بدھ, 27 نومبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

ایمزٹی وی(اسلام آباد) بھارتی ہٹ دھرمی کی وجہ سے نیپال نے 2016ءسارک سربراہ کانفرنس منسوخ کر دی ہے جس کی تصدیق پاکستان کے مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے بھی کردی تاہم پاکستان نے سارک وزارتی کانفرنس شیڈول کے مطابق کرانے پر غور شروع کردیا۔ سارک کی چیئرمین شپ اس وقت نیپال کے پاس ہے اور 2016ءسارک سربراہ کانفرنس کا انعقاد نومبر میں اسلام آباد میں ہونا ہے تاہم اب نیپال نے کانفرنس منسوخ کر دی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھارتی میڈیا یہ دعویٰ بھی کر چکا ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سارک سربراہ کانفرنس 2016ءمیں شریک نہیں ہوں گے جبکہ اطلاعات ہیں کہ بھارت کے دباؤ پر نیپال اور بنگلہ دیش نے بھی تقریبات میں عدم شرکت سے متعلق آگاہ کردیا تھا۔

سارک سربراہ کانفرنس کی منسوخی کی خبر ایک ایسے وقت پر سامنےآئی ہے جب پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی عروج پر ہے، منگل کی رات بھارت نے بھی روایتی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حالات خراب ہونے کا بہانہ بنایا اور کانفرنس میں نہ آنے کا فیصلہ سنایااور مودی کے نقش قدم پر چلتے ہوئے بنگلہ دیش میں حسینہ واجد کی حکومت نے بھی عدم شرکت کااعلان کردیا

ایمز ٹی وی ( اسرائیل ) سابق اسرائیلی وزیراعظم اور صدر شمعون پیریز کو 2 ہفتے قبل فالج کے حملےباعث اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں رکھا گیا تھا تاہم بعد میں ان کی طبیعت کافی بہتر ہوگئی تھی لیکن گزشہ روز طبیعت اچانک خراب ہوگئی اور آج ان کا انتقال ہوگیا۔

 

شمعون پیریز نے 2 بار اسرائیل کی وزارت عظمیٰ کے فرائض انجام دیےاور ایک بار صدر کے عہدے پر بھی فائز رہے جب کہ 1994 میں فلسطین کے ساتھ امن معاہدے میں کردار پر امن کے نوبل انعام سے بھی نوازا گیا تھا ۔

 
 

ایمز ٹی وی ( سعودی عرب )غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی دارالحکومت ریاض میں کابینہ کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ملک کے وزرا کی تنخواہوں میں 20 فیصد کمی اور شوریٰ کونسل کے ممبران کی تنخواہوں میں 15 فیصد کمی کی جائے گی، شوریٰ کونسل کے ارکان کے گاڑی اورمکان کیلیے ملنے والے الاؤنسز میں بھی 15 فیصد تک کمی کی گئی ہے۔
حکم نامے کے تحت سرکاری ملازمین کوملنے والے اضافی مالیاتی فوائد بھی واپس لے لیے گئے ہیں، بادشاہ نے سینئر سرکاری ملازمین کوآئندہ ایک سال تک سرکاری گاڑی دینے پرپابندی عائد کی ہے، وزرا کو ایک ہزارسعودی ریال تک موبائل اورٹیلیفون مفت استعمال کرنے کی اجازت ہو گی، اس سے زیادہ کا بل وہ خود ادا کریں گے۔
شاہ سلمان نے کہا ہے کہ کفایت شعاری کے ان اقدامات کا اطلاق جنوبی سرحد پرتعینات فوجی دستوں اور بیرون ملک موجود انٹیلی جنس آپریشن میں مصروف افراد پرنہیں ہو گا، کابینہ کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 1438 ہجری میں تنخواہوں میں سالانہ اضافہ نہیں ہوگا جبکہ کنٹریکٹ کے اجرا اورتوسیع کے موقع پربھی تنخواہیں نہیں بڑھائی جائیں گی۔
وزراء اوران کے عہدوں کے برابرسرکاری ملازمین کو 42 دن کے بجائے 36 دن کی سالانہ چھٹیاں ہوگی اورسرکاری ملازمین کو سالانہ چھٹی کے دوران ماہانہ ٹرانسپورٹ الاؤنس نہیں ملے گا، تمام سرکاری محکموں اور منصوبوں پر آئندہ سال کے آخرتک بھرتیوں پرپابندی لگائی گئی ہے، دوسرے سرکاری دفاترمیں اضافی ملازمین کو ان جگہوں پر تعینات کیا جائے گا جہاں ملازمین کی فوری ضرورت ہے۔
شا ہ سلمان کی جانب سے یہ فیصلہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی گرتی ہوئی قیمتوں کے پیش نظرکیا گیا ہے کیونکہ مملکت کو تیل کی برآمدات سے حاصل ہونے والی آمدن میں نمایاں کمی کا سامنا ہے اور بجٹ خسارے سے بچنے کیلیے ایسا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ایمزٹی وی(تعلیم/ کراچی)صوبا ئی وزیر برا ئے تعلیم و خوا ندگی جا م مہتا ب حسین ڈہر نے اعلیٰ ثا نوی تعلیمی بورڈ کے آرٹس ریگولر امتحانا ت میں 14ہا ئر سیکنڈر ی اسکو ل اور کا لجز کے نتا ئج صفر فیصد رہنے کا سخت نو ٹس لیتے ہو ئے سیکریٹری تعلیم اور ڈائریکٹر جنر ل کا لجز کو ہدا یت کی ہے کہ وہ مذکورہ تعلیمی ادا رو ں کے سر برا ہا ن کے خلا ف کا رروائی کریں کہ وہ کیو ں بہتر نتا ئج دینے میں نا کا م رہے۔

   انہو ں نے کہا کہ یہ افسو س نا ک امر ہے کہ وسا ئل اور تدریسی عملہ ہو نے کے باوجود مذکو ر ہ تعلیمی ادا رے نتا ئج دینے میں نا کا م رہے انہو ں نے کہا کہ ہا ئیر سیکنڈر ی اسکو لز اور کا لجز میں طلباء وطالبات کی حا ضری کو یقینی بنا یا جا ئے اور تدریسی عمل پر بھر پو ر تو جہ دی جائے ۔  علا وہ ازیں صوبا ئی وزیر تعلیم جا م مہتا ب حسین ڈہر نے ڈہر کی کے ایک نجی اسکو ل میں اسا تذہ کی جا نب سے طالب علم پر تشد د کر کے زخمی کر نے کا بھی سخت نو ٹس لیا ہے اور ڈائریکٹر جنر ل پرا ئیویٹ انسٹی ٹیو شن کو ہدا یت دی ہے کہ وہ نجی تعلیمی ادا رو ں میں جسما نی تشدد کر نے والے اسا تذہ کے خلا ف تا دیبی کا رروائی کریں اور قا نو ن پر سختی سے عملدرآمد کروائیں۔

 

انہو ں نے کہا کہ تعلیمی ادا رو ں میں جسما نی سزا ئیں قا نو ن کے خلا ف ہیں اور تما م تعلیمی ادارے قا نو ن پر عملدرآمد کرنے کے پا بند ہیں۔


ایمزٹی وی(کراچی/تعلیم) وزیر تعلیم سندھ جام مہتاب ڈہر کی یقین دہانی کے بعد پرائمری ٹیچر ایسوسی ایشن نے احتجاج ختم کر دیا ہے ۔پرائمری ٹیچر ایسوسی ایشن نے پیر کو کراچی پریس کلب کے باہراپنے مطالبات کی منظوری کے لئے احتجاجی مظاہرہ کیا اوروزیر اعلیٰ ہائوس پر دھرنا دینے کا اعلان کیا تھا۔

مظاہرے کی قیادت ایسوسی ایشن کے صدر غلام رسول مہر اور دیگر کر رہے تھے ۔مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ ٹائم اسکیل دیا جائے اور روکی گئی تنخواہیں بحال کی جائیں ۔انہوں نے کہا کہ 2010 میں اساتذہ کو مستقل کرنے کا اعلان کیا تھا اس کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے ۔بعد ازاں پرائمری ٹیچر ایسوسی ایشن کے وفد جس میں غلام رسول مہر،سید انار الدین شاہ ،شاہین اختر،محمد اشرف بروہی اور عبدالفتح شامل تھے نے وزیر تعلیم جام مہتاب ڈہر سے ان کے دفتر میں ملاقات کی جس میں انہیں اپنے مطالبات سے آگاہ کیا جس پر وزیر تعلیم نے انہیں یقین دہانی کرائی کے ان کے مطالبات پر سنجیدگی پر غور کیا جائے گا۔

ایمزٹی وی(آزاد کشمیر)وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ بھارت کے انتہا پسند حکمرانوں کی پاکستان کے خلاف آبی جارحیت کے عزائم ناکام ہوں گے ۔بھارت کے انتہا پسند حکمرانوں کے جارحانہ بیانات ،منفی عزائم نے اس ریجن کے امن کو مسلسل خطرات میں رکھا ہوا ہے ۔بین الاقوامی برادری بھارتی حکمرانوں کے عزائم کا سختی سے نوٹس لے اور بھارت کو جارحانہ عزائم سے باز رکھے ۔

وزیراعظم نے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر سے عالمی توجہ ہٹانے کے لئے لائن آف کنٹرول پر تخریبی کارروائیوں کے ذریعے جنگی کیفیت پیدا کر رکھی ہے ۔قبل ازیں وزیراعظم نے ایمپائر کیپٹل دبئی کی کمپنی کی طرف سے دی گئی بریفنگ کے دوران اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آزاد کشمیر میں ہائیڈل اور ٹورازم میں بین الاقوامی سرمایہ کاری کو فروغ دیں گے جس سے معیشت مستحکم ہو گی اور عوام ترقی و خوشحالی کی منازل طے اور روزگار کے مواقع ملیں گے۔

مسلم لیگ کی حکومت آزادکشمیر کو بین الاقوامی سیاحت کا مرکز بنائے گی ۔آزاد کشمیر کے پہاڑی مقامات پر ٹورازم ہٹس قائم کریں گے ۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری ڈویلپمنٹ ڈاکٹر آصف ،وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری احسان خالد کیانی اور مسلم لیگ پروفیشنل کے چیئرمین ڈاکٹر احسن بھی موجود تھے ۔

اس موقع پر کمپنی کے منیجنگ ڈائریکٹر حیدر نے آزادکشمیر میں سیاحت کے شعبے میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہماری کمپنی نجی سیکٹر میں سرمایہ کاری کرناچاہتی ہے ۔حکومت آزادکشمیر سہولتیں فراہم کرے ۔وزیراعظم آزادکشمیر نے کہا کہ آزادکشمیر میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں ۔بیرونی سرمایہ کاروں کو بھرپور سہولیات فراہم کی جائیں گی ۔راجہ فاروق حیدر خان نے کہا کہ ن لیگ کی حکومت وزیر اعظم پاکستان کے ویژن کے مطابق آزادکشمیر میں تعمیر و ترقی کا جدید میکانزم اختیار کر کے آزاد کشمیر کو خوشحال معاشرے میں بدل دے گی ۔سابق دور میں عوام کے ساتھ ناانصافیوں کا ازالہ کیا جائے گا۔ -

ایمزٹی وی(اسلام آباد/تعلیم) نمل کے شعبہ فارسی زبان کے زیر اہتمام علامہ اقبال کے سات خطبات پر لیکچرز کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے۔اس سلسلے کے پہلے لیکچر میں اقبال کے خطبے "علم اور مذہبی مشاہدات" پر ڈائریکٹر اقبال انٹر نیشنل انسٹیٹیوٹ فار ریسرچ اینڈ ڈائیلاگ ڈاکٹر طالب حسین سیال نے اظہار خیال کیا اس موقع پر عیسیٰ کریمی، ڈاکٹر محمد ایوب صابر، ڈاکٹر مہر نورمحمد خان و دیگر بھی موجود تھے ۔

ایمز ٹی وی ( صحت )برطانوی شہری ڈومینک او برائن کی عمر اس وقت 59 سال ہے اور وہ تاش کے پتے ایک مرتبہ دیکھنے پر ہی یاد کرلیتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ لندن کے مشہور جو ا خانوں نے ان پر پابندی عائد کردی ہے۔ڈومینک او برائن کا کہنا ہے کہ بچپن میں وہ اپنے استاد کی ایک بات نہیں سنتے تھے اور مختلف معاملات پر توجہ دینے کے قابل نہ تھے جسے ’ اٹینشن ڈیفیسڈ ڈس آرڈر‘ (اے ڈی ڈی) کہا جاتا ہے لیکن اس وقت 1960 میں اس مرض کو کوئی نام بھی نہیں دیا گیا تھا۔

 

وہ پینسل سے الٹا لکھنے پر بھی قادر تھے اور ڈیسلیکشیا کے مرض کے شکار تھے۔ ان کے مطابق وہ کم عمری میں ریلوے حادثے کے شکار ہوئے تھے اور ریل انہیں گھسیٹتے ہوئے لے گئی تھی لیکن وہ بچ گئے مگر ان کے سر پر شدید چوٹیںآئی تھیں۔برائن کے مطابق 30 سال کی عمر میں انہوں نے یادداشت کی مشقیں کرنا شروع کیں۔ ایک سال میں انہوں نے تاش کی 6 گڈیوں میں موجود ترتیب کے لحاظ سے انہیں یاد کرلیا۔

ایمز ٹی وی ( صحت )پنجاب میں خناق سے ایک اور بچی چل بسی،رواں سال خناق سے ہلاکتوں کی تعداد 13 ہوگئی ہے۔

محکمہ صحت پنجاب کے مطابق خناق سے 12 سالہ رمشا اسپتال میں اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھی،رمشا کا تعلق شیخوپورہ سے تھا۔

پنجاب میں رواں سال خناق سے درجن سے زائد بچے جاں بحق ہوچکے ہیںجبکہ 48 گھنٹوں کے دوران خناق کے 22 مشتبہ کیسز سامنے آئے ہیں،اس طرح پنجاب میں مشتبہ کیسز کی تعداد 123 تک جا پہنچی ہے۔

ایمز ٹی وی ( صحت )وہ دن دور نہیں جب ہائی بلڈ پریشر اور میگرین جیسی تکلیف دہ بیماریوں کا علاج آواز کی لہروں سے کیا جائے گا۔امریکن ہارٹ ایسوسی ایشن کی ’’کونسلآن ہائپر ٹینشن‘‘ کے حالیہ اجلاس میں پیش کی گئی دو الگ الگ ریسرچ رپورٹس میں ماہرین نے بتایا انہوں نے مختلف فریکوئنسی والی آواز کی لہریں استعمال کرتے ہوئے دماغ میں خون کا دباؤ کم کرتے ہوئے ہائی بلڈ پریشر (ہائپر ٹینشن) اور میگرین (آدھے سر کا درد) کی علامات ختم کرنے میں کامیابی حاصل کرلی ہے۔ اس کام کیلئے ان دونوں ٹیموں نے ’’ایچآئی آرآر ای ایم‘‘ (HIRREM) یا ’’ہائی ریزولیوشن، ریلیشنل، ریزونینس بیسڈ، الیکٹرو انسیفالک مررنگ‘‘ نامی تکنیک استعمال کی جسے ’’ہائیریم‘‘ بھی کہا جاتا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ جب ہم صحت مند ہوتے ہیں تو ہمارے دماغ کے دائیں اور بائیں حصوں میں خون کا دباؤ ایک دوسرے کے ساتھ توازن کی کیفیت میں ہوتا ہے۔