منگل, 15 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

 

ایمزٹی وی(تعلیم/اسلام آباد)اعلیٰ تعلیمی کمیشن میں ڈیٹا سائنس کے موضوع پر تین روزہ ورکشاپ اختتام پذیر ہوگئی۔
پلاننگ کمیشن کے ممبر ڈاکٹر اطہر اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی تھے ۔
 
ورکشاپ میں مختلف جامعات کے 65 فیکلٹی ممبران نے شرکت کی ۔ جبکہ 18 ملکی و غیر ملکی ماہرین نے ڈیٹا سائنس کے مختلف امور پر بر یفنگ دی۔

 

 

ایمزٹی وی(آزاد کشمیر/تعلیم)آزادکشمیر یونیورسٹی ایک اور پی ایچ ڈی اسکالر بنانے میں کامیاب،لیکچرار شعبہ زوآلوجی زاہد لطیف اپنے پی ایچ ڈی تھیسز کا دفاع کرنے میں کامیاب ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق موصوف نے پروفیسر ڈاکٹر نسیم خان کی نگرانی میں اپنا تحقیقی کام مکمل کیا ،ان کے مقالے کا موضوع موروثی بیماریاں ہیں۔

 

 

 

ایمزٹی وی(آزاد کشمیر)پی ٹی آئی کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد نواز شریف سے استعفے کا مطالبہ کر تے ہوئے کہا ہے کہ‘‘ بکرے کی ماں کب تک خیر منائے گی ’’کیونکہ اگلے دو ماہ بھی بکرے کی گردن چھری کے نیچے رہے گی، دو ججز نے نواز شریف کو نا اہل قرار دیا ہے جبکہ تین ججز نے اپنا فیصلہ جے آئی ٹی کی تحقیقات مکمل ہو نے تک ٹالا ہے ، اسطرح اب نواز شریف کے وزیر اعظم رہنے کا ئی جواز باقی نہیں بچا۔
ان خیالات کا اظہار انھوں نے یہاں پارٹی سیکرٹریٹ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر آزاد کشمیر بھر سے پی ٹی آئی کشمیر کے سینکڑوں رہنماء اور کارکن موجود تھے ۔ -

 

 

ایمزٹی وی(مظفرآباد) وزیر اعظم آزاد کشمیر اپنے والد گرامی راجہ حیدر خان کی 51ویں برسی کےموقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جو افسر کام نہیں کرے گا یا بدعنوانی میں ملوث ہوگا وہ اپنی سیٹ پر نہیں بیٹھ سکے گا ،خواہ وہ میرا کوئی قریبی عزیز ہی کیوں نہ ہو، اب گھروں میں بیٹھ کر کوئی ٹھیکے لے سکے گا اور نہ کمیشن، میرے والد میرے محسن اور خوددار انسان تھے جنہوں نے اپنی اقدار پر سمجھوتہ نہیں کیا،آزاد کشمیر کے اندر بلدیاتی انتخابات اکتوبر میں ہونگے
۔ برسی کی تقریب میں مختلف مکاتب فکر کے افراد نے شرکت کی اور راجہ محمد حیدر خان کی سیاسی ، سماجی اورقومی خدمات و کردار کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا ۔ برسی کی تقریب سے صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان ، وزرا اور دیگر جماعتوں کے زعما نے بھی خطاب ، تقریب کے اختتام پر علامہ مفتی کفا یت حسین نقوی نے راجہ محمد حیدر خان کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کروائی۔ -

 

 

  ایمز ٹی وی (مانیٹرنگ ڈیسک) واٹس ایپ نے صارفین کی آسانی کیلئے جلد2 نئے دلچسپ فیچرز متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے، جن کے ذریعے صارفین کسی کے علم میں لائے بغیر اپنا نمبر تبدیل کرسکیں گے، جبکہ پہلی بار لائیو لوکیشن کا فیچر بھی شامل کیا جا رہا ہے۔  
تفصیلات کے مطابق واٹس ایپ اپنے ونڈوز فون صارفین کیلئے 2 نئے اور دلچسپ فیچر متعارف کرا رہا ہے، جن کیلئے کوئی مقررہ وقت تو نہیں دیا گیا البتہ صارفین نئے فیچر کے ذریعے آسانی سے کسی کے علم میں لائے بغیر اپنا نمبر تبدیل کر سکیں گے۔

 

 

 

بنی گالہ میں شکرانے کے نوافل ادا ایمزٹی وی(اسلام آباد)سپریم کورٹ کی جانب سے پانامہ کیس کا فیصلہ سنائے جانے کے بعد عمران خان اور دیگر رہنماﺅں نے بنی گالہ میں شکرانے کے نوافل ادا کئے۔ تفصیلات کے مطابق پانامہ لیکس کے فیصلے میں منی ٹریل کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی بنانے اور تمام فریقین کو اس کے سامنے پیش ہونے کا حکم دیدیا گیا ہے۔

 

مسلم لیگ (ن) کے رہنماءجہاں اس فیصلے کو اپنی جماعت کیلئے کامیابی قرار دے رہے ہیں تو دوسری جانب تحریک انصاف اسے اپنی فتح بتا رہی ہے جبکہ بنی گالہ میں شکرانے کے نوافل بھی ادا کئے گئے ہیں۔ میڈیا ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پی ٹی آئی کے دیگر رہنماﺅں کے ساتھ بنی گالہ میں شکرانے کے نوافل ادا کئے

 

 

 

ایمز ٹی وی (صحت)بلوچستان میں انسداد پولیو مہم کا آج چوتھا روز ہے۔ مہم میں 100 فیصد ہدف کے حصول کے لئے کوششیں جاری ہیں۔ ایمرجنسی آپریشن سینٹر برائے انسداد پولیو حکام کے مطابق صوبے کے انیس اضلاع میں انسداد پولیو مہم کامیابی سے جاری ہے۔پولیو ٹیمیں گھر گھر جا کر 5 سال تک کے بچوں کو پولیو وائرس سے بچاؤ کے قطرے پلارہے ہیں۔

پولیو حکام کےمطابق مہم میں 100 فیصد ہدف کے حصول کے لئے بھرپور کوشش جاری ہیں

 

 

ایمزٹی وی(تجارت)پاناما کیس کا فیصلہ وزیر اعظم نواز شریف کے حق میں آتے ہی اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے ،آج دن کے آغاز میں ہیجانی کیفیت پائی گئی اور کے ایس ای 100انڈیکس میں تین سو پوائنٹس کی کمی ہوئی تاہم فیصلہ آنے کے بعد کاروبار میں تیزی دیکھی گئی ۔

 

تفصیل کے مطابق پاناما لیکس کا فیصلہ وزیر اعظم کے حق میں آنے کے بعد کے ایس ای 100انڈیکس میں1900پوائنٹس کے اضافے کے بعد 49ہزار 509پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔اس سے قبل گزشتہ کئی روز سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان تھا ،گزشتہ روز بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ہیجانی کیفیت پائی گئی اورسرمایہ کاروں نے کے ایس ای 100انڈیکس میں دلچسپی نہ ہونے کے برابر دکھائی جس کی وجہ سے انڈیکس میں شدید کمی ہوئی ۔

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد)پاناماکیس کے فیصلے کے بعد عمران خان افسردہ ہوگئے ۔ میڈیا ذرائع کے مطابق پاناما کیس کا فیصلہ سننے کے بعد عمران خان سپریم کورٹ سے باہر نکلتے ہوئے بے حد افسردہ اور مایوس نظر آئے جن کے چہرے پر مایوسی کے آثار نمایاں تھے ۔وہ میڈیا سے بات کیے بغیر ہی بنی گالہ روانہ ہو گئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس موقع پر انہوں نے کسی سے بات بھی نہیں کی اور صحافیوں کے سوالات پر کوئی جواب بھی نہیں دیا ۔عمران خان بار بار اپنے چہرے کے تاثرات سے مایوسی کا اظہار کرتے رہے ۔

 

پاناما کیس کے بعد وزیر اعظم کا قوم سے خطاب ایمزٹی وی(اسلام آباد)پاناما کیس کے فیصلے کے بعد وزیراعظم نوازشریف نے قوم سے خطاب کریں گے ۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم اپنے خطاب میں پاناما کیس پر اپنے موقف اور فیصلے پر قوم کو اعتماد میں لیں گے اور حکومت کی کارکردگی قوم کے سامنے رکھیں گے تاہم سرکاری ذرائع سے تصدیق نہیں ہوسکی جبکہ وزیراعظم کے ترجمان نے خطاب کرنے کی تردید کی ۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نوازشریف نے اپنی صاحبزادی مریم نواز، بھائی شہبازشریف اور دیگر پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ وزیراعظم ہاؤس میں بیٹھ کر فیصلہ سنا جس کے بعد شہبازشریف نے وزیراعظم کو گلے لگا کر مبارکباد دی۔