منگل, 15 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

 

ایمزٹی وی(اسپورٹس)شاہد آفریدی کا شکوہ کام کرگیا اور صوبائی وزیر کھیل سردار محمد بخش مہر نے کرکٹ اکیڈمی کے لیے بوم بوم سے رابطہ کیا ہے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق گزشتہ روزکرآکٹر شاہد آفریدی نے اکیڈمی کے لیے جگہ نہ دینے پرسندھ حکومت سے شکوہ کیا تھا جو شاید کام آگیا۔ صوبائی وزیر کھیل سردارمحمد بخش مہر نے شاہد آفریدی سے فون پررابطہ کیا اورکہا کہ آپ سندھ میں جو کوئی بھی گراونڈز دیکھ کر بتائیں، سندھ حکومت آپ کوکرکٹ اکیڈمی کے لیے زمین دینے کے لیے تیارہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دیگرصوبوں سے زیادہ ٹیلنٹ صوبہ سندھ کے نوجوانوں میں ہے جس پر شاہد آفریدی نے جواب پرکہا کہ سندھ میں کرکٹ اکیڈمی کھول کرنوجوانوں کوآگے لانا چاہتا ہوں۔ دوسری جانب صوبائی وزیرکھیل نے کہا کہ سندھ حکومت ایک کمیٹی بنارہی ہے جو پورا پلان دیکھے گی جب کہ شاہد آفریدی کے ساتھ منگل کوملاقات ہوگی۔ واضح رہے کہ شاہد آفریدی کی جانب سے شکوہ کیا گیا تھا کہ حکومت سندھ کھیل کے معاملے میں سنجیدہ نہیں، متعدد بار کھیل کے میدان کی بات کی لیکن کسی کی جانب سے شنوائی نہیں ہوئی ، کاش بے نظیر بھٹو زندہ ہوتیں تو کراچی یا سندھ کے یہ حالات نہ ہوتے۔

 

 

ایمزٹی وی(اسپورٹس)بائیکاٹ کی دھمکیوں کے بعد بھارت نے یکم جون سے شروع ہونے والی چیمپینز ٹرافی میں شرکت کا فیصلہ کرلیا. دہلی میں بھارتی بورڈ کا خصوصی اجلاس ہوا جس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا ہے کہ بھارتی ٹیم شیڈول کے مطابق آئی سی سی چیمپینز ٹرافی میں حصہ لے گی جبکہ ایونٹ کے لئے ٹیم کا انتخاب پیر کو کیا جا ئے گا۔ اس کے ساتھ یہ فیصلہ بھی کیا گیا ہے کہ آئی سی سی کو نوٹس نہیں بھیجا جائے گا جبکہ مالی معاملے پر بات چیت کے لئے دو نمائندے جائیں گے۔آئی سی سی کے گزشتہ ماہ ہونے والے اجلاس میں بھارت کواس وقت منہ کی کھانی پڑی تھی جب بگ تھری کے معاملے پر اسے شکست ہوئی۔ اس کے بعد بھارت کی جانب سے آئی سی سی چیمپینز ٹرافی کے بائیکاٹ کی خبریں سامنے آئیں اور یہ بھی کہا جانے لگا کہ آئی سی سی کے خلاف قانونی جنگ بھی لڑی جائے گی لیکن ایسا کچھ نہیں ہوا اور یہ دھمکیاں گیدڑ بھبکیاں ہی ثابت ہوئیں۔

 

 

ایمزٹی وی (تربت)سندھ پولیس اور حساس اداروں نے بلوچستان کے علاقے تربت میں کارروائی کے دوران سابق صدر آصف علی زرداری کے اغواءکیے گئے قریبی ساتھی غلام قادر مری اور اشفاق لغاری کو بازیاب کرا لیا۔ اس دوران 2 اغواٗء کاروں کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اینٹی وائلنٹ کرائم سیل نے خفیہ اطلاعات پر کارروائی کرتے ہوئے تربت کے علاقے مند سے سابق صدر آصف علی زرداری کے قریبی ساتھی غلام قادر مری اور اشفاق لغاری سمیت 5مغویوں کو بازیاب کرا لیا ۔تمام افراد کوگزشتہ سال4 اپریل کے روز ذوالفقار علی بھٹو کی برسی پر واپس آتے ہوئے اغواءکیا گیا تھا ۔ حکام کا کہنا ہے کہ اشفاق لغاری کو کراچی کے علاقے سے اغواءکیا گیا تھا جبکہ غلام قادر مری کو جامشورو سے اغواءکیا گیا تھا جن کے ہمراہ انکے گن میں اور ڈرائیور بھی شامل تھے تاہم اب کامیاب آپریشن کے دوران ان تمام 5افراد کو بازیاب کرا لیا گیا ہے ۔ اشفاق لغاری سے متعلق اغواءکاروں کی ایک فون کال موصول ہوئی تھی جس کو ٹرریس کرنے کے بعد کارروائی عمل میں لائی گئی ۔

 

 

ایمزٹی وی(سیالکوٹ)پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان پر جلسے کے دوران انڈوں اور ٹماٹروں سے حملے کا منصوبہ بنالیا گیا اور نشانہ لگانے والے کیلئے 2 لاکھ روپے انعام کا اعلان کردیا گیا ہے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف کے گڑھ سیالکوٹ میں آج پاکستان تحریک انصاف کے ہونیوالے جلسے میں چیئرمین عمران خان پر انڈوں اور ٹماٹروں سے حملہ کرنے کی منصوبہ بندی کرلی گئی ہے اور یہ منصوبہ بندی حمزہ یوتھ ونگ کے رہنما ولید آصف بٹ کی جانب سے تیار کی گئی ہے۔اس مقصد کو پورا کرنے کے لئے لیگی کارکن انڈوں اور ٹماٹروں کے ساتھ گوجرانوالہ سے سیالکوٹ پہنچ گئے ہیں اور انڈوں اور ٹماٹروں پر ”رو عمران رو“ کے نعرے درج کئے گئے ہیں۔ یوتھ ونگ رہنما ہمایوں چودھری کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ نشانہ لگانیوالے کو 2 لاکھ روپے انعام دیں گے جبکہ ولید آصف بٹ کا کہنا تھا کہ نواز شریف سے متعلق بد زبانی پر عمران خان کو انڈے ماریں گے۔یاد رہے کہ ولید بٹ نے اسلام آباد لاک ڈاﺅن کے دوران پی ٹی آئی کے پیدل مارچ پر بھی انڈے برسائے تھے۔واضح رہے کہ پی ٹی آئی آ ج سیالکوٹ میں عوامی طاقت کا مظاہرہ کرے گی جس کے لئے تیاریاں زورشورسے جاری ہیں۔

 

 

کور کمانڈرجنرل عامرریاض ایمزٹی وی(چمن)کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض نے آئی جی ایف سی کے ہمراہ افغان فورسز کی گولہ باری سے زخمیوں کی عیادت کی اور ان کی جلد صحتیابی کے لئے دعا کی۔ اس موقع پر لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض کا کہنا تھا کہ افغانستان کی جانب سے نادان شرارت کی گئی اور افغان فورسز نے پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش بھی کی، اپنی نادانی پر افغان فورسز کو شرمندگی ہونی چاہیئے۔ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض کا کہنا تھا کہ افغان فورسز کو جارحیت کا جواب دینے کے لئے ان کی 4، 5 چیک پوسٹیں بھی تباہ کرنی پڑیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایسے اقدامات افغانستان کے حق میں نہیں ہیں جب کہ افغانستان کا رویہ ٹھیک ہونے تک چمن بارڈر بند رہے گا۔

 

 

پاکستان اور افغانستان کے درمیان چمن واقعہ کے بعد پیدا ہونے والی کشیدگی کوختم کرانے کے لیے امریکی حکومت سفارتی رابطوں کے توسط سے متحرک ہوگئی ہے۔ امریکی حکام کی کوشش کررہے ہیں کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان تمام معاملات کو مذاکرات سے طے کرایا جائے تاہم اس واقعے کے بعد امریکی حکام پاکستان اورافغان حکام سے رابطے میں ہیں اوراطلاعات ہیں کہ دونوں ممالک کے درمیان جلد اعلیٰ سطح کا سفارتی رابطہ ہوگا اور تمام امور کو بات چیت سے طے کرایا جاسکتا ہے۔ ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت دیگر آپشنز کے تحت اس معاملے کو اقوام متحدہ سمیت تمام عالمی فورمز کے سامنے بھی اٹھائے گی جبکہ امریکا میں تعینات پاکستانی سفیر اعتزازچوہدری کی امریکی قومی سلامتی کے مشیر میک ماسٹر سے ہونے والی ملاقات میں چمن واقعے، پاک افغان تعلقات اورسمیت دیگر امور پرگفتگو ہوئی ہے۔ ذرائع کے مطابق امریکی حکام نے پاکستان کو آگاہ کیا کہ کشیدگی کے خاتمے کیلیے امریکا اپنا سفارتی کردار ادا کریگا۔اطلاعات ہیں کہ دونوں ممالک کے درمیان جلد اعلیٰ سطح کا سفارتی رابطہ ہوگا اور تمام امور کو بات چیت سے طے کیا جائے گا۔ ادھر پاکستان نے امریکی حکام کو واضح کیا ہے کہ اگر افغان حکومت نے آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام کیلیے فوری اقدام نہ کیے تو پاکستان اپنے دفاع کیلیے تمام آپشنز استعمال کریگا ۔ذرائع کاکہنا ہے کہ پاکستان نے افغان حکومت کو چمن واقعے کے بعد سخت سفارتی پیغام میں واضح کردیا ہے کہ اگر افغان فورسز کی جانب سے آئندہ سرحدی علاقوں میں بلا اشتعال فائرنگ کئی گئی تو سخت جوابی کارروائی کے ساتھ تعلقات پر نظر ثانی کا آپشن اور اپنے دفاع کیلیے تمام آپشن استعمال کرے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کے سخت احتجاج کے بعد افٖغان حکومت نے اس معاملے پر تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے ۔اس معاملے پر جلد دونوں ممالک کے اہم حکومتی حکام کی درمیان رابطہ بھی ہوگا اور معاملات کو بات چیت سے طے کیا جائے گا تاہم اگر افغان حکومت نے اپنی یقین دہانی پر عمل نہ کیا تو پاکستان آخری آپشن کے طور پر پاک افغان سرحد کو بند کرنے کا آپشن استعمال کرسکتا ہے تاہم اس کا فیصلہ اعلیٰ حکومتی سطح پر تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت اور عالمی حالات کومدنظر رکھتے ہوئے کیا جائے گا۔ علاوہ ازیں حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس معاملے پر افغان حکومت کی یقین دہانی پر عمل درآمدکا انتظار کیا جارہاہے کہ اگر اس پر عمل نہیں ہوتا تو وفاقی حکومت اپنے آپشنز پر وزیراعظم کی منظوری کے بعد بتدریج عمل کرے گی۔

 

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد) پانانا لیکس انکشافات کے بعد حکومت کو ٹف ٹائم دینے والی پاکستان تحریک انصاف آج سیالکوٹ میں سیاسی قوت کا مظاہر ہ کریگی ۔جلسے سے عمران خان کے علاوہ پی ٹی آئی کے مقامی رہنما اور شیخ رشید بھی خطاب کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق انتظامیہ کی جانب سے جلسے کی اجازت ملنے کے بعد تحریک انصاف نے آج سیالکوٹ کے جناح اسٹیڈیم میں تیاریاں شروع کر دی ہیں اورگھنٹوں سے کھڑے کنٹینرز، لائٹیں اور دیگر سامان جناح اسٹیڈیم میں پہنچا دیا گیا ہے
پی ٹی آئی کے مقامی رہنما کاکہنا ہے کہ اجازت نہ بھی ملتی تو جلسہ جناح اسٹیڈم میں ہی کرنا تھا اچھا ہوا اجازت مل گی۔ سکیورٹی کے نام پر ڈسٹرکٹ اسپورٹس افیسر نے ہم سے اچھی خاصی رقم لی ہے۔
 
ادھر پاکستان پیپلز پارٹی بھی آج لوئر دیر میں جلسہ کریگی جس سے سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی خطاب کریں گے۔پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری سیکیورٹی کلیئرنس نہ ملنے کی وجہ سے جلسے میں شرکت نہیں کررہے۔
تفصیلات کے مطابق انتظامیہ کی جانب سے جلسے کی اجازت ملنے کے بعد تحریک انصاف نے آج سیالکوٹ کے جناح سٹیڈیم میں تیاریاں شروع کر دی ہیں اورگھنٹوں سے کھڑے کنٹینرز، لائٹیں اور دیگر سامان جناح سٹیڈیم میں پہنچا دیا گیا ہے جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی بھی لوئر دیر کے علاقے اوڈیگرام میں سیاسی پاور شو کا اہتمام کریگی جس سے پارٹی کے سینئر رہنما سید یوسف رضا گیلانی اور پیپلز پارٹی کی مقامی قیادت بھی خطاب کریگی۔ جلسوں کی تیاریاں زور وشور سے جاری ہیں ۔
 
پی ٹی آئی کے مقامی رہنما کہتے ہیں کہ اجازت نہ بھی ملتی تو جلسہ جناح اسٹیڈم میں ہی کرنا تھا اچھا ہوا اجازت مل گی۔ سکیورٹی کے نام پر ڈسٹرکٹ اسپورٹس افیسر نے ہم سے اچھی خاصی رقم لی ہے.
پی ٹی آئی ذرائع کا کہنا ہے کہ جلسہ گاہ میں سیکیورٹی کے فرائض پی ٹی آئی کے کارکن سر انجام دیں گے جبکہ خوتین کے بیٹھنے کیلئے علیحدہ انتظامات کیے گئے ہیں ۔

 

 

ایمزٹی وی(سیالکوٹ) پاناما لیکس انکشافات کے بعد حکومت کو ٹف ٹائم دینے والی پاکستان تحریک انصاف آج سیالکوٹ میں سیاسی قوت کا مظاہر ہ کریگی ۔جلسے سے عمران خان کے علاوہ پی ٹی آئی کے مقامی رہنما اور شیخ رشید بھی خطاب کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق انتظامیہ کی جانب سے جلسے کی اجازت ملنے کے بعد تحریک انصاف نے آج سیالکوٹ کے جناح اسٹیڈیم میں تیاریاں شروع کر دی ہیں اورگھنٹوں سے کھڑے کنٹینرز، لائٹیں اور دیگر سامان جناح اسٹیڈیم میں پہنچا دیا گیا ہے
پی ٹی آئی کے مقامی رہنما کاکہنا ہے کہ اجازت نہ بھی ملتی تو جلسہ جناح اسٹیڈم میں ہی کرنا تھا اچھا ہوا اجازت مل گی۔ سکیورٹی کے نام پر ڈسٹرکٹ اسپورٹس افیسر نے ہم سے اچھی خاصی رقم لی ہے۔

 

 

ایمزٹی وی(کراچی)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ کراچی میں امن پاکستان کے استحکام کے لیے ضروری ہے اور شہر کی صورتحال معمول پر آنے تک کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کورہیڈ کوارٹر کراچی پہنچے جہاں کور کمانڈرکراچی شاہد بیگ مرزا اور ڈی جی رینجرز سندھ محمد سعید نے ان کا استقبال کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل جاوید باجوہ کو کراچی میں امن وامان کی صورتحال سمیت آپریشن رد الفساد میں پیش رفت اور مردم شماری کے عمل پر بھی بریفنگ دی گئی۔ آرمی چیف نے مردم شماری کا ٹاسک پورا کرنے پر پاک فوج اور سندھ رینجرز کے جوانوں کی کی تعریف کی جب کہ باغیوں کو قومی دھارے میں واپس لانے میں فورسز کے کردار کو بھی سراہا۔
اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ کراچی میں امن پاکستان کے استحکام کے لیے ضروری ہے اور کراچی سمیت پورے سندھ میں امن و امان کی مکمل بحالی تک فورسز کی کوششیں جاری رہیں گی۔

 

 

ایمزٹی وی(لوئر دیر)سیکورٹی کلیئرنس نہ ملنے کے باعث پیپلز پارٹی کے جلسے میں سابق صدر آصف علی زرداری کی شرکت منسوخ کر دی گئی۔ ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی آج لوئر دیر میں سیاسی قوت کا مظاہرہ کر رہی ہے جس میں سابق صدر آصف علی زرداری سمیت مرکزی قیادت کو شرکت کرنا تھی لیکن سیکیورٹی خدشات کے باعث مقامی انتظامیہ نے آصف زرداری کو جلسے میں شرکت کی اجازت نہیں دی اور انہیں دیر آنے سے منع کر دیا گیا ہے۔ پیپلز پارٹی ذرائع کے مطابق جلسے میں آصف علی زرداری کی عدم شرکت کے باعث سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی ان کی نمائندگی کریں گے اور ان کے ہمراہ دیگر مرکزی قائدین بھی جلسے سے خطاب کریں گے