بدھ, 18 دسمبر 2024


فل ہیوز کی موت کے بعد کرکٹ میں باؤنسرز پر پابندی 

ایمزٹی وی (کھیل)  چیئرمین شہریار خان کے مطابق پہلے ہی باؤنسرز کو محدود کیا جا چکاہے، بالکل ختم کرنے سے کھیل کا حسن ماندپڑجائے گا۔ انھوں نے ڈومیسٹک کرکٹ میں بیٹسمینوں کے حفاظتی اقدامات کا ازسرنو جائزہ لینے پر غورکا عندیہ دیا۔ چیئرمین پی سی بی باؤنسرز پر پابندی کی تجویز سے متفق نہیں، یہ کھیل کا حصہ ہیں، انھیں پہلے ہی محدود تو کر دیا گیا اب پابندی لگانا مسئلے کا حل نہیں ہوگا۔

ایک سوال پر شہریار خان نے کہا کہ ہیوز کے انتقال کا ہمیں بھی بے حد افسوس ہے، ہم ڈومیسٹک کرکٹ میں بیٹسمینوں کے حفاظتی اقدامات کا ازسرنو جائزہ لینے پر غور کریں گے، آئی سی سی کی بھی اس حوالے سے جو ہدایات ہوئیں ان پر مکمل عمل کیا جائے گا، ویسے اس طرح کے واقعات برسوں میں شازونادر ہی ہوتے ہیں، ہمارے ملک میں بھی چند پلیئرز کی کھیلتے ہوئے موت ہو چکی ہے۔ پاکستانی کپتان مصباح الحق کی جانب سے شارجہ ٹیسٹ میں شکست کی ایک وجہ ہیوز کے انتقال کو قرار دینے پر چیئرمین بورڈ نے کہا کہ یہ تو وہی بہتر جانتے ہیں، ویسے کرکٹ فیلڈ میں اتنے خطرناک واقعے کا پلیئرز پر کچھ نہ کچھ اثر تو پڑنا ہی تھا، آہستہ آہستہ ہی اثر زائل ہو گا۔

آسٹریلوی ٹیسٹ اسٹار فل ہیوز کی ڈومیسٹک میچ کے دوران باؤنسر لگنے سے انتقال کے بعد بعض حلقوں کا یہ مطالبہ سامنے آیا کہ باؤنسرز پر ہی پابندی عائد کر دی جائے مگر پاکستان اس کا سخت مخالف ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment