بدھ, 27 نومبر 2024

اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن اسلام آبادنےسال 2021 کے سالانہ امتحانات کے نتائج کی تاریخ کااعلان کردیا ہے۔

وفاقی تعلیمی بورڈکےتحت انٹرمیڈیٹ کے پارٹ ٹو کے نتائج کا اعلان مورخہ 27 ستمبر 2021 بروز پیر بوقت 2 بجے کرے گا۔

جس میں مہمان خصوصی وفاقی وزیر برائے تعلیم شفقت محمود ہوں گے۔

مانیٹرنگ ڈیسک: عالمی سطح پر مقبول میسجنگ ایپ واٹس ایپ کی تصاویر کو اسٹیکرزمیں تبدیل کرنےوالا اہم فیچر متعارف کرانےکی تیاری کرلی۔

واٹس ایپ سرگرمیوں پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ ویب بیٹا انفوکے مطابق واٹس ایپ ایک ایسے فیچر پر کام کررہا ہے جو واٹس ایپ صارفین کو ان کی تصاویر اسٹیکرز میں تبدیل کرنے کی اجازت دے گا۔فی الحال تصاویر کو اسٹیکرز میں تبدیل کرنے کا فیچر تھرڈ پارٹی ایپ کے استعمال سے ہی ممکن ہے۔

اس حوالے سے ویب بیٹا کی جانب سے شیئر کیے گئے ٹوئٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ واٹس ایپ اینڈرائیڈ اور آئی او ایس صارفین کے لیے ایک ہی فیچر پر کام نہیں کررہا ہے اور اس حوالے سے جلد مزید تفصیلات سامنے آئیں گی۔

خیال رہے کہ واٹس ایپ اپنے صارفین جذبات کے اظہار کے لیے مختلف آپشن فراہم کرتا ہے، اسٹینڈرڈز ، تصاویر اور ویڈیو شیئرنگ فیچر کے علاو واٹس صارفین کے لیے اسٹیکرز ، GIFs اور ڈوڈل بھی شیئرنگ کے لیے دستیاب ہیں۔

یہی نہیں واٹس ایپ اپنے صارفین کو مختصر ویڈیوز کو GIFs میں تبدیل کرنے کا موقع بھی دیتا ہے۔

اسلام آباد: علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سمسٹر خزاں کےدوسرےمرحلےکے داخلے جاری ہیں

اس مرحلے میں بی اے جنرل) ایسوسی ایٹ ڈگری اِن آرٹس(، بی کام)ایسوسی ایٹ ڈگری اِن کامرس( ، بی بی اے ، 2سالہ ایسوسی ایٹ ڈگری اِن ایجوکیشن، 10مضامین میں بی ایس پروگرامز ، ایک سالہ پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ پروگرامز ، ڈیڑھ ،ڈھائی اور چار سالہ بی ایڈ پروگرامز شامل ہیں۔

کسی بھی پروگرام میں داخلے کے خواہشمند نئے اور جاری طلبہ18اکتوبر تک آن لائن اپلائی کرسکتے ہیں ۔

لاہور: ٹی 20 ورلڈکپ کے بائیکاٹ کامطالبہ سامنے آگیا۔

سابق ٹیسٹ کپتان راشد لطیف نے پاکستان کو آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے بائیکاٹ کا مشورہ دے دیا، ان کا کہنا ہے کہ آئی سی سی میں کیس دائر کرنے کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا، ورلڈکپ میں نہیں جائیں گے تو بہت فائدہ ہوگا، ایک انٹرویو میں انھوں نے کہا کہ پاک نیوزی لینڈ سیریز منسوخ ہونے سے کرکٹ اور پاکستان کرکٹ کا بہت نقصان ہوا ہے۔

کیویز چند روز سے پاکستان میں تھے، پریکٹس اور سیکیورٹی بھی اچھی چل رہی تھی،بے بنیاد سیکیورٹی تھریٹ کی بنا پر سیریز کو منسوخ کیا گیا، اب سوچنا پڑے گا کہ پاکستان کرکٹ کے ساتھ پیدا ہونے والی موجودہ صورتحال کا حل کیا ہے،کرکٹ کو فارن پالیسی کا حصہ بنانا پڑے گا، بھارت کے ساتھ سیریز کا معاملہ ہو تو خارجہ پالیسی کی بات آتی ہے، یو اے ای میں پی ایس ایل کے میچز ہوں تو وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو مداخلت کرنا پڑتی ہے۔

نیوزی لینڈ کی ٹیم جاتی ہے تو وزیرداخلہ شیخ رشید پریس کانفرنس کرتے ہیں، اسی طرح کے معاملات میں پی سی بی اکیلا کچھ نہیں کر سکتا، دیکھنا ہوگا کہ حکومتی سطح پر کیا پالیسی بنائی جا سکتی ہے، یہ ایک سنجیدہ مسئلہ ہے، کرکٹ پاکستانیوں کے لیے بہت کچھ ہے، کھیل کے فروغ کے لیے ہم سب کو اپنا اپنا حصہ ڈالنا ہے۔ انھوں نے کہا کہ انگلینڈکی ٹیم کے دورہ پاکستان کے امکانات کم لگ رہے ہیں،اگر آجاتی ہے تو سمجھتا ہوں پاکستان کرکٹ وینٹی لیٹر سے باہر آجائے گی۔

ماسکو: روس کی یونیورسٹی میں طالب علم نے فائرنگ کرکے 8 افراد کو قتل کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق روس کے علاقے سائبیریا کے شہر پرم کی سرکاری یونیورسٹی میں کلاسز معمول کے مطابق جاری تھیں کہ اچانک ایک طالب علم نے اندھا دھند فائرنگ شروع کردی جس سے 8 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے جن میں متعدد طلبہ و طالبات شامل ہیں۔

لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں متعدد زخمیوں کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے جس کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ متعدد طلبہ نے بالائی منزلوں میں اپنی کلاسز کی کھڑکیوں سے نیچے کود کر جانیں بچائیں۔

پولیس نے کافی جدوجہد کے بعد حملہ آور کو گرفتار کرلیا۔ حملہ آور زخمی ہے اور اس سے تفتیش جاری ہے۔ طالب علم کی شناخت ابھی ظاہر نہیں کی گئی ہے اور اس نے یہ حملہ کیوں کیا اس کی وجوہات بھی سامنے نہیں آئی ہیں۔

 

راولپنڈی : راولپنڈی بورڈنے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کےنتائج کی حتمی تاریخ کااعلان کردیا۔

راولپنڈی بورڈ کے مطابق ایچ ایس ایس سی کے سالانہ امتحانات کے نتائج کااعلان 30ستمبرجبکہ ایس ایس سی کے سالانہ امتحانات کے نتائج کااعلان 16اکتوبرکوکیاجائےگا۔

بورڈ کی ہدایت کے مطابق طلبا اپنے نتائج بذریعے ایس ایم ایس حاصل کرسکتے ہیں۔

کابل: افغانستان کی نو منتخب حکومت نے لڑکیوں کی تعلیم کے حوالے سے بڑی خوشخبری سنادی۔

افغان ترجمان نے لڑکیوں کی تعلیم پر پابندی کے تاثرکو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ لڑکیوں کی علیحدہ کلاسز اور اساتذہ کا انتظام مکمل ہوتے ہی بچیوں کے لیے بھی اسکول کھول دیئے جائیں گے

۔ لڑکیوں کے اسکول جانے پر تاحال عائد پابندی سے متعلق کہا کہ ابھی علیحدہ کلاسز اور اساتذہ نہ ہونےکی صورت میں طالبات پر پابندی عائد کی گئی ہےتاہم اس عمل کے مکمل ہوتے ہی ملک میں لڑکیوں کے لیے بھی اسکول کھول دیئے جائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ لڑکیوں کی تعلیم کے حق میں ہیں اور شرعی حدود میں رہتے ہوئے تعلیم کی اجازت بھی دیں گے.افغان ترجمان کے اس بیان کے بعد یہ تو واضح ہے کہ افغانستان کی نئی حکومت کسی بھی صورت لڑکیوں کی تعلیم کے خلاف نہیں۔

مانیٹرنگ ڈیسک : گوگل وہ سرچ انجن ہے جس کے بغیر انٹرنیٹ ادھورا سا لگتا ہےجدید ٹیکنالوجی سے لیکرتعلیم سیاست، کھیل غرض ہر طرح کی معلومات ہم اس کے ذریعے حاصل کرتے ہیں۔خودکار گاڑیوں سے لے کر ورچوئل رئیلٹی ہیڈسیٹ اور اسمارٹ کانٹیکٹ لینسز تک گوگل کے متعدد پراجیکٹس ہیں مگر اس کی اصل پہچان سرچ انجن ہی ہے۔

سب ہی گوگل پر روزانہ کچھ نہ کچھ سرچ کرتے ہیں، تاہم کچھ چیزیں ایسی ہوتی ہیں جنہیں سرچ کرنا باعث ندامت بھی ہوسکتا ہے۔ آئیے آج ہم آپ کو اس وڈیو میں بتاتے ہیں جن چیزوں کو سرچ کرنےسے آپ کو گریز کرنا چاہئے

کسی قسم کے جرائم سے متعلق سرچ کرنا کافی سنگین ہوسکتاہےہتھیار کیسےبنایاجاتا ہے وغیرہ، چاہے بطورتفریح کے لیے ہی کیوں نہ کیا گیا ہو، مگر مختلف ممالک میں سیکیورٹی ادارے اس طرح کی سرچز کو ہمیشہ ٹریک کرتے ہیں، اور آپ کا آئی پی ایڈریس ان کے ڈیٹابیس میں جاسکتا ہے۔

اسی طرح کے مسائل سے اُس صورت میں بھی دوچار ہوسکتے ہیں کہ اگر آپ نے اسکن کےمسائل کے حوالے سے سرچ کیا ہو۔

ایسا کتنی بار ہوا ہوگا جب آپ کو انگلش کے اردو ترجمے کے لیے گوگل سے رجوع کرنا پڑا؟ ایسا کرنے کی کوشش بھی نہیں کرنی چاہئے کیونکہ گوگل سے جو ترجمہ آپ کے سامنے آئے گا وہ شرمندگی کا باعث بن سکتا ہے بلکہ ہوسکتا ہے کہ جملے کا مطلب کچھ سے کچھ ہوجائے

ہم میں سے بیشتر افراد تمباکو نوشی کے عادی ہیں اور ہوسکتا ہے کہ اکثر وہ اس عادت کے مضر اثرات کے بارے میں سوچتے بھی ہوں، انٹرنیٹ تمباکو نوشی کے عادی افراد کے بیمار پھیپھڑوں کی تصاویر سے بھرا ہوا ہے، جو کہ ہوسکتا ہے کہ آپ کو بہت زیادہ پریشان کردیں۔
حتیٰ کہ گوگل پراپنا نام بھی آپ کوسرچ کرنا مہنگا پڑسکتاہے

یہ کوئی راز نہیں کہ انٹرنیٹ کے اس عہد میں پرائیویسی نام کی کوئی چیز باقی نہیں رہ گئی اس لئے گوگل پر سرچنگ کے دوران محتاط رہیں

پشاور: ڈیرہ غازی خان تعلیمی بورڈنےمیٹرک اورانٹرمیڈیٹ پارٹ ٹوکےنتائج کی تاریخ کااعلان کردیا۔

ڈیرہ غازی خان تعلیمی بورڈکے مطابق میٹرک اور انٹر میڈیٹ پارٹ ٹوکے نتائج کا اعلان 23ستمبر 2021ء بروز جمعرات سہہ پہر3بجے کیا جائے گا۔

ناظم امتحانات ڈاکٹر طاہر اللہ جان کے مطابق سرکاری اور نجی سکولز سربراہان کے اتھارٹی لیٹر کے بغیر گزٹ بکس اور ڈی ایم سیز حوالے نہیں کی جائیں گی۔

پرائیویٹ طلباء و طالبات کو امتحان کیلئے جس تحصیل میں رول نمبر جاری کیا گیا تھا وہ اسی تحصیل سے اپنی ڈی ایم سیز حاصل کرینگے جس کیلئے طلباء کو اپنے یا والدین کے قومی شناختی کارڈ کی کاپی پیش کرنا لازمی ہوگا ۔ بورڈ حکام کے مطابق امتحانی نتائج ڈیرہ تعلیمی بورڈ کی ویب سائٹ www.bisedik.edu.pk پراگلے روز 24ستمبر2021کو دن2بجے کے بعد اپلوڈ کیا جائیگا۔
گزٹ بکس اور ڈی ایم سیز 24ستمبر2021بروز جمعہ کو دستیاب ہونگی۔