منگل, 15 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

 

ایمزٹی وی(صحت)سندھ انسٹیٹیوٹ آف یورولوجی آف ٹرانسپلانٹیشن (ایس آئی یو ٹی ) میں جگر کے عارضے میں مبتلا چھ مریضوں کے جگر کی پیوندکاری کردی گئی ہے ۔ جگر ناکارہ ہونے والے مریضوں میں تین اور تیرہ سال کے دو بچے شامل تھے ۔ان تمام مریضوں کو گھرانے کے افراد نے زندگی میں اپنے جگر کا ایک حصہ عطیہ دیا ہے ۔

 

ترجمان ایس آئی یو ٹی کے مطابق تمام مریض رو بصحت ہیں۔شیراز کے ابن سینا سینٹر ٹرانسپلانٹ کے شعبے میں باہمی تعاون کے سلسلے میں دورے پر آئے تھے جوکہ مڈل ایسٹ سوسائٹی آف آرگن ٹرانسپلانٹیشن کے تحت کئے گئے ہیں جس کا مقصد پیشہ وارانہ مہارت کا تبادلہ کرنا ہے ،شیراز کا یہ سینٹر خطے کے بڑے ٹرانسپلانٹ سینٹروں میں سے ایک ہے ۔ تاہم زندگی میں عطیہ اعضاءبہت کم مریضوں کی ضرورت پوری کرتا ہے البتہ بعد از مرگ عطیہ اعضا سے دو لاکھ مریضوں کی جانیں بچائی جاسکتی ہیں۔واضح رہے کہ ایس آئی یو ٹی کے ماہرین اب تک تین افراد کا بعد از مرگ اعضاءٹرانسپلانٹ کرچکے ہیں۔

 

 

ایمزٹی وی(کراچی/ تعلیم)اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے نقل اور امتحانی پرچہ باہر جانے سے روکنے اور میرٹ پر مستقل ناظم امتحانات اور سیکرٹری لگانے کے بجائے اپنا نزلہ میڈیا پر گرادیا ہے جبکہ وٹس اپ گروپ کو روکنے سے بھی انکار کردیا.
بورڈ کی جانب سے جاری کی گئی پریس ریلیز میں کہا گیا کہ بورڈ کے خلاف پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے،اعلامیے میں اس امر پر انتہائی افسوس کا اظہارکیا گیاہے کہ27اپریل کی رات بارہ بجے تک بڑے زور و شور سے الیکٹرانک میڈیا پر پروپیگنڈا کیا گیا کہ طالبعلموں کو ایڈمٹ کارڈ نہیں مل سکے جو کہ سراسر غلط ثابت ہوا۔
بورڈ نے بروقت ایڈمٹ کارڈ جاری کئے اس سلسلے میں فرضی طلبہ کے انٹرویوز بعض چینلز پر نشر کئے گئے جن کا تعلیم/امتحانات سے کوئی تعلق ہی نہیں تھا ۔

 

 

ایمزٹی وی(تعلیم/ کراچی)داؤد یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی میں پی ای سی سے 4؍ فیکلٹی پروگرامز کی ایکریڈیشن ملنے خوشی میں تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر داؤد یونیورسٹی وائس چانسلر ڈاکٹر فیض اللہ عباسی نے کہا ہےکہ یونیورسٹی میں انجینئرنگ کے تعلیمی معیار کو بین الاقوامی تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے تاکہ ہمارے انجینئرز کو اندرون اور ملک اعلیٰ روزگار کے مواقع تک رسائی ممکن ہوسکے ، فیکلٹی ارکان کی محنت کے صلے میں یونیورسٹی اس مقام پر پہنچی ہے اور داؤد یونیورسٹی میں ترقی کا تسلسل برقرار رکھیں گے۔
 
پاکستان انجینئرنگ کونسل (پی ای سی ) کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے ہماری تعلیمی سرگرمیوں کو سراہتے ہوئے چاروں شعبوں کو ایکریڈیشن دی ، پی ای سی سے تمام فیکلٹی پروگرامز کی ایکریڈیشن 2013ء کے بعد انتھک جدوجہد کا نتیجہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی ای سی سے 4؍ فیکلٹی پروگرامز کی ایکریڈیشن ملنے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پر جامعہ داؤد کے پرو وائس چانسلر ڈاکٹر پیر روشن دین شاہ راشدی ، اکیڈمک کوآرڈینٹر ڈاکٹر دوست علی خواجہ ، رجسٹرار کیپٹن (ر) سید وقار حسین شاہ نے فیکلٹی کی کاوشوں کا سراہا اور ایکریڈیشن ملنے پر خوشی کا اظہار کیا۔

 

 

ایمزٹی وی(کراچی/ تعلیم)لیاقت میڈیکل یونیورسٹی جام شورو کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نوشاد احمد شیخ نے ایڈیشنل ڈائریکٹر اسٹوڈنٹس افیئرز ڈاکٹر سجن علی ہالیپوٹو کو ایڈیشنل رجسٹرار لمس یونیورسٹی مقرر کردیا گیاہے.
لمس یونیورسٹی کے مختلف شعبوں کے ڈین ،پروفیسروں ، اساتذہ اور ملازمین نے ڈاکٹر سجن ہالیپوٹو کی تقرری پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ڈاکٹر سجن ہالیپوٹو لمس یونیورسٹی کی بہتری کے لئے اپنی صلا حیتوں کو بروئے کار لائیں گے

 

 

ایمزٹی وی (تعلیم/ کراچی)اردو یونیورسٹی بچاؤ کمیٹی کے زیر اہتمام بھوک ہڑتالی کیمپ 14دن بھی جاری رہا جس میں جامع اردو کے اساتذہ ، صحافی برادری کے افراد اور مختلف سیاسی اور سماجی شخصیات نے شرکت کی جن میں ڈاکٹر محمد افتخار طاہری ، ڈاکٹر محمد وسیم الدین ، ڈاکٹر اصغر دستی، ڈاکٹر محمد علی ورثانی، ڈاکٹر طاہر علی، ڈاکٹر عرفان عزیز ، ڈاکٹر عارف زبیر، ڈاکٹر کمال جامڑو، ڈاکٹر عبد المالک ، ڈاکٹر ریاض ، ڈاکٹر توصیف احمد خان ، ڈاکٹر عبد الماجد، ڈاکٹر یاسمین سلطانہ ، ڈاکٹر سحر افشاں،ڈاکٹر کوثر سلطانہ ، پروفیسر ممنون، پروفیسر محمد حارث، پروفیسر محمد ریحان و دیگر نے شرکت کی اور اپنے بھر پور حمایت کا یقین دلایا۔
دریں اثناء اس سلسلے میں اردو یونیورسٹی بچاؤ کمیٹی نے اپنے بیان میں صدر پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اردو یونیورسٹی کے قائم مقام وائس چانسلر کو عہدے سے فوری طورسبکدوش کریں۔ ہائیر ایجوکیشن کمیشن ، کراچی یونیورسٹی ، قومی اسمبلی، سینیٹ آف پاکستان جیسے اعلیٰ قومی ادارے اردو یونیورسٹی میں فوری طور پر مستقل وائس چانسلر کی تعیناتی کا مطالبہ کر چکے ہیں۔

 

 

ایمزٹی وی(تعلیم/ پشاور)پشاور میں ایک گھنٹے کے دوران 2 دھماکوں میں 3 افراد زخمی ہوگئے۔
پشاور کے علاقے اُرمڑ میں شمشتو روڈ پر واقع لڑکیوں کےپرائمری اسکول کے باہر دھماکا ہوا جس سے اسکول کے مرکزی گیٹ کو نقصان پہنچا تاہم واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
پولیس کے مطابق اسکول کے باہر دو بم نصب تھے جن میں سے ایک پھٹ گیا جبکہ محکمہ انسداد دہشت گردی اور بم ڈسپوزل یونٹ کے اہل کاروں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر دوسرے بم کو ناکارہ بنایا۔
دوسرا دھماکا خٹکو پل کے قریب اسکول سے واپس جانے والی محکمہ انسداد دہشت گردی کی گاڑی کے قریب ہوا جس سے تین اہلکار زخمی ہوگئے جبکہ گاڑی کو بھی نقصان پہنچا۔دھماکے کے زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

 

 

ایمزٹی وی(کراچی)رہنما پیپلزپارٹی سینیٹر سعید غنی نے کہاہے کہ آئندہ 2018پیپلزپارٹی کی جیت کا سال ہوگا اور ہم کراچی میں امن و امان کے قیام کیلئے بھرپور کردار ادا کریں گے ۔
تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنماسعیدغنی کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی مزید فعال اورمضبوط ہورہی ہے ،اگرلوگوں پرسیاسی مقدمات ہیں تووہ عدالتوں کاسامناضرورکریں گے۔
دیہی اورشہری سندھ کی تفریق پیداکرنے کے تاثرسے کراچی کونقصان ہوا لیکن پیپلزپارٹی اس تاثرکوختم کرکے شہرمیں امن اورترقی کیلئے کوشش کرےگی جبکہ لاپتا افرادکی بازیابی کسی ڈیل کے نتیجہ نہیں بلکہ انہیں اداروں نے بازیاب کرایاہے ۔انہوں نے کہا کہ ہماری جماعت جرائم پیشہ افراد کو اپنے ساتھ شامل نہیں کررہی جبکہ ہم کراچی میں امن کیلئے اپنابھرپورکرداراداکریں ۔

 

 

ایمزٹی وی(انٹرٹینمنٹ)ساﺅتھ انڈین فلم ’باہو بلی 2‘نے بھارتی فلم انڈسٹری میں تاریخ رقم کر دی ہے صرف 9دن میں 1ہزار کروڑبھارتی روپے کما لیے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق یہ بھارت کی پہلی فلم ہے جس نے ایک ہزار کروڑ کے ہندسے کو چھو لیا ہے ،رمیش بالا نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر جاری پیغام میں کہا کہ باہو بلی ٹو نے بھارت میں 800جبکہ بیرون ملک 200کروڑ روپے کا کلیکشن کر لیاہے ،جو کہ بھارتی فلم انڈسٹر ی میں ایک اہم ترین سنگ میل ہے ۔
دوسر ی جانب کرن جوہر نے بھی ٹویٹر پر باہو بلی ٹو کے 1ہزار کروڑ سے زیائد کمائی کی خبر دیتے ہوئے اسے انڈین سینما کا سنگ میل بتایا ۔ اس موقع پر پربھاس (دبنگ ہیرو) نے بھی فیس بک پر پوسٹ کے ذریعے پھےس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کی محبت کے لئے اظہار تشکر کیا۔ماہرین کا کہناہے کہ یہ فلم 1500 کروڑ سے زیادہ کی کمائی کر سکتی ہے ۔ ٹریڈ اےنالسٹس کے مطابق 'باہو بلی ' نے زندگی بھر میں 650 کروڑ کی کمائی کی تھی، لیکن باہو بلی 2 کی شاندار اوپننگ اور سامعین کے بہترین رسپانس کے چلتے یہ فلم 1500 کروڑ روپے سے زیادہ کی کمائی کر سکتی ہے.
دبنگ 2 نے عامر خان کی فلم 'پی کے' کے لائف ٹائم کلیکشن (792 کروڑ روپے) کے ریکارڈ کو توڑتے ہوئے محض ایک ہفتے میں ہی 860 کروڑ روپے کما لئے تھے.

 

 

ایمزٹی وی(چمن)باب دوستی پر پاک افغان فلیگ میٹنگ کا آغاز ہوگیاہے اور دونوں
جانب سے گوگل سروے میپ اور جیولوجیکل سروے میپ پر اتفاق کرلیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدگی اور باب دوستی کی بندش پر فلیگ میٹنگ کا آغاز کردیا گیا ہے ۔
اجلاس میں پاکستان کی طرف سے وفد کی قیادت سیکٹر کمانڈر ناردرن بریگیڈیئر ندیم سہیل کررہے ہیں جبکہ افغان وفد کی قیادت کرنل شریف کررہے ہیں
پاکستان کے سکیورٹی ذرائع کے مطابق افغان فورسز کے نقشوں میں فرق پایا گیا ہے جن کو دور کیا جائے گا اور میٹنگ میں اتفاق کیا گیا کہ جیولوجیکل سروے ماہرین صورتحال پر جائزہ لیں گے جبکہ اجلاس کے اختتام پر حتمی اعلامیہ بھی جاری کئے جانے کا امکان ہے۔یاد رہے کہ افغان فورسز کی جانب سے چمن میں فائرنگ کے بعد باب دوستی کو بند کردیا گیا تھا۔

 

 

ایمزٹی وی(اسپورٹس)بھارتی کرکٹ بورڈ نے پی سی بی کی جانب سے دیئے گئے 64 ملین ڈالرز کے ہرجانے کے نوٹس کو مسترد کردیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بی سی سی آئی نے پی سی بی لیٹر کی قانونی حیثیت پر سوالات اٹھا دیئے ہیں اور سیکرٹری بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ نوٹس کے جواب سے پہلے ایم او یو کی قانونی حیثیت دیکھنا ہوگی اور ایم او یو کو دیکھ کر پی سی بی کو جواب دیں گے،صرف ایک لیٹر تھا باقاعدہ طور کوئی معاہدہ نہیں تھا۔ بی سی سی آئی کی طرف سے موقف اپناگیا گیا کہ فیوچرٹور پروگرام حکومتی کلیئرنس سے ہی مشروط ہے ۔یاد رہے کہ پی سی بی نے سیریز نہ کھیلنے پر بھارتی کرکٹ بورڈ کو نوٹس بھیجا تھا اور موقف اپنایا تھا کہ 2 سیریز نہ ہونے سے 64 ملین ڈالرز کا نقصان ہوا ہے جو کہ بھارت پورا کرے۔