منگل, 15 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

 

ایمزٹی وی(انٹرٹینمنٹ)بھارتی اداکارہ پوجا بھٹ گلوکار علی عظمت کی سالگرہ منانے پاکستان پہنچ گئیں۔ ذرائع کے مطابق اس مقصدکے لئے انہیں خصوصی طور پر مدعو کیا گیا تھا، سالگرہ کی تقریب ان کے گھر پر منعقد کی گئی جس میں بہت سے فنکاروں اور ان کے فیملی ممبران نے شرکت کی۔
پوجا بھٹ اور علی عظمت ایک پراجیکٹ پر بھی کام کررہے ہیں اور اسی سلسلے مکیں پوجا بھٹ چند ماہ پہلے بھی پاکستان آچکی ہیں۔ اسی حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ پوجا بھٹ نے بعض اہم وجوہات کی بنا پر اپنا دورہ پوشیدہ رکھا تاہم وہ گزشتہ روز کراچی روانہ ہوگئیں۔

 

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماءاعتزاز احسن نے پانامہ کیس کی تحقیقات کیلئے جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ گریڈ 19 اور 20 کے افسران کیا کریں گے۔ اسٹیٹ بینک کا گورنر ان کے گھرانے کا فرد ہے جبکہ آئی ایس آئی کیساتھ بھی شریف برادران کے خاندانی تعلقات ہیں۔ سپریم کورٹ نے ٹھیک کہا تھا کہ یہ فیصلہ یاد رکھا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعتزاز احسن نے کہا کہ وہ پانامہ کیس کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی کو مسترد کرتے ہیں کیونکہ گریڈ 19 اور 20 کے افسران کیا تحقیقات کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ جے آئی ٹی سانحہ ماڈل ٹاﺅن پر بھی بنی تھی جہاں 14 افراد شہید ہوئے، مگر اس کا کیا بنا؟ ان کا کہنا تھا کہ جوڈیشل کمیشن ہوتا اور نواز شریف پیش ہوتے تو مزہ آتا، جوڈیشل کمیشن میں نواز شریف سے جرح کی جاتی، ان کے بچوں سے جرح کی جاتی۔ اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ تاریخ گواہ ہے کہ شریف برادران پر نرم ہاتھ رکھا جاتا ہے، یہ سپریم کورٹ پر حملہ کرتے ہیں پھر بھی کچھ نہیں ہوتا۔
انہوں نے کہا کہ سلام پیش کرتے ہیں ان دو ججوں کو جنہوں نے نواز شریف کو نااہل قرار دیا جبکہ تین اکثریتی ججوں نے بھی کہا کہ نواز شریف اپنی صفائی میں کوئی ثبوت فراہم نہیں کر سکے ۔ ان کا کہنا تھا کہ مریم نواز کا جائیداد وں میں کلیدی کردار ہے لیکن اسے چھوڑ دیا گیا جبکہ قطری کاغذ ایک ردی کا ٹکڑا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ گریڈ 19 اور 20 کے افسران کیا کریں گے، سٹیٹ بینک کا گورنر تو خود ان کے گھرانے کا فرد ہے ، وہ کیا تحقیقات کرے گا جبکہ آئی ایس آئی سے شریف برادران کا تعلق خاندانی ہے ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ عمران خان، سراج الحق درخواست دہندگان تھے، وہ نظرثانی کیلئے جا سکتے ہیں۔
 

 

 

ایمزٹی وی(لاہور)بیساکھی میلے میں شرکت کے لئے پاکستان آنے والے 1500 سے زائد سکھ یاتری خصوصی ٹرینوں کے ذریعے بھارت روانہ ہو گئے۔
میڈیا ذرائع کے مطابق بیساکھی میلے میں شرکت کے لیے حسن ابدال آئے 1583 یاتری لاہوراسٹیشن سے خصوصی ٹرینوں کے ذریعے بھارت کے اٹاری بارڈرکے لئے روانہ ہو گئے ہیں۔
بیساکھی میلہ 14 اپریل سے 16 اپریل تک جاری رہا جس میں شرکت کے لئے آنے والے سکھ یاتریوں کو الوداع کہنے کے لیے پاکستان ریلوے کی جانب سے سمجھوتہ ایکسپریس کی 2 خصوصی ٹرینیں چلائی گئیں۔ چیرمین متروکہ وقف املاک بورڈ کے چیرمین صدیق الفاروق نے سکھ یاتریوں کو رخصت کیا اور ان میں تحائف بھی تقسیم کیے۔
یاتریوں کی واپسی کے وقت لاہور اسٹیشن کے اطراف سخت سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کے لئے پولیس اور رینجرزکی بڑی نفری کو تعینات کیا گیا تھا جب کہ اسٹیشن پر کسی بھی غیر متعلقہ شخص اور گاڑی کا داخلہ بند تھا۔

 

 

ایمزٹی وی(مانیٹرنگ ڈیسک)ہماری زمین ایک بڑے حادثے سے بچ گئی،1312فٹ طویل سیارچہ زمین کے قریب سے گزرگیا۔امریکہ کے خلائی تحقیقاتی ادارے ناسا کے مطابق یہ سیارچہ جے زیرو ٹو فائیو J025 تھا جسے دو ہزار چودہ میں دریافت کیا گیا تھا۔
 
اسکے زمین سے قریب سے گزرنے کی فوٹیج سپین کے کینری آئی لینڈ میں نصب دوربین سے بنائی گئی، یہ چاند سے زیادہ روشن تھا لیکن چھوٹے حجم کی وجہ سے دوربین کے بغیر دیکھا نہیں جا سکتا تھا۔

 

 

ایمزٹی وی(لاوہر)سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ نوازشریف کل بھی وزیراعظم تھے، آج بھی ہیں اور آئندہ بھی رہیں گے۔
تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے جاوید ہاشمی نے کہا کہ پانامہ کے فیصلے کو مانتا ہوں اور پانامہ کیس کے فیصلے میں فتح عدل کی ہوئی ہے۔
 
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے استعفے کا مطالبہ یہ پارٹی کرتی رہتی ہے،اگر کوئی حادثہ بھی ہوتا تھا تو کہا جاتا تھا کہ استعفیٰ دیں،میں بھی ماضی میں حکومتوں سے یہی مطالبہ کرتا تھا۔

 

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد) پاناما لیکس کیس کا فیصلہ آتے ہی مریم نواز نے مسرت کا اظہار کرتے ہوئے اپنے والد اور وزیراعظم پاکستان نواز شریف کو مبارکباد دی۔ انہوں نے ٹویٹ کیا ’’مبارک وزیراعظم نواز شریف‘‘۔
مریم نواز نے عدالتی فیصلے کو آئین اور قانون کے مطابق قرار دیا اور اللہ کا بھی شکر ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ تعریف صرف اللہ کیلئے ہے۔
 
انگلی کے ذریعے نوازشریف کی وکٹ لینے میں ناکامی کے بعد عمران خان کو ایک اور فورم سے بھی ناکامی ہوئی۔ حسن نواز نے کہا ہے کہ الحمدللہ خوش ہوں۔ یہ بات انہوں نے نجی ٹی وی کے پانامہ فیصلے کے سوال پر کہی۔

 

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد)مفکر پاکستان علامہ محمد اقبال کی 79ویں برسی آج عقیدت و احترام سے منائی جا رہی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق 9نومبر 1877ءکو سیالکوٹ میں شیخ نور محمد کے گھر پیداہونے والے شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کی برسی آج پورے ملک میں انتہائی عقیدت سے منائی جا رہی ہے ۔شاعرمشرق آزادی وطن کے علمبردار تھے اور باقاعدہ سیاسی تحریکوں میں حصہ لیتے تھے اور آل انڈیا مسلم لیگ کے صدر منتخب ہوئے۔
علامہ اقبال کا 1930ءکا الہٰ آباد کا مشہور صدارتی خطبہ تاریخی حیثیت رکھتا ہے جس میں آپ نے پاکستان کا تصور پیش کیا۔آپ کی تعلیمات اور قائد اعظم کی ان تھک کوششوں سے ملک آزاد ہوگیا اور پاکستان معرضِ وجود میں آیا۔
علامہ اقبال نے ابتدائی تعلیم سیالکوٹ میں ہی حاصل کی اور ایف اے کرنے کے بعد آپ لاہور چلے گئے اور گورنمنٹ کالج لاہور سے بی اے اور ایم اے کے امتحانات پاس کیے۔شاعر مشرق 1905ءمیں اعلیٰ تعلیم کے لیے انگلستان گئے اور قانون کی ڈگری حاصل کی، یہاں سے آپ جرمنی چلے گئے جہاں میونخ یونیورسٹی سے آپ نے فلسفہ میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی۔
علامہ اقبال شعروشاعری کے ساتھ ساتھ وکالت بھی کرتے رہے اور سیاسی تحریکوں میں بھرپور انداز میں حصہ لیا جبکہ 1922 ءمیں برطانوی حکومت کی طرف سے ان کو”سَر“ کا خطاب ملا۔پاکستان کی آزادی سے پہلے ہی 21 اپریل 1938 کو علامہ انتقال کر گئے تھے تاہم ایک عظیم شاعر اور مفکر کے طور پر قوم ہمیشہ ان کی احسان مند رہے گی۔

 

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے جے آئی ٹی کو جاتی امراء انوسٹی گیشن اتھارٹی قراردیدیا۔
 
تفصیلات کے مطابق جنی ٹی وی کےپروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے پانامہ فیصلے پر جے آئی ٹی بنانے کے بارے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ جاتی امراء انوسٹی گیشن اتھارٹی ہے اس لئے اس سے کسی انصاف کی توقع نہیں ہے یہ وزیراعظم کے ماتحت کام کرے گی۔
شیخ رشید نے مزید کہا کہ ججز نے قطری خط کو کچرے کی ٹوکری میں پھینک دیا،2 سینئر ججز نے کہا کہ نواز شریف صادق اور امین نہیں رہے،وزیراعظم کا اب وہ مقام نہیں رہا جو حکمراں کا ہوتا ہے اس لئے استعفیٰ دینا چاہیے ۔سربراہ عوامی مسلم لیگ کا کہنا تھا کہ پانامہ کیس ابھی ختم نہیں ہوا بلکہ جاری ہے،مٹھائی کھانے والے 60 دن بعد شام غریباں منائیں گے،مجھے امید تھی تین ججز ادھر اور دو ادھر ہونگے۔
انہوں نے کہا کہ شکر ہے کہ پی پی میں جان پڑی پہلے وہ پانامہ اور نیوز لیکس پر بات نہیں کرتے تھے،عمران خان کو گرینڈ الائنس بنانے کا مشورہ دیا ہے۔ووٹر کو سمجھ آگئی ہے کہ چور کون ہے اور چوکیدار کون ہے،کل سراج الحق سے بات ہوئی ان کی والدہ بیمار ہیں ورنہ ان کو آج لال حویلی آنا تھا۔

 

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد)پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان نے پانامہ فیصلے کے بعد اگلے جمعہ کو اسلام آباد میں احتجاجی جلسہ کرنے کا اعلان کردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی اجلاس ملتوی ہونے کے بعد پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر نیوز کانفرنس کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ وزیراعظم عہدے پر رہنے کا اخلاقی جواز کھوچکے ہیں،آئندہ جمعہ کو اسلام آباد میں جلسہ کیا جائے گا اور وزیراعظم سے استعفے کا مطالبہ کیا جائے گا،ہم رکیں گے نہیں تحریک چلتی رہے گی،ہم نے کبھی سولو فلائٹ نہیں کی،سب کو ساتھ چلنے کی دعوت دی ہے۔نواز شریف کے ماتحت جے آئی ٹی بنی اس کا کوئی فائدہ نہیں اس لئے جے آئی ٹی کو مسترد کرتے ہیں۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ سپریم کورٹ نے کہا کہ الزامات کی تصدیق کیلئے جے آئی ٹی تشکیل دی جائے،جو ادارے پہلے ہی ناکام ہوچکے کیا وہ تحقیقات کریں گے؟چیئرمن نیب کے ساتھ انہوں نے جو کیا سب کے سامنے ہیں،ادارے کام کرتے تو اب تک نواز شریف پکڑے جاتے،تاریخ میں نہیں ہوا کہ سپریم کورٹ نے وزیراعظم کیخلاف بات کی۔مریم نواز کو کلین چٹ ملنے کی خواہش تو ہوسکتی ہے مگر حقیقت نہیں۔
عمران خان نے مزید کہا کہ میرا پوائنٹ یہ کہ جمہوریت کے اندر وزیراعظم اخلاقی قوت سے حکومت کرتا ہے کہ نہ کہ جسمانی قوت سے کرتا ہے،ہماری ڈیمانڈ ہے کہ جب تک تحقیقات نہیں ہوتی وزیراعظم استعفیٰ دیں،ان کا قطری خط سپریم کورٹ نے رد کردیا،ڈیوڈ کیمرون نے بریگزٹ پر اخلاقی طور پر استعفیٰ دیا،سپریم کورٹ کے 2 سینئر ججز نے نواز شریف کو نااہل قراردینے کا کہا۔عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف کیخلاف جو آبزرویشن کی گئی یہ کسی منہ سے عوام میں جائیں گے،دنیا میں کسی ملک میں ایسا فیصلہ آتا ہے تو حکمران جماعت وزیراعظم سے خود استعفیٰ لیتی ہے،میں پٹیشنر تھا مجھے بولنے کی اجازت تو دی جاتی۔

 

 

 

ایمزٹی وی(تعلیم)نمل کے کورین لینگوئج ڈیپارٹمنٹ اور کنگ سیجونگ انسٹیٹیوٹ کے زیر اہتمام گیارہویں کورین تقریری مقابلے کا انعقاد کیا گیا۔جس میں 14طلبہ نے شرکت کی
 
تفصیلات کے مطابق مہمان خصوصی کوریا کے سفیر سوڈانگ گو تھے ، ریکٹر نمل ضیا الدین نجم ، کورین کلچرل قونصلر کم ان گیک،ڈائریکٹر جنرل نمل بریگیڈئر ریاض احمد گوندل و دیگر بھی اس موقع پر موجودتھے ۔
 
کورین سفیرنے تقریری مقابلے میں پوزیشن لینے والے طلبہ میں انعامات تقسیم کئے