ایمز ٹی وی (اسلام آباد) وزارت قانون کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق جسٹس فیصل عرب چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ مقرر جبکہ چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس مقبول باقر کو سپریم کورٹ کا جج مقرر کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ جسٹس ریاض احمد خان کو وفاقی شریعت کورٹ کا چیف جسٹس مقرر کردیا گیا ہے۔
فورئن ڈسک ( نئی دہلی) بھارتی کوسٹ گارڑ کے ڈی آئی جی نے اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے خود گذرشتہ سال کے دسمبر میں پاکستانی ماہی گیروں کی کشتی اڑانے کا حکم دیا تھا جس کی پر بھارت کے وزیر دفاع نے اپنی غلطی ماننے کے بجائے الٹا پاکستان پر الزام عائد کردیا کہ پاکستان کی جانب سے آنے والی کشتی میں دہشت رد سوار تھے اور انکے پاس بھاری تعداد میں اسلحہ تھا جب بھاتی فورسز نے انکا پیچھا کرنا شروع کیا تو انہوں نے خود کو مواد سے اڑادیا
جو کہ غلط بیان ہے دراصل پاکستانی ماہی گیروں کی کشتی کو اڑانے کا حکم کوسٹ گارڑ کے ڈی آئی جی نے دیا تھا
ایمز ٹی وی (سائنس اینڈ ٹیکنالوجی) ڈرون صرف جاسوسی نہیں کرتے یا بم ہی نہیں گراتے بلکہ اب یہ فضائی کمالات بھی دکھائیں گے ۔
نیدرلینڈز میں اس سال ائر شو کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں، جہاں اس بار روایتی لڑاکا طیارے اپنی مہارت کے کمالات پیش نہیں کرینگے بلکہ اس سال ہونے جارہا ہے دنیا کا پہلا’ڈرونز سرکس‘ جہاں لیزر لائٹس سے لیس ڈرونز مختلف فضائی کرتب دکھائیں گے۔اس منفرد ائر شو کیلئے سیکڑوں ڈرونز تیار کیے جارہے ہیں اور یہ ائر شو رائل نیدرلینڈز ایئرفورس کے تعاون سے منعقد کیا جارہا ہے۔ یہ شو ایمسٹرڈیم کے ایک اسٹیدیم میں منعقد ہوگا
ایمز ٹی وی (کھیل) پاکستان کرکٹ ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے فیلڈنگ کوچ گرانٹ لیوڈن سے تلخ کلامی کے بعد ان سے تعاون کرنے سے انکار کردیا۔ اطلاعات کے مطابق فیلڈنگ کوچ نے ہندوستان کے خلاف ناقص فیلڈنگ پر کھلاڑیوں کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ اس میچ میں پاکستانی ٹیم فیلڈنگ ناقص رہی تھی جہاں عمر اکمل نے اسٹمپس کے پیچھے ایک آسان کیچ کو ڈراپ کردیا جس کے بعد ویرات کوہلی سنچری بنانے میں کامیاب رہے تھے۔ اس کے علاوہ آؤٹ فیلڈ میں بھی کم از کم دو ممکنہ کیچ ڈراپ کیے گئے جس کے باعث ہندوستان 300 رنز بنانے میں کامیاب رہا۔ پاکستان جواب میں صرف 224 رنز ہی بنا پایا اور یوں گرین شرٹس کو میچ میں 76 رنز سے شکست ہوئی اور ہندوستان کے ہاتھوں ورلڈ کپ میں چھٹی مرتبہ ہارنے کا کڑوا گھونٹ پینا پڑا۔ ڈان نیوز نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ آل راؤنڈر شاہد آفریدی، اوپننگ بلے باز احمد شہزاد اور مڈل آرڈر بیٹسمین عمر اکمل کی گرانٹ لیوڈن کے ساتھ تلخ کلامی ہوئی۔ گرانٹ لیوڈن نے کھلاڑیوں کے عدم تعاون کی شکایت چیئرمین پی سی بی سےکردی ہے جس پر شہریارخان نے معاملے کی تحقیقات اور تعاون کی یقین دہانی کرادی۔ گرانٹ لیوڈن نے کھلاڑیوں کے عدم تعاون کی صورت میں چیئرمین کو استعفے کی بھی پیشکش کی ہے۔ پاکستان کی 2014 میں ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں ناقص کارکردگی کے بعد لیوڈن کو مارچ 2014 میں قومی ٹیم کا فیلڈنگ کوچ بنایا گیا تھا۔
ایمز ٹی وی (کھیل) سزا یافتہ کرکٹر سلمان بٹ نے بھی فاسٹ باؤلر محمد عامر کی طرح انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) سے رعایت حاصل کرنے کے لئے اعتراف جرم کرلیا۔ اوپننگ بلے باز نے اپنا نیا بیان پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو جمع کرادیا ہے جسے آئی سی سی کو بھجوایا جائے گا۔ بیان میں سلمان بٹ کا کہنا ہےکہ انہیں محمد عامر اور محمد آصف کے اسپاٹ فکسنگ میں ملوث ہونے کاعلم تھا۔ سلمان بٹ کا کہنا ہے کہ انہیں یہ بھی معلوم تھا کہ محمد آصف اور محمد عامر نو بال کروائیں گے۔ سلمان بٹ اس سے قبل اسپاٹ فکسنگ میں ملوث ہونے سے انکار کرتے رہے ہیں۔ انہوں نے آئی سی سی کو بیان میں عامر اور محمدآصف کی کسی بھی سرگرمی میں ملوث ہونے سے بھی انکار کیا تھا۔ یاد رہے کہ 2010 میں لارڈز میں کھیلے جانے والے ٹیسٹ کے دوران سلمان بٹ، محمد آصف اور محمد عامر پر اسپاٹ فکسنگ کے الزامات ثابت ہوئے تھے۔ الزامات ثابٹ ہونے پر سلمان بٹ پر 10، آصف پر 7 جبکہ عامر پر پانچ سال کی پابندی عائد کی گئی جبکہ تینوں کھلاڑیوں نے کچھ وقت جیل میں بھی گزارا۔ تاہم سلمان بٹ کی پابندی کے پانچ جبکہ آصف کی پابندی کے دو سال ان کے برتاؤ کو دیکھتے ہوئے ختم کیے جاسکتے ہیں۔
ایمز ٹی وی (کوئٹہ)بلوچستان کے علاقے ژوب میں ایف سی (فرنٹئیر کور) نے کارروائی کرکے پی ٹی سی ایل (پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ)کے 4 مغوی اہلکاروں کو قمر الدین کاریز کے علاقے سے بازیاب کروا لیا۔ سکیورٹی فورسز نے گزشتہ روز مرغہ کبزئی سے سات مشتبہ دہشت گردوں کو بھی گرفتار کیا تھا، جب کہ دو لیویز اہلکاروں سمیت چار افراد کی لاشیں بھی برآمد ہوئی جنہیں دہشتگردوں نے قتل کیا۔ ہلاک ہونے والوں میں پولیو ٹیم کا ڈرائیور بھی شامل ہے۔
گزشتہ ایک ہفتے سے ایف سی کا آپریشن جاری ہے۔ جس میں 250 اہلکار حصہ لے رہے ہیں جبکہ ہیلی کاپٹرز کی مدد بھی لی جارہی ہے ۔ جبکہ 3 پولیو رضا کار، 2 پی ٹی سی ایل اہلکار سمیت آٹھ افراد اب بھی دہشت گردوں کے قبضے میں ہیں۔
ایمز ٹی وی (بزنس) منصوبے پر سرمایہ کاری کرنے والی پاکستانی کمپنی اینگرو پاور جین لمیٹڈ( ای پی ایل) اور چائنا مشینری انجینئرنگ کارپوریشن کے درمیان منصوبے کے لیے اشتراک کا باضابطہ معاہدہ طے پاگیا ہے۔
اینگرو پاور جین لمیٹڈ تھر بلاک II میں کوئلے سے بجلی پیدا کرنے والے 660 میگاواٹ 2 بجلی گھر تعمیر کرے گی جس کے لیے چائنا مشینری انجینئرنگ کارپوریشن کے ساتھ معاہدہ کیا گیا ہے، معاہدے کی تقریب بیجنگ میں ہوئی جس میں سی ای او‘ای پی ایل شمس الدین اے شیخ، اور صدر سی ایم ای سی زنگ چن نے دستخط کیے، تقریب میں وفاقی وزیر برائے خارجہ امور طارق فاطمی، خصوصی ایلچی سی پی ای سی ظفرادین محمود، ایم ڈی‘ پی پی آئی بی شاہ جہاں مرزااور ایم ڈی‘ ٹی سی ای بی اعجاز احمد خان سمیت دیگر حصص یافتگان تھل لمیٹڈ اور حبیب بینک لمیٹڈ نے شرکت کی۔
اس موقع پر شمس الدین شیخ اور زنگ چن نے پاکستانی وفد کو کان کنی اور بجلی منصوبے پر جاری کام پر بریفنگ دی۔ زنگ چن نے اس موقع پر کہا کہ سی ایم ای سی پاکستان میں توانائی کے منصوبوں کی ترقی اور توسیع میں اپنا کردار ادا کرتی رہے گی، ہم تھرکول پراجیکٹ کو مستقبل میں پاکستان کو درپیش توانائی کے بحران کا حل دیکھتے ہیں۔ شمس الدین شیخ نے تھر منصوبے کے حوالے سے اس معاہدہ کو سنگ میل قرار دیا اور اس کے ممکنہ نتائج پر روشنی ڈالی۔
انہوں نے کہا کہ یہ بڑی کامیابی ہے اور دونوں اداروں کے مابین معاہدے کی بدولت تھر منصوبہ کو2017 میں مکمل کیا جاسکے گا، اب ہماری پوری کوشش ہے کہ چینی قرضے کی سہولت جلد از جلدحاصل کی جاسکے۔ طارق فاطمی نے دونوں کمپنیوں کی کوششوں کی تعریف کی اور کہا کہ معاہدہ پاکستان میں جاری توانائی بحران کو حل کرنے کے عزم کو ظاہر کرتا ہے۔
انہوں نے اسے تاریخی موقع قرار دیا اور کہاکہ یہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کا پہلا ٹھوس پھل ہے۔ جوائنٹ وینچر کمپنی اینگرو پاور جین تھر لمیٹڈ (ای پی ٹی ایل) سندھ اینگرو کول مائننگ کمپنی (ایس ای سی ایم سی) کے ساتھ سالانہ 3.8 فی میٹرک ٹن کوئلہ کی فراہمی کا معاہدہ کرے گی جو بجلی کی پیداوار کے لیے استعمال کیا جائیگا۔
ایمز ٹی وی (بزنس) پاکستان میں رواں مالی سال کے پہلے 7 ماہ کے دوران مجموعی غیرملکی سرمایہ کاری155 فیصد کے سال بہ سال اضافے سے 1ارب 68کروڑ 85لاکھ ڈالر تک پہنچ گئی۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق جولائی تا جنوری کے دوران براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری 1.4فیصد کمی سے 55 کروڑ32لاکھ ڈالر سے گھٹ کر 54کروڑ 54لاکھ ڈالر رہی، جنوری میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری 1کروڑ 63لاکھ ڈالر تک محدود رہی جبکہ گزشتہ سال جنوری میں 10کروڑ 81لاکھ ڈالر کی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کی گئی تھی، گزشتہ 7ماہ کے دوران مجموعی غیرملکی نجی سرمایہ کاری 20.4 فیصد کے اضافے سے 71کروڑ 46 لاکھ ڈالر رہی جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں 59کروڑ 35لاکھ ڈالر تھی۔
ان 7 ماہ کے دوران پورٹ فولیو سرمایہ کاری 320فیصد کے اضافے سے 16 کروڑ 92لاکھ ڈالر رہی، گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں پورٹ فولیو سرمایہ کاری 4کروڑ 3لاکھ ڈالر تھی، فارن پبلک انویسٹمنٹ 97 کروڑ 39 لاکھ ڈالر رہی جو گزشتہ سال 6کروڑ 88 لاکھ ڈالر تھی، فارن پبلک انویسٹمنٹ میں نمایاں اضافہ پاکستان کے اسپیشل یوایس بانڈ، یورو بانڈز سمیت دیگر سیکیورٹیز میں غیرملکی سرمایہ کاری کے مرہون منت ہے، رواں مالی سال کے پہلے 7 ماہ کے دوران تیل و گیس کی تلاش کا شعبہ 16کروڑ 71لاکھ ڈالر کی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کے ساتھ سرفہرست رہا۔
ایمز ٹی وی (بزنس) مالدیپ نے ٹیکس ایڈمنسٹریشن اور ٹیکس پالیسی کی تیاری سمیت ٹیکس انفرااسٹرکچر تیار کرنے کے لیے پاکستان سے تکنیکی معاونت مانگ لی ہے۔
ذرائع کے مطابق مالدیپ کے نائب صدر 25 فروری کو 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ رہے ہیں اور ان کے دورے کے موقع پر پاکستان اور مالدیپ کے درمیان بینکنگ، فنانس،تجارت اور ٹرانسپورٹ اور ٹیکسیشن سمیت دیگر شعبوں میں دوطرفہ تعاون پر بات ہوگی۔ پاکستان کی جانب سے مالدیپ کو ٹیکس پالیسی کی تیاری اور ٹیکس ایڈمنسٹریشن کے لیے انفارمیشن ٹیکنالوجی سسٹم بنانے اور بین الاقوامی ٹیکسیشن میں تکنیکی معاونت کی فراہمی پر بات ہوگی، اس کے علاوہ پاکستان کی جانب سے مالدیپ کی ٹیکس اتھارٹیز کو ٹیکس آڈٹ کے حوالے سے تربیت کی فراہمی پر بھی بات چیت ہوگی۔
ذرائع کے مطابق مذکورہ شعبوں کے علاوہ بھی اگر مالدیپ ٹیکس سیکٹر میں پاکستان کا کوئی مزید تعاون و مدد کا خواہش مند ہوگا تو وہ تعاون بھی فراہم کیا جائے گا۔ اس بارے میں ذرائع نے بتایا کہ مالدیپ چاہتا ہے کہ ٹیکس نظام کو موثر اور آٹومیٹڈ و فعال بنانے کے لیے پاکستان تعاون فراہم کرے تاکہ مالدیپ اپنے ٹیکس سسٹم کو اپ گریڈ کرکے ریونیو بڑھا سکے۔
ایمز ٹی وی (مانیٹرنگ ڈیسک ) سندھ حکومت کی جانب سے بم دھماکے میں شہید ہونیوالے 61 نمازیوں کے لواحقین کا امدادی رقم فی کس 10 لاکھ روپے کے چیک دیئے گئے۔ متاثرین میں سے ایک قابل اعتماد شخصیت اور مقامی رہنما سید اعجازعلی شاہ امدادی چیک رقم کے چیکس کیش کرانے پہنچے توبینک عملے نے انہیں آگاہ کہ حکومت کے اکاﺅنٹ میں رقم نہیں ہے اورچیک باﺅنس ہوگئے ہیں۔ سید اعجاز علی شاہ نے پیش آنے والے واقعہ سے پیپلزپارٹی کے مقامی رہنما اورایم پی اے کوآگاہ کردیا