تعلیمی بورڈز کو کرپشن سے پاک کیا جائے گا۔غلط کام کو معاف نہیں کیا جائے گا لیکن وہاں کچھ اچھے کام بھی ہو رہے ہیں ۔ انٹرمیڈیٹ کے امتحانات میں پوزیشن حاصل کرنے والی طالبہ کا تعلق غریب گھرانے سے ہے ۔گزشتہ روز سندھ اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف کے خرم شیر زمان کے توجہ دلاؤ نوٹس پر وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ کراچی میں اینٹی کرپشن نے چھاپہ مارا تھا ۔
اس ضمن میں ایف آئی آر نمبر 38/2016 درج کی گئی ہے ۔ دو افراد کو گرفتار کیا گیا تھا ، جن میں اسسٹنٹ کنٹرولر نے ضمانت حاصل کر لی ہے ۔ 95 جوابی کاپیاں ضبط کی گئی ہیں ، کارروائی جاری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تعلیمی بورڈز میں خالی اسامیاں پر کر دی گئی ہیں ، جن افسروں کا کنٹریکٹ ختم ہو گا ، ان کی جگہ نئے لوگوں کا تقرر ہو گا ۔
انہوں نے کہا کہ بورڈز میں کرپشن کا مسئلہ ہے اس لیے اینٹی کرپشن نے چھاپہ مارا ہے ، مناسب کارروائی کی جارہی ہے ، کرپشن میں ملوث افراد کو سزا دی جائے گی ۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ تعلیمی بورڈز کو کرپشن سے پاک کیا جائے گا تاکہ صحیح مارکنگ ہو ، غلط کام کو معاف نہیں کیا جائے گا لیکن صحیح کام بھی کیا جا رہا ہے ۔ انٹر میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والی طالبہ غریب گھرانے سے تعلق رکھتی ہیں ۔ خرم شیر زمان نے توجہ دلاؤ نوٹس پر کہاکہ تعلیمی بورڈ میں رشوت کے عوض نمبرز دینا بورڈز کے طریقہ امتحانات کی شفافیت پر ایک سوالیہ نشان ہے ۔ تعلیمی بورڈز میں مال بناؤ پالیسی پر عمل کیا جا رہا ہے ، تعلیمی ڈگریاں دولت کے بل بوتے پر حاصل کی جا رہی ہیں.
ایمز ٹی وی (کھیل) پی سی ایگزیکٹیو کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے واضح کیا ہے کہ شاہد آفریدی کو الوداعی انٹرنیشنل میچ کھلانے کا کوئی امکان نہیں ہے۔
انھوں نے کہا کہ دنیا میں ایسا کہیں نہیں ہوتا کہ کسی کھلاڑی کو سلیکشن کمیٹی منتخب نہیں کر رہی مگر اسے آخری میچ کھلانے کیلیے واپس لے آیا جائے، انھوں نے کہا کہ مجھ سمیت چیئرمین شہریارخان، سی او او سبحان احمد اور کوچ مکی آرتھر اس فیصلے سے مفتق ہیں، البتہ ہم آل راؤنڈر کو اچھے انداز میں رخصت کرنا چاہتے ہیں۔
معاملات طے کرنے کیلیے 26 ستمبر کی میٹنگ کے منتظر تھے تاہم آفریدی نے مصروفیات کی بنا پر اسے ملتوی کر دی،ہم اب بھی آفریدی کے منتظر ہیں، ان کے پاس جب بھی وقت ہو وہ ہمیں نئی تاریخ بتا دیں، ہم ان کے ساتھ بات چیت کر لیں گے،ان کیلیے کوئی میچ بھی رکھا جا سکتا ہے مگر اس کا فیصلہ بعد میں ہوگا۔
ایمزٹی وی(کراچی) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہےکہ انہوں نے ایك سسٹم وضع كرنے كا فیصلہ كیا ہے جس كے تحت كاروباری سرگرمیاں بشمول دكانوں پر كام صبح سے شام تك ہوگا اس طرح سے دكانیں اور ماركیٹیں كے كاروباری اوقات كار صبح سے شام تك ہوں گے۔
كراچی چیمبر آف كامرس كی تقریب سے خطاب كرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے كہا كہ انہوں نے پرانی عادتوں اور روایات كو ترك كركے بحیثیت وزیراعلیٰ صبح سویرے كام كرنے كا آغاز كیا اور اس كے بعد ان كی كابینہ كے اراكین اور بیوروكریسی نے اس كی تقلید كی اور اب كاروباری افراد اور تاجر حضرات بھی اس كی پیروی كرتے ہوئے اپنی دكانیں اور ماركیٹیں صبح 9 بجے كھولیں اور شام 6 تا 7 بجے تك بند كردیں۔ انہوں نے كہا كہ اس مقصد كے لیے مجھے آپ كے تعاون كی ضرورت ہے كیونكہ میں جانتا ہوں كہ اس حوالے سے اصل مزاحمت آپ كی طرف سے ہی سامنے آئے گی۔
وزیراعلیٰ سندھ نے شادی ہالز كے لیے مناسب اوقات كار اور ولیمہ، شادی كی تقریب میں ون ڈش كی روایت پالیسی كا بھی اعلان كیا۔ انہوں نے كہا كہ اس كا مقصد غریب لوگوں پر سے مالی بوجھ كو كم كرنا ہے۔ سید مراد علی شاہ نے كہا كہ پروٹوكول میں یقین نہیں ركھتا، میں ایك سادہ طبعیت شخص ہوں اور سادگی كے ساتھ رہنے پر یقین ركھتا ہوں۔
ایمزٹی وی(اسلام آباد)الیکشن کمیشن نے انتخابات2013کی رپورٹ ساڑھے 3 سال بعدجاری کر دی، 2013 کے انتخابات ملکی تاریخ کے مہنگے ترین الیکشن ثابت ہوئے۔
عام انتخابات پرکل4ارب 73کروڑ روپے خرچ ہوئے،رپورٹ میں ایک فیصد کی جگہ8 فیصد سے زائد ایک کروڑ اضافی بیلٹ پیپرزچھاپے جانے کاانکشاف ہوا ہے۔ ووٹوں کے لحاظ سے ن لیگ پہلے، پی ٹی آئی دوسرے، پیپلزپارٹی، تیسرے اور آزاد امیدوار چوتھے نمبر پر رہے۔
دستاویزات کے مطابق 2008کی نسبت2013میں ڈھائی گنا زیادہ اخراجات آئے۔
ان انتخابات میں کل18کروڑ17لاکھ بیلٹ پیپرز کی چھپائی ہوئی جن پرایک ارب37کروڑروپے خرچ ہوئے جبکہ حیران کن طور پر ایک کروڑ سے زائد اضافی بیلٹ پیپر چھاپے گئے۔ یوں الیکشن کمیشن کی بدانتظامی کی وجہ سے ایک بیلٹ پیپر10 روپے کا اورقومی خزانہ کو اضافی چھپائی کی وجہ سے 10کروڑ سے زائدکا نقصان ہوا۔
رپورٹ کے مطابق انتخابات میں571 نشستوں پر10958 امیدواروں اور 148 جماعتوں نے حصہ لیا، 6 لاکھ 44 ہزار 234 انتخابی عملے نے 69 ہزار سے زائد پولنگ سٹیشنوں پر فرائض سرانجام دیئے۔
انتخابات میں ٹرن آؤٹ53.62فیصد رہا، سب سے کم فاٹا میں29اور زیادہ اسلام آباد میں62فیصد رہا، بلوچستان میں39، پنجاب میں 58 اورسندھ میں51فیصد ٹرن آؤٹ رہا۔ رپورٹ کے مطابق ن لیگ نے ایک کروڑ 48لاکھ ووٹ لیے۔ تحریک انصاف نے 75لاکھ 79ہزار جبکہ پیپلزپارٹی نے69 لاکھ 11ہزار ووٹ حاصل کئے۔
ایمزٹی وی (اسلام آباد)وزیراعظم نواز شریف، چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی، وفاقی وزیر خزانہ اسحٰق ڈار، مولانا فضل الرحمن سمیت 330سے زائد ارکان پارلیمنٹ و اسمبلی نے اثاثوں کی تفصیلات الیکشن کمیشن میں جمع کرا دی ہیں جبکہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان، اپوزیشن لیڈر خورشیدشاہ ، اعتزاز احسن، حمزہ شہباز، جہانگیر ترین سمیت 800سے زائد ارکان پارلیمنٹ واسمبلی نے اپنے اثاثوں کی تفصیلات کمیشن میں جمع نہیں کرائی۔
کمیشن نے 2روز میں اثاثوں کی تفصیلات جمع کرانے کی ہدایت کر دی ہے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق الیکشن کمیشن اراکین پارلیمنٹ و صوبائی اسمبلی کے اثاثوں کی تفصیلات جمع کرانے کے لیے 2 دن ہی باقی بچے ہیں ،اب تک وفاقی وزیر احسن اقبال، شاہ محمود قریشی، راجا ظفرالحق، اعجازالحق، ایازسومرو، آصف حسنین، سفیان یوسف، عبدالوسیم اوراقبال محمدعلی،شیریں مزاری نے اپنے اثاثوں کی تفصیلات جمع کرا دی ہیں۔
اسپیکرقومی اسمبلی سردار ایاز صادق ،وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان، خواجہ آصف، سعد رفیق، فاروق ستار، شیخ رشید احمد، شیخ آفتاب ،طلال چوہدری،عابد شیر علی، انجینئر خرم دستگیر، طاہر برجیس، سکندر حیات بوسن ، سائرہ افضل تارڑ،چوہدری پرویز الہیٰ، دانیال عزیز، فریال تالپور،عذراء فضل پیچوہو،سید نوید قمر،فہمیدہ مرزا، سینیٹر پرویز رشید، مشاہداللہ خان، رحمٰن ملک ،چاروں وزرائے اعلیٰ نے تاحال اپنے اثاثوں کی تفصیلات جمع نہیں کرائیں۔
الیکشن کمیشن کے اعلامیے کے مطابق قومی اسمبلی کے 104ارکان کے اثاثوں کی تفصیلات موصول ہو چکی ہیں ۔سینیٹ کے104ممبران میں سے صرف 16 نے اب تک تفصیلات جمع کرائی ہیں۔پنجاب اسمبلی سے 104، سندھ اسمبلی کے 48 ارکان کے اثاثوں کی تفصیلات الیکشن کمیشن کو موصول ہو چکی ہیں۔ خیبر پختونخوا اسمبلی کے 38،بلوچستان اسمبلی کے 21 ارکان کے اثاثوں کی تفصیلات الیکشن کمیشن کوموصول ہو چکی ہیں۔
الیکشن کمیشن کی تمام ارکان پارلیمنٹ اورصوبائی اسمبلیوں کو 30 ستمبر تک اثاثوں کی تفصیلات جمع کرانے کی ہدایت کی ہے ۔ 15اکتوبر تک اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کرانے والے اراکین کی رکنیت معطل کر دی جائے گی اور وہ قانون سازی میں حصہ لینے کے اہل نہیں ہونگے۔
ایمزٹی وی(مظفرآباد) بھارتی فوج نے ایک بار پھر روایتی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے لائن آف کنٹرول پر مختلف سیکٹرز میں بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی ہے جس کے نتیجے میں 6 افراد زخمی ہو گئے۔
بھارتی فوج نے ایل او سی پر پونچھ بٹل اور دودھنیال سیکٹرز میں بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی جس کے نتیجے میں ابتدائی طور پر 6 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں، اس کے علاوہ بھارتی فوج نے ناطر لچیال کی سول آبادی کو بھی نشانہ بنایا۔ وادی لیپا میں منڈا کنڈی کے مقام پر فائرنگ کی گئی جب کہ وادی نیلم میں برنالہ کے جھپ سیکٹر اور وٹالہ کے مقام پر بھی بھارتی افواج کی جانب سے شدید فائرنگ کی جا رہی ہے جس کے باعث وادی نیلم میں بڑی تعداد میں سیاح محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔
پاک فوج کی جانب سے بھی بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جا رہا ہے جب کہ فائرنگ اور گولہ باری کے باعث آبادی شدید خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی بارہا بھارت لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری پر سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے متعدد پاکستانیوں کو شہید اور املاک کو نقصان پہنچا چکا ہے۔