بدھ, 27 نومبر 2024

کابل ایئرپورٹ پردھماکاکرنےوالا خود کش بمبارکالج کاطالبعلم نکلا۔

تفصیلات کے مطابق انتہاپسندی تنظیم داعش نےاپنی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا ہےکہ ہگزشتہ ماہ کابل ایئرپورٹ پر دھماکا کرنے والا ان کا خود کش بمبار بھارت میں تعلیم حاصل کرچکا ہے اور بھارتی قانون نافذ کرنے والے اداروں کی حراست میں بھی رہا ہے۔

رپورٹس میں تصدیق کی گئی ہے کہ خودکش بمبار عبدالرحمان اللغوری نے 2016 میں ریاست ہریانہ کے شہر فرید آباد کے ایک کالج میں داخلہ لیا تھا۔

ذرائع کےمطابق عبدالرحمان کالج میں داخلہ لینے کے بعد تعلیم جاری رکھنے کے بجائے دارالحکومت دہلی کے چکر لگاتا رہا اور کئی مقامات کی تصاویر بھی بنائیں۔ مشکوک اور خفیہ سرگرمیوں کے باعث اسے حراست میں لیا گیا تھا۔

آکلینڈ: نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹیو ڈیوڈ وائٹ نے کہا ہے کہ کرکٹ ٹیم کولاحق خطرے کی تفصیلات نہ پاکستان کو تو بتائی گئیں اور نہ ہی بتائی جائیں گی۔

نیوزی لینڈ کرکٹ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کیوی بورڈ کے چیف ایگزیکٹیو ڈیوڈ وائٹ نےکہا ہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم پاکستان کے خلاف سیریز کھیلنے کے لیے پرعزم تھی کیونکہ اس سے قبل پاکستان کی سیکیورٹی صورتحال کا تفصیلی جائزہ اور خطرات سے نمٹنے کے لیے کیے گئے انتظامات کا جائزہ لیا گیا تھا لیکن جمعے کے روز ہر چیز بدل گئی، اس حوالے سے دی گئی ہدایات اور ممکنہ خطرے کے پیش نظر حالات بھی بدل گئے،

ڈیوڈ وائٹ نے کہا کہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے دورے کی منسوخی کی مختصر وجوہات پاکستان کرکٹ بورڈ کو بتائی گئی ہیں تاہم تفصیلی انداز میں نہ تو انہیں بتایا گیا ہے اور نہ ہی بتایا جائے گا۔ ہمیں معلوم ہے کہ یہ پی سی بی کے لیے انتہائی مشکل وقت ہے لیکن ہمارے پاس دورہ منسوخ کرنے کے علاوہ کوئی راستہ نہیں تھا۔ وہ اس کے علاوہ کیا کہہ سکتے ہیں کہ ہمیں جو ہدایات ملیں وہ ٹیم کو درپیش ممکنہ خطرے سے متعلق ایک ذمہ دار اور انتہائی محتاط ذریعے سے ملنے والی رپورٹس کا نتیجہ تھیں۔

ڈیوڈ وائٹ نے کہا کہ نیوزی لینڈ حکومت کی جانب سے ملنے والی ہدایات کی روشنی میں ہم نے انتہائی ذمہ دارانہ قدم اٹھایا۔ ہم نے فیصلہ کرنے سے پہلے نیوزی لینڈ کے حکومتی عہدیداروں کے ساتھ کافی بات چیت کی اور پی سی بی کو اپنے موقف سے آگاہ کرنے کے بعد ہی ہم سمجھتے ہیں کہ دونوں ملکوں کے وزرائے اعظم کے درمیان ٹیلی فون پر بات چیت ہوئی۔

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ نے عین اس وقت پاکستان کا دورہ منسوخ کردیا تھا جب دونوں ٹیموں کے درمیان راولپنڈی میں شیڈول ایک روزہ میچز کی سیریز کا پہلا میچ شروع ہونے میں 2 گھنٹے سے بھی کم وقت رہ گیا تھا، اور نیوزی لینڈ ٹیم کئی روز سے پاکستان میں موجود تھی۔

 

سلیکان ویلی: مائیکروسافٹ نے اپنے صارفین کےلیے پاس ورڈکےبغیرکسی بھی اکاؤنٹ میں لاگ اِن/ سائن اِن ہونے کا نیا طریقہ متعارف کروادیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق، پاس ورڈ کے بغیر کسی بھی مائیکروسافٹ اکاؤنٹ میں لاگ اِن ہونے کےلیے صارفین کو اپنے اسمارٹ فون پر ’’ونڈوز ہیلو‘‘ یا ’’مائیکروسافٹ آتھینٹی کیٹر‘‘ ایپ درکار ہوگی۔

جب بھی وہ اپنے کسی مائیکروسافٹ اکاؤنٹ میں داخل ہونا چاہیں گے تو صارف مذکورہ دونوں میں سے ایک ایپ کے ذریعے اپنے ’’درست‘‘ ہونے کی تصدیق کرے گا اور یوں وہ بغیر پاس ورڈ ٹائپ کیے، اس اکاؤنٹ میں لاگ اِن ہوجائے گا۔
واضح رہے کہ اسی طرح کا سیکیورٹی فیچر واٹس ایپ اور یاہو میں بہت پہلے سے موجود ہے جسے استعمال کرتے ہوئے، پاس ورڈ کے بغیر، اکاؤنٹ میں لاگ اِن ہوا جاسکتا ہے۔

اس بارے میں مائیکروسافٹ کے ایک تازہ اعلان میں بتایا گیا ہے کہ آج کل پاس ورڈ بھولنا ایک عام سی بات بن چکی ہے جو صارفین کےلیے شدید پریشانی کے علاوہ وقت کی بربادی کا سبب بھی بنتی ہے۔

پاس ورڈ کے بغیر مائیکروسافٹ اکاؤنٹ میں لاگ اِن ہونے کی سہولت سے نہ صرف دنیا بھر میں اس کمپنی کے کروڑوں صارفین کو فائدہ ہوگا بلکہ ہیکرز کے ممکنہ حملوں میں پاس ورڈ چوری ہونے کا خطرہ بھی نہیں رہے گا۔

لاہور: سوشل میڈیا پرکرکٹ کے یونیورس باس کرس گیل نےایک بارپھرپاکستانیوں کےدل جیت لیے۔

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کی جانب سے سیکیورٹی خدشات پر پاکستان کا دورہ ادھورا چھوڑ کر وطن واپس جانے کے بعد کرس گیل نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر پیغام دیا ہے ’کل پاکستان جا رہا ہوں، کون میرے ساتھ آئے گا؟‘

کرس گیل کی یہ پوسٹ فوراًہی وائرل ہو گئی اور پاکستانی شائقین گیل کی پاکستان سے محبت کو سراہتے ہوئے نظر آئے۔ ان کا بیان ٹویٹر پر #UniverseBoss #ChrisGayle  جیسے ہیش ٹیگ کی شکل میں ٹاپ ٹرینڈ میں آگیا۔

ویسٹ انڈین کرکٹر نے کوئی وضاحت نہیں کی کہ کیا وہ واقعی پاکستان جا رہے ہیں یا نیوزی لینڈ کی جانب سے دورہ ادھورا چھوڑنے پر پاکستان سے اظہار یکجہتی کیلیے انہوں نے ایسا لکھا ہے۔

یاد رہے کہ رواں برس پی ایس ایل 6 میں کرس گیل نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کی تھی۔

مالاکنڈ: ملاکنڈتعلیمی بورڈچکدرہ نےمیٹرک اورانٹرکےسالانہ امتحانات 2021 کےنتائج کااعلان کردیا۔

ملاکنڈ بورڈ کے میٹرک اور انٹر امتحانات میں سرکاری تعلیمی اداروں نے میدان مار لیا.

انٹر پارٹ ٹو کے امتحان میں 37731 امیدواروں میں سے 35517 امیدوار کامیاب قرار پائے جبکہ نتیجہ 89.34فیصد رہا.

میٹرک جماعت دہم کے امتحان میں 48 ہزار 383 طلبہ نے حصہ لیا. 47 ہزار 340 طلبہ کامیاب قرار پائے. نتیجہ 97.84 فیصد رہا۔

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ کےمعاون خصوصی برائےمحکمہ بحالی خصوصی افرادسندھ صادق علی میمن نے ہفتہ کے روز گورنمنٹ اسپیشل ایجوکیشن اینڈ ری ہیبلیٹیشن سنٹر جنگشاہی روڈ مکلی ٹھٹھہ کا اچانک دورہ کیا۔

اپنے دورے کے دوران انہوں نے مختلف کلاسوں کا معائنہ کیا اور طلبہ اور اساتذہ کے حاضری رجسٹر بھی چیک کئے۔ اپنے دورے کے دوران ان کے ہمراہ پیپلز پارٹی یوتھ ونگ ٹھٹھہ کے صدر غلام حیدر سموں بھی تھے۔

اس موقع پر پرنسپل ندیم ابراہیم نے وزیر اعلی سندھ کے معاون خصوصی صادق علی میمن کو بتایا کہ اس وقت 65 خصوصی بچے تعلیم حاصل کر رہے ہیں اور انہیں فزیو تھراپی ، پیشہ ورانہ تربیت ، مفت ٹرانسپورٹ کی سہولت ، مفت یونیفارم ، اسٹیشنری ، اسکول بیگ ، کتابیں اور کھیل/ موسیقی کی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں پرنسپل ندیم ابراہیم نے وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی صادق علی میمن کو مزید بتایا کہ ان خصوصی طلباء کے لیے سالانہ پکنک کا بھی اہتمام کیا جاتا ہے اور انہیں غیر نصابی سرگرمیوں میں بھی حصہ لینے کی ترغیب دی جاتی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے محکمہ بحالی خصوصی افراد سندھ صادق علی میمن نے ادارے کی کارکردگی کو سراہا اور ان سہولیات کو بڑھانے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ اساتذہ ان خصوصی بچوں کو اپنے پیروں پر کھڑے ہونے کی ترغیب دینے میں بہت جامع کردار ادا کرسکتے ہیں تاکہ یہ بچے آئندہ زندگی میں خود مختار بنیں اور باعزت روزگار کمانے کے قابل ہو سکیں۔

کراچی : حکومت سندھ نے صوفی شاعر شاہ عبدالطیف بھٹائی کےعرس کےموقع پرصوبےمیں عام تعطیل کااعلان کردیا۔

حکومت سندھ نے صوفی شاعر شاہ عبدالطیف بھٹائی کے عرس کےموقع پرصوبےمیں عام تعطیل کااعلان کیا ہے ۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق 22 ستمبر کو بدھ کے روز صوبے بھر میں عام تعطیل ہوگی۔

لازمی خدمات اور کووڈ ایمرجنسی ڈیوٹی دینے والے اداروں پر تعطیل کا اطلاق نہیں ہوگا۔

 

جامشور: جامعہ سندھ جامشورونےسالانہ امتحانات 2019ء کےامتحانی فارم جمع کرانےکی تاریخ میں توسیع کردی ہے۔

ناظم امتحانات (سالانہ) جامعہ سندھ جامشورو پروفیسر ڈاکٹر سراج الحق کاندھڑو نے الحاق کالجز میں ایم اے، ایم کام و ایم ایس سی (پریویس و فائنل) پوسٹ گریجویٹ (ریگیولر سائیڈ) کے سالانہ امتحانات 2019ء کے امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ میں 8 ہزار روپے لیٹ فیس کے ساتھ 25 ستمبر 2021ء تک توسیع کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر سراج الحق کاندھڑو نے مطلع کیا ہے کہ ایم اے، ایم کام و ایم ایس سی (پریویس و فائنل) پوسٹ گریجویٹ (ریگولر سائیڈ) کے ایسے امیدوارجو مقررہ تاریخ تک امتحانی فارم جمع نہیں کرواسکے، وہ اب 8 ہزار روپے لیٹ فیس کے ساتھ امتحانی فارم 25 ستمبر تک جمع کرا سکتے ہیں، ناظم امتحانات کے مطابق امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ میں آخری بار توسیع کی گئی ہے، اس کے بعد تاریخ آگے نہیں کی جائے گی۔

ایبٹ آباد: بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن ایبٹ آبادنے سالانہ امتحانات کے نتائج کی تاریخوں کااعلان کردیا۔

ایبٹ آباد بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن کے ترجمان کے مطابق بورڈ نویں، دسویں، گیارھویں اور بارھویں جماعت کے امتحانات کا اعلان ایک ساتھ 20 ستمبر کو کرےگا۔

نجی اسکول کی جانب سے 5ویں کلاس کی طالبہ مایام زہرہ اور ان کے والد ذیشان کو زدوکوب کرنے کےواقعہ پر پیرینٹس ایسوسی ایشن کی جانب سے اسکول انتظامیہ کے خلاف احتجاج کیا گیا۔ اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ بھی احتجاج میں شریک ہوئےمتاثرہ بچی اور والدین سے ملاقات کی۔

حلیم عادل شیخ نے واقعے کی سخت مزمت کرتے ہوئے کہا انتہائی افسوس ناک واقعہ ہے، یہ نا صرف ایک اسکول بلکہ تمام نجی اسکولوں کا المیہ ہے، حصول انصاف کے لئے متاثرہ فیملی کے ساتھ ہیں ہر ممکن مدد کی جائے گی، اسکول انتظامیہ کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے،رجسٹریشن کینسل کرنے کے بعد دوبارہ بحال کر دی جاتی ہے محکمہ تعلیم کے افسران نجی اسکولوں سے بھتہ لیتے ہیں جس کی وجہ سے ان کے خلاف کوئی کارروائی عمل میں نہیں آتی ہے۔

حلیم عادل شیخ نے مزید کہا اگر سرکاری اسکول معیاری تعلیم فراہم کر رہے ہوتے اور ان میں بنیادی سہولیات میسر ہوتی تو کیوں والدین اپنے بچوں کو پرائیوٹ اسکولوں میں بھیجتے ہیں۔ یہ سندھ حکومت کی غفلت ہے سندھ کی تعلیم کو تباہ کر دیا گیا ہے، سندھ میں 59 لاکھ بچے اسکولوں سے باہر ہیں، 49 ہزار اسکولوں میں زیادہ تر اسکول بند ہیں مزید دس ہزار اسکول سندھ حکومت بند کروا رہی ہے، پرائیوٹ اسکول ایک مافیا ہے بھتے کے ذریعے چلائے جاتے ہیں،پرائیوٹ اسکولوں والے سندھ حکومت کو بھتہ دیتے ہیں، بھتہ خوری میں ڈی جی پرائیوٹ اسکول، سیکریٹری ایجوکیشن، منسٹر ایجوکیشن سمیت دیگر ملوث ہیں، اگر یہ افسران پرائیوٹ اسکولوں سے بھتے نہ لیں تو پرائیوٹ اسکولوں بہتر قانونی طریقے سے چلنے لگ جائیں گے، پرائیوٹ اسکول مافیہ ہے دی سمارٹ اسکول کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے، بچے کو فیس نہ دینے پر زد کوب کیا گیا والد کی بھی تزلیل کی گئی ہے،یہ اسکول بھی ایک گوٹھ آباد اسکیم پربنایاگیاہے ایس بی سی اے زمہ دار ہے کس طرح یہ اسکول بنا ہے،؟اس مافیا کے خلاف نیب سے بھی انکوائری کروائیں گے،پرائیوٹ اسکول والے اپنی مرضی سے فیسیں بڑھاتے ہیں۔

سندھ حکومت نے ڈیسکوں کی خریداری کے نام پر 3 ارب روپے کا ٹیکا لگایا ، سندھ کے وزرا کی کرپشن کی تحقیقات کرنے کے لئے اپنے افسران پر مشتمل کمیٹی بنائی گئی ہے جس کو ہم مکمل رد کرتے ہیں،سندھ کے وزرا کو بچانے کے لئے ماتحت افسران پر مشتمل کمیٹی بنائی گئی ہے، وزیر اعلیٰ سندھ اگر تعلیم دشمن نہیں ہیں تو ڈیسکوں کی خرداری پر ہونے والی کرپشن پر جڈیشل کمیشن بنائیں اور ملوث وزرا و افسران کے خلاف کارروائی کی جائے، اگر ڈیسکوں پر کرپشن کی مد میں جانے والا پیسہ سرکاری اسکولوں پر لگایا جاتا تو آج پرائیوٹ مافیا کی غنڈہ گردی نہیں چلتی،اس اسکول کا لائسنس معطل کیا ہے کچھ دن بعد واپس وہی حال شروع ہوجائے گا، نجی اسکول مافیا تعلیم دشمن ہے۔

متاثرہ بچی کی والدہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا پانچ سالوں سے ہمارے بچے اسی اسکول میں پڑھ رہے ہیں ایک ماہ کی فیس ادا نہ کرنے پر میری بیٹی کو حبس بیجا میں رکھا گیا، ہماری بچی کے ساتھ بہت بڑی نا انصافی کی گئی ہے اسکول انتظامیہ کے خلاف کارروائی کر کے ہمیں انصاف فراہم کیا جائے۔