منگل, 15 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

یمز ٹی وٰی ( صحت ڈیسک ) اسرائیلی سائنسدانوں نے ایک ایسا طریقہ دریافت کرلیا ہے جس کے ذریعے سرطان (کینسر) میں مبتلا خلیات کو خودکشی کرنے پر مجبور کرتے ہوئے کینسر کا مکمل علاج کیا جاسکے گا۔

ریسرچ جرنل ’’اونکوٹارگٹ‘‘ کے تازہ شمارے میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق تل ابیب یونیورسٹی کے ماہرین نے ’’پرو ایگیو‘‘ نامی پروٹین کی مدد سے سرطان زدہ خلیات کو ہلاک کرنے کی ایک نئی تدبیر ڈھونڈ نکالی ہے جو پرو ایگیو (ProAgio) وہ پروٹین ہے جس کی مدد سے صحت مند خلیات اپنی عمر پوری ہوجانے کے بعد خود ہی اپنا خاتمہ کرلیتے ہیں اور ان کی جگہ نئے اور تازہ دم خلیات لے لیتے ہیں۔

پرو ایگیو پروٹین پر مشتمل طریقہ علاج کو اب تک پیٹری ڈش میں رکھے گئے مختلف خلیات اور چوہوں پر کامیابی سے آزمایا جاچکا ہے۔ جب کہ اگلے مرحلے میں انسانوں پر اس کی محدود آزمائشیں کی جائیں گی۔توقع ہے کہ اس نئی تدبیر سے جہاں سرطان زدہ خلیات میں صحیح وقت پر خودکشی کرنے کی قدرتی صلاحیت دوبارہ بحال ہوگی وہیں اس سے کم و بیش ہر قسم کے سرطان کو ہمیشہ کےلیے مکمل طور پر ختم بھی کیا جاسکے گا۔

مستقبل میں اس قسم کے سرطانوں کا علاج بھی کرسکے گی جنہیں ختم کرنے کی کوئی مؤثر تدبیر فی الحال ہمارے پاس موجود نہیں۔

ایمزٹی وی(اسلام آباد)سپریم کورٹ نے پانامہ کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے معاملے کی تحقیقات کیلئے 6 رکنی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) بنانے کا حکم دیدیا ہے جس کا سربراہ ایف آئی کا نمائندہ ہو گا جبکہ آئی ایس آئی، ایم آئی، سٹیٹ بینک، ایس ای سی پی اور سٹیٹ بینک کے نمائندے بھی اس کا حصہ ہوں گے۔
ا
یہ ٹیم ناصرف تمام فریقین سے معاملے کی تحقیقات کرے گی بلکہ اس سلسلے میں بیرون ملک بھی جا سکے گی اور وزیراعظم نواز شریف کی اہلیت کا فیصلہ کرے گی۔ فیصلے کے مطابق وزیراعظم نواز شریف، حسن نواز اور حسین نواز سمیت تمام فریقین جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوں گے اور یہ ٹیم ہر دو ہفتے بعد اپنی رپورٹ پیش کرنے کے علاوہ 60 روز میں اپنی تحقیقات مکمل کرے گی

ایمز ٹی وی (انٹر ٹینمنٹ ڈ یسک ) بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان فلم انڈسٹری کی کئی حسیناؤں کے ساتھ کام کرنے کے بعد اب اپنی نئی فلم’ٹیوب لائٹ‘ میں چینی حسینہ کے ساتھ رومانس لڑاتے نظر آئیں گے۔

کبیر خان کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں سلمان خان چینی اداکارہ ژو ژو کے ساتھ مرکزی کردارنبھارہے ہیں، جس کا پہلا پوسٹر جاری کردیا گیا ہے۔

چین کے اشتراک سے بنائے جانے والی یہ فلم دونوں ممالک کے سماجی و ثقافتی پس منظر کی عکاسی کرے گی ،جس کے لئے سلمان خان ہندوستان سے چین کا سفر کریں گے اور اس فلم کو ہندی و چینی زبان میں بھی شوٹ کیا جائے گا۔

اس فلم میں شاہ رخ بھی ایک خاص کردار اداکریں گے، جبکہ دیگر کاسٹ میں سہیل خان بھی شامل ہیں۔واضح رہے فلم '’ٹیوب لائٹ‘رواں سال عید کے موقع پر سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

ایمز ٹی وی ( انٹر ٹینمنٹ ڈیسک ) پاکستانی گلوکار عاطف اسلم کی ایک نئے گیت کے ساتھ بالی وڈ میں واپسی ہوئی ہے، ان کا یہ گیت فلم ’ہندی میڈیم‘ میں شامل کیا گیا ہے۔

عاطف اسلم نے یہ نیا گیت عرفان خان کی فلم ’ہندی میڈیم‘ میں گایا ہے جس میں پاکستانی اداکارہ صبا قمر بھی کام کر رہی ہیں۔

عاطف اسلم کے گانے کا عنوان ’حور‘ ہےجو پچھلے ماہ جارجیا میں فلمایا گیا تھا، اس گیت کی موسیقی موسیقار سچن جگر نے ترتیب دی ہے، یہ گیت عرفان خان پر فلما یا گیا ہے ۔

ایمز ٹی وی (اسپورٹس )آسٹریلین نیشنل جونیئر ہاکی چیمپئن شپ میں پاکستان نے ابتدائی میچ میں وکٹوریہ کو 1-2 سے ہرا دیا۔

پاکستان اور وکٹوریہ کے درمیان مقابلے کے تمام گولزپنالٹی کارنرز پرہوئے، گرین شرٹس کی طرف سے غضنفرعلی اوراحمد ندیم نے گیند کو جال کی راہ دکھائی، میزبان سائیڈ کا واحد گول ریان نینگلے کے نام رہا۔

قومی جونیئرہاکی ٹیم کی دورہ آسٹریلیا کے دوران پہلی کامیابی ہیڈکوچ کامران اشرف کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں نے تمام شعبوں میں انتہائی عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے میچ کا نتیجہ اپنے نام کیا، چیمپئن شپ کے دوران ہمیں مزید کافی میچز کھیلنے ہیں، ان مقابلوں میں جیت سے ٹور کا زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانے پر توجہ مرکوز ہوگی۔

ایمز ٹی وی (اسپورٹس )کرسٹیانو رونالڈو نے ہیٹ ٹرک داغ کر رئیل میڈرڈ کو یوئیفا چیمپئنز لیگ کے سیمی فائنل میں رسائی دلوادی۔

کرسٹیانو رونالڈو نے اس عمدہ پرفارمنس کے ساتھ ہی ایونٹ میں گولز کی سنچری بھی مکمل کرلی، وہ اب مجموعی طور پر 101 گول بناکر آل ٹائم ٹاپ اسکورر میں سرفہرست ہیں، لیونل میسی 94 گولز کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں، رئیل میڈرڈ نے جرمن کلب بائرن میونخ کو اضافی وقت میں ہوم گراونڈ پر 2-4 سے شکست دی۔

یادرہے کہ کرسٹیانو رونالڈو نے یورپیئن گولز کی سنچری بھی مکمل کرلی ہے۔ دفاعی چیمپئن کا ایگریگیٹ پر فتح کا اسکور 3-6 رہا، بائرن کو فرسٹ لیگ میں 2-1 کا خسارہ تھا، دوسرے کوارٹر فائنل میں ایٹلیٹکو میڈرڈ نے انگلش کلب لیسٹرسٹی کا سیکنڈ لیگ میں 1-1 سے برابر رہا، تاہم ایٹلیٹکو نے فرسٹ لیگ 0-1 سے جیتنے کی وجہ سے ایگریگیٹ پر 1-2 سے فتح پائی۔

ایمز ٹی وی ( انٹر ٹینمنٹ ڈیسک ) کراچی میں لکس اسٹائل ایوارڈز کی تقریب میں فلم، فیشن، ٹی وی کے بڑے ستاروںکی محفل سجی توعاطف اسلم نے اپنی شاندار پر فارمنس مرحوم جنید جمشیدکے نام کر دی۔ پاکستانی ٹیلنٹ کی بہترین کارکردگی کے نام ایوارڈ کا یہ پلیٹ فارم اپنی نوعیت کا سب سے اہم اور پرانا ہے۔ 2002 سے جاری لکس اسٹائل ایوارڈز کے اس سولہویں سال میں ہدایت کار، میزبان اور کئی حوالوں سے کچھ ہٹ کر اور نیا کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ گزرے سال کی بہترین پر فارمنس پر مبنی اس بارتقریباً 30 کیٹگریز شامل ہیں۔

موسیقی کے بڑے ونرز میں قرۃ العین بلوچ، حمزہ اکرم قوال اورعزیر جسوال کے نام شامل ہیں۔ حسنین لہری صدف کنول کو بہترین ماڈلز، صائمہ رشید کو بہترین میک اپ آرٹسٹ کے ایوارڈ ملنے کے علاوہ فیشن کا سب سے اہم ایوارڈ لائف ٹائم ایچیومنٹ کے طور پر اسٹائل کی دنیا کے گرو اور لیجنڈ آرٹسٹ طارق امین کو نوازا گیا۔ فلم ’ہو من جہاں‘ کے لئے اداکارہ ماہرہ کے نام بہترین اداکارہ کا ایوارڈ سمیت فلم کے شعبے کے تینوں بڑے ایوارڈ فلم’ ایکٹر ان لا‘ کو دیئے گئے۔ 

لکس اسٹائل ایوارڈ کی تقریب کا اختتام عاطف اسلم کی جنید جمشید کے نام ٹربیوٹ پرفارمنس پر کیا گیا۔ فیشن ، فلم، موسیقی اور ٹیلی ویڑن کے لئے بہترین کارکردگی کے اعتراف میں سجی یہ رنگا رنگ تقریب آئندہ ماہ جیو پر نشر کی جائے گی۔

ایمز ٹی وی (اسپورٹس )ڈبلیو ڈبلیو ای میں رنگ 2 لحیم شحیم پہلوانوں کے درمیان مقابلے کی تاب نہ لا کر ٹوٹ گیا۔

ڈبلیو ڈبلیو ای میں مقابلے کے دوران ان دونوں لحیم شحیم پہلوانوں کی تاب نہ لا کر رنگ ٹوٹ گیا۔

مقابلے کے دوران اسٹرومین نے بگ شو کو رنگ کے اوپر والے رسے پر پھینک کر زور لگایا مگر رنگ ان کے اس حملے کو برداشت نہ کرسکی اور ٹوٹ گئی، جس کی وجہ سے دونوں کے درمیان مقابلہ بغیر کسی نتیجے کے ختم کردیا گیا۔

واضح رہے کہ دونوں لحیم شحیم پہلوانوں براون اسٹومین اور بگ شو کا قد 7، 7 فٹ ہے۔