منگل, 15 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

 

ایمز ٹی وی(مانیٹرنگ ڈیسک) لکڑی کا یویو یا پلیٹ جیسا نظر آنیوالا یہ انوکھا اسمارٹ فون مونوہم کمپنی نے ڈیزائن کیا ہے،پرانے طرز کی گھڑی جیسا یہ فون ان لوگوں کیلئے بنایا گیا ہے جو نوٹیفکیشنز سے پریشان رہتے ہیں۔
اس انوکھی شکل کے موبائل میں کیمرہ،ایچ ڈی سکرین اور لکڑی کا ایک کیس ہے،کمپنی کا کہنا ہے کہ لوگوں کو اپنی ڈیجیٹل زندگی سادہ طریقے سے کنٹرول کرنی چاہئے،’’رس سیبل ‘‘نامی اس مو بائل میں موز یلافائر فوکس آپریٹنگ سسٹم پر چلا جا رہا ہے اور صارفین ایپلی کیشنز کے بجائے صرف مو بائل ویب سائٹس کو ہی دیکھ سکتے ہیں۔ ۔یہ آپ کو کام کے دوران پریشان نہیں کرتا تاہم اس میں ایل ٹی ای،وائی فائی اور بلیو ٹوتھ جیسے فیچرز ضرور موجود ہیں۔

 

 

ایمزٹی وی(گلگت بلتستان) وزارت داخلہ نے گلگت بلتستان میں غیر ملکیوں کے داخلے پر پابندی عائد کر دی، اب کسی بھی غیر ملکی سیاح کو گلگت بلتستان جانے کے لئے وزارت داخلہ سے این او سی لینا ہو گا ۔
سیاحوں کو این او سی کے لئے چھ ماہ پہلے درخواست دینا ہو گی، اس سے قبل یہ این او سی گلگت بلتستان کونسل دیتی تھی، وزارت داخلہ نے اس سلسلے میں ہوم سیکرٹری کو ہدایات جاری کر دیں۔

 

 

ایمز ٹی وی(تجارت) بھارت عالمی مارکیٹ سےپاکستانی برآمدات کے خاتمے پرتل گیا۔ ٹیکسٹائل کے شعبے کو بے پناہ مراعات دینے لگا۔
کراچی میں جاری ایگا ٹیکس نمائش کے شرکا ءکا کہنا ہے کہ حکومت نے فوری توجہ نہ دی تو پاکستانی ایکسپورٹر مقابلے سے باہر ہوجائیں گے۔
ٹیکسٹائل کا شعبہ، پاکستانی برآمدت میں ریڑھ کی ہڈی کی طرح ہے اور کراچی میں جاری ایگا ٹیکس نمائش میں اسی اہم ترین شعبے میں استعمال ہونے والی جدید مشینری رکھی گئی ہے۔
نمائش میں شریک اسٹیک ہولڈرز نے بتایا کہ ملکی معیشت میں اہم کردار اداکرنے کے باوجود ٹیکسٹائل کا مقامی شعبہ خود کو جدید اور بدلتے ہوئے تقاضوں سے ہم آہنگ نہیں کرسکا جبکہ حکومتی سطح پر بھی اس شعبے کی ترقی کیلئے خاطر خواہ اقدامات نہیں کئے گئے۔
اس غفلت کا فائدہ بھارت کو ہورہا ہے جو اپنے ایکسپورٹرز کو مراعات دے کر پاکستانی ٹیکسٹائل مصنوعات کو مقابلے سے باہر کرنے میں مصروف ہے۔
نمائش میں آنے والے زیادہ تر کاروباری افراد کا خیال تھا کہ حکومت کی سپورٹ کے بغیر ٹیکسٹائل شعبے کی مشکلات دور ہونا ممکن نہیں۔
برآمدکندگان کہتے ہیں کہ بھارت اپنی پالیسیوں سے پاکستانی برآمدی شعبے کو ٹارگٹ کررہا ہے، حکومت نے مقابلے کےلئے پیکیج تو دیا ہےلیکن اس پر عمل نہیں کر رہی ہے۔

 

 

 

ایمز ٹی وی(انٹرٹینمنٹ) بڑا بجٹ، بڑی فلم،زیادہ ایکشن اور زیادہ ڈراما لیے ’باہو بلی 2‘باکس آفس پر قبضہ جمانے کے لئے آج ریلیز ہوگئی ہے۔
’ باہو بلی‘ کا بخار شائقین پر ایسا سوار ہوا کہ ٹکٹوں کی ایڈوانس بکنگ کے سب ریکارڈ ٹوٹ گئے۔
ڈھائی سو کروڑ کی لاگت سے بننے والی یہ فلم دنیا بھر کے سنیما گھروں میں ریلیز کی جائے گی، صرف بھارت میں ہی ساڑھے چھ ہزار اسکرینوں پر آج ’باہو بلی ٹو‘ چھیا ہوا ہے۔
فلم کا انتظار کرتے مداحوں نے فلم کی ریلیز سے پہلے ہی ٹکٹ بک کرائے اور فلم نے ایڈوانس بکنگ کے سارے ریکارڈ توڑ ڈالے۔

 

 

ایمز ٹی وی(صحت) محکمہ صحت پنجاب نے کہا ہے کہ صوبے میں چکن پاکس کے اب تک 126 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس کے بعد مزید 10 ہزارویکسین خریدنے کے احکامات جاری کردیے گئے ہیں۔
پنجاب میں چکن پاکس کی صورتحال پر ڈی جی ہیلتھ کی زیر صدارت ٹیکنیکل گروپ کا اجلاس ہوا، جس میں بتایا گیا کہ پنجاب میں اب تک چکن پاکس کے 126 کیسزرپورٹ ہوئے ۔
اجلاس میں بتایا گیا کہ چکن پاکس کے لیے ویکسین کی مزید 10 ہزار خوراکیں خریدی جارہی ہیں۔اس مرض سے فیصل آباد میں 16 افراد زندگی کی بازی ہار گئے ، ان میں سے زیادہ تر افراد کی عمریں 21 سے 46 برس کے درمیان ہیں۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ لاہور اور فیصل آباد میں انسداد چکن پاکس کی خصوصی مہم چلائے جائے گی۔

 

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد)سپریم کورٹ میں عمران خان اور جہانگیر ترین کے احتساب کی درخواستیں منظور کرلی گئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے ن لیگ کے رہنما حنیف عباسی کی درخواست کو منظور کرتے ہوئے سماعت کیلئے 3 رکنی بنچ تشکیل دیدیا ہے ۔
 
چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں جسٹس عمر عطا بندیال اور جسٹس فیصل عرب پر مشتمل بنچ 3 مئی سے کیس کی سماعت کرے گا۔

 

 

ایمز ٹی وی(مانیٹرنگ ڈیسک) اب چارجر کو بھول جائیں بہت جلد آپ آئی فون کو محض وائی فائی سگنل سے چارج کرسکیں گے۔
جی ہاں مستقبل قریب میں ایپل کے آئی فون وائی فائی کا بالکل نیا استعمال کریں گے اور اس کے سگنل صرف انٹرنیٹ چلانے کی بجائے وہ براﺅزنگ کے ساتھ ساتھ ڈیوائس بھی چارج کریں گے۔
اس حوالے سے ایپل نے ایک پیٹنٹ رجسٹر کرایا ہے جس میں وائرلیس سگنل سے الیکٹرونک ڈیوائسز کو چارج کرنے کا ذکر کیا گیا ہے۔
پیٹنٹ کے مطابق یہ سسٹم ان فریکوئنسز پر انحصار کرے گا جو ہم ابھی انٹرنیٹ یا ڈیٹا ٹرانسفر کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں اور وہ بجلی کی طرح کام کریں گی۔
اس سسٹم کے تحت آپ کو راﺅٹر والے کمرے میں جانا ہوگا اور وہ خودبخود چارجنگ کا آغاز کردے گا اور تار والے یا وائرلیس چارجر کی ضرورت نہیں رہے گی بلکہ بیٹری کا مرنا بھی ماضی کا قصہ بن جائے گا۔
اس سسٹم کے لیے ایسے راﺅٹرز کا استعمال کیا جائے گا جن میں ایک خصوصی انٹینا اور سرکٹ نظام استعمال ہوگا جو کہ وائرلیس سگنل کو طاقتور بنائے گا جو آئی فون میں موجود ریسیور کے ذریعے بیٹری کو طاقت دیں گے۔
اس انٹینا میں بیم اسٹیئررنگ نامی ٹیکنالوجی کو استعمال کیا جائے گا جو کہ وائرلیس سگنل کو درست طریقے سے ڈیوائسز میں منتقل کرتی ہے۔
یہ ٹیکنالوجی اس وقت بھی ایپل کے ائیر پورٹ راﺅٹرز میں استعمال ہوتی رہی ہے جس کا استعمال گزشتہ سال ختم کردیا تھا مگر اب اس کا نیا استعمال تلاش کرلیا گیا ہے۔
ابھی واضح نہیں کہ یہ فیچر آئی فون ایٹ کا حصہ ہوگا یا نہیں تاہم مستقبل قریب میں یہ ضرور ایپل کی یدوائسز کا حصہ ہوگا۔
 

 

 

ایمزٹی وی (لاہور)وزیرقانون پنجاب رانا ثناءاللہ نے عمران خان کی رقم کی پیشکش پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ میرے حساب سے عمران خان کو 10 ارب تو کیا 10 روپے بھی نہیں دیئے جاسکتے،اگر 10 ارب لعنت بھیجنی ہوتو عمران خان پر بھیجی جاسکتی ہے ، شہباز شریف 10ارب تو کیاکسی کو ایک دھیلا دے کر بھی راضی نہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیرقانون پنجاب رانا ثنا ءاللہ بھارتی بزنس مین سجن جندال سے وزیراعظم کی ملاقات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ سجن جندال نواز شریف اور حسین نواز سے تعلق کی بناءپر مل سکتے ہیں اورپوری دنیا میں لوگوں کے ذاتی تعلقات ہوتے ہیں،ملاقات میں کسی قسم کی فرنٹ یا بیک ڈور ڈپلومیسی نہیں ہوئی،جس کا جتنا گھٹیا ذہن ہے وہ ملاقات کو بھی ویسے ہی پیش کرے گا اور اگر کوئی دوطرفہ تعلقات میں بہتری لاسکتا ہے تو یہ مثبت پیش رفت ہے۔
رانا ثناءاللہ نے مزید کہا کہ الزام خان پریڈ گراﺅنڈ اسلام آباد میں جلسہ کررہے ہیں،جلسے کے مقاصد گھٹیاسیاست پر مبنی ہیں اور مکمل طور پر غیر قانونی اور غیر آئینی ہے،یہ لوگ اپنی منفی سیاست کو آگے بڑھانا چاہتے ہیں،کبھی کنٹینر پر چڑھ کر ،کبھی لاک ڈاﺅن سے اداروں کو دباﺅ میں لانا چاہتے ہیں،پنڈی کے شیطان نے عمران خان کو کہا تھا کہ سیاست میں کامیابی کے لئے لاشیں چاہئیں ، جس کی اولاد بھی ویسی ہے اور اس کی حرکتیں بھی ویسی ہیں اور پوری قوم کو اس پر 30 ارب لعنت بھیجنی چاہئے،راولپنڈی کے شیطان اور مکار مولوی پر جتنی لعنت بھیجی جائے کم ہے ۔
وزیرقانون کا کہنا تھا کہ اطالوی ناول سپریم کورٹ کا فیصلہ نہیں بلکہ اختلافی نوٹ ہے اور عمران خان پریڈ گراﺅنڈ میں جلسہ کرکے عدالت اور آئینی اداروں کو دباﺅ میں لانا چاہے ہیں،عدالت کے فیصلے کو پی ٹی آئی نے بہت اچھالا ہے،ان کا مقصد عدلیہ اور اداروں کو دبائومیں لانا ہے، یہ لوگ کئی شہر بند کرکے اور کنٹینر پر چڑھ کو قوم کو دبائو میں لانا چاہتے ہیں ،یہ ہر عزت دار کی عزت اچھالنا اپنا مقصد سمجھتے ہیں اور یہ باورکراناچاہتے ہیں کوئی عزت بچانا چاہتاہے توان کے مقاصد کی مطابق ایکٹ کرے۔
حکومتی رہنما نے کہا کہ ریاض پیرزادہ کو کوئی شکایت تھی تو وزیراعظم سے بات کرتے،یہ کوئی طریقہ کار نہیں کہ بیان بازی شروع کردی۔انہوں نے کہا کہ دنیا کا کوئی میٹرو سٹی بتائیں جہاں ٹرینیں نہیں، لاہورمیں بھی اورنج گرین لائن سمیت دیگر ٹرینوں کی سہولت ہونی چاہیے اور لاہور میں اورنج لائن وقت کی ضرورت ہے یہ صرف لاہور کا نہیں بلکہ پورے پاکستان کا منصوبہ ہے،سال بعد اس منصوبے کی قیمت 5 سو ارب روپے ہوگی۔

 

 

ایمز ٹی وی(مانیٹرنگ ڈیسک) ویسے تو اسمارٹ فون کی اسکرین وقت کے ساتھ بڑی ہوتی جارہی ہے مگر دنیا میں ایک ایسا فور جی اسمارٹ فون بھی ہے جو واقعی بہت 'ننھا منا' ہے۔
یہ محض 2.45 انچ اسکرین کے ساتھ ہے جبکہ اس کی مجموعی لمبائی 3.6 انچ اور چوڑائی 1.7 انچ ہے۔
مگر چھوٹے سائز سے قطع نظر 'جیلی' نامی یہ اسمارٹ فون کسی بھی طرح دیگر ڈیوائسز سے کم نہیں۔
اس میں اینڈرائیڈ نیوگیٹ آپریٹنگ سسٹم دیا گیا ہے، جو فورجی وائرلیس نیٹ ورک سے مطابقت رکھتا ہے۔
یہ فون آسانی سے ہتھیلی میں فٹ آجاتا ہے بلکہ شہادت کی انگلی سے بھی زیادہ لمبا نہیں۔
اگر اسے کسی بال پین کے برابر میں رکھا جائے تو آپ کو احساس ہوگا کہ یہ واقعی کتنا چھوٹا اسمارٹ فون ہے۔
یہی وجہ ہے کہ اس میں موجود اینڈرائیڈ ایپس دیگر فونز کے مقابلے میں کافی چھوٹی لگتی ہیں مگر کمپنی کا کہنا ہے کہ اس کی ریم ایک جی بی جبکہ میموری 8 جی بی ہے۔
اسی طرح 1.1 گیگا ہرٹز کواڈ کور پراسیسر، ڈوئل کیمرہ، ڈوئل سم کارڈ سلاٹ اور طاقتور بیٹری بھی دی گئی ہے۔
اس فون کو اگلے ماہ کک اسٹارٹر میں 59 ڈالرز کے عوض فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔

 

 

ایمز ٹی وی(صحت) اگر تو آپ مصالحے دار کھانے پسند کرتے ہیں تو اچھی خبر یہ ہے کہ یہ عادت ذیابیطس اور قولوں کے ورم کی روک تھام کے ساتھ ساتھ غذائی نالی سے جڑے دیگر امراض کے لیے بھی فائدہ مند ثابت ہوتے ہیں۔
یہ بات امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔
کنیکٹیکٹ یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق مرچوں میں پائے جانے والے کیمیکل capsaicin معدے کے ورم سے تحفظ دینے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔
تحقیق کے دوران چوہوں کو یہ کیمیکل استعمال کرایا گیا جس سے یہ نتیجہ سامنے آیا۔
محققین کا کہنا تھا کہ capsaicin ایک ریسیپٹر ٹی آر پی وی 1 کو حرکت میں لاتا ہے جو کہ غذائی نالی کے خلیات میں پایا جاتا ہے۔
ان کے بقول جب یہ ریسیپٹر حرکت میں آتا ہے تو خلیات anandamide نامی جز بنتا ہے جو کہ جسمانی دفاعی نظام کو پرسکون کرتا ہے۔
anandamide ریسیپٹرز دماغ میں بھی پائے جاتے ہیں اور محققین کے خیال میں دفاعی نظام اور دماغ ایک دوسرے سے اس کے ذریعے ہی بات کرتے ہیں۔
تحقیق کے مطابق جسم میں اس جز کی مقدار میں اضافہ ایسے خلیات کی تعداد بڑھاتا ہے جو کہ ورم کو کنٹرول کرتے ہیں۔
محققین نے تحقیق کے دوران ٹائپ ون ذیابیطس کے شکار چوہے کا علاج بھی مرچیں کھلا کر کیا۔