ایمز ٹی وی (انٹرٹینمنٹ) پاکستان فلم و ڈرامہ انڈسٹری کی اداکارہ آمنہ شیخ نے کہا ہے کہ اگر ایک ڈرامہ ہٹ ہوجائے تو اسی فارمولے پر وہ کہانی اگلے 2 سال تک مختلف اسکرینوں پر نظر آتی ہے جو کہ غلط ہے۔
ایک سوال کہ جواب میں انھوں نے کہا کہ ہم ماضی کے ڈراموں میں قید ہو کر رہ گئے ہیں جب کہ ہمارے عوام ہمارا موازنہ بالی ووڈ اور ہالی ووڈفنکاروں سے کرتے ہیں‘ ان کا کہنا تھا کہ اب ہمیں ماضی کی یادوں سے نکل کر حال میں بہترین کام کرکے اپنا مستقبل بے مثال اور یادگار بنانا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ میں نے جب کام شروع کیا تھا تو میں صرف ٹیلی فلم کیاکرتی تھی جس کی بدولت مجھے آج بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا ہے۔ ہمارے ناقدین شکایت کرتے ہیں کہ اب انڈسٹری کمرشل ہوتی جارہی ہے اور اس میں پہلی جیسی بات نہیں رہی لیکن آج بھی تخلیقی اور معیاری کام ہورہا ہے، چند لوگوں کی وجہ سے آپ سب کو ایک لائن میں کھڑا نہیں کرسکتے ہیں۔
ایمز ٹی وی (انٹرٹینمنٹ) پاکستان ڈرامہ، فلم و تھیٹر کے سینئر اداکار راحت کاظمی کاکہنا ہے کہ پاکستان فلم اندسٹری اپنے احیاء کی طرف ترقی سے گامزن ہے، جس کی مجھے دلی خوشی ہے، انڈسٹری میں بہت بہترین کام ہو رہا ہے۔
نئے نوجوان تخیلقی صلاحیتوں کے حامل ہیں اور فلم و ڈائریکشن پڑھ کر انڈسٹری میں آرہے ہیں لیکن ہمیں سنجیدہ موضوعات پر فلم بنانے کی اشدضرورت ہے۔ انھوں نے بتایا کہ میں فلم کے لیے سنجیدہ موضوع کی تلاش میں ہوں جب میری تلاش مکمل ہوجائے گی تو میں فلم پر کام شروع کردوں گا، فلم ’’زندہ بھاگ‘‘مجھے بہت پسند آئی تھی اور میں چاہتا ہوں کہ اسی طرح کی فلم بناؤں جو عالمی سطح پر اپنا مقام بنانے میں کامیاب ہو سکے اور پاکستانی ڈراموں کی طرح پاکستانی فلمیں بھی دنیا میں اپنا لوہا منوا سکیں۔
ایمز ٹی وی (اسپورٹس) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور فاسٹ بولر وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم کو اگلا میچ ہر حال میں جیتنا ہوگا ورنہ وہ واپسی کی فلائٹ کے لیے تیار رہے۔
برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ یکم مارچ کو زمبابوے کے خلاف قومی ٹیم کا میچ انتہائی اہمیت کا حامل ہے اور یہ میچ اب یا کبھی نہیں والا معاملہ ہے، ٹیم کو ان لوگوں کے جذبات کے بارے میں سوچنا چاہیے جو میدان میں اپنے ہیروز کی حوصلہ افزائی کے لئے آتے ہیں اور ملک میں ٹی وی پر انہیں دیکھتے ہیں۔ ٹیم مینجمنٹ اور کپتان مصباح الحق پر تنقید کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ 5 ریگولر بولرز کے ساتھ نہ کھیلنا حیران کن ہے اور یہی وجہ ہے کہ بولنگ میں قومی کرکٹ ٹیم انتہائی کمزور دکھائی دے رہی ہے۔
سابق فاسٹ بولرکا کہنا تھا کہ بولر کی جگہ اضافی بیٹسمین کھلا کر بھی پاکستانی ٹیم ہدف عبور کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکی ہے جو کہ بیٹنگ لائن کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے لہٰذا اس حکمت عملی کو فوراً تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ محمد حفیظ کے ٹیم سے باہر ہونے کے بعد ناصر جمشید کو ان کی جگہ کھلانا سمجھ سے بالا تر ہے جب کہ ان کے مقابلے میں ڈومیسٹک میچز میں دوسرے بیٹسمینوں نے اچھی پرفارمنس دی تھی اور جو بلے بازانگلینڈ کے خلاف وارم اپ میچ میں کچھ بھی نہ کرسکا اسے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیم الیون کا حصہ بنانا تعجب خیز ہے۔
ایمز ٹی وی (فارن ڈیسک) اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے زیر اہتمام ’’اسلام اور دہشت گردی مخالف جنگ‘‘ کے موضوع پر4روزہ بین الاقوامی کانفرنس سعودی عرب کے شہرمکہ مکرمہ میں شروع ہوگئی ہے۔
وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی کرنے کے لیے مکہ مکرمہ پہنچ گئے ہیں۔ کانفرنس میں دنیا بھر سے 400سے زائد اسکالرزشرکت کر رہے ہیں۔ کانفرنس کاافتتاح گورنرمکہ شہزادہ خالد الفیصل نے کیا۔اس موقع ہر انھوں نے سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیزکابیان پڑھ کر سنایا جس میں انھوں نے دہشتگردی اورانتہاپسندوں کی مذمت کی اور کہا کہ دقیانوس اسلام پسند نہ صرف مسلمانوں کوڈرا دھمکا رہے ہیں بلکہ اسلام کے تشخص کوبھی داغدارکررہے ہیں۔
انتہا پسند اور دہشت گرد مسلم اقوام ان کی تنظیموں اور عوام کے لیے دوسری قوموں کے سامنے سْبکی کا سبب بنے ہوئے ہیں حالاں کہ ہم ان اقوام سے تعاون کے رشتے میں جڑے ہوئے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ دہشت گردوں کی وجہ سے مسلم ممالک کے غیر مسلم ریاستوں کےساتھ تعلقات میں سردمہری آئی ہے۔ ہماری قوموں کواس وقت سب سے بڑا خطرہ ان گمراہ دہشتگردوں سے لاحق ہے، انھوں نے دین اسلام اور اس کے پیروکار ڈیڑھ ارب مسلمانوں کے دشمنوں کو نقصان پہنچانے کا موقع دیا، وہ اسلام کے نام پر ایسے جرائم کے مرتکب ہورہے ہیں جن کا اس کی تعلیمات سے کوئی تعلق نہیں۔
شاہ سلمان نے اسلام کی رواداری، اعتدال پسندی اورعفوودرگذرکی تعلیمات اجاگر کرنے کی ضرورت پرزوردیااورکہاجوان صفات کوچھوڑ دیتا ہے، وہ مسلمانوں کی کوئی خدمت انجام نہیں دے سکتااوروہ انکے درمیان نفرت اور تقسیم کے بیج بونے کا سبب ہی بنے گا۔انھوں نے کہاکہ مسلم اقوام کودہشتگردی سے لاحق خطرات سے متعلق شعوراجاگرکرنا چاہیے۔ شاہ سلمان نےعوام پربھی زور دیاکہ وہ دہشت گردوں کے ساتھ نہ توکسی طرح کاکوئی تعاون کریں اور نہ ان کےساتھ کوئی ہمدردی جتلائیں۔
ایمز ٹی وی (فارن ڈیسک) عراق کی حکومت نے پہلی مرتبہ ایک خاتون زکرہ علواش کو بغداد کا میئر مقرر کیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق زکرہ علواش پیشے کے اعتبار سے سول انجنیئر اور وزارت اعلی تعلیم کی ڈائریکٹر جنرل ہیں، وہ عراق میں میئر کے عہدے پر فائز ہونے والی پہلی خاتون ہیں، ان کا عہدہ کابینہ کے وزیر کے برابر ہوگا اور وہ براہ راست وزیراعظم حیدر العبادی کے تحت کام کریں گی، بلدیہ بغداد کے ذرائع کے مطابق انھوں نے اتوار سے اپنی نئی ذمے داریاں سنبھال لی ہیں۔
عراقی حکومت کے ترجمان رفید جبوری نے ہفتے کو ایک بیان میں بتایا تھا کہ وزیراعظم عبادی نے بغداد کے میئر نائم عبوب کو برطرف کردیا ہے اور ان کی جگہ ڈاکٹر زکرہ علواش کو مقرر کیا ہے۔
ایمز ٹی وی (فارن ڈیسک) ترکی کے سیکڑوں فوجی اور بکتر بند گاڑیاں سلطنتِ عثمانیہ کے شاہ کے مزار کی حفاظت کے لیے شام میں داخل ہوگئی ہیں۔
ترکی کےسرکاری ٹی وی کے مطابق وزیراعظم داؤد اوغلو کا کہنا تھا کہ شام میں خلافت عثمانیہ کے شاہ سلیمان کے مزار کی حفاظت کے لئے ترک فوج کا آپریشن ہماری روحانی اقدار کی حفاظت کے لئے کیا جارہا ہے جو شام کے خطرناک حالات کے باوجود انتہائی کامیابی سے جاری ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ سلیمان شاہ کی باقیات شام میں کسی اور محفوظ مقام پر منتقل کی جائیں گی جب کہ افواج نے مزار کی عمارت توڑ دی ہے تاکہ اسے شام کے شدت پسندوں کے استعمال اور ممکنہ حملے سے محفوظ رکھا جاسکے۔
دوسری جانب شام کی حکومت نے ترک فوج کے آپریشن پر احتجاج کرتے ہوئے اسے ’’ کھلی جارحیت‘‘ قرار دیا، شام کے سرکاری ٹی وی پر جاری ایک بیان میں حکومت کا کہنا تھا کہ گوکہ ترکی نے استنبول میں واقع ہمارے قونصل خانے کو اس حوالے سے آگاہ کردیا تھا تاہم ترک حکومت نے 1921 کے معاہدے کی پاسداری نہیں کی۔
واضح رہے کہ مزار سلطنتِ عثمانیہ کے اہم بادشاہ سلیمان شاہ کا ہے جو عثمان اول کے دادا تھے جنہوں نے کئی صدیوں تک حکومت کرنے والی سلطنتِ عثمانیہ کی بنیاد رکھی تھی جب کہ شام اور ترکی کے درمیان 1921 میں ایک معاہدہ طے پایا تھا کہ ترک افواج مزار کی حفاظت کے لیے شام میں موجود رہیں گی اور تب سے اب تک 40 ترک فوجی مزار کی حفاظت کرتے ہیں جب کہ مارچ 2014 میں شام میں موجود داعش جنگجوؤں نے دھمکی دی تھی کہ اگر مزار کی حفاظت پر ما مور ترک افواج واپس نہیں جاتیں تو مزار پر حملہ کیا جائے گا جس پر ترک حکومت کا کہنا تھا کہ مزار پر حملہ دراصل ترکی پر حملہ تصور کیا جائے گا۔
ایمز ٹی وی (اسلام آباد)ملک بھر میں سردی کی شدت بتدریج کم ہورہی ہے۔محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کی ہے کہ آج رات سے مختلف میدانی علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا نیا سلسلہ شروع ہوگا جو بدھ تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ملک بھر میں سردی کی شدت کم ہورہی ہے تاہم بالائی علاقوں میں کہیں کہیں اب بھی سردی کی شدت پوری طرح برقرار ہے
ایمز ٹی وی(لا لہ موسٰی)گجرات کے لنڈا بازار میں اچانک آگ لگنے سے دیکھتے ہی دیکھتے کپڑے، جوتے اور جیکٹوں کے 150 سے زائد ٹھیئوں کو جلا کر خاکستر کردیا، خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
لنڈا بازار میں آگ لگنے کا واقعہ صبح تقریباٍ 4 بجے پیش آیا،ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے کافی دیر کی کوششوں کے بعد آگ پر قابو پایا
متاثرین کا کہنا ہے کہ آگ لگنے سے انہیں لاکھوں روپے کا نقصان ہوا ہے
ایمز ٹی وی(حیدر آباد)المناک حادثہ نوری آباد کے قریب مسافر وین میں پیش آیا، جہاں تیز رفتاری کے باعث کراچی سے حیدر آباد جانے والی مسافر وین سپر ہائی وے کے قریب پاکیزہ ہوٹل کے مقام پر تیز رفتاری کے باعث ٹائر پھٹنے سے اُلٹ گئی اور کھائی میں جا گری، حادثے کے بعد گاڑی میں دیکھتے ہی دیکھتے آگ بھڑک اُٹھی
وری آباد حادثے کے چھ زخمیوں کو کراچی علاج کے لیے منتقل کیا گیا ہے، جن میں سے دو افراد کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے دس افرادکی لاشیں بھی جناح اسپتال منتقل کر دی گئیں ہیں
متاثرین کے اہل خانہ اپنے پیاروں کی لاشیں لینے اور زخمیوں کی تیمارداری کے لئے اسپتال پہنچے تو انہیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا
وزیرِاعلی سندھ سید قائم علی شاہ نے حادثے کا نوٹس لے لیا، جبکہ واقع کی تحقیقات کے لیے تین رکنی کمیٹی بھی بنادی گئی ہے
ایمز ٹی وی(کراچی) دسمبر 1942 کو نصیر آباد میں پیدا ہونے والے رانا بھگوان داس نے قانون اور اسلامی علوم میں ماسٹر کیا تھا، 1965 میں انہوں نے وکالت کا باقاعدہ آغاز کیا۔ جس کے بعد وہ سیشن جج مقرر ہوئے۔ 1994 سے 1999 تک وہ ہائی کورٹ کے جج کی حیثیت سے خدمات انجام دیں، 2000 میں وہ سپریم کورٹ کے جج مقرر ہوئے، 2007 اور 2008 میں انہوں نے قائم چیف جسٹس آف پاکستان کی حیثیت سے خدمات بھی سرانجام دیں
سپریم کورٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد حکومت نے انہیں 3 برس کے لئے چیئرمین فیڈرل پبلک سروس کمیشن مقرر کیا تھا
رانا بھگوان داس گزشتہ کچھ عرصے سے علیل تھے اور مقامی نجی اسپتال میں زیر علاج تھے جہاں وہ آج علی الصبح انتقال کرگئے