بدھ, 18 دسمبر 2024


یونیورسٹی آف ایجوکیشن کےزیراہتمام دوروزہ 11ویں بین الاقوامی کانفرنس منعقد

یونیورسٹی آف ایجوکیشن کے ڈویژن آف ایجوکیشن کے زیراہتمام پائیدار مستقبل کے لیے تعلیم میں جدت: معیاری تعلیم کے لیے مصنوعی ذہانت کے استعمال کے موضوع پر دو روزہ 11ویں بین الاقوامی کانفرنس گزشتہ روز جامعہ کے مرکزی کیمپس میں اختتام پذیر ہو گئی۔

وائس چانسلر عاکف انور چودھری کی سرپرستی میں منعقد ہونے والی اس کانفرنس کا مقصد اساتذہ کی تربیت میں مصنوعی ذہانت کے انقلابی کردار کو اجاگر کرنا تھا۔

آٹھ ممالک کے وفود اور 400 سے زائد شرکا کے ساتھ اس کانفرنس میں عالمی سطح پر تعلیمی عمل میں مصنوعی ذہانت کے انضمام پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

کانفرنس کی اختتامی تقریب کی صدارت پرو وائس چانسلر محمد عالم سعید نے کی مہمان خصوصی معروف ماہر تعلیم و سابق وائس چانسلر منور سلطانہ مرزا تھیں۔

کانفرنس کے دو روز کے دوران 30 تحقیقی مقالے پیش جبکہ پوسٹر سیشنز کا بھی انعقاد کیا گیا۔

مہمان خصوصی پروفیسر ڈاکٹر منور سلطانہ مرزا نے کانفرنس کے کامیاب انعقاد پر یونیورسٹی آف ایجوکیشن کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ بلاشبہ عصر حاضر میں ٹیکنالوجی کی جدت نے انسان کو بہت متاثر کیا ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment