ایمزٹی وی(بدین)بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں ووٹنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی اور نتائج کی آمد کا سلسلہ جاری ہے ذرائع کے مطابق بدین سے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق سابق وزیر داخلہ سندھ ذوالفقار مرزا کے حمایتی گروپ نے 14 وارڈ کی تمام یونین کونسل کی نشستیں جیت لی ہیں اور علاقے میں پیپلزپارٹی کو بدترین شکت کا سامنا کرنا پڑا ہے۔بدین میں پیپلزپارٹی کے اثرورسوخ رکھنے والے علاقوں میں بھی اسے بدترین شکست ہوئی جب کہ مرزا گروپ کی کامیابی کے بعد اس گروپ کے حمایتی سڑکوں پر نکل آئے اور جشن منایا۔میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے ذوالفقار مرزا نے اپنی جماعت بنانے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کامیابی پر اللہ کا شکر گزار ہوں، بدین میں شکست پیپلزپارٹی کے لیے پیغام ہے کہ اگر انہوں نے غریب عوام کا کچھ مداوا نہیں کیا تو ان کے لیے کچھ بھی نہیں بچے گا، پیپلزپارٹی کا جو حال پنجاب میں ہوا وہ اب سندھ کےمزید اضلاع میں بھی ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ جلد ہی کراچی جاؤں گا جہاں لیاری اور ملیر سمیت دیگر علاقوں کا دورہ کروں گا اور وہاں اپنا گروپ بنا کر الیکشن لڑنے کی کوشش کروں گا۔
ایمزٹی وی(اسلام آباد) سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں حیدرآباد سے متحدہ قومی موومنٹ نے سادہ اکثریت حاصل کرتے ہوئے 78 نشستیں حاصل کرلی ہیں۔ غیر سرکاری اور غیرحتمی نتائج کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، سندھ میں مجموعی طور پر پاکستان پیپلز پارٹی پہلے اور متحدہ قومی موومنٹ دوسرے نمبر پر ہے ۔غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کی 94 نشستوں میں ایم کیو ایم نے 77 نشستیں اپنے نام کرلی ہیں جس کے بعد وہ اکیلے ہی اپنا میئر بنانے کی پوزیشن میں آگئی ہے جب کہ پیپلزپارٹی کے حصے میں 16 نشستیں آئیں، 2 نشستوں پر بعد میں پولنگ ہوگی اور ایک نشست ک نتائج روک لیے گئے ہیں۔جبکہ دوسری جانب متحدہ قومی موومنٹ کے امیدواران کی اکثریت سے کامیابی پرایم کیو ایم کے مرکز نائن زیروعزیز آباد میں جشن منانے کے علاوہ حیدرآباد اور میرپورخاص میں بھی جشن فتح منایا گیا۔
ایمزٹی وی(راولپنڈی )کرنسی اسمگلنگ کیس میں ماڈل ایان علی پر فرد جرم عائد کر دی گئی۔ ایان علی پر 5 لاکھ 6 ہزار 800 امریکی ڈالر اسمگل کرنے کا مقدمہ درج کیا گیا ذرائع کے مطابق کے ملزمہ ایان علی کے خلاف کرنسی اسمگلنگ کیس کی سماعت گزشتہ کئی ماہ سے کسٹم کورٹ کے جج رانا آفتاب احمد خان کی عدالت میں جاری تھی۔ فاضل جج نے کئی ماہ کی سماعت کے بعد ماڈل پر فرد جرم عائد کرتے ہوئے 8 دسمبر کو ملزمہ کے خلاف شہادتیں طلب کرلیں، جبکہ ایان علی کے پاسپورٹ کے حصول سے متعلق درخواست پر بھی فیصلہ محفوظ کر لیا گیا ہے جبکہ ملزمہ ایان علی نے سماعت کے دوران صحت جرم سے انکار کیا.ٓ واضح رہے ماڈل ایان علی کو رواں برس 14 مارچ کو اسلام آباد کے بینظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے دبئی جاتے ہوئے اُس وقت حراست میں لیا گیا تھا جب دورانِ چیکنگ ان کے سامان میں سے 5 لاکھ امریکی ڈالر برآمد ہوئے تھے۔
ایمز ٹی وی (کراچی )سندھ پروفیسرز اینڈ لیکچرز ایسوسی ایشن کراچی ریجن کا ہنگامی اجلاس گورمنٹ ڈگری کالج گلستان جوہر میں ریجنل صدر ایسو سی ایٹ پروفیسر فیروز الدین صدیقی کے زیر صدارت منعقد ہوا ۔اجلاس میں سیکر یٹری تعلیم سندھ ڈاکٹر فضل اللہ پیچوہو کی جانب سے سپلا کے مرکزی صدر سید علی مر تضیٰ سے ہونے والی ملاقات کے بعد صو رتحال کا جائزہ لیا ۔سپلا کے رہنماﺅ ں نے کہا کہ اساتذاہ کو بلیک میلر کہنا کسی شخص کوبھی زیب نہیں دیتا ۔سپلا کے رہنماﺅں نے اس بات کو واضح کیا کہ ہماری ایسوسی ایشن نہ سیاسی ہے نہ ہی بلیک میلر ہے ،ہم نے کبھی بھی سودے بازی نہیں کی نہ آئندہ کریں گے ہماری ایسوسی ایشن سندھ کے کالج اساتذہ کی نمائندگی کرتی ہے ۔
ایمزٹی وی(انٹرنیشنل) پیرس میں ریستوران پر دہشت گردوں کے حملے کی ایک سی سی ٹی وی فوٹیج منظرعام پر آ گئی۔ ذرائع کے مطابق فوٹیج میں دکھایا ہے کہ لوگ کھانے میں مصروف تھے کہ اچانک ریستوران پر گولیوں کی بوچھاڑ کر دی گئی۔ دہشت گردوں نے اے کے فورٹی سیون رائفلوں سے اندھا دھند فائرنگ کی جس کے بعد ریستوران میں بھگدڑ مچ گئی ، کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ کر بکھر گئے۔ فوٹیج میں لوگوں کو بڑی بے رحمی سے گولیوں کا نشانہ بناتے دیکھا جا سکتا ہے۔ دہشت گرد نے ایک ٹیبل کے پیچھے چھپی خاتون کو سر میں گولی مارنا چاہا لیکن خوش قسمتی سے رائفل چل نہ سکی جس کے بعد خاتون بھاگ نکلی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ یہ خوش قسمت ترین خاتون تھی جو اس حملے میں زندہ بچ گئی۔ ریستوران میں موجود مردو خواتین فائرنگ کے دوران ادھر ادھر چھپتے رہے۔ بعض افراد نے ریستوران کے تہہ خانے میں جا کر جان بچائی۔ فوٹیج میں فائرنگ کرنے والے حملہ آور کی شکل بیلجیم کے چھبیس سالہ صالح عبدالسلام سے مشابہ ہے۔ پیرس کے ریستوران حملے میں ایک اور لڑکی نے بڑے میز کے پیچھے چھپ کر جان بچائی۔ پیرس حملوں میں ایک سو انتیس افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ یہ نئی سی سی ٹی وی فوٹیج سکیورٹی اداروں کو پیرس حملوں کی تحقیقات میں مدد دے گی۔