Reporter SS
ایمزٹی وی(کوئٹہ) بلوچستان میں علیحدگی پسند تحریک کو ہوا دینے والے بھارت کیخلاف صوبے کے محب وطن عوام نے ’بھارت مردہ باد‘ ریلی نکالی جس دوران مودی کا پتلا اور بھارتی ترنگا بھی نذرآتش کیاگیا۔
ذرائع کے مطابق لائن آف کنٹرول پربھارتی جارحیت کیخلاف قلات اور بلوچستان کے دیگر علاقوں سے نکلنے والی ریلیاں کوئٹہ پریس کلب کے سامنے پہنچ کر ختم ہوگئیں ،گاڑیوں ، موٹرسائیکل اور سائیکلوں پر سوار ریلیوں کے شرکاءبھارت مردہ باد ، مودی مردہ باد کے نعرے لگاتے رہے ۔
ایمز ٹی وی (کھیل) قانونی چپقلش کے سبب بھارتی کرکٹ بورڈ پر معطلی کا خطرہ منڈلانے لگا ہے، اگر سپریم کورٹ نے لودھا کمیٹی کی سفارشات قبول کرلیں تو آئی سی سی، بی سی سی آئی پر پابندی عائد کر سکتی ہے۔
لودھا پینل کی سفارشات میں کہا گیا تھا کہ بھارتی بورڈ ہر قدم پر اصلاحات کیلیے رکاوٹ کھڑی کرتا تھا،وہ عدالت کی جانب سے جاری کیے گئے احکامات کی کھلی خلاف ورزی کررہا ہے، پینل نے صدر انوراگ ٹھاکر سمیت بورڈ کے اعلیٰ حکام کیخلاف کارروائی کی سفارش بھی کی تھی، یاد رہے کہ آئی سی سی قوانین کی شق 2.9 کے مطابق کسی بھی بیرونی حکومتی یا سیاسی مداخلت کی صورت میں کونسل ایکشن لینے کی مجاز ہے۔ بدھ کو سپریم کورٹ نے احکامات پر عمل نہ کرنے پر بی سی سی آئی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ ہم عمل درآمد کروانا جانتے ہیں، بہتر ہے کہ بورڈ خود سدھر جائے یا ہم سدھاریں گے۔
عدالت نے بی سی سی آئی کو لودھا پینل سفارشات کی تعمیل نہ کرنے کے حوالے سے اپنا جواب دینے کیلیے 6 اکتوبر 2016 تک مہلت دی ہے، ممکنہ طور پر عدالتی حکم نامے کی روشنی میں اسی دن بورڈ کی قسمت کا فیصلہ بھی ہو گا۔
ایمز ٹی وی (کھیل) لاہور قلندرز جاز رائزنگ اسٹارز کرکٹ ٹورنامنٹ کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہو گئی ہے۔ دونوں سیمی فائنلز آج کھیلے جائیں گے۔
پہلے سیمی فائنل میں راولپنڈی کا مقابلہ فیصل آباد سے ہوگا، جبکہ دوسرے میں گجرانوالہ اور لاہور کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں آخری روز ملتان نے سرگودھا کو پانچ رنز سے ہرادیا، ملتان نے 176رنز اسکور کیے تھے۔ سرگودھا رائزنگ اسٹارز نے دلچسپ مقابلہ کیا، لیکن 5رنز کی کمی سے شکست کھاگئے۔
ایونٹ کے دونوں سیمی فائنل آج کھیلے جائیں گے۔پہلے سیمی فائنل میں راولپنڈی کا مقابلہ فیصل آباد سے ہوگا، دوسرے سیمی فائنل میں گجرانوالہ اور لاہور کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔
ایمزٹی وی(تعلیم/ اسلام آباد) فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی نے نیب اسلام آباد کے تعاون سے بدعنوانی سے اِنکار پر لیکچر کا اِنعقاد کیا ۔
عالیہ رشید ڈائریکٹر جنرل نیب مہمانِ خصوصی تھیں انہوں نے اینٹی کرپشن مہم میں شامل ہونے کے لئے خواتین کے کردار پر زور د یتے ہوئے کہا کہ عورت اپنے مالیاتی سماجی دبائو کو کم کر کے بڑھتی ہوئی کرپشن کا خاتمہ کر سکتی ہے ۔ کرپشن سے پاک معاشرے کے لئے عورت کا با شعور اور بیدار ہونا ضروری ہے ۔
اس موقع پر ڈ اکٹر ثمینہ قادر وائس چا نسلر ـفاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی نے بھی خطاب کیا ۔
ایمز ٹی وی (پشاور) خیبر پختونخواحکومت کے اصلاحاتی ایجنڈے کو عوام تک پہنچانے کیلئے صوبہ بھر میں بل بورڈز کی تیاری کا کام بہت جلد شروع کر دیا جائیگا۔اس ضمن میں متعلقہ محکموں کااجلاس ایڈشنل سیکرٹری اطلاعات و تعلقات عامہ محمد بشیر خان مروت کی زیرصدارت ان کے دفتر میں منعقدہ ہوا جس میں ڈائریکٹراطلاعاتو تعلقات عامہ خیبر پختونخواشعیب الدین اور ڈپٹی ڈائریکٹر اطلاعات فرووس خان کے علاوہ ابتدائی و ثانوی تعلیم،پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی ،پولیس اور صحت کے نمائندے نے شرکت کی۔اجلاس میں صوبائی حکومت کے مزکورہ اہم شعبوں میں اٹھانے والے نمایاں اقدامات کوبل بورڈ کی تشہیری کے ذریعے عوام تک پہنچانے کے سلسلہ میں مختلف امور پر غور و حوض ہوا اور مقرہ وقت میں اس منصوبہ کو مکمل کرنے کیلئے ہر پہلو سے جائزہ لیا گیا ۔
اجلاس میں سارے متعلقہ محکموں کی مشاورت سے متعدد فیصلے کئے گئے جس کے مطابق صحت ،پولیس ،اعلیٰ تعلیم اور ابتدائی و ثانی تعلیم کے محکمے پہلے مرحلہ میں ڈویژ نل ہیڈ کوارٹرزمیں بل بورڈز کی تعصب کیلئے 2،نمایاںاور موزوں مقامات کی نشاندہی کرکے محکمہ اطلاعات اور پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو ارسال کریں گے اور اس منصوبے کا آغاز سب سے پہلے صوبائی صدر مقام پشاور سے کیا جائیگا۔اس منصوبے کو چار ماہ کے مختصر عرصہ میں پایہ تکمیل تک پہنچایا جائےگا۔اجلاس کو بتایا گیا کہ بل بورڈز کی تیاری کے ٹینڈرہوچکے ہیں اور ٹھیکہ آئندہ چند دنوں میں دینے کے بعد ان بل بورڈز کی تیاری کاکام شروع ہو جائیگا۔
ایمز ٹی وی ( کوئٹہ) جمعیت علمااسلام نظریاتی کے قائدین نے کہا کہ حکومت پاکستان اور آرمی چیف بھارت کے خلاف فوری طور پر اعلان جہاد اور امریکہ کی نام نہاد دہشتگردی مہم سے علیحدگی اختیار کریں، تحریک طالبان افغانستان کے سابق امیر ملابرادر سمیت بلوچستان کے صوبائی امیر مولانا عبدالقادر لونی ، قاری مہر اللہ ، مولانا محموالحسن قاسمی، سید عبدالستار چشمی،ملک امان اللہ ، مولانا عبدالستار آزادی، مولانا ابراھیم قاسمی ، مولوی رحمت اللہ حقانی ،سیف الدین، مولوی عمر شاہ ، مولانا عبدالرحیم ، مولانا نیاز محمد، عبید اللہ نادر خان، حاجی عبدالقیوم ، مولوی عبدالقادر اور دیگر نے میزان چوک پر انڈیا مردہ باد ریلی کے بعد جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا،
صدارت قاری مہر اللہ نے کی اس سے قبل ضلعی دفتر سے انڈیامردہ باد ریلی نکالی گئی جو مختلف شاہراہوں سے ہوکر میزان چوک پر بڑے جلسہ میں تبدیل ہوگی ،عوام نے ریلی کا خیر مقدمی نعروں سے استقبال کیا ، قائدین نے کہا کہ پاکستان کوئی لقمہ نہیں نہ ہی کوئی کمزور ملک ہے۔جس سے بھارت اور مودی جیسی دھمکیوں سے مر عوب ہوگا بلکہ پاکستان مجاہدین اسلام اور شیروں کا ملک ہے اور ایٹمی قوت ہے
پاکستان کے خلاف بھارت نے کوئی جارحیت کی تو اعوام اپنے افواج کے ساتھ ہونگے اور بھارت کو ایسا سبق سکھائیں گے جو ہندو کا بچہ بچہ یاد رکھے گا انہوں نے کہا کہ آج ہماری غلط پالیسوں کی وجہ سے بھارت ہم پر حملہ کی باتیں کرتا ہے انہوں نے کہا کہ کشمیر کمیٹی اخراجات مراعات اور پروٹوکول کے حصول تک محدود ہے اور مفلوج ہر چکی ہے اس پر آزاد حریت رہنما کو چیئر مین بنا یا جا ئے انہون نے کہا کہ
بھارتی درند گیت پر عالمی قوتوں کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے اب تک سیکڑوں کشمیروں کو شہید خواتین کی عصمت دری بوڑھوں اور عورتوں کو معاف نہیں کیا گیا 90دن سے کر فیو سے خوراک اور ادوےات کی کمی کے باعث مظلوم کشمیروں کی جانوں سے کھیلا جا رہا ہے بھارت نے امریکہ کے بل بوتے پر کشمیریوں پر مظالم کی انتہا کر دی ، انہوں نے کہا کہ طالبان کی اسلامی حکومت میں بھارت کا کوئی سفار تخانہ تھا ، اگر مودی نے جنگ کا اعلان کیا تو پھر ہندوستان صفحہ ہستی پر نہیں رہے گا نہ صرف کشمیر بلکہ پاکستان بن جائے گا ، انہوں نے کہا کہ چیف آف آرمی اسٹاف اور وزیر ا عظم کشمیر پر انٹر نیشنل کا نفرنس طلب کریں
ایمز ٹی وی (صحت)ماہرین کا کہنا ہے کہ کسی جگہ پر کام کے دوران موسیقی سننا ملازمین کی کارکردگی میں اضافہ کرتا ہے۔ ماہرین نے تجویز کیا کہ مختلف کمپنیاں اپنے ملازمین کو کام کے دوران موسیقی سننے کی ترغیب دیں۔لندن میں مختلف چھوٹی بڑی کمپنیوں میں کیے جانے والے سروے سے پتہ چلا کہ جن ملازمین نے کام کے دوران موسیقی سنی انہیں اپنی تخلیقی صلاحیت میں اضافہ محسوس ہوا اور انہوں نے اپنی مجموعی کارکردگی سے بڑھ کر کام کیا۔یہی نہیں ماہرین نے نتیجہ اخذ کیا کہ پس منظر میں موسیقی کسی دفتر کے مجموعی ماحول کو بھی بہتر بناتی ہے اور ملازمین ایک دوسرے کے مخالف کام کرنے سے گریز کرتے ہیں۔اسی طرح کا ایک سروے تائیوان میں بھی کیا گیا جہاں سے یکساں نتائج موصول ہوئے تاہم ماہرین نے واضح کیا کہ وہ موسیقی جن میں شاعری ہو وہ ملازمین کی توجہ کو بھٹکا سکتی ہے۔ اس کے برعکس بغیر بولوں والی موسیقی ملازمین کو کام پر توجہ مرکوز کرنے اور ان کی استعداد میں اضافہ کرنے میں معاون ثابت ہوتی ہے۔
اس سے قبل کی جانے والی ایک اور تحقیق کے مطابق مختلف اداروں میں موزوں موسیقی وہاں کام کرنے والے افراد کو ایک دوسرے کے قریب لانے اور ایک دوسرے کی مدد کرنے پر مائل کرتی ہے۔اس تحقیق کے لیے ایک تجربہ کیا گیا جس میں ایک آفس کے ایک حصہ میں دھیمی آواز میں ہیجان انگیز اور دوسرے حصہ میں اداس شاعری و موسیقی والا گانا چلایا گیا۔پہلے حصہ میں جہاں ہیجان انگیز موسیقی اور شوخ و شنگ بولوں والا گانا چل رہا تھا وہاں لوگوں نے ایک دوسرے سے مسکراہٹوں کا تبادلہ کیا اور آپس میں ایک دوسرے سے بات بھی کی۔دوسرے حصہ کے لوگ گانے کے دوران خاموش رہے اور ایک دوسرے سے ضرورت کے تحت انتہائی مختصر بات چیت کی۔ماہرین کا کہنا ہے کہ موسیقی کے دل و دماغ پر منفی اور مثبت اثرات حقیقت ہیں اور صدیوں سے موسیقی کو انسانی جذبات کو تبدیل کرنے اور مختلف بیماریوں کا علاج کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا رہا ہے۔۔
ایمز ٹی وی ( انٹر ٹینمنٹ )بھارت میں پاکستانی فنکاروں کو ملنے والی دھمیکوں کے بعد معروف کامیڈین شکیل صدیقی اور رؤف لالہ جو بھارتی ٹی وی چینل سے کامیڈی شو کررہے تھے نے بھارت نہ جانے کا فیصلہ کرلیا۔ دونوں فنکاروں نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں نے ہمیں انڈیا میں ہمیشہ عزت ملی وہاں کے فنکاروں نے ہمیشہ ہمارے ساتھ بہت اچھا سلوک کیا، لیکن چند انتہا پسند لوگ نہیں چاہتے کہ پاکستانی فنکار ان کے ملک میں کام کریں۔
پاکستان اور بھارت کے فنکاروں کے درمیان کسی قسم کے کوئی اختلافات نہیں ہیں ہم مزید کام کرنا چاہتے ہیں لیکن فی الحال حالات ایسے نہیں ہیں،انھوں نے کہا کراچی میں تھیٹر ہماری اولین ترجیح رہی ہے اب اپنے ملک میں رہ کر تھیٹر کریں گے۔ کراچی کے عوام کو ہم پہلے بھی یقین دہانی کراچکے ہیں کہ ہمیشہ ان کو بہترین تفریح فراہم کرتے رہیں گے آنے والے دنوں ہم اچھا اور معیاری تھیٹر پیش کرنی کی کوششیں جاری رکھیں گے ۔
ایمز ٹی وی (بزنس) سندھ کے زرعی ضلع بدین میں دھان کی فصل پر کاشت کاروں کی گئی محنت کاپھل ملنے کا وقت آگیا ہے ، ہرے بھرے کھیت اب سنہرے رنگ میں بدل گئےہیں اورچاول کی فصل تیارہوکر مارکیٹ میں آنا شروع ہوگئی ہے۔
ضلع بدین میں دھان کی کاشت کا رقبہ 12 لاکھ ایکڑ سے زائد ہےیہی وجہ ہے کہ بدین کا شمارچاول کی کاشت میں ملک کے بڑے اضلاع میں ہوتا ہے،ان دنوں ہرے بھرے کھیت پک کر سنہرے ہو گئے ہیں اوردھان کی فصل سے چاول کا حصول جابجا دکھائی دیتاہے ۔ بدین میں موٹے چاول ہائی برڈکی اقسام کےساتھ ایری اور گانجا چاول بھی کاشت کیا جاتا ہے، کٹائی کے آغاز کے ساتھ ہی نئی فصل بھی مارکیٹ آنا شروع ہوگئی ہے ۔
کاشتکاروں کا کہنا ہے کہ فصل کے مارکیٹ میں آتے ہی تاجروں نے قیمت خرید میں 3 سو روپے من تک کی کمی کر دی ہے جس سے انہیں شدید نقصان کا سامنا ہے۔
ایمز ٹی وی ( انٹر ٹینمنٹ ) بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے بھی پاکستانی فنکاروں کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے ، بھارتی حکومت کی جانب سے پاکستانی فنکاروں کو بھارت سے نکالنے کے حکم پر سلمان خان نے کہا کہ پاکستانی فنکار بھارتی فلموں میں کام کرنے کیلئے بھارت آئے ہیں.انہیں دہشتگرد قرار دینا ٹھیک نہیں ، دہشتگردوں اور فنکاروں میں فرق ہوتا ہے ، سلمان خان نے کہا کہ پاکستانی فنکاروں کو بھارت آنے کیلئے حکومت کی جانب سے ویزہ دیا گیا ہے جس کے بعد وہ بھارت آئے ہیں ۔ سلمان خان کی جانب سے بیان دیئے جانے کے بعد بھارتی میڈیا نے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے اور ان کیخلاف شدید ردعمل کا مظاہرہ کیا ہے