ھفتہ, 30 نومبر 2024
×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 46

ایمزٹی وی(اسلام آباد) چیف آف آرمی جنرل راحیل شریف کے دورے امریکا کے دوران امریکی وزیر خارجہ جان کیری سے اہم ملاقات ہوئی۔ ڈی جی آئی ایس پی آرکے ترجمان لیفٹننٹ عاصم باجواہ کے مطابق ملاقات میں خطے میں استحکام سے متعلق بات چیت ہوئی ہے۔ان کامزید کہنا تھا کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان افغانستان اور ہندوستان سے متعلق چیلنجز اور انہیں حل کرنے کے اقدامات زیرِ موضوع رہے۔اس حوالے سے ان کامزید کہنا تھا جان کیری نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی کاوشوں کو سراہا۔جنرل راحیل شریف اور جان کیری کے درمیان ملاقات میں افغانستان کے حوالے سے مصالحتی عمل اور اس پیش رفت کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا۔اس موقع پر آرمی چیف نے باہمی اعتماد اور احترام پر مبنی پاک ۔امریکا تعلقات میں مظبوطی کی پاکستان خواہش کا اعادہ بھی کیا. اس دورے میں آرمی چیف نے سی آئی اے کے سربراہ جان برینن اور امریکی سیکرٹری آف ڈیفنس ایشٹن کارٹر دیگر اعلیٰ حکام سے بھی ملاقاتیں کیں۔

ایمز ٹی وی (کراچی) سابق وزیر داخلہ سندھ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کی پیشی کے موقع پر انکے سیکورٹی گارڈز اور صحافیوں پر ہونے والے تشدد کیس میں اے آئی جی سمیت 14افسران کے معافی ناموں پر عدم اعتمادی کا اظہار کرتے ہوئے مسترد کردیا۔ 3مئی کو ذوالفقار مرزا کی سندھ ہائیکورٹ پیشی کے موقع پر نقاب پوش پولیس اہلکاروں نے ذوالفقار مرزا کے ساتھیوں اور صحافیوں کو عدالت کے احاطے میں تشدد کا نشانہ بنایا گی جسکا سندھ ہائی کورٹ نے از خود نوٹس لیا تھا۔

ایمز ٹی وی (انٹرنیشنل) عدالت نے فریڈم فلوٹیلا حملہ کیس میں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سمیت دیگر 7 اسرائیلی حکام کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔تفصیلات کے مطابق اسپین کی عدالت نے فریڈم فلوٹیلا حملہ کیس میں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سمیت دیگر 7 اسرائیلی حکام کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں۔ عدالت نے پولیس کو اسرائیلی وزیراعظم سمیت تمام ملزمان کے اسپین کی حدود میں داخل ہونے پر انہیں گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے۔ واضح رہے کہ 2010 میں اسرائیلی فوج نے غزہ کے لیے امداد لے جانے والے بحری جہاز پر حملہ کیا تھا، جس کے نتیجے میں 9 افراد جاں بحق اور 50 سے زائد زخمی ہو گئے تھ

ایمز ٹی وی (انٹرنیشنل) نائیجیریا کے شہر یولا کی سبزی مارکیٹ میں دھماکے سے 32 افراد جاں بحق جب کہ 80 زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق نائیجیریا کے شہر یولا کی سبزی و فروٹ مارکیٹ میں زور دار دھماکے کے نتیجے میں 32 افراد ہلاک اور 80 زخمی ہو گئے۔ امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا جہاں طبی عملے کے مطابق متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ کسی بھی گروپ کی جانب سے تاحال بم دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی ہے تاہم نائیجیرین حکام کو خدشہ ہے کہ حملہ بوکو حرام کی کارروائی ہے۔

ایمز ٹی وی (لاہور) پنجاب یونیورسٹی کی سینیٹ کے منتخب نمائندے چار ماہ قبل اپنی آئینی مدت مکمل کر چکے ہیں لیکن اسکے باوجود وہاں پچھلے آٹھ سالوں سے سینیٹ کا اجلاس نہیں ہوا۔ یونیورسٹی کیلینڈر کے مطابق سال میں دو بار سینیٹ کا اجلاس منعقد کیا جانا ضروری ہے۔سینیٹ کی پندرہ سیٹیں اساتذہ کے لیئےہوتی ہیں جو کہ تین سال کے لیئے منتخب کیئے جاتے ہیں ۔ تاہم سینیٹ کے گزشتہ انتخابات ہونے کے بعد بھی اسکا اجلاس نہیں کیا گیا۔پنجاب یونیورسٹی سے الحاق شدہ کالجز کے پرنسپلز اور گریجویٹس بھی سینیٹ کے ممبران ہوتے ہیں ۔اس بارے میں یونیورسٹی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ عدالتی احکامات وصول ہوں گے تو اجلاس کریں گے جبکہ عدالت عظمیٰ نے یونیورسٹی انتظامیہ کو ایک ماہ کے اندر سینیٹ الیکشن کروانے کا حکم دیا ہے۔

ایمز ٹی وی (انٹرنیشنل) سعودی عرب میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچادی، مختلف حادثات میں پانچ افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔سعودی عرب میں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ مختلف شہروں میں شدید بارش کے بعد سیلابی صورت حال پیدا ہو گئی۔ جبکہ مختلف حادثات میں پانچ افراد جاں بحق ہو گئے، شاہراہوں پر جگہ جگہ بل بورڈ گرنے اور پانی جمع ہونے سے ٹریفک کا نظام برہم ہوکر رہ گیا۔کئی نشیبی علاقوں میں بارش کا پانی جمع ہوگیا جس سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا.جدہ، مکہ مکرمہ ،مدینہ اور تبوک سمیت کئی شہروں میں بارش ہوئی، جس سے موسم ٹھنڈا ہوگیا ہے، بارشوں کے باعث اسکول اور کالجز بند رہے۔محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کی پیش گوئی کی ہے.

ایمز ٹی وی(لاہور) کاﺅنٹر ٹیروریزم ڈیپارٹمنٹ ( سی ٹی ڈی) پنجاب نے خبردار کیا ہے کہ لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں پیرس طرز کے حملوں کا خطرہ ہے۔حفاظتی اقدامات کے طور پر حساس مقامات اور سوشل میڈیا ویب سائٹس کی نگرانی شروع کر دی گئی ہے۔اسکے علاوہ جنوبی پنجاب میں طلباء کو مسلح تربیت دینے والا مدرسہ بھی سیل کر دیا گیاہے۔صوبائی سیکریٹری داخلہ میجر (ر) اعظم سلطان کے مطابق جو مدرسہ سیل کیا گیا ہے وہ اسلام آباد کی لال مسجد سے الحاق شدہ تھا۔

ایمز ٹی وی (انٹرنیشنل) روس اورفرانس نے شام میں داعش کے ٹھکانوں کونشانہ بنانے کا سلسلہ تیز کردیا ہے۔ فرانسیسی بمباری سے داعش کا کمانڈ اینڈ ٹریننگ سینٹر تباہ ہوگیا۔ روسی صدر ولادی میرپیوٹن نے داعش کے خلاف مزید حملوں کا اعلان کیا ہے۔پیرس حملوں کے بعد شام میں داعش کے خلاف کارروائیوں میں اضافہ ہوگیا۔ فرانس اورروس نے داعش کے گڑھ رقہ اور دیگرعلاقوں میں فضائی حملے کئے۔ روسی جنگی طیاروں نے داعش کے ٹھکانوں کو کروز میزائل سے نشانہ بنایا۔روسی حکام کا کہنا ہے اڑتالیس دنوں میں روسی طیاروں نے شام میں تئیس سو حملے کئے، روسی صدر نے بحیرہ روم میں موجود فرانسیسی جنگی جہازوں سے ہر ممکن تعاون کرنے کی ہدایت کی ہے۔

ایمز ٹی وی (انٹرٹینمنٹ) پاکستان ٹیلی وژن انڈسٹری کے نامور اداکار اور میزبان فہد مصطفیٰ پاکستان کی پہلی اینیمیٹڈ فلم ”تین بہادر“ کے سیکوئل میں صدا کاری کریں گے ۔ تاہم انکے کردار کے بارے میں معلومات سامنے نہیں آئیں ۔ فلم ” تین بہادر“ آسکر ایوارڈ یافتہ ہدایت کار شرمین عبید چنائے کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ہے۔