منگل, 15 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد)پاکستان تحریک انصاف آج وفاقی دارالحکومت کے پریڈ گراﺅنڈ میں عوامی طاقت کا مظاہرہ کرے گی۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے آج پریڈ گراﺅنڈ میں ہونے والے جلسے کی تیاری زور و شور سے جاری ہیں اور لوگوں کے بیٹھنے کیلئے 40 ہزار سے زائد کرسیاں لگا دی گئیں ہیں۔
جلسے کی حفاظت کیلئے2400 سے زائد پولیس اور رینجرز اہلکار سکیورٹی کے فرائض انجام دیں گے جبکہ مرکزی سٹیج پر 70 قائدین کے بیٹھنے کی جگہ ہوگی اور ڈے جے ولی سنز جلسے میں میوزک کا تڑکا لگائیں گے

 

 

ایمز ٹی وی (صحت) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے نیشنل ہیلتھ سروس (این ایچ ایس) کے اجلاس میں رکن اسمبلی بابر نوازخان کا کہنا تھا کہ وفاقی دارالحکومت کے چند نجی ہسپتال گردوں کی خرید و فروخت میں ملوث ہیں۔
قائمہ کمیٹی کے چیئرمین خالد حسین کی صدارت میں نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ میں منعقدہ اجلاس میں بابر نواز نے اپنے تجویز کردہ بل 'ٹرانپلانٹیشن آف ہیومن آرگن اینڈ ٹشوز (ترمیمی) بل 2017 کا دفاع کیا۔
بابر نوازخان جو خود قومی اسمبلی کی انسانی حقوق کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین ہیں، کا کہنا تھا کہ راولپنڈی میں تین ماہ قبل گردوں کی خرید وفروخت میں ملوث ایک منظم گروہ کو گرفتار کیا گیا تھا لیکن ان کے خلاف کوئی سخت کارروائی نہیں کی گئی جس کے باعث ان کے ساتھی شہر میں آزادی سے گھوم رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ 'نوجوانوں کو گردے فروخت کرنے کے لیے بلیک میل کیا جاتا ہے اور ماڈل ٹاؤن لاہور میں کئی کیسز درج ہوئے ہیں جہاں لوگوں کو 10 ہزار روپے میں گردے فروخت کرنے پر مجبور کیا جاتا ہے، انھیں دھکمیاں دی جاتی ہیں اور مجسٹریٹ کے پاس اپنے گردوں کو عطیہ کرنے کا اقرار کرنے کے لیے مجبور کیا جاتا ہے'۔
نواز خان کا کہنا تھا کہ میڈیا انسانی اعضاء کی غیرقانونی پیوند کاری کو نمایاں نہیں کرتا، ساتھ ہی انھوں نے تجویز دی کہ جو اس جرم میں ملوث ہوں انھیں 5 سے10 سال کی قید ہو۔
وزیرصحت سائرہ افضل تارڈ نے بھی نوازخان کی کئی باتوں پر اتفاق کیا اور کہا کہ اب اعضاء کی خرید و فروخت کم ہوئی ہے۔
سائرہ افضل تارڈ کا کہنا تھا کہ 'عطیہ کرنے والے دعویٰ کرتے ہیں کہ وہ مفت میں گردے دے رہے ہیں، میں کمیٹی کے اراکین کو تجویز دیتی ہوں کہ پیوندکاری کا جائزہ لینا چاہیے'۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ کیا جاچکا ہے کہ جو بھی ہسپتال انسانی اعضاء کی فروخت میں ملوث ہوگا، اسے بند کر دیا جائے گا گوکہ یہ قانون وفاقی دارالحکومت تک محدود ہے۔
وزیر صحت نے کہا کہ وزارت مسائل پر پہلے ہی کام کررہی ہے اور ہیومن آرگن ٹرانسپورٹ اتھارٹی ایکٹ کے تحت پانچ بل ترامیم میں جاچکے ہیں جبکہ وزارت کا بل پاس ہونا چاہیئے جس سے اچھے نتائج کی توقع ہے۔
وزیر صحت کی جانب سے درخواست پر نواز خان اپنے بل سے دستبردار ہوئے اور تمباکو نوشی سے بچاؤ کا بل ملتوی کردیا گیا۔

 

 

ایمز ٹی وی(اسپورٹس) پاکستان کرکٹ بورڈ نے ڈومیسٹک لسٹ اے ٹورنامنٹ پاکستان کپ کے دوران پنجاب کے کپتان عمراکمل اورفاسٹ باؤلر جنید خان کے مابین سامنے آنے والے تنازع کا نوٹس لے لیا ہے۔
پی سی بی کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق واقعہ کی تحقیقات کیلئے 3 رکنی کمیٹی بنا دی گئی ہے ،جی ایم ڈومیسٹک کرکٹ شفیق احمد کمیٹی کے سربراہ ہوں گے جب کہ پنجاب ٹیم کے کوچ اور منیجر بھی کمیٹی کے ممبرز مقرر کردیئے گئے ہیں۔
یاد رہے کہ آج پنجاب ٹیم کے کپتان عمراکمل نے بیان دیا کہ ٹیم ممبر جنید خان میچ سے قبل غائب ہوگئے ہیں جس پر جنید خان نے جواب میں ویڈیو پیغام میں وضاحت کی کہ وہ بیمار ہیں اور ٹیم ہوٹل میں موجود ہیں۔ قومی ٹیم کے دو اہم ممبران کے غیر ضروری بیانات اور رویے پر کرکٹ حلقوں نے ناپسندیدگی کا اظہار کیا ہے۔

 

ایمزٹی وی(تعلیم/ راولپنڈی)بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن راولپنڈی کا انٹرمیڈیٹ(سالانہ) امتحان 6مئی سے شروع ہوگا جس کیلئے طلباء و طالبات کو رول نمبر سلپس جاری کردی گئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ضلع اٹک میں امتحانی مر اکز کی تعداد 30، ضلع چکوال میں 36،ضلع جہلم میں 25،راولپنڈی مفصل میں 45اور راولپنڈ ی لو کل میں 54امتحا نی مرا کز تشکیل دیئے گئے ہیں۔
 
چیئرمین بورڈ ڈاکٹرمحمد ظریف نے بتایا کہ امتحا نی سنٹرز میں 190گارڈ تعینا ت کر دئیے گئے ہیں۔

 

ایمز ٹی وی(تجارت) بینک آف پنجاب کہروڑ پکا میں مبینہ طور پر ایک کروڑ روپے کے فراڈ کا انکشاف ہوا ہے۔
نجی ٹی وی نیوز کے مطابق لودھراں کے علاقے کہروڑ پکا میں بینک آف پنجاب میں ایک کروڑ روپے کے فراڈ کے الزام میں ریلیشن شپ مینجر مہر آصف کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ کھاتوں کی چھان بین شروع کردی گئی ہے۔
پولیس کے مطابق ملزم کھاتے داروں سے کیش لیکر جعلی رسیدیں بنا کردیتا تھا اور وہ یہ کام گزشتہ 6 ماہ سے کررہا تھا ۔مزید تفتیش کیلئے ایف آئی اے اور بینکنگ کورٹ کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی ہیں۔

 

 

ایمز ٹی وی(اسپورٹس) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) سے بگ تھری کے خاتمے کا فیصلہ بھارتی کرکٹ بورڈ سے ہضم ہونے میں نہیں آ رہا اور اب اس نے چیمپینز ٹرافی کا بائیکاٹ کرنے پر غورشروع کر دیا ہے۔
بگ تھری کے خاتمے کا فیصلہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی ایک روز قبل ہونے والی جنرل میٹنگ میں ہوا جہاں ہونے والی ووٹنگ کے دوران بگ تھری کے خاتمے کے حق میں 8 ووٹ دئیے گئے جبکہ صرف ایک ممبر سری لنکا نے بھارت کے حق میں ووٹ دیا۔
دی بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا(بی سی سی آئی) اس فیصلے پر اس قدر سیخ پا ہے کہ اس نے آئی سی سی چیمپینز ٹرافی 2017ءکے بائیکاٹ پرغور شروع کر دیا ہے جو یکم جون سے انگلینڈ میں کھیلی جائے گی۔
بھارتی میڈیا نے بی سی سی آئی کے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ ”بی سی سی بی آئی ممبرز پارٹیسیپیشن ایگریمینٹ(ایم پی اے) پر عمل کرتے ہوئے تمام ضروری فیصلے لینے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔“
واضح رہے کہ اس ٹورنامنٹ میں حصہ لینے والی 8 ٹیموں میں سے 7 ٹیموں نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان بھی کر دیا ہے تاہم بھارت نے ابھی تک حتمی اسکواڈ کا اعلان بھی نہیں کیا۔
اس ٹورنامنٹ میں پاکستان اور بھارت کے میچ 4 جون کو شیڈول ہے اور اس کی تمام ٹکٹیں بھی فروخت ہو چکی ہیں تاہم اگر بھارت نے چیمپینز ٹرافی کا بائیکاٹ کر دیا تو ناصرف پاکستانی شائقین روایتی حریف کے ساتھ میچ دیکھنے سے محروم ہو جائیں گے بلکہ آئی سی سی کو بھی بھاری نقصان برداشت کرنا پڑے گا۔
 
 

 

 

ایمزٹی وی(کراچی/ تعلیم)کراچی میں انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کا آغاز ہوگیا ۔ پہلے ہی دن نقل مافیا سرگرم دکھائی دیا ۔ انٹر کا پہلا پرچہ وٹس اپ کے ذریعے پرچہ آﺅٹ ہوگیا۔پرچہ آﺅٹ ہونے کے بعد چیئرمین انٹر بورڈ نے سائبر کرائم کو خط لکھنے کا فیصلہ کر لیا ۔ہے
تفصیلات کے مطابق میٹرک کے بعد کراچی میں ایک اور بڑا امتحان درپیش ہے ۔ انٹرمیڈیٹ بورڈ والوں کیلئے امتحان بن گیا اس بار انٹرمیڈیٹ کے امتحانات میں ایک لاکھ اسی ہزار امیدوار امتحانات دینگے۔
ذرائع کے مطابق اردو کا پرچہ شروع ہونے سے پہلے ہی وٹس اپ کے ذریعے باہر آگیا ۔ چیئرمین انٹربورڈ انعام احمد امتحانات کا جائزہ لینے سراج الدولہ کالج پہنچے تو دو امیدواروں کو دھر لیا ۔ ایک اصل امیدوار کی جگہ امتحان دے رہا تھا تو دوسرا وٹس اپ کے ذریعے پرچہ حل کر رہا تھا ۔
چیئرمین انٹرمیڈیٹ بورڈ کہنے لگے وٹس اپ پر نقل کے معاملے پر سائبر کرائم کو خط لکھیں گے ۔ چیئرمین انٹر بورڈ کہنے لگے اس بار بغیر دستخط والی کاپیاں استعمال کی جا رہی ہیں ، پالیسی تبدیل کر دی ہے ۔ چیئرمین انٹربورڈ نے تو نقل کرنے والوں کیخلاف تحقیقات کا یقین دلا دیا مگر پہلے ہی پرچے میں بدانتظامی بورڈ کی نا اہلی کا ثبوت ہے ۔

 

 

ایمز ٹی وی(اسپورٹس) پاکستانی ٹینس اسٹار اعصام الحق نے بارسلونا اوپن ٹینس ٹورنا منٹ میں ڈبلزکے سیمی فائنل میں پہنچ گئے ۔
اعصام کی جوڑی نے عالمی نمبر ون جوڑی کو شکست دی ۔ اعصام الحق اور فلورین کی جوڑی نے کوارٹر فائنل میں ہنری اور جان پیئرز کو چھ چاراور چھ چار سے شکست دی ۔

 

 

 

ایمزٹی وی(تعلیم/ اسلام آباد)فائونڈیشن یونیورسٹی اسلام آباد میں آرٹس اینڈسوشل سائنسز فیکلٹی سے پاس آ ئو ٹ ہو نے والے طلبا و طالبات کے لئے کانووکیشن 2017کا انعقا د کیا گیا ۔
 
ریٹائرڈمیجر جنر ل خادم حسین ریکٹر فائونڈیشن یونیورسٹی تقریب کے مہمان خصوصی تھے ۔کانووکیشن میں 144 طلباء و طالبات نے ڈگریاں حاصل کیں۔
 
مہمان خصوصی نے 7گولڈ میڈل، 5سلور میڈل ، 8امتیازی اور 20 میر ٹ سرٹیفکیٹ بھی تقسیم کئے ۔

 

 

ایمز ٹی وی(اسپورٹس) چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ شہر یار خان نے کہا ہے کہ ہم لوگ بگ تھری سے سب سے زیادہ متاثر ہورہے تھے، بھارت سے چھ سیریز کھیلنی تھیں لیکن اس نے نہیں کھیلی جس سے پاکستان کو مالی طور پر نقصان ہوا۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شہریار خان نے کہا کہ بگ تھری فارمولے کو تبدیل کرنے میں آسٹریلیا اور انگلینڈ ہمارے ساتھ ہیں، آئی سی سی کے نئے آئین کی بھارت اور سری لنکا نے مخالفت کی۔
ان کا کہنا تھا کہ بگ تھری غیرجمہوری تھا، منصب سنبھالنے کے بعد بگ تھری کو ختم کرنے کی جدوجہد کی۔
چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ آئی سی سی کا نیا آئین جون میں دوبارہ پیش کیا جائے گا، نئے آئین کے پیش ہونے تک بگ تھری کا معاملہ ختم ہوچکا ہوگا۔