منگل, 15 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد)ملکی سیاسی نوعیت کے سب سے اہم کیس پاناما لیکس کا فیصلہ آج دوپہر 2بجے سپریم کورٹ کے کورٹ روم نمبر1میں سنایا جائے گا ۔کیس کی سماعت کورٹ روم نمبر2 میں ہوتی رہی مگر فیصلے کیلئے چیف جسٹس سپریم کورٹ کے لئے مختص کورٹ روم نمبر 1 کا انتخاب کیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میںجسٹس عظمت سعید شیخ ، جسٹس اعجاز افضل ، جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس گلزار احمد پر مشتمل 5رکنی لارجر بینچ 26مسلسل سماعتوں کے بعد پاناما کیس کا فیصلہ آج دوپہر 2بجے سنائے گا ۔
سپریم کورٹ کا لارجر بینچ اس بڑے کیس کا بڑا فیصلہ سپریم کورٹ روم نمبر 1میں سنائے گا ، کورٹ روم نمبر 1عام طور پر چیف جسٹس سپریم کورٹ کیلئے مختص ہوتا ہے مگر آج اس بینچ کو خصوصی طور پر اس روم میں بیٹھ کر فیصلہ سنانے کی اجازت دی گئی ہے ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کی سیکیورٹی کو بڑھا دیا گیا ہے اور ریڈ زون میں پولیس کی بھاری نفری کو طلب کر لیا گیا ہے۔وزیر اعظم نوازشریف نے لیگی کارکنوں کو سپریم کورٹ جانے سے منع کر دیا ہے ۔ادھر فیصلہ سننے کیلئے عمران خا ن سمیت پارٹی کے 15رہنماﺅں کو پاسز جاری کر دیے گئے ہیں

 

 

ایمزٹی وی (کراچی)پاکستان پیپلزپارٹی نے سندھ میں رینجرزکوپنجاب کی طرز پر اختیارات دینے کافیصلہ کرلیا،یہ فیصلہ آصف علی زرداری اور بلاول بھٹوکی زیرصدارت پارٹی اجلاس میں کیا گیاہے۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ رینجرز کو جو پنجاب میں جو اختیارات حاصل ہیں،وہی سندھ میں بھی دیے جائیں گے۔
پنجاب حکومت نے صوبے میں رینجرز اختیارات کا نوٹی فکیشن شیئرنہیں کیا،نوٹی فکیشن کی کاپی کے لیے ہم نے خود پنجاب حکومت سے رابطہ کیا ہے

 

 

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد)سابق صدر آصف زرداری نے وزیر اعظم کو مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگرسپریم کورٹ پاناما کیس کا فیصلہ نوازشریف کیخلاف دیتی ہے تو انہیں فوری مستعفی ہو جانا چاہئیے ۔”حکومت کے خاتمے تک پورے پاکستان میں تحریک چلائیں گے“۔
میڈیا ذرائع کے مطابق سابق صد ر کا کہنا تھا کہ نوازشریف کو کسی فیصلے کو ماننے کی عادت نہیں تاہم اگر پاناما کیس کا فیصلہ انکے خلاف آیا تو مان لینا ہی بہتر ہو گا کیونکہ انکے پاس بہت لوگ ہیں جن میں سے کسی کو بھی وزیر اعظم بنا سکتے ہیں ۔
انکا کہنا تھاکہ معلوم نہیں نوازشریف پاناما کیس فیصلے کے بعد کیا کریں گے تاہم یہ ضرور ہے کہ حکمران جمہوریت کو نقصان پہنچا رہے ہیں اورکسی سلطنت کی طرح پارلیمنٹ کو چلا رہے ہیں ۔
 

 

 

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا ہے کہ ڈان لیکس حساس معاملہ ہے جس پر وزیر داخلہ کا بیان اداروں کے ساتھ مذاق ہے۔ پارلیمنٹ ہاوس اسلام آباد میں اپنے چیمبر میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ ڈان لیکس حساس ایشو ہے جو ریاست سے منسلک ہے، اتنا حساس معاملہ تھا کہ حکومت نے اپنے وزیر کو فارغ کیا، اس معاملے پر اتنا پریشر بڑھا کہ حکومت کو مجبور ہو کر کمیشن بنانا پڑا ۔

 

ان کا کہنا تھا کہ اب وزیر داخلہ کا بیان اداروں کے ساتھ مذاق ہے، یہ کہہ کر اداروں کو مذاق بنا دیا کہ جب کمیٹی بنی اس وقت ڈی جی آئی ایس پی آر موجود نہیں تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ کوئی آئینی ترمیم ہے جو اتفاق رائے پیدا کیا جائے، اگر اتفاق رائے کرنا ہے تو پھر تحقیقات کیسی جب کہ پندرہ دن سے وزیر داخلہ کے بیان پڑھ رہا ہوں کہ ایک دو دن میں رپورٹ آ جائے گی۔

 

انہوں نے کہا کہ بہتر ہے جسٹس عامر رضا اس کمیشن سے فارغ ہو جائیں اور کسی اور کو ذمہ داری سونپی جائے، موجودہ حکومت کے لوگ ریاست کو کمزور کرنا چاہتے ہیں، میں نہیں سمجھتا فوج اس معاملے پر حکومت کے ساتھ ایک پیج پر آئے کیونکہ یہ فوج کا مسئلہ نہیں، قومی سلامتی اور عوام کا مسئلہ ہے جب کہ جن کے ذمہ قومی سلامتی ہے وہ کمزور پیچ پر تو نہیں ہوں گے۔

 

 

ایمز(ٹی وی مانیٹرنگ ڈیسک )یہ دریافت ’ناسا‘ کے خلائی کھوجی ’’میون‘‘ (MAVEN) نے کی ہے جو 2014 سے مریخ کے گرد مدار میں چکر کاٹ رہا ہے اور اپنے مخصوص آلات کی مدد سے اس کی فضا میں موجود مختلف عناصر اور مرکبات کا باریک بینی سے جائزہ لے رہا ہے۔ اس مقصد کےلیے ’’میون‘‘ پر ایک طاقتور اور حساس طیف نگار (اسپیکٹرو میٹر) نصب ہے جو مریخ کی ہوا سے پلٹنے والی (سورج کی) روشنی کا تجزیہ کرنے کی غیرمعمولی صلاحیت رکھتا ہے۔ یہاں آپ کو بتاتے چلیں کہ ہر عنصر ایک مخصوص انداز سے روشنی منعکس کرتا ہے جس کی بنیاد پر اس کی مقدار، موجودگی اور دیگر طبیعی کیفیات کا پتا چلایا جاسکتا ہے۔ یہی بات طیف نگاری کے علم کی بنیاد بھی ہے لیکن اس طریقے پر مریخی فضاؤں کا جائزہ لینا بہت مشکل ہے کیونکہ اوّل تو مریخ کی فضا ہمارے زمینی کرہ ہوائی کے مقابلے میں بہت ہلکا یعنی صرف 0.6 فیصد دباؤ کا حامل ہے جب کہ اس میں بھی کاربن ڈائی آکسائیڈ کی مقدار 96 فیصد ہے۔ مریخ کے تقریباً 3.99 فیصد کرہ ہوائی میں آرگون، نائٹروجن، آکسیجن، کاربن مونو آکسائیڈ اور میتھین شامل ہیں۔ مریخ کی ہوا میں دھاتی ایٹموں کی مقدار بہت ہی کم ہے، اتنی کم کہ ماضی میں انہیں محدود صلاحیت اور حساسیت والے طیف نگاروں کی مدد سے دریافت نہیں کیا جاسکا۔ مریخ پر انسانی بستیاں بسانے سے پہلے وہاں کی مٹی اور فضا کے بارے میں تفصیلی معلومات ہونا اشد ضروری ہے جن کی روشنی میں ان بستیوں کی بہتر منصوبہ بندی کی جاسکے گی۔ اس دریافت کی تفصیلات ریسرچ جرنل ’’جیو فزیکل ریسرچ لیٹرز‘‘ کے تازہ شمارے میں شائع ہوئی ہیں۔

 

 

ایمزٹی وی(تجارت)عالمی بینک نے پاکستان کی معیشت میں بہتری کا اعتراف کرتے ہوئے پیش گوئی کی ہے کہ سال 2017 میں اس کی شرح نمو 5.2فیصد رہے گی تاہم ملک میں پائیدار وشمولیتی ترقی اور تخفیف غربت کے لیے نجی شعبے کی وسیع تر سرمایہ کاری کے ساتھ طویل مدتی بنیادوں پر انفرااسٹرکچرڈیولپمنٹ کی ضرورت ہو گی۔

 

گزشتہ روز جاری کردہ ’’جنوبی ایشیا اکنامک فوکس‘‘ نامی ششماہی رپورٹ کے مطابق پاکستانی معیشت میں مسلسل بہتری اور افراط زر قابو میں رہنے کا امکان ہے، 2016 میں پاکستان میں جی ڈی پی کی شرح نمو4.7 فیصد رہی جو 2017 میں 5.2 فیصد تک بڑھنے کی توقع ہے جو ترقی کے امکانات میں بدستور بہتری کی عکاسی ہے۔

 

رپورٹ میں کہا گیا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت جاری منصوبوں سے ملک میں تعمیراتی سرگرمیوں کو فروغ ملا ہے جس کے نتیجے میں صنعتی شعبے کی نمو میں تیزی آنے کی توقع ہے۔ ان منصوبوں سے مقامی تعمیراتی صنعت کے ساتھ ساتھ بجلی کی پیداوار بڑھانے میں بھی مدد ملے گی، پائیدار و شمولیتی ترقی اور غربت میں کمی کے لیے بڑے پیمانے پر نجی سرمایہ کاری کے ساتھ انفرااسٹرکچر کی طویل المدتی ترقی کی ضرورت ہو گی۔

 

ششماہی رپورٹ میں جنوبی ایشیا کی مجموعی معاشی صورتحال کاجائزہ پیش کیا گیا ہے جس میں تصدیق کی گئی ہے کہ یہ خطہ پوری دنیا میں سب سے زیادہ تیزی کے ساتھ ترقی کرتا ہوا خطہ ہے جو مشرقی ایشیا سے بتدریج آگے بڑھ رہاہے۔ رپورٹ کے مطابق علاقائی جی ڈی پی کی شرح نمو 2017 میں 6.8 فیصد اور 2018 میں7.1 فیصد تک پہنچنے کا امکان ہے جو2016 میں 6.7 فیصد تھی۔

 

ورلڈ بینک کے نائب صدر برائے جنوبی ایشیا اینٹے ڈکسن نے کہاہے کہ ترقی یافتہ معیشتیں بحالی کی جانب گامزن ہیں جس سے شرح نمو میں مزید تیزی آئے گی اور اس کے نتیجے میں جنوبی ایشیائی مصنوعات کی طلب میں بھی اضافے کا امکان ہے، خطے کوموقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنی برآمدات کو متنوع بناتے ہوئے سپلائی میں اضافہ کرنا چاہیے، اس سے لیبر فورس میں نئے شامل ہونے والوں کے لیے بڑے پیمانے پرروزگار میسر آئے گا۔

 

 

ایمز ٹی وی (مانیٹرنگ ڈیسک)اسنیپ چیٹ کے سی ای او نے ایون اسپیگل 2015 میں مبینہ طور پر کہا تھا ' یہ ایپ صرف امیر افراد کے لیے ہے، میں اسے غریب ممالک جیسے بھارت او اسپین تک توسیع نہیں دینا چاہتا'۔

یہ بیان اس وقت منظرعام پر آیا جب اس کمپنی کے ایک سابق ملازم انتھونی پومپلیانو نے رواں سال جنوری میں اس ایپ کے خلاف مقدمہ دائر کیا جس کی دستاویزات رواں ہفتے سامنے آئیں۔ اگرچہ گزشتہ روز اسنیپ چیٹ کی جانب سے جاری بیان میں اس بات کی تردید کی گئی ہے کہ ایون اسپیگل نے ایسی کوئی بات نہیں کی مگر غریب ممالک کی بات سامنے آنے کے بعد بھارت میں شدید ردعمل سامنے آیا اور وہاں لوگ اس ایپ کو اسمارٹ فونز سے ڈیلیٹ کرنے لگے جبکہ ٹوئٹر پر #UninstallSnapchat کا ہیش ٹیگ کا ٹرینڈ سامنے آیا۔

 

 

ایمز ٹی وی (مانیٹرنگ ڈیسک)کسی بلند تار یا الگنی پر یہ روبوٹ سسست رفتاری سے سفرکرنے والے جانور سلوتھ کی طرح جھولتا ہوا آگے بڑھتا ہے اور اس دوران یہ سورج سے توانائی حاصل کرتا رہتا ہے اور کسی انسانی مداخلت کے بغیر اپنا کام کرتا رہتا ہے۔

ماہرین نے اسے کچھ اس طرح ڈیزائن کیا ہے کہ یہ مستقبل میں ازخود کئی کام کرسکے گا۔ اسے بنانے والے انجینئر کا کہنا ہےکہ اس سے فصلوں پر دیر تک نظر رکھنے، خراب پودوں کی نشاندہی کرنے اور خشک سالی نوٹ کرنے کا کام لیا جاسکتا ہے۔ ابتدائی طورپر اسے یونیورسٹی آف جارجیا کے کھیتوں میں آزمایا جائے گا جو عام حالات میں بہت وقت طلب اور محنت کا کام ہوتا ہے جب کہ روبوٹ میں بعض تبدیلیاں کرکے اس سے بہت سارے کام لیے جاسکتے ہیں۔

لیکن ضروری ہے کہ روبوٹ کے لیے بلندی پر تار لگائے جائیں تاکہ وہ اس کے ذریعے آگے بڑھ سکے۔ ٹارزن کے بازوؤں کے درمیان سینسر لگائے گئے ہیں جو ڈیٹا حاصل کرکے اسے مرکزی نظام تک بھیجتے رہتے ہیں

 

 

 

ایمز ٹی وی (اسپورٹس )جمہوریہ چیک کی 17 سالہ مارکیتا واندروسووا نے پہلا ڈبلیو ٹی اے ٹائٹل اپنے نام کرتے ہوئے روشن مستقبل کی نوید سنا دی۔

ڈبلیو ٹی اے بیل بینی لیڈیز اوپن ٹورنامنٹ کے فائنل میں عالمی نمبر 233 واندروسوا نے اپنے اسمارٹ گیم سے عالمی نمبر 99 اسٹونیا کی انیت کونٹاویٹ کو 4-6 اور 6-7 سے ہرایا۔

بائیں ہاتھ کی پلیئر واندروسوا نے اپنے دوسرے ہی ڈبلیو ٹی اے ٹور ایونٹ میں کامیابی سمیٹتے ہوئے دو سال میں ڈبلیو ٹی اے ٹائٹل جیتنے والی کم عمر ترین پلیئر بن گئی ہیں۔ انہوں نے ایونٹ میں تمام 8 میچز میں فتح حاصل کی، ان کے خلاف کوئی بھی پلیئر سیٹ جیتنے میں کامیاب نہیں ہوسکی۔

 

 

ایمزٹی وی(اسپورٹس)مونٹی کارلو ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ میں پاکستانی ٹینس اسٹار اعصام الحق نے پری کوارٹر فائنل کیلیے کوالیفائی کر لیا۔

اعصام الحق نے اپنے پارٹنر رومانیہ کے فلورین مرگیا کے ساتھ ایونٹ کی ساتویں بہترین جوڑی کروشیا کے میرین سیلک اور جرمنی کے فلپ پیٹز شونر کو 6-4 اور 6-4 کے یکساں مارجن سے شکست سے دوچار کیا۔

یاد رہے کہ اعصام میکسیکن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔اس سے قبل مراکش گراں پری ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں انہیں ہسپانوی جوڑی مارسیل گرینولرز اور مارک لوپز نے سخت مقابلے کے بعد 6-7(9-11)، 7-6(7-4) اور 4-10 سے ہرادیا تھا۔