ھفتہ, 30 نومبر 2024
×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 46

ایمزٹی وی(انٹرنیشنل) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو بیرون ملک ایک بار پھر شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا۔ ذرائع کے مطابق آسیان سربراہ کانفرنس کی سائیڈ لائن میٹنگ میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی جاپانی ہم منصب شنزو ایبے سے ملاقات کے لئے پہنچے تو بھارتی ترنگا الٹا لٹک رہا تھا۔ تفصیلات کے مطابق مودی ملاقات کے لئے پہنچے تو جاپان کے قومی پرچم کے ساتھ بھارتی ترنگا الٹا لٹکا ہوا تھا۔ بھارتی ترنگے میں زعفرانی رنگ سب سے اوپر ہے درمیان میں سفید اور نیچے سبز رنگ ہے لیکن وہاں سبز رنگ اوپر تھا اور زعفرانی رنگ نیچے۔ مودی نے ترنگا الٹا لٹکانے پر کوئی ردعمل نہ دکھایا۔ بھارتی وزارت خارجہ بھی خاموش رہے اور بھارتی میڈیا چیخ و پکار کر رہا ہے لیکن مودی کی انتہا پسندانہ پالیسیوں سے بھارت کی دنیا بھر میں جو بدنامی ہو رہی ہے اس پر بھارتی میڈیا خاموش ہے۔

ایمزٹی وی(اسلام آباد) وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے سیاسی و عسکری قیادت کے درمیان کشیدگی کی خبروں کی تردید کردی۔پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے دورہ امریکا کی سمری کی منظوری وزیر اعظم نواز شریف نے دی تھی۔اس حوالے سے انہوں نے مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ جنرل راحیل شریف نے دورہ امریکا سے ایک روز قبل روز قبل وزیر اعظم سے ملاقات کی تھی۔ وزیر اعظم اور آرمی چیف کا ایجنڈا مختلف نہیں، دونوں ملکی مفاد میں بین الاقوامی قیادت سے ملاقاتیں کرتے ہیں۔ انہوں نے سول ملٹری تعلقات کو پاکستان کی طاقت قرار دیتے ہوئے کہا کہ سول ملٹری قیادت ہر معاملے پر اتفاق ہے اور دونوں قیادتوں کے درمیان کسی حوالے سے کوئی تقسیم نہیں۔

ایمزٹی وی(اسپورٹس ) آئی سی سی نے پاکستان کی انگلینڈ کے خلاف تیسرے ون ڈے میں شکست مشکوک قرار دے دیا۔ ذرائع کے مطابق تیسرے ون ڈے میچ میں انگلینڈ کے ہاتھوں مشکوک شکست پر آئی سی سی کے اینٹی کرپشن اینڈ سکیورٹی یونٹ نے پاکستان کیخلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا ہےتفصیلات کے مطابق شارجہ میں کھیلے جانے والے تیسرے ون ڈے میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو چھ وکٹوں سے شکست دی تھی۔ تیسرے ون ڈے میں پاکستان ایک مرحلے پر 132 رنز دو کھلاڑی آﺅٹ پر بنانے کے بعد 208 رنز پر آل آﺅٹ ہو گئی تھی۔جن میں تین کھلاڑی رن آﺅٹ ہوئے۔ نہ صرف یہ بلکہ فیلڈنگ میں تین کیچ بھی ڈراپ کیے اور ایک سٹمپ کا یقینی موقع بھی گنوایا۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ سیریز شروع ہونے سے پہلے بھی حکام نے ممکنہ کرپشن کا خدشہ ظاہر کیا تھا۔ آئی سی سی کو انٹیلی جنس ذرائع سے یہ بھی معلوم ہوا تھا کہ کوئی بیٹنگ سنڈیکیٹ بڑی رقم کمانے کے چکر میں میچ کا نتیجہ الٹ پلٹ کر سکتا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس میچ میں انگلینڈ کی فتح پر مائیکل وان کے ٹویٹس کونظرانداز نہیں کیا جاسکتا۔ تحقیقات کی ایک بڑی وجہ مشکوک بیٹنگ پیٹرنز بھی بنے جو عالمی سطح پر فکسنگ پکڑنے کا اہم ذریعہ ہیں۔ آئی سی سی حکام کا کہنا ہے کہ برطانوی سٹے باز کمپنی میں اس میچ کے حوالے سے دگنی رقم لگائی گئی جو تقریباً 20 ملین پاﺅنڈ تھی۔شارجہ میچ سے ایک دن پہلے تک انگلینڈ کو جیت کیلئے فیورٹ بیان کیا گیا جس پر زیرک سٹے بازوں کا اعتراض تھا کہ ایشین ممالک میں ٹیم کا ون ڈے میں ریکارڈ کچھ اچھا نہیں ہے۔ پاکستان سے شرطیں لگانے والوں میں سے بیشتر نے اپنے اکاﺅنٹس بھارتیوں کی مدد سے سنبھالے ہوئے تھے۔

ایمز(کراچی)تاجروں سے ایک بار پھر جبری عطیات لینے کا انکشاف ہوا ہے،رینجرز حکام کے مطابق کاروباری حضرات سے بھتہ وصول کی شکایات مل رہی ہیں۔ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ کامیاب آپریشن کے باعث بھتہ خوری میں کمی آگئی ہے تاہم مختلف گروہوں نے پھر سے جبری عطیات لینا شروع کردیئے ہیں،کاروباری حضرات سے بھتہ وصولی کی شکایات مل رہی ہیں۔ترجمان رینجرز نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ بھتہ وصولی پر فوری رینجرز ہیلپ لائن 1101 پر اطلاع دیں ،شکایات پر فوری کاروائی کی جائیگی ۔قانون کے مطابق بھتہ خوری کی سزاعمر قید ہے

ایمزٹی وی (اسلام آباد)نادرا نے عوام کی سہولت ک پیشِ نظر شناختی کارڈ اور دیگر دستاویزات بنوانے کا عمل انتہائی آسان بنادیا ۔ذرائع کے مطابق نادرا نے شناختی کارڈ سمیت دیگر دستاویزات میں حائل رکاوٹ بننے والی بہت سی شرائط کو ختم کردی ہے۔تفصیلات کے مطابق اب شناختی کارڈ بنوانے کے لئے نہ کمپیوٹرائزڈ برتھ سرٹیفیکٹ کی ضرورت پیش آئے گی نہ ہی سترہ گریڈآفیسرسے فارم کی تصدیق کروانے کے بجائے ہر شناختی کارڈ ہولڈر تصدیق کر سکے گاعلاوہ ازیں شناختی کارڈ میں نام کی تبدیلی کے لئے اخبار میں اشتہار کی پابندی بھی ختم کردی ہے صرف بیان حلفی سے کام ہوجائے گاجبکہ مرد حضرات اپنی شریکِ حیات کے شناختی کارڈ کے لئے صرف اپنا فنگر پرنٹ دے کر حاصل کرسکتے ہیں۔ نادرا کی نئی پالیسی کا آغاز 23 نومبر سے ہوگا۔

ایمز(کاروبار)عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت گزشتہ 15 سال کی کم ترین سطح پر آگئی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق عالمی مارکیٹ میں عرب لائٹ خام تیل کی قیمت 8 ڈالر کمی بعد 38 ڈالر فی بیرل ہوگئی ہے جو کہ 15سال کی کم ترین سطح ہے۔عالمی مارکیٹ کے تناسب سے پاکستان میں یکم دسمبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ہونی چاہیے تاہم عالمی مارکیٹ میں کمی کے باوجود حکومت نے موجودہ قیمتیں بر قرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایمزٹی وی(اسلام آباد)ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل عاصم باجوہ نے پریس بریفنگ کے دوران بتایا کہ خیبر ایجنسی میں پاک فوج کو دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں کامیابیاں ملی ہیں۔آپریشن ضرب عضب میں بڑاعلاقہ کلیر کرلیا گیا۔سہولت کاروں اور مدد کاروں کو پکڑا جا رہا ہے۔عاصم باجوہ نے بتایا کہ داعش دنیا بھر کے لئے خطرہ ہے ۔ اس کے خلاف واضح کارروائی کی جائے گی۔پاک امریکا تعلقات پر تیسرا ملک اثر انداز نہیں ہوسکتا ۔ اس سے پہلے آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کیپٹل ہل کا دورہ بھی کیا ۔ واشنگٹن میں موجود پاکستانی فوج کے ترجمان عاصم باجوہ نے ان ملاقاتوں کے بارے میں میڈیا سے گفتگو بھی کی ۔