منگل, 15 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

 

ایمز ٹی وی (تعلیم/کراچی)وفاقی جامعہ اردو ، گلشن اقبال کیمپس کی انجمن اساتذہ کی صدر سیما ناز صدیقی اور جنرل سیکریٹری پروفیسر ڈاکٹر محمد زاہد نے جامعہ کراچی کی سنڈیکیٹ میں کئے گئے.
وائس چانسلر وفاقی جامعہ اردو ڈاکٹر سلمان ڈی محمد کی پی ایچ ڈی کی ڈگری واپس لینے کے فیصلے کو مضحکہ خیز اور تعجب انگیز قرار دیا اور کہا کہ جامعہ کراچی اپنی ہی عطا کردہ ڈگری کو محض ہائر ایجوکیشن کمیشن کے چیئرمین کی مبینہ ذاتی مخاصمت کی بناء پر آٹھ سال کے طویل عرصے کے بعد واپس لینا ایک مذاق لگتا ہے جبکہ جامعہ کراچی اس سے پیشتر ایچ ای سی کی سرقہ نویسی رپورٹ مسترد بھی کرچکی ہے۔

 

ایمزٹی وی(کراچی)ڈیفنس کے علاقے میں ڈی آئی جی پشاور شہاب مظہر کے بیٹے کو گھر کے محافظ نے ہی قتل کر دیا۔
میڈیا ذرائع کے مطابق کراچی کے علاقے ڈیفنس خیابان سحر میں ڈی آئی جی پشاور شہاب مظہر کے بیٹے عمر شہاب کو گھر کے محافظ فقیر محمد نے رسی سے گلہ گھونٹ کر قتل کردیا اور پھر خود کو ایک کمرے میں بند کردیا، بعد ازاں ملزم نے پولیس کو گرفتاری پیش کردی اور اعتراف جرم بھی کر لیا۔
ملزم فقیر محمد کا کہنا تھا کہ اسے 2 لاکھ روپے کی ضرورت تھی اور اس نے ڈی آئی جی شہاب مظہر کی اہلیہ سے مطالبہ کیا تھا کہ مجھے قرض اتارنے کے لئے رقم چاہیئے لیکن ان کے منع کرنے پر عمر شہاب سے جھگڑا ہو گیا اور پھر طیش میں آ کر اسے قریب پڑی رسی سے پھندا لگا کر قتل کردیا۔ فقیر محمد گزشتہ 5 ماہ سے ڈی آئی جی شہاب کے گھر پر ملازمت کر رہا تھا اور اس کا تعلق کشمور سے ہے۔
دوسری جانب ایس پی کلفٹن ڈاکٹر اسد ملک کا کہنا ہے کہ ملزم سے ابتدائی تحقیق کے مطابق تو قتل کا واقعہ 2 لاکھ روپے کا تنازع ہی معلوم ہوتا ہے لیکن مکمل تحقیقات کے بعد ممکنہ طور پر کیس کسی اور طرف بھی جا سکتا ہے۔
ڈی آئی جی شہاب مظہر بیٹے کے قتل کی اطلاع سن کر پشاور سے کراچی کے لئے روانہ ہو گئے ہیں اور بیٹے کی تدفین کی کا فیصلہ کراچی پہنچنے کے بعد ہی کریں گے۔

 

 

ایمز ٹی وی (تعلیم/کراچی)گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ جدید دور میں عصر حاضر کی اعلیٰ تعلیم ہی ملکی ترقی و خوشحالی کی بنیاد ہے ، تمام مسائل کا حل تعلیم با الخصوص تحقیق سے ہی ممکن ہے .
تعلیم انسان کو شعور ، پہچان ، عقل ، امتیاز اور آگے بڑھنے کا حوصلہ فراہم کرتی ہے ، جامعات پاکستان کی پہچان ہیں جہاں اعلیٰ تعلیم با الخصوص تحقیق پر بھرپور توجہ دی جارہی ہے جو کہ ملک و قوم کے انتہائی خوش آئند ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنر ہائوس میںہ ائر ایجوکیشن کمیشن کے جامعات کے لئے نیشنل ریسرچ پروگرام کے تحت ہونے والے بین الجامعاتی تحقیقاتی مقابلہ میں نمایاں پوزیشنز حاصل کرنے والے اساتذہ میں ایوارڈ تقسیم کی تقریب سے خطاب میں کیا ۔
اس موقع پر ہائر ایجوکیشن کمیشن کے سربراہ ڈاکٹر مختار احمد اور صوبہ کی جامعات کے وائس چانسلر ز بھی موجود تھے ۔
نمایاں پوزیشنز حاصل کرنے والوں کو ریسرچ پروجیکٹس پر 2 لاکھ روپے سے لیکر 20 لاکھ روپے تک گرانٹ دی گئی.
جس میں جامعہ کراچی نے 20 اور سندھ یونیورسٹی نے 12 بہترین ایوارڈ حاصل کئے اس طرح کل 77 گرانٹس دی گئیں ۔
گورنر سندھ نے کہا کہ تعلیم جہالت کے خاتمہ ، برداشت اور تحمل مزاجی دیتی ہے ، ہمارا معاشرہ عدم برداشت اور رویوں کے باعث تنزلی کا شکار ہے ،معاشرہ سے عدم برداشت کو ختم کرنے کی ضرورت ہے۔

 

ایمز ٹی وی (تعلیم)زرعی یونیورسٹی میں انڈرگریجوایٹ کورسز میں داخلہ کیلئے انٹری ٹیسٹ آج ہو نگے ۔
طلباء کی آمد کا وقت 10 بجے مقرر کیا گیا ہے جبکہ ٹیسٹ 1 بجے شروع ہو گا۔
فیصل آباد سمیت 12اضلاع گوجرانوالہ، لاہور، لیہ، ملتان، رحیم یارخان، راولپنڈی، سرگودھا، ٹوبہ ٹیک سنگھ، وہاڑی، بورے والا، دیپالپور اور بہاولپور میں امتحانی مراکز قائم کئے گئے ہیں ۔

 

ایمز ٹی وی (تعلیم)جی سی یونیورسٹی کے طلبہ کو ایچ ای سی اسکالرشپ دینے کے حوالہ سے اسکالرشپ ایوارڈ کمیٹی 24 سے 29 اپریل تک امیدواروں کے انٹرویوز کریگی ۔
ایچ ای سی نیڈ بیسڈ اسکالرشپ کیلئے مجموعی طور پر ایک ہزار 219 طلباء و طالبات نے درخواستیں جمع کروائیں۔
جن میں سے مستحق اور ضرورت مند طلبہ کی نشاندہی کیلئے تمام امیدواروں کو اسکالرشپ ایوارڈ کمیٹی کے سامنے پیش ہونا ہوگا۔
 

 

ایمز ٹی وی (تجارت)گھوٹکی میں گندم کے مراکز پرگندم کی خریداری شروع نہیں ہوسکی،کاشتکارگندم سستے داموں فروخت کرنے پر مجبور ہیں۔
فوڈ انسپکٹر بھی گندم کےمراکزسےغائب ہے جس سے کاشتکاروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔
کاشتکاروں کا کہناہے کہ محکمہ خوراک نے فلورملزمیں گندم کے مراکز قائم کرلیے ہیں۔
دوسری جانب رحیم یارخان میں بھی محکمہ خوراک نے گندم کی خریداری کے مراکز قائم کردیئے ہیں جہاں کاشتکاروں سے گندم کی 22لاکھ سےزائد بوریاں خریدنے کا ہدف مقررکیا گیا ہے ۔
 

 

ایمز ٹی وی (تجارت)پلاسٹک مصنوعات اور خام مال کی3 روزہ عالمی نمائش کا کراچی ایکسپو سینٹر میں افتتاح کردیا گیا۔ نمائش میں 80 ملکی اور غیرملکی کمپنیز نے شرکت کی ہے۔
ایکسپو سینٹر کراچی میں 3 روزہ نمائش کا افتتاح صدر پاکستان فیڈریشن آف چیمبراینڈ کامرس زبیر طفیل نے کیا۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں انہوں نےکہا کہ پاکستانی معیشت میں پلاسٹک انڈسٹری کا حصہ 15 فیصد ہے۔
البتہ سی پیک منصوبوں کی وجہ سے پلاسٹک کے استعمال میں اضافے کی توقعات ہیں۔ پلاسٹک ایسوسی ایشن کے پیٹرن ان چیف نے حکومت پر زور دیا کہ وہ روایتی شعبوں کے ساتھ ساتھ پلاسٹک کی صنعت پر توجہ دے جو ملکی معاشی ترقی کے لئے اہم ہے۔
 

 

 

ایمزٹی وی (اسلام آباد)وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے پانامہ فیصلہ آنے کے بعد پہلا تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر میں کسی ایک گروہ میں بیٹھاہوں جہاں کرپشن ہورہی ہو تو ذمہ داری مجھ پر بھی آتی ہے اور اگر مجھے کوئی غلط بات ہوتی اور مجھے اس کا علم ہوتا تو اسی روز ن لیگ چھوڑ دیتا۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں پانامہ کیس کا فیصلہ آنے کے بعد چوہدری نثار علی خان نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نے سختی سے تلقین کی ہے کہ دو تین کی بات نہ کی جائے اور نہ ہی ججز کے بارے کوئی بات کی جائے.
ہمارے ہاں اچھے سے زیادہ برے کام کی تشہیر زیادہ ہوتی ہے۔وزیرداخلہ نے کہا کہ معاملہ اب بھی عدالت میں ہے اور اسے عدالت پر ہی چھوڑ دینا چاہیے،الزام لگانے والوں کے پاس شواہد موجود نہیں ہیں،نواز شریف کے خلاف الٹی گنگا بہائی جارہی ہے اور کہا جارہا ہے کہ ثبوت بھی خود دیں مخالفین پھڈا بازی چاہتے ہیں۔چوہدری نثار نے مزید کہا کہ ڈان لیکس کی رپورٹ کچھ دنوں کے لئے موخر کردی ہے اور آئندہ پیر تک نیوز گیٹ سکینڈل کی رپورٹ آجائے گی۔ڈان لیکس کی رپورٹ پانامہ فیصلے کی وجہ سے موخرکی گئی۔

 

 

ایمزٹی وی(لاہور) راحیل شریف مسلم ممالک کی اتحادی افواج کی سربراہی کیلئے این او سی ملنے کے بعد خصوصی طیارے کے ذریعے سعودی عرب روانہ ہو چکے ہیں اور اب انکشاف ہوا ہے کہ یہ خصوصی طیارہ سعودی عرب نے بھیجا تھا جو 12 بج کر 15 منٹ پر علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر پہنچا۔
ذرائع مطابق جنرل (ر) راحیل شریف کو لینے کیلئے سعودی عرب نے خصوصی طیارہ بھیجا جو 12 بج کر 15 منٹ پر علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر پہنچا اور راحیل شریف کو ان کی فیملی کے ہمراہ لے کر 2 بج کر 15 منٹ کر ریاض روانہ ہو گیا۔
واضح رہے کہ وزارت دفاع کے مطابق راحیل شریف کو این او سی جی ایچ کیو کی منظوری کے بعد جاری کیا گیا ہے جس کے تحت وہ سعودی عرب کی سربراہی میں بننے والے 41 مسلم ممالک کی اتحادی افواج کی سربراہی کریں گے۔

 

 

ایمزٹی وی(جھنگ)جھنگ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے کہاہے کہ شاہ جیونہ کے لوگوں کا پیار دیکھ کر بہت خوشی محسوس کر رہاہوں ،فیصل صالح حیات کو دوبارہ پارٹی میں شامل ہونے پر مبارک باد دیتاہوں ۔انہوں نے کہا کہ اس دفعہ ہم نے پنجاب کا قلع فتح کرناہے ،اس بار ہم نے شریفوں کو مٹانا ہے ،گزشتہ الیکشن ہم نہیں ہار بلکہ ہمیں آر اوز نے ہرایاہے ۔ان کا کہناتھا کہ ن لیگ نے لوگوں کے ساتھ کیا کیا ،نہ بجلی ہے نہ پانی ،قرض دوگنا کر دیا ہے ،عوام کے ساتھ یہ کیا کیا ۔
آصف زرداری کا کہناتھا کہ ہم نے شاہنواز ،بینظیر ،مرتضیٰ کے جنازے اٹھانے کے بعد بھی پاکستان کھپے کا نعرہ لگایا ،میاں صاحب ہم آپ کو گھر بھیجیں گے ،آپ گھر نہیں کسی اور گھر جائیں گے ،آپ سمجھ لیں جیسے مشرف کو گھر بھیجا تھا اب نوازشریف کوبھیجیں گے، آپ کو لانڈھی جیل میں کھانا بھیجنے کیلئے میں تیار ہوں۔ان کا کہناتھا کہ آج سندھ اسمبلی نے گو نواز گو نواز کی قرار داد پاس کر دی ہے ۔ان کا کہناتھا کہ بھی تو پہلا جلسہ ہے میاں صاحب آپ کیخلاف ،آگے آگے دیکھیں ہوتا ہے کیا ۔
آصف زرداری کا کہناتھا کہ چاروں صوبوں کو آپ سے نجات چاہیے، آپ صرف سرکاری روٹیاں توڑنے کے سوا کچھ نہیں کرسکتے، آپ سے کچھ نہیں ہوتا ، آپ پائے کھانے کے سوا کچھ نہیں کرسکتے،ہم ہرطرف سے آپ کے پیچھے لگ رہے ہیں،جب تک نکال نہ دیں آپ کے پیچھے لگے رہیں گے،انہوں نے قوم کا حق لوٹا ہے، ہم ان سے حق واپس لیں گے۔ان کا کہناتھا کہ میں یہاں تو مخدوم صاحب کی دعا لینے آیاہوں ،سب دوستوں کے ساتھ مل کر ان کی دوا کرنے آیا ہوں ۔