ایمز ٹی وی(لاہور)وزیر اعلیٰ پنجاب کی سربراہی میں اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں امن و امان کی صورت حال اور دہشت گردی سے نمٹنے کے لئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا،انھوں نے کہا کہ صوبائی حکومت امن و امان کی صورت حال کو بہتر بنانے کے لئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے
ایمز ٹی وی(اسلام آباد)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہےکہ پاکستان میں دہشت گرد کارروائیوں میں بھارت کا ہاتھ نظر آتا ہے،طالبان پردباؤکم کرنےکےلیےبھارت مشرقی سرحدپرپاکستان کومصروف کرنے میں لگا ہوا ہے،بھارت کی ان کوششوں کا پاکستان منہ تورڈ جواب دے سکتا ہے اور عالمی فورم پر اپنا دعویٰ ثابت بھی کرسکتا ہے، وزیر دفاع خواجہ آصف نے بتایا کہ جب سے آپریشن ضرب عضب شروع کیا گیا ہے تب سے ہی بھارت نے مشرقی سرحدوں پر اشتعال انگیز کارروائیوں کا سلسلہ شروع کردیا ہے
ایمز ٹی وی (اسپورٹس) بھارت کے سابق بیٹسمین سچن ٹنڈولکر نے ورلڈ کپ میں کرکٹ کوالٹی پر خوشی ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایونٹ کے آگے بڑھنے سے مزید سنسنی خیز مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔
آئی سی سی کے ہیڈ آف میڈیا اینڈ کمیونی کیشنز سمیع الحسن برنی کو انٹرویو میں میگا ایونٹ کے حوالے سے اظہار خیال کرتے ہوئے ٹنڈولکر نے ایونٹ میں شریک ٹیموں اور پلیئرز کو مشورہ دیا کہ وہ مناسب توازن قائم رکھیں تاکہ ایونٹ کے بڑے میچز میں تازہ دم ہوں۔ سچن ٹنڈولکر نے کہا کہ پہلے ہی 1، 2 اپ سیٹ دیکھنے کو مل چکے، یہاں پر کافی مسابقتی کرکٹ کھیلی جارہی ہے، ایونٹ آگے بڑھنے سے اس میں مزید شدت آتی جائے گی۔
ایمز ٹی وی(کراچی)پولیس کا کہنا ہے کہ محمود آباد کے علاقے اعظم بستی میں رینجرز کے ہمراہ کی گئی کارروائی میں مطلوب ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے،
پولیس نے دعویٰ کیا کہ گرفتار ملزم نے فون کرکے حساس تنصیبات پر خُودکش حملے کی دھمکی دی تھی،ملزم کی گرفتاری موبائل فون کے ڈیٹا کے ذریعے عمل میں آئی
ایمز ٹی وی(کوئٹہ).ڈیرہ بگٹی کے علاقے لوٹی گیس فیلڈ میں گیس پائپ لائن دھماکے سے تباہ کر دی گئی ہے،لیویز ذرائع کے مطابق نامعلوم افراد نے لوٹی سے سوئی پلانٹ جانے والے 24 انچ قطر کے گیس پائپ لائن کو دھماکہ خیز مواد سے تباہ کر دیا،جس سے پائپ لائن میں آگ بھڑک اٹھی،جس کے نتیجے میں گیس کی فراہمی معطل ہو گئی تاہم مرمت کام ابھی تک شروع نہیں ہو سکا
ایمز ٹی وی(کراچی)ذرائع کے مطابق کراچی میں دو فوجی عدالتیں ملیر کینٹ کی حدود میں بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے،کورٹ نمبر ایک کے پریزیڈنٹ لیفٹیننٹ کرنل عرفان اشتیاق جبکہ پراسیکیوٹر جنرل میجر فرخ الطاف ہونگے،جبکہکورٹ نمبر دو کے پریزیڈنٹ لیفٹیننٹ کرنل شفیق احمدجبکہ پراسیکیوٹر میجرذیشان شریف ہونگے،فوجی عدالتوں کے قیام کا فیصلہ سانحہ پشاور کے بعد عسکری اور سیاسی قیادت نے کیا تھا جس کا مقصد دہشت گردی پر قابو پاناہے
ایمز ٹی وی(اسلام آباد)سپریم کورٹ میں18 ویں اور21 ویں آئینی ترمیم سے متعلق مختلف درخواستوں پر سماعت ہو ئی،اسلام آباد کے سوا تمام صوبوں اوروفاق کی جانب سے جواب داخل کرادیا گیا ہے
ایمز ٹی وی (اسلام آباد)پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر فرحت اللہ بابر نے ایک بیان میں کہا کہ پیپلز پارٹی ہارس اینڈ ٹریڈنگ کی قائل نہیں اور اس سلسلے میں اقدامات پر وہ خوش ہیں،تاہم حکومت کی جانب سے سینیٹ الیکشن میں شو آف ہینڈز کے لیے آئینی ترمیم کا فیصلہ جلد بازی میں کیا گیا غیر دانش مندانہ اقدام ہو گا
ایمز ٹی وی (فارن ڈیسک) اسرائیلی فوج کی اسپیشل فورس’’الیسام‘‘ کے 42 اہلکاروں نے اتوار کو قبلہ اول پردھاوا بول دیا اور وہ کئی گھنٹے قبلہ اول میں دندناتے پھرے۔
دوسری جانب قابض صہیونی فوجیوں نے مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقے جنین میں نمازعشا میں مصروف فلسطینیوں پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں درجنوں نمازی زخمی ہوگئے۔الاقصیٰ فاؤنڈیشن و ٹرسٹ نے یہودی اہلکاروں کی مسجد اقصیٰ پرمنظم یلغار کی شدید مذمت کی اور جاری ایک بیان میں کہا کہ یہودی انتہا پسندوں اور فوجی اہلکاروں کاسیرو سیاحت کی آڑ میں قبلہ اول میں داخل ہوکر مقدس مقام کی بے حرمتی کرنا نہایت تشویش کا باعث ہے جس کے نتیجے میں فلسطینی عوام میں شدید اشتعال پیدا ہورہا ہے۔
یہودی شرپسندوں کے قبلہ اول پر دھاوے روز کا معمول ہیں۔ میڈیا رپور ٹ کے مطابق صہیونی فوجیوں نے شہر جنین کے مغرب میں زبوبہ قصبے کی 2 مساجد پر اندھا دھند فائرنگ اور آنسوگیس کی شیلنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں نماز عشا ادا کرنے والے فلسطینی براہ راست نشانہ بنے۔ مقامی ذرائع نے بتایا کہ صہیونی فوجیوں نے شام زبوبہ کے مقام پر چھاپہ مار کر شہریوں کے گھروں کی بھی تلاشی لینا شروع کی جواب میں فلسطینی شہریوں نے صہیونی فوجیوں پر سنگ باری کی اور پٹرول بم پھینکے، جس کے بعد قابض فوجی واپس چلے گئے۔ کچھ دیربعد صہیونی فوجیوں کی بڑی تعداد نے 2 مساجد پر حملہ کردیا۔
عینی شاہدین نے بتایا کہ صہیونی فوجیوں نے دانستہ طور پر نماز میں مصروف شہریوں کو بلاجواز نشانہ بنایا ۔ قصبے کی دکانوں میں بھی آنسو گیس کے گولے پھینکے گئے جس کے نتیجے میں کم سے کم 30 افراد زخمی ہوئے دکانوں کونقصان پہنچا۔ اسرائیلی وزارت دفاع نے ایک بیان میں بتایا کہ کہ 2 ارب 80کروڑ 20 لاکھ ڈالرز مالیت کی اس ڈیل پرگزشتہ ہفتے دستخط کیے گئے ہیں اور اس میں معاون ٹیکنالوجی اور ان طیاروں کو چلانے اور ان کی دیکھ بھال کی تربیت کی لاگت بھی شامل ہے۔ اسرائیل کی ایک وزارتی کمیٹی نے نومبر 2014 میں امریکا سے یہ جدید لڑاکا طیارے خریدنے کی منظوری دی تھی۔سمجھوتے کے تحت اسرائیل پہلے 14 طیارے خریدے گا پھر مزید 17 طیارے خرید سکے گا۔
واضح رہے کہ اسرائیل اپنے سرپرست ملک امریکا کی طیارہ ساز فرم لاک ہیڈ مارٹن سے 14 ایف 35 اسٹیلتھ لڑاکا طیارے خریدے گا ۔
ایمز ٹی وی (فارن ڈیسک) ایک جرمن اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ عراق اورشام میں دہشت گردی میں ملوث دولت اسلامیہ کے خلاف جاری عالمی کارروائی کے نتیجے میں تنظیم کو جانی نقصان کے ساتھ سنگین مالی مشکلات کا بھی سامنا ہے جس کے باعث یہ لوگ مخالفین کی میتییں بھی فروخت کرنے لگے ہیں۔
ایک جرمن اخبارکی رپورٹ کے مطابق داعش نے مالی کمی پوری کرنے کے لیے نیاڈھنگ اختیارکیا اور اپنے قبضے میں موجود مخالفین کے مقتولین کی میتوں کی واپسی کی قیمت وصول کی جانے لگی ہے۔ مالی مشکلات کاشکار داعش نے لڑائی میں مارے جانے والے کرد جنگجوؤں اور فوجیوں کی میتوں کی واپسی بھاری قیمت سے مشروط کردی ہے۔
اخبارنے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ داعش کے جنگجو مقتولین کی میتوں کی قیمتیں ان کی اہمیت ومرتبے کے اعتبارسے وصول کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ ایک میت واپسی کی قیمت 10سے 20ہزار ڈالر لگائی جاتی ہے۔