منگل, 15 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

 

ایمز ٹی وی(مانیٹرنگ ڈیسک) فیس بک اپنے مخالفین کو ہر طریقے سے کچل دینے کی عادی ہے اور ماضی میں موبائل فون نمبرز ختم کرنے کا ارادہ بھی ظاہر کرچکی ہے۔ اور اس سماجی رابطے کی ویب سائٹ کا نیا ہدف کوئی اور نہیں اسمارٹ فونز ہیں۔ جی ہاں فیس بک نے گزشتہ شب اپنے دس سالہ ماسٹر پلان کا ذکر کیا جس کے تحت وہ اپنی سائٹ کو ایک دہائی کے اندر آرٹی فیشل انٹیلی جنس، انٹرنیٹ کنکٹیویٹی اور ورچوئل و augmented رئیلٹی ٹیکنالوجی میں بدل دینا چاہتی ہے۔ خاص طور پر augmented رئیلٹی فیس بک کے منصوبے کا بڑا حصہ ہے جس کے لیے ایف ایٹ کانفرنس میں کیمرہ ایفیکٹس پلیٹ فارم کو متعارف کرایا گیا جس کے تحت صارفین اس ٹیکنالوجی پر مبنی ایپس تیار کریں گے جن تک رسائی فیس بک ایپ کے کیمرے سے ممکن ہوگی۔ ان اعلانات میں بظاہر تو کوئی برائی نہیں مگر فیس بک اس طرح ایسی ایپس اور ٹولز کو تشکیل دینا چاہتی ہے جنھیں استعمال کرنے کے لیے اسمارٹ فونز کی ضرورت نہ ہو۔ اسمارٹ فون کو ختم کرنے کا مقصد اس لیے بھی واضح ہے کہ کیونکہ مارک زکربرگ اس بات پر مایوس ہیں کہ ان کی سائٹ قابل اعتبار اسمارٹ فون آپریٹنگ سسٹم کو تیار نہیں کرسکی ہے۔ اگرچہ اس منصوبے پر عملدرآمد ایک دہائی میں مکمل ہوگا مگر یہ اسمارٹ فونز کو ختم کرنے کے لیے اس کے سفر کا آغاز ہے اور بہت جلد وہ حیران کن فیچرز سے لوگوں کو ان ڈیوائسز سے دور کرنا چاہتی ہے۔ اس مقصد کے لیے فیس بک اپنی اسمارٹ گلاسز تیار کرنے پر کام کررہی ہے جو دیکھنے میں عام چشمے جیسے ہوں گے مگر ان کو پہننے پر آپ کی آنکھوں کے سامنے کسی بہت بڑے ٹی وی سے بھی زیادہ بڑی ورچوئل اسکرین آجائے گی۔ مارک زکربرگ کا کہنا تھا کہ ہمیں ٹی وی کی کیا ضرورت ہے جب ہم ایک ڈالر کی ٹی وی ایپ خرید سکتے ہیں اور اسے دیوار پر لگا کر دیکھ سکتے ہیں، درحقیقت یہ بہت حیران کن ہے جب آپ سوچیں کہ بہت سی چیزوں کی ہمیں استعمال کرنے کی ضرورت نہیں۔ اگر آپ کی آنکھوں پر ایک کمپیوٹر ہوگا تو یہ صرف ٹی وی نہیں بلکہ اسمارٹ فونز، اسمارٹ واچز، ٹیبلیٹس، فٹنس ٹریکرز یا ایسی ہی دیگر ڈیوائسز کی ضرورت بھی ختم کردے گا۔ مائیکرو سافٹ بھی ہولو لینس ہولو گرافک گاگلز کے ذریعے کچھ ایسا ہی کرنا چاہتی ہے اور اس منصوبے کے سربراہ ایلکس کپمین نے حال ہی میں اسمارٹ فونز کا خاتمہ augmented رئیلٹی کے استعمال کا ایک قدرتی نتیجہ قرار دیا تھا۔ اس سے قبل گزشتہ سال فیس بک کے میسجنگ پراڈکٹ کے نائب صدر ڈیوڈ مارکوس نے کہا ہے کہ میسنجر کی بڑھتی مقبولیت کے باعث اب فون نمبروں کے دن گنے جاچکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا 'خود سوچیں ایس ایم ایس فلپ فونز میں کتنے عام تھے، مگر اب اپنے فونز پر اب میسجنگ اپلیکشنز کا استعمال کرتے ہیں اور ان کی مدد سے فون کالز اور تحریری پیغامات بھی کرلیتے ہیں'۔ ان کا ماننا ہے کہ پرانے موبائل فونز کا عہد ختم ہونے بعد زیادہ بہتر، پرتنوع کمیونیکشن کو فروغ ملا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ میسنجر کے ذریعے ہم لوگوں کو ٹیکسٹ کی سہولت تو دے ہی رہے ہیں مگر اس کے ساتھ ساتھ تصاویر، ویڈیوز، وائس کلپس، جی آئی ایف، آپ کی لوکیشن، اسٹیکرز وغیرہ کی پیشکش بھی کررہے ہیں اور لوگ اس سے رقوم بھی بھیج سکتے ہیں۔ یہاں تک کہ ویڈیو اور وائس کالز کرنا بھی ممکن ہے اور اس کے لیے فون نمبر کی ضرورت نہیں۔

 

ایمز ٹی وی(مانیٹرنگ ڈیسک) اگر آپ انسٹاگرام استعمال کرتے ہیں لیکن انٹرنیٹ کی کم اسپیڈ کی وجہ سے اکثر تصاویر پوسٹ کرنے سے محروم رہتے ہیں تو اچھی خبر یہ ہے کہ اس فوٹو شیئرنگ ایپ کو اب انٹرنیٹ کے بغیر بھی استعمال کیا جاسکے گا۔ اس بات کا اعلان فیس بک کی سالانہ ایف ایٹ کانفرنس کے دوران کیا گیا۔ فیس بک کی زیرملکیت اس ایپ کو اب اینڈرائیڈ صارفین آف لائن بھی استعمال کرسکیں گے۔ آف لائن استعمال کے دوران صارفین اپنی فیڈ میں براﺅز کرسکیں گے جبکہ ایکسپلور ٹیب کو بھی استعمال کرسکیں گے، چاہے انٹرنیٹ کام کررہا ہو یا نہیں۔ تاہم صارفین صرف وہی تصاویر اور پروفائلز دیکھ سکیں گے جو اُس وقت لوڈ ہوچکی ہوں جب ان کی ڈیوائس انٹرنیٹ سے کنکٹ تھی۔ اسی طرح آف لائن تصاویر کو لائیک، کمنٹ اور دیگر افراد کو اَن فالو کیا جاسکے گا مگر انٹرنیٹ کنکٹ ہونے پر ہی یہ عمل مکمل ہوگا۔ فیس بک کے مطابق انسٹاگرام کے 80 فیصد صارفین امریکا سے باہر رہتے ہیں اور اکثر ممالک میں انٹرنیٹ کی سہولت کافی محدود یا اس کی رفتار بہت خراب ہوتی ہے۔ اینڈرائیڈ فونز میں یہ سہولت اس لیے متعارف کرائی گئی ہے کیونکہ ترقی پذیر ممالک میں اکثر گوگل کے اس آپریٹنگ سسٹم والے اسمارٹ فونز ہی استعمال ہوتے ہیں۔ انسٹاگرام کے مطابق آف لائن استعمال کے دوران ایپ میں تصاویر کو محفوظ (save) بھی کیا جاسکے گا۔ اس سے قبل فیس بک نے اپنے ایسے صارفین کے لیے گزشتہ سال فیس بک لائٹ ایپ بھی متعارف کرائی تھی اور اب اسی قسم کا فیچر انسٹاگرام میں بھی دستیاب ہوگا۔

 

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد)وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز شریف نے وزیراعظم کیلئے دعا کرتے ہوئے کہا کہ مضبوط ترین لوہا گرم ترین آگ میں تپ کرہی تیار ہوتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مریم نواز شریف کیلئے ایک فالوور نے پیغام جاری کرتے ہوئے لکھا کہ ”مجھے علم ہے کہ آپ نے بہت تنقید اور پریشر برداشت کیا ہے اور یقین رکھیں یہ سب اللہ کی طرف سے آپ کو آزمانے کا طریقہ تھا“۔
وزیراعظم کی صاحبزادی نے ایک فالوور کے ٹویٹ کو دوبارہ ٹوئٹ کیا جس میں کہا گیا کہ ”اگر آپ ن لیگ کے سپورٹر نہیں ہیں تو پھر بھی اس بات کو تسلیم کرنا چاہیے کہ وزیراعظم کیخلاف کوئی بھی ثبوت نہیں جمع کرایا گیا“۔مریم نواز نے مزید کہا کہ فیصلہ جو بھی آئے نواز شریف کیلئے لوگوں کی حد سے زیادہ سپورٹ اور محبت دیکھ کر خوشی ہوئی ،کسی بھی لیڈر کیلئے یہ سب سے بڑے اعزاز کی بات ہے۔

 

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد)وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار پاناما لیکس کا فیصلہ آنے سے ایک دن قبل بیرون ملک چلے گئے۔
میڈ یا رپورٹس کے مطابق اسحاق ڈار آئی ایم ایف اور عالمی بینک کے سالانہ اجلاس میں شرکت کے لیے امریکہ پہنچ گئے ہیں جہاں وہ مختلف ملکوں کے وزرائے خزانہ اور مرکزی بینکوں کے سربراہان سے بھی ملاقاتیں کریں گے ۔
واضح رہے کہ کیس میں تحریک انصاف کی جانب سے اسحاق ڈار کی نا اہلی کی استدعا کی گئی تھی ۔

 

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد)پاناما کیس کے فیصلے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے شیخ رشید کی زبان لڑکھڑا گئی ،ان کا کہنا تھا کہ پاناما کیس کے فیصلے میں انشااللہ نو ن لیگ جیتے گی اور قانون کی حکمرانی بھی ہو گی ۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید پاناما کیس کے فیصلے کے حوالے سے پیشن گوئی کر رہے تھے کہ ان کی زبان لڑکھڑا گئی ۔انہوں نے پہلے کہا کہ پاناما کیس کے فیصلے میں انشااللہ نون لیگ جیتے گی ،اسی دوران انہیں اپنی غلطی کا احسا س ہوا تو معروف رہنما نے ن لیگ ہارے گی اور قانون جیتے گا۔
جب شیخ رشید سنبھل کر بولے تو انہوں نے کہا ک پاناما کیس کے فیصلے میں قانون جیتے گا اور آئین و قانون کی حکمرانی ہو گی ۔انہوں نے کہا کہ شیر کا جنازہ نکلے ،آج کے فیصلے سے بڑا زلزلہ آئے گا ۔

 

 

ایمز ٹی وی(تجارت) ایکسل اور ورڈ جیسے پروگرامز تیار کرنے والے چارلس سیمونی ایک بار پھر اپنی پرانی کمپنی مائیکرو سافٹ میں واپس آرہے ہیں۔ چارلس سیمونی نے 2002 میں مائیکرو سافٹ میں چیف سافٹ وئیر آرکیٹیکٹ کا عہدہ چھوڑ کر اپنی کمپنی انٹرنیشنل سافٹ وئیر قائم کی تھی تاکہ پروگرامنگ کو سادہ بنایا جاسکے اور اب مائیکرو سافٹ نے اس کمپنی کو خرید لیا ہے۔ مائیکرو سافٹ نے منگل کو اعلان کیا کہ وہ چارلس سیمونی کی کمپنی کو خرید رہی ہے تاکہ اپنے ٹولز کو ایڈوانس بنانے میں مدد مل سکے، تاہم اس خریداری کی تفصیلات کو منظرعام پر نہیں لایا گیا۔ چارلس سیمونی نے اس حوالے سے اپنی ویب سائٹ پر لکھا ' میں مائیکرو سافٹ کا دوبارہ حصہ بننے کے لیے پرجوش اور بے چین ہوں'۔ چارلس سیمونی نے 1981 میں مائیکرو سافٹ میں شمولیت اختیار کی تھی اور مائیکرو سافٹ ورڈ اور ایکسل جیسی پراڈکٹس کی نگرانی کا کام کررہے تھے۔ مائیکرو سافٹ چھوڑنے کے بعد انہوں نے اپنی کمپنی قائم کی، شادی، خلاءکا سفر اور بل گیٹس کے ساتھ کروڑوں ڈالرز کا عطیہ دیا۔ مائیکرو سافٹ نے ایک بلاگ پوسٹ میں لکھا ' اپنے دور میں چارلس نے مائیکرو سافٹ کی چند اہم اپلیکشنز کی تشکیل میں اہم کردار ادا کیا اور اب ہم انہیں اور ان کی ٹیم کو خوش آمدید کہتے ہیں'۔ انٹرنیشنل سافٹ وئیر کے کوڈ اور کوڈرز کے حصول سے مائیکرو سافٹ کو اپنے ٹولز کے لیے نئی چیزوں کے اضافے میں مدد ملے گی۔ اس سے پہلے مائیکرو سافٹ نے 26 ارب ڈالرز کے عوض لنکڈن کو خریدا تھا جبکہ سلیک کے مقابلے میں اپنا ورک پلیس چیٹ ٹول بنایا تھا۔

 

 

ایمز ٹی وی(تجارت) قطرکے دارالحکومت دوحہ میں ساتویں سالانہ آٹو شو کا انعقاد کیاگیاجس میں چمچماتی نت نئی گاڑیاں لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گئیں۔ دوحہ کے کنونشن سینٹر میں جاری اس لگژری موٹر شو میں دنیا بھر سے بے شمارکارساز کمپنیاں سینکڑوں شاندار اور پرتعیش گاڑیوں کے ماڈلز کیساتھ شرکت کر رہی ہیں جنہوں نے اپنی سابقہ گاڑیوں کو نئی جدت کیساتھ متعارف کروانے کے علاوہ نئی گاڑیوں کے ماڈلز بھی نمائش کیلئے پیش کئےہیں جن میں مرسڈیزبینز، بی ایم ڈبلیو، نیسان، لینڈ رور، شیورلیٹ، جیگوار، فورڈ، ہونڈا سوکس اورریسنگ کارزسمیت کئی گاڑیاں شامل ہیں۔ یہ رنگا رنگ موٹر شو 22اپریل کو اپنی تمام تر رعنائیوں کے ساتھ اختتام پذیر ہو جائے گا جس میں اسٹریٹ کارز سے لیکر لگژری گاڑیوں اور اسپورٹس کار کے کئی ماڈلز موجود ہیں۔ صرف یہی نہیں آٹو میٹک کاریں،پرینٹیڈ کاریں، دنیا کے بہترین ساؤنڈ سسٹم سے سجی کاریں، وِنٹیج اورفارمولا ون کارز سمیت جی ٹی ماڈل اورپورش کے جدید ماڈل نے دیکھنے والوں کو اپنے سحر میں جکڑ لیا ۔ بڑے رقبے پر پھیلے کنونشن سینٹر میں منعقدہ اس آٹو شو میں رواں برس دنیا بھر سے ہزاروں افراد کی شرکت کی توقع کی جا رہی ہے۔

 

 

ایمزٹی وی(لاہور)وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ نواز شریف آج بھی وزیراعظم ہیں پانامہ فیصلے کے بعد بھی وزیراعظم رہیں گے۔
تفصیلات کے مطابق گند م کٹائی مہم کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف پانامہ کے بعد بھی وزیراعظم رہیں گے، سب کو پتہ ہے کہ نواز شریف کا کردار کتنا صاف ہے،قانون ہمیں سکھاتا ہے کہ مہذب قومیں فیصلے مانتی ہیں۔
نواز شریف تیسری مرتبہ ملک کی خدمت کررہے ہیں۔شہبا زشریف نے کہا کہ عدالتی فیصلہ آئین اور قانون کے مطابق آئے گا،پانامہ کیس کا فیصلہ کیا آئے گا یہ صرف اللہ کو علم ہے اور پانامہ میں سپریم کورٹ کا فیصلہ قبول ہو

 

 

ایمز ٹی وی(تجارت) تین روزہ انٹرنیشنل ایگزیبیشن آف پلاسٹک مشینری، ایکوپمنٹ، را میٹریل اینڈ ٹیکنالوجی 21 اپریل سے ایکسپو سینٹر میں شروع ہو گی۔ نمائش میں 80 مقامی اور غیر ملکی معروف برانڈز اور کمپنیاں شرکت کر رہی ہیں۔ ایونٹ پاکستان پلاسٹک مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (پی پی ایم اے) کی جانب سے منعقد کیا جارہا ہے۔ چیئرمین پی پی ایم اے احتشام الدین، سینئر وائس چیئرمین خالد مسعود اور وائس چیئرمین شعیب منشی نے ایک بیان میں بتایا کہ پاک پلاس پلاسٹک اور پیکجنگ پر واحد اور خصوصی نمائش ہے جو عالمی معیار کے مطابق منعقد ہوتی ہے۔ اس میں مشینری اور را میٹریل کے لیے الگ الگ ہالز ہیں۔

 

 

ایمز ٹی وی (مانیٹرنگ ڈیسک) واٹس ایپ نے صارفین کی آسانی کیلئے جلد2 نئے دلچسپ فیچرز متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے، جن کے ذریعے صارفین کسی کے علم میں لائے بغیر اپنا نمبر تبدیل کرسکیں گے، جبکہ پہلی بار لائیو لوکیشن کا فیچر بھی شامل کیا جا رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق واٹس ایپ اپنے ونڈوز فون صارفین کیلئے 2 نئے اور دلچسپ فیچر متعارف کرا رہا ہے، جن کیلئے کوئی مقررہ وقت تو نہیں دیا گیا البتہ صارفین نئے فیچر کے ذریعے آسانی سے کسی کے علم میں لائے بغیر اپنا نمبر تبدیل کر سکیں گے۔ اگر وہ نئے نمبر کو موبائل میں موجود تمام لوگوں سے شیئر نہ کرنا چاہیں، تو اس کیلئے نئے فیچر میں 3 آپشن رکھے گئے ہیں ،جن کے تحت وہ اپنا نیا نمبر لوگوں سے پوشیدہ رکھ کر پرانے نمبر سے ہی واٹس ایپ استعمال کرسکتے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق اس نئے فیچر کے واٹس ایپ میں شامل ہوتے ہی صارفین کے بہت سے مسائل حل ہو جائینگے۔ دوسری جانب سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک اور گوگل کی جانب سے متعارف کرایا گیا لائیو لوکیشن کا فیچر اب واٹس ایپ میں بھی شامل کیا جائیگا۔ اس سے قبل واٹس ایپ نے آن لائن منی ٹرانسفر کا فیچر متعارف کروانے کا بھی اعلان کیا تھا۔