Reporter SS
ایمز ٹی وی (کھیل) پاکستان میں کرکٹ ٹیلنٹ کی تلاش کیلئے چار غیر ملکی سابق کھلاڑی کراچی پہنچ گئے، جو2 باصلاحیت کھلاڑیوں کا انتخاب کریں گے، جنہیں آسٹریلیا میں ایک ماہ کی ٹریننگ دی جائے گی۔
جنوبی افریقا کے جونٹی رہوڈز، ویسٹ انڈیز کے سر اینڈی رابٹس ، نیوزی لینڈ کے ڈینی مورسن اور آسٹریلیا کے ڈیمن مارٹن اپنے وقتوں کے عظیم کھلاڑی کراچی پہنچ گئے ہیں۔
چاروں سابق کرکٹرز ایک این جی اوز کے تحت2 باصلاحیت کرکٹرز کا انتخاب کریں گے۔ جنہیں آسٹریلیا میں ایک ماہ کی ٹریننگ دی جائے گی۔
فاسٹ بولر اینڈی رابٹس نے جیو نیوز سے خصوصی گفتگو میں کہا کہ وہ 20 سال بعد پاکستان آئے ہیں، یہ ملک فاسٹ بولرز کی سر زمین ہے ۔
چاروں مہمانوں نے مقامی ہوٹل میں پریس کانفرنس بھی کی ، جس میں انہوں نے کہا کہ ان کی آمد سے اگر پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی میں مدد ملی ،تو یہ ان کیلئے باعث فخر ہوگا۔
این جی اوز کے تحت ملک بھر سے 24کرکٹرزکا انتخاب کیا گیا ہے۔ جن کے فائنل ٹرائلز کل سے نیا ناظم آباد گراونڈ پر شروع ہوں گے۔
ایمز ٹی وی ( انٹر ٹینمنٹ) ملک بھر کے سینما مالکان نے لائن آف کنٹرول پربھارتی جارحیت کے باعث غیر معینہ مدت کے لیے بالی ووڈ فلموں کی نمائش روک دی ہے۔
بھارتی پروڈیوسرزایسوسی ایشن کی جانب سے پاکستانی فنکاروں پرپابندی کے بعد پاکستانی سینیما مالکان نے بھی حالات ٹھیک ہونے تک بھارتی فلمیں ہٹانا شروع کردی ہیں۔ امکان ہے کہ آج سینما مالکان اورایگزیبیٹرزبھارتی فلموں پر پابندی لگانے کا باقاعدہ اعلان کردیں گے جب کہ سینما مالکان نے ٹی وی چینلوں سے بھارتی ڈرامے بھی ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے۔
ایمز ٹی وی (بزنس) پنجاب حکومت نے اورنج ٹرین منصوبے کیلیے چینی کمپنی کی درآمد کی جانیوالی مشینری و آلات ودیگر سامان کو ڈیوٹی اور ٹیکس چھوٹ دینے کی سمری بھجوائی ہے جس کا جائزہ لے کر سمری اقتصادی رابطہ کمیٹی کو بھجوائی جاچکی ہے، دیگر سمریاں بھی بھجوائی گئی ہیں۔ ان سمریوں میں اورنج ٹرین کے علاوہ سی پیک کے مواصلاتی منصوبے بھی شامل ہیں اور ان کیلیے چینی کمپنیوں کو بغیر ڈیوٹی و ٹیکس مشینری وآلات سمیت دیگر سامان درآمد کرنے کی اجازت دینے پر غور ہورہا ہے۔ ذرائع کے مطابق ای سی سی کی منظوری کے بعدایف بی آر ٹیکس چھوٹ کا نوٹیفکیشن جاری کریگا۔
ایمز ٹی وی ( انٹر ٹینمنٹ )بالی ووڈ میں مسٹر کُول کی عرفیت سے جانے جانے والے اداکار جان ابراہم کو ٹھنڈے مزاج کا حامل سمجھا جاتا ہے لیکن کبھی کبھی وہ بھی اپنے غصے کو قابو نہ رکھ سکے اور اپنے ایک مداح کو تھپڑ دے مارا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی میں جان ابراہم کی فلم ’’فورس 2‘‘ کے ٹریلر کی ریلیز کی تقریب منعقد ہوئی، تقریب کے بعد جب جان ابراہم جانے لگے تو ان کے مداحوں کی بھیڑ نے انہیں گھیرے میں لے لیا۔ اسی بھیڑمیں شامل ایک مداح نے سیلفی لینے کےلیے ان کا بازو کھینچا، جان ابراہم کومداح کی اس حرکت پرغصہ آگیا اورانہوں نے اسے تھپڑدے مارا، واقعے کے بعد فوٹو گرافرز جان ابراہم کی جانب متوجہ ہوئے تو وہ فوری طور پر اپنی کار میں بیٹھ کر وہاں سے چلے گئے۔
ایمز ٹی وی( نیو یارک) کیا آپ کو انگلش لکھنے خاص طور پر آن لائن استعمال کے دوران مشکل کا سامنا ہے توگوگل ٹرانسلیشن اس کا بہترین حل ہے۔ کم از کم گوگل کا تو کہنا ہے کہ اس کی ٹرانسلیشن ایپ میں استعمال ہونے والی آرٹی فیشل ٹیکنالوجی لگ بھگ انسانوں جتنی درستگی سے کام کر رہی ہے گوگل ٹرانسلیشن کی اے آئی ٹیم نے اسے گوگل نیورل مشین ٹرانسلیشن سسٹم کا نام دیاہے اور یہ ایک زبان کا مکمل جملہ دوسری زبان میں ترجمہ کرنے کا کام بہت تیز رفتاری سے کرتا ہے۔
جیسا کمپنی کا دعویٰ ہے کہ یہ انسانوں جیسا درست ترجمہ کرنے کی صلاحیت رکھنے والا سسٹم ہے۔ گوگل کے مطا بق کچھ زبانوں میں یہ ایپ انسانوں جیسا درست ترجمہ کرتی ہے۔
ایمز ٹی وی (پشاور )وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات اور اعلیٰ تعلیم مشتاق غنی نے یونیورسٹی تر میمی ایکٹ2016ءکے قواعدوضوابط پر صوبے کی مختلف یونیورسٹیوں کے تحفظات کا جائزہ لینے کیلئے پیر کے روز سول سکرٹریٹ پشاور میں اعلیٰ سطح اجلاس طالب کرلیا ہے.
اجلاس میں وائس چانسلر یونیورسٹی آف پشاور ڈاکٹر رسول جان، وی سی اسلامیہ کالج ڈاکٹر حبیب ،وی سی زرعی یونیورسٹی ظہور سواتی ،وی سی شہید بے نظیر بھٹو ویمن یونیورسٹی رضیہ سلطانہ اور امتیاز گیلانی سمیت محکمہ اعلیٰ تعلیم اور محکمہ قانون کے افسران شرکت کریں گے،یہاںسے جاری ایک بیان میں صوبائی حکومت کے ترجمان کا کہنا تھا کہ اجلاس میں بعض یونیور سٹیز کے تر میمی ایکٹ2016ءپر تحفظات کا جائزہ لینے کے بعد مشاورت سے کوئی فیصلہ کیا جائیگا۔
ایمز ٹی وی (واشنگٹن) امریکہ نے بھارت کو پیغام دیا ہے کہ وہ پا کستان سی کشیدگی نہ بڑھائے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے بھارتی ہم منصب سشماسوراج کے ساتھ دو روز میں دو بار بات کی اور کشیدگی نہ بڑھانے کا کہا ۔ اڑی واقعہ کے بعد امریکہ کا بھارت سے پہلا رابطہ ہے۔ جان کیری نے سشما سوراج سے کہا کہ پاکستان کے ساتھ کشدگی کو کم کیا جائے اور مذاکرات کا سلسلہ شروع کیا جائے ۔
اس سے قابل امریکہ کی مشیر قومی سلامتی سوزن رائس نے بھارتی ہم منصب اجے دیول کو ٹیلی فون کر کے کہا تھا کہ پاکستان کے خلاف بھارتی مہم سے خطے میں امن و امان کا توازن بگڑرہا ہے لہذا بھارت خطے میں تناﺅ نہ بڑھائے ۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سوزن رائس نے کہا کہ وہ امید کرتی ہیں کہ پاکستان لشکر طیبہ سمیت ہراس تنظیم کے خلاف کاروائی کرے گا جسے اقوام متحدہ کے مطابق دہشتگرد قرار دے دیا گیا ہے ۔ امریکی صدربراک اوبامااس عزم پر قائم ہیں کہ دنیا بھر میں دہشتگردی کے مر تکب افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لایاجائے گا۔ اے ایف پی کے مطابق کنٹرول لائن پر بھارتی جارحیت کے بعد اقوام متحدہ نے پاکستان اور بھارت پر زور دیا ہے کہ دونوں ممالک تحمل کا مظاہرہ کریں۔
اقوام متحدہ کے ترجمان سٹیفن ڈوجر نے پاکستان کی حکومتوں سے کشید گی کم کرنے اور باہمی اختلافات پر امن طریقے اور مذاکرات کے ذریعے حل کرنے پر ذور دیا۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کو مقبوضہ کشمیر میں کشید گی کی صورتحال پر تشویش ہے اور اس کے فوجی مبصر کیلئے فریقین سے رابطہ میں ہیں۔
ایمز ٹی وی ( لاہور) ارفع کریم ٹاور میں چیئر پرسن پنجاب ہائر ایجوکیشن ڈاکٹر نظام الدین کی زیر صدارت میں اہم ترین اجلاس ہوا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ پنجاب میں قائم پرائیوٹ یو نیورسٹیوں کو نجی کالجوں کے الحاق کی اجازت نہیں ہو گی۔پنجاب میں نجی یونیورسٹییوں کے تمام کیمپسز کو بند کیاجائے گا ۔ جو حکومت پنجاب کی اجازت کے بغیرکھولے گئے ہیں ۔ اور ایسی تمام یونیورسٹیوں کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔
نجی یونیورسٹیاں کالجوں کے الحاق کو ختم کر کے رپورٹ دینے کے قابل ہوں گی۔ اجلاس میں مزید فیصلہ کیا گیا کہ نجی یو نیورسٹیوں کو فر نچائز کھولنے کی اجازت نہیں ہو گی۔ مزید براں جاری ایم فل اور پی ایچ ڈی پروگرامز کا از سر نو جائزہ لیا جائے گا اور جن یونیورسٹیوں میں یہ پروگرام غیر قانونی طور پر چلائے جا رہے ہیں ان کے کیسز کمیشن کے سامنے پیش کیئے جائیں گے۔
ایمز ٹی وی (پشاور)خیبر پختوپختوا حکومت نے نویں قومی مالیاتی کمیشن ایوارڈ کی تشکیل کے آئینی فرض کی تکمیل میں بلاجواز تاخیر اور صوبے کی مسلسل حق تلفیوں پر وفاق کے خلاف دفاعی پوزیشن برقرار رکھنے کی بجائے جارحانہ حکمت عملی اور باقی صوبوں سے رابطوں کےلئے بھی جاری رکھنے سے روکنے ،نو یں این ایف سی ایوارڈ کا فیصلہ کن اجلاس جلد بلانے اور صوبائی حقوق کی واگزاری یقینی بنانے پر آمادہ کرنے کیلئے متعدد فیصلے کئے گئے ہیں،یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ پروفیسر محمد ابراہیم سمیت این ایف سی کمیٹی کے ممبران،کنسلٹنٹس،وکلاءوزیر خزانہ،سیکریٹری خزانہ اور ایڈیشنل و ڈپٹی سیکرٹری خزانہ باقی صوبوں کے متعلقین سے ہفتہ وار بنیادپررابطے کرینگے اور وازیر اعلیٰ کو پیشرفت سے مسلسل آگاہ رکھا جائے گا، مرکزکی طرف صوبے کے ذمہ سروے رپورٹ بھی وقت سے پہلے کرلی گئی ہے تاکہ کوئی حجت باقی نہ رہے اسی طرح صوبے کی تاریخ میں پہلی بار محکمہ منصوبہ بندی ،ماحولیات و تر قیات کوبھی محکمہ خازانہ کی ماونت کا ٹاسک حوالے کردیا گیا ہے جبکہ نئے این ایف سی ایوارڈ کیلئے قانونی جنگ لڑنے کی تیاری بھی شروع کردی گئی ہے،دریں اثناءصوبائی وزیر خزانہ مظفر سید نے اپنے دفتر سول سیکرٹریٹ پشاور میں ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونحوا عبدللطیف یوسفزئی سے ملاقات کی ہے جس میں نئے ایوارڈ کے بارے میں پیشرفت،صوبے کے دیگر حقوق اور ان کے حصول سے متعلق صوبائی حکومت کی گزشتہ،موجودہ اور آئندہ حکمت عملیوں اور ان کے قانونی پہلووں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور بعض ضروری فیصلے کئے گئے،
قبل ازیں وزیر خزانہ کی زیر صدارت اجلاس میں سکریٹری علی رضا بھٹہ اور دیگر متعلقہ حکام کے علاوہ پروفیسر محمد ابراہیم خان سمیت کمیشن کے ممبران اور محکمہ خزانہ سے وابستہ سابق سنئیر بیورو کرٹیس نے صوبے کو درپیش مسائل و مشکلات سے ااگاہی کے ساتھ ساتھ خیبر پختونخوا کا کیس موثر انداز میں پیش کرنے کیلئے تجاویز وسفارت پر تفصیلی غور وخوص کیا طے کیا گیا وفاق کی طرف سے این ایف سی طلب کر دہ ورکنگ پیپرمرکز کو دوبارہ بھیجے جائیں، دیگر صوبوں سے بھی رابطے کئے جائیں اور مرکز و صوبوں سے رابطے بڑحائے جائیں تاکہ مرکز کے پاس مزید تاخیر کا جواز ختم ہو،
وزیرخزانہ نے افسوس ظاہر کیا کہ مرکز ساتھویں این ایف سی ایوارڈ کو اگلے سال جاری رکھنے پر تلا ہے حلانکہ یہ ایوارڈاٹھارویں آئینی ترمیم سے قبل کابنا ہے کنکرنٹ لسٹ کے خاتمے اور محکموں کی منتقلی کے بعد صوبوں پر مالی بوجھ ہزار گنابڑھ چکا ہے خدشہ ہے کے چاروں صوبوں کے اتفاق رائے کے باوجود مرکز نئے ایوارڈ کیلئے اجلاس بلانے کی بجائے تاخیر حربے جاری رکھتے ہوئے پر انا این ایف سی لاگور کھے گا حالانکہ مرکز کا حق اب 42.5 فیصد نہیں بلکہ صرف20فیصد وسائل پر بنتا ہے باقی80فیصدوسائل صوبوں کو ملنے ہیں واضح رہے کہ ساتویں این ایف سی کے تحت مرکز42.55،پنجاب51.74فیصد،سندھ24.55فیصد،خیبر پختونخوا 14.62فیصد اور بلوچستان9.09فیصد فنڈزلے رہا ہے پچھلے این ایف سی اجلاس میں فیصلہ ہوا تھا کہ صوبائی خودمختاری کے بعد 18ویں آیئنی ترمیم ،نیشنل ا یکشن پلان ،غیر ملکی امداد کے شفاف استعمال کے لئے پائیدار ترقی کے اہداف اور سی پیک کے ممکنہ اثرات کے مطابق نئے ایوارڈ کی جلد از جلد تشکیل ہوگی مگر تب سے کوئی پیشرفت نہ ہو سکی دوسری طرف وفاق کے قرضے 800ارب روپے سے تجاویز کر گئے جو2008کے مقابلے میں ہزار گنا زیادہ ہیں اورافراط زر میں بھی اضافہ ہوا ہے صوبے کو پن بجلے بقایاجات کے علاوہ تیل وگیس کی مد میں 29ارب روپے اور 1991کے پانی تقسیم معاہدے کے تحت199ارب روپے کی ادایئگی بھی باقی ہے صوبے میں افغان مہاجرین وآئی ڈی پیز،قدری آفات ،دہشت گردی اور امن وامان کے مسائل کی وجہ سے غربت ،بیروزگاری اور پسماندگی انتہاو¿ں کو چھونے لگی ہے جس کی تلافی آئین کے مطابق حقوق کی جلد از جلد ادائیگی سے ممکن ہے صوبے کے مالی نقصانات میں کئی گنا اضافہ ہوا مگر مرکز دہشت گردی کی مد میں صرف ایک فیصد فنڈ فراہم کئے جو اونٹ کے منہم میں زیر ے کے برابر ہیں اور یہ پانچ فیصد سے زائد ہونا چاہئیں۔
ایمز ٹی وی (کھیل) چیئرمین پی سی بی شہریارخان علالت کی وجہ سے آئندہ ماہ جنوبی افریقہ میں ہونے والی آئی سی سی میٹنگ میں شرکت نہیں کر سکیں گے، ان کی وطن واپسی اکتوبر کے آخری ہفتے میں متوقع ہے، لندن میں چیئرمین کی ہارٹ سرجری پر پی سی بی کے 50 ہزار پاؤنڈز خرچ ہوئے، اس حوالے سے قومی اسمبلی اور سینیٹ کی قائمہ کمیٹیز نے بھی تفصیلات طلب کی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی سی بی شہریارخان نے گذشتہ عرصے لندن میں دل کا آپریشن کرایا، وہ اہلیہ کے ہمراہ گذشتہ کچھ عرصے سے برطانیہ میں ہی مقیم ہیں، ان کی عدم موجودگی میں بورڈ کے معاملات سی او او سبحان احمد چلا رہے تھے، مگر اب ایگزیکٹیو کمیٹی چیف نجم سیٹھی بھی یورپ اور دبئی کے ٹورز کے بعد لاہور آ چکے ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ شہریارخان کی وطن واپسی اکتوبر کے آخری ہفتے میں متوقع ہے، اس کے بعد بھی یہ یقینی نہیں کہ وہ فوراً دفتر جانا شروع کر دیں گے، 10اکتوبر کو جنوبی افریقہ میں ہونے والی آئی سی سی میٹنگ میں شہریارخان شرکت نہیں کر سکیں گے۔
دوسری جانب ذرائع نے بتایا کہ شہریارخان کی ہارٹ سرجری پر پی سی بی نے اسپتال کا تقریباً50 ہزار پاؤنڈ بل اداکیا، یہ رقم پاکستانی روپے میں تقریباً 68 لاکھ75 ہزاربنتی ہے، قومی اسمبلی و سینیٹ کی قائمہ کمیٹیز نے بھی گذشتہ دنوں پی سی بی سے اس کی تفصیلات طلب کرلی تھیں مگر دونوں میٹنگز ملتوی ہو گئیں۔
82 سالہ چیئرمین کی صحت اب اجازت نہیں دے رہی مگر قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ فی الحال پی سی بی کو چھوڑنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے، ان کی خواہش ہے کہ جلد دوبارہ سے فرائض انجام دینا شروع کر دیں۔