فورئن ڈیسک ( واشنگٹن) وائٹ ہاؤس نے کہا ہے کہ اسامہ بن لادن القاعدہ پر دہشت گردی کی چھاپ ہٹانا چاہتے تھے اور گروپ کا نام تبدیل کرکے اسے اسلامی شناخت سے قریب ترین نام دینے کے خواہاں تھے۔ وائٹ ہاؤس کے ترجمان جوش ارنسٹ نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ایبٹ آباد آپریشن سے قبل اسامہ بن لادن القاعدہ کا نام تبدیل کرنے پر غور کررہے تھے اور وہ تنظیم کو اسلامی شناخت کے قریب تر لانے کے خواہاں تھے، اس بات کا انکشاف اسامہ بن لادن کے کمپاؤنڈ سے ملنے والی دستاویزات سے ہوا۔ انھوں نے کہا کہ اسامہ گروپ کو اسلامی شناخت دے کر تنظیم میں زیادہ سے زیادہ افراد کو بھرتی کرنے میں آسانی پیدا کرنا چاہتے تھے۔ انھوں نے کہا کہ دستاویزات سے واضح ہوا کہ اسامہ بن لادن القاعدہ کی پہچان دہشت گرد گروپ میں تبدیل ہونے پر سخت فکرمند تھے۔
ایمز ٹی وی (اسپورٹس) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کا کہنا ہے ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ انتہائی اہم ہے اور دونوں ٹیمیں جیت کے لئے میدان میں اتریں گی، ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی جارہی لیکن بلے بازوں کو ذمہ دارانہ انداز اپناتے ہوئے بیٹنگ کرنا ہوگی، وہ کھلاڑی جو پرفارم نہیں کر پارہے امید ہے ویسٹ انڈیز کے خلاف بہترین کارکردگی پیش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت سے شکست کی وجہ مڈل میں پارٹنرشپ کا نہ لگنا تھا اور صرف 9 گیندوں پر تین کھلاڑیوں کا آؤٹ ہوجانا شکست کی وجہ بنا۔ اپنی بیٹنگ آرڈر کی تبدیلی کے حوالے سے مصباح الحق کا کہنا تھا کہ میرے نمبر 4 پر کھیلنے سے مسئلہ حل نہیں ہوگا اس کے لئے تمام کھلاڑیوں کو ذمہ داری ادا کرنا ہوگی اور چاہے ابتدا میں یا مڈل آرڈر بلے بازوں کو مستقل بنیاد پر اچھی پارٹنرشپ دینا ہوگی۔ مصباح الحق کا کہنا تھا کہ گزشتہ 2 سے تین میچز میں بولرز نے بہترین کارکردگی پیش کی اور امید ہے کہ پیسر ویسٹ انڈیز کے خلاف اہم کردار ادا کریں گے، بھارت کے خلاف محمد عرفان کو پچ پر آنے کی دو مرتبہ وارنننگ ملی جس پر انہوں نے نے پریکٹس سیشن کے دوران قابو پالیا ہے۔
ایمز ٹی وی (کھیل) یلنگٹن: پاکستان کرکٹ ٹیم پہلے ہی فٹنس مسائل سے دوچار ہے کہ اب ڈسپلن کی خلاف ورزی کا دوسرا واقعہ سامنے آگیا،فیلڈنگ کوچ سے بھڑنے کے بعد اب احمد شہزاد ہیڈکوچ وقار یونس سے لڑ پڑے۔
پاکستان ٹیم ڈسپلن کی خلاف ورزی کاشکار ہوگئی ہے، پہلے فیلڈنگ کوچ گرانٹ لوڈن کو تلخ کلامی کا نشانہ بنایا گیا،نوبت یہاں تک آگئی کہ لوڈن نے مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیا۔
چیئرمین پی سی بی اور دیگر افسران نے معاملہ کو رفع دفعہ کرایا، اور ذرائع کے مطابق اب ہیڈ کوچ وقار یونس کیساتھ نیٹ پریکٹس کے دوران احمد شہزاد نے بدتمیزی کرڈالی ہے۔
ذرائع کے مطابق اوپنر کو غلط شارٹس کھیلنے پر وقار یونس نے روکنا چاہا جو تلخ کلامی کا سبب بن گیا، ہیڈ کوچ نے احمد شہزاد کو تلقین کی کہ بھارت کیخلاف غلط اسٹروکس کھیل کر وکٹ گنوا بیٹھے تھے اب پریکٹس کے دوران تو ایسے اسٹروکس نہ کھیلیں ۔
قومی کرکٹ ٹیم کے فٹنس مسائل پہلے ہی سراٹھا رہے ہیں کہ اب ڈسپلن کی خلاف ورزی سے دیار غیر میں ملک کا نام بدنام ہونے کیساتھ ٹیم کے اندورنی اختلافات بھی منظر عام پر آرہے ہیں.
ایمز ٹی وی (کھیل) نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کو ورلڈ کپ کے اہم میچ میں آٹھ وکٹوں سے آؤٹ کلاس کردیا۔ تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کو ایک آسان مقابلہ کے بعد آٹھ وکٹوں سے شکست دیدی ۔
کیوی کپتان نے عالمی کپ کی تیز ترین سینچری بناڈالی۔ ویلنگٹن میں میدان سجا اور انگلینڈ کی ٹیم کا شیرازہ بکھر گیا۔انگلش بلے بازوں نے کپتان کو ٹاس جیت کر پر پہلے بیٹنگ کرنے کا یہ تحفہ دیا۔
وکٹیں انگلینڈ کے مہرے ایک ایک کرکے لڑکھنا شروع ہوئے تو لائن ہی لگ گئی۔ سو رنز تک انگلینڈ کے تین ہی کھلاڑی آؤٹ تھے۔
جس کے بعد ٹم ساؤتھی نےحریف ٹیم کو بے بس کردیا۔اورکوئی بھی بیٹسمین وکٹ پر نہ جم سکا۔مہمان ٹیم چونتیسویں اوور میں ایک سو تئیس رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
ساؤتھی نے سات وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں کیوی کپتان برینڈن میککلم نے انگلش بولرز کو دھوڈالا۔ میککلم نے اٹھارہ گیندوں پر ورلڈ کپ کی تیز ترین سینچری جڑدی۔
میککلم ستتر رنزبناکر آؤٹ ہوئے۔ انگلینڈ نے مطلوبہ ہدف دو وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا
ایمز ٹی وی (شکار پور) وزیر اعلیٰ ہاؤس سندھ میں شکار پور شہداء کمیٹی کے چیئرمین علامہ مقصود ڈومکی اور سید قائم علی شاہ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے شرجیل میمن نے شکارپور حملے کی جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی)تشکیل دینے اورمقدمے کو فوجی عدالت میں دائر کرنے کا اعلان کیا۔
شرجیل میمن کا کہنا تھا کہا کہ سندھ بھر بالخصوص شکارپور میں ایپکس کمیٹی کی زیرنگرانی مشترکہ آپریشن ہوگا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ کالعدم مذہبی گروہوں کی سرگرمیوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی اور مذہبی جذبات مجروح کرنے والوں کے خلاف ایکشن لیا جائیگا۔
اس موقع پر سید قائم علی شاہ کا کہنا تھا کہ انسانی جانوں کے نقصان کا ازالہ تو نہیں کیا جاسکتا، تاہم حکومت شکارپور حملے کے متاثرین کے ساتھ ہے اور متاثرین کی داد رسی کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے گئے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ تشدد اور لڑائی سے نہیں بلکہ محبت سے مسائل حل ہوتے ہیں اور ہم چاہتے تھے کہ یہ مسئلہ شکارپور میں ہی حل ہوجائے۔
ایمز ٹی وی (لاہور) لاہور کے علاقے علامہ اقبال ٹاؤن میں ایل ڈی اے حکام نے نجی اسکول کو کمرشل فیس جمع نہ کرانے پر سیل کردیا جبکہ اساتذہ اور طلبا اسکول کے اندر بند ہوکر رہ گئے۔ ایل ڈی اے حکام کے مطابق اسکول انتظامیہ نے کمرشل لائزیشن قوانین کے مطابق فیس جمع نہ کرائی اور کئی بار انتظامیہ کو اس حوالے سے نوٹسز بھی جاری کئے گئے تاہم نوٹسز کا جواب نہ دینے پر اسکول کو سیل کردیا گیا ہے۔
فورئن ڈیسک ( کابل ) افغانی طالبان پاکستانی حوصلوں کے آگے ہار گئے ۔اور پاک فوج کے ساتھ مزاکرات کیلئے تیار ہوگئے افغانستان کا کہنا ہے کہ آج قطر میں مزاکرات کا پہلا مرحلہ امریکی حکام سے بات چیت ہوگا ۔افغانستان میں پہلے ہونے والے مزاکرات کامیاب نہیں ہوسکے مگ اس بار صدر افغان کی طرف سے مثبت اشارہ سامنے آیا ہے ۔پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل نے گذرشتہ ہفتہ افغانستان کے موجودہ صدر سے ملاقات میں کہا تھا کہ طالبا جلد مزاکرات کرنے کیلئے تیار ہوجائینگے ۔واضح رہے کہ طالبان مزاکرات کیصورت مین کوئی سازش نا کرے
ایمز ٹی وی (کراچی) سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کا بھارت کے ایک نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہنا تھا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ بھارت کو پاکستان کے ساتھ ایسا رویہ اختیار نہیں کرنا چاہیے جس کا مقصد پاکستان کو جھکانا ہو۔ اگر دونوں ملکوں کے درمیان ’’را‘‘ اور’’آئی ایس آئی‘‘ کےٹکراؤ کو روکا جائے توتعلقات میں بہتری آسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں حقیقی جمہورت وہ ہی لائے تھےاور صرف انتخابی مرحلے سے گزرنے کا نام جمہورت نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر نریندرمودی انھیں نوازشریف کی طرح انڈیا بلاتے تو وہ ہرگز نہیں جاتے بلکہ پہلے نریندر مودی سے اس دورے کا مقصد پوچھتے۔ کرکٹ ڈپلومیسی کو دونوں ملکوں کے درمیان قربت پیدا کرنے کے لیے ہونا چاہیے نہ کہ دوری۔
ایمز ٹی وی (لاہور) لاہور کے علاقے علامہ اقبال ٹاؤن میں ایل ڈی اے حکام نے نجی اسکول کو کمرشل فیس جمع نہ کرانے پر سیل کردیا جبکہ اساتذہ اور طلبا اسکول کے اندر بند ہوکر رہ گئے۔ ایل ڈی اے حکام کے مطابق اسکول انتظامیہ نے کمرشل لائزیشن قوانین کے مطابق فیس جمع نہ کرائی اور کئی بار انتظامیہ کو اس حوالے سے نوٹسز بھی جاری کئے گئے تاہم نوٹسز کا جواب نہ دینے پر اسکول کو سیل کردیا گیا ہے۔
ایمز ٹی وی (پشاور) امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا پشاور میں سینیٹ کے لیے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے موقع پر میڈيا سے گفتگو کرتے ہو ئے کہنا تھا کہ جب تک سیاست میں پیسہ چلتا رہے گا ملک میں حقیقی جمہوریت نہیں آسکتی۔ پیسے کی بنیاد پر ووٹ خریدے جارہے ہیں ، سینیٹ انتخابات کو مویشیوں کا میلہ بنایا جارہا ہے۔