منگل, 15 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

 

یمز ٹی وی(اسپورٹس )وزیر کھیل سردار محمد بخش مہر نے کہا ہے کہ ٹور ڈی سندھ سائیکل ریس میں تمام55 سائیکلسٹس فاتح ہیں کیونکہ انہوں نے شدید گرمی کے باوجود اپنی محنت، لگن اور جوش کے ساتھ اس ریس کو کامیابی سے ہمکنار کیا۔ جو پرائز منی دے رہے ہیں ،ان سائیکلسٹس کے جوش و جذبہ کے آگے کچھ بھی نہیں۔ صوبے میں کھیلوں کا جال بچھانا چاہتے ہیں۔ سی ویو کلفٹن پر ریس کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ تمام سائیکلسٹس کیلئے روزگار کے مواقع فراہم کرنے کی بھرپور کوشش کی جائے گی۔

ڈپارٹمنٹ کی پالیسی کھلاڑیوں کو صلاحیتوں کے اظہار کے مواقع فراہم کرنا ہے جبکہ کوشش کررہے ہیں کہ خواتین کیلئے بھی جلد اسی طرز کی ایک سائیکل ریس کا اہتمام کیا جائے تاکہ وہ بھی کھیل کے فروغ میں اپنا کردار ادا کر سکیں۔ واضح رہے کہ ایس ایس بی ٹور ڈی سندھ سائیکل ریس کے شرکاء1600کلو میٹرز کا فاصلہ طے کرکے جب کراچی پہنچے تو وزیر کھیل سردار محمد بخش مہر اور سیکریٹری اسپورٹس محمد سلیم رضا کی سربراہی میں ان کا والہانہ استقبال کیا گیا۔ہزاروں کی تعداد میں موجود شائقین نے ریس کے شرکاءپر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں۔ تقریب کے دوران سیکریٹری اسپورٹس محمد سلیم رضا نے کہا کہ ٹور ڈی سندھ سائیکل ریس کا آئیڈیا وزیر کھیل کا تھا اور اس کو کامیاب بنانے کے لئے کنسلٹنٹ سندھ اسپورٹس بورڈ رازق حسین ربانی،ڈائریکٹر اسپورٹس شاہد عبدالاسلام،ڈپٹی ڈائریکٹر اسپورٹس شہزاد پرویز بھٹی،ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن محمد فاروق خان اور ڈپٹی سیکریٹری ڈاکٹر شاکر خانزادہ سمیت محکمہ کھیل کے ہر شخص نے اپنا کردار احسن طریقے سے ادا کیا۔

ان کا مزیدکہنا تھا کہ میڈیا،ہیلتھ ڈپارٹمنٹ اور پولیس کے تعاون کے بغیر یہ سب ممکن نہیں تھا جبکہ ریس کے شرکاکی ہمت اور حوصلے کی داد دینی چاہئے کہ عمر کوٹ اور تھرپارکر جیسے صحرا میں جہاں50 ڈگری سے زائد ٹمپریچر تھا وہاں بھی انہوں نے جوش دکھایا۔ وزیر ورکس اینڈ سروسز امداد پٹافی نے اپنے خطاب میں محکمہ کھیل کو سراہتے ہوئے کہا کہ سندھ میں نوجوان کھلاڑیوں کے لئے جو مثبت سرگرمیاں ہورہی ہیں اس سے نوجوانوں میں منفی سرگرمیوں کی حوصلہ شکنی ہوگی۔ بعد ازاں وزیر کھیل سردار محمد بخش مہر اور سیکریٹری اسپورٹس محمد سلیم رضا نے چیف انجینئر اسلم مہر کے ہمراہ پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے نعیم احمد کو دس لاکھ اور ٹرافی،دوسری پوزیشن حاصل کرنے والے علی الیاس کوا ?ٹھ لاکھ اور ٹرافی،تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے محمد عرفان کو چھ لاکھ اور ٹرافی،چوتھی پوزیشن حاصل کرنے والے محمد حاشر کوچارلاکھ روپے ،پانچویں پوزیشن حاصل کرنے والے حق نواز اور چھٹی پوزیشن کے حامل نور محمد کو دو، دو لاکھ روپے کے انعامی چیکس دیئے۔

 

 

ایمزٹی وی(پنجاب/لاہور)حکومت پنجاب نے رینجرز کے اختیارات میں توسیع کا فیصلہ کرلیا ہے اس حوالے سے لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف آپریشنز میں پنجاب رینجرز نے سی ٹی ڈی، اور دیگر حساس اداروں کے ہمراہ حصہ لیا آپریشن ردالفساد کے تحت ہونے والے جوائنٹ آپریشنز میں بہت سی کامیابیاں بھی حاصل ہوئیں، اور وہ دن دور نہیں جب پنجاب امن کا گہوارہ بن جائے گا اور حالات مستحکم ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرقانون پنجاب راناثنااللہ کا کہنا ہے کہ پنجاب میں سندھ کی طرح رینجرز کے اختیارات میں تاخیر کا کوئی مسئلہ پیش نہیں آئے گا اور وقت سے پہلے ہی رینجرز کوتمام اختیارات دے دیئے جائیں گے۔

پنجاب میں رینجرز کے پاس زیادہ اختیارات ہیں 22 فروری کو رینجرز کو اختیارات دینے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا اور اب بھی پنجاب میں رینجرز کے اختیارات میں توسیع 22 اپریل سے پہلے ہی کردی جائے گی اور اس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا جائے گا۔

رانا ثنا ءاللہ کا مزید کہنا تھا کہ سندھ کی طرح پنجاب میں رینجرز کے اختیارات میں تاخیر کو کوئی مسئلہ پیش نہیں آئے گا اور اس حوالے سے کوئی ابہام پیدا نہیں کیا جائے گا۔

 

 

 

 

 

ایمزٹی وی(تعلیم/ کراچی)ضیاء الدین یونیورسٹی کا 14واں جلسہ تقسیم اسناد جمعرات 20 اپریل کو صبح 10 بج کر 30 منٹ پر کراچی ایکسپو سینٹر میں منعقد ہوگا،

جس میں وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ بحیثیت مہمانِ خصوصی شرکت کریں گے۔

تقریب میں 380 سے زائد طلبہ کو اسناد تفویض کی جائیں گی جن میں ایم فل، پی ایچ ڈی، ایم بی بی ایس، فارم ڈی، ڈینٹسٹری، بائیو میڈیکل انجینئرنگ، میڈیکل ٹیکنالوجی، اسپیچ لینگویج، فزیکل تھراپی، کلینکل لیب سائنسز، میڈیا اسٹڈیز اور مختلف شعبہ جات میں ڈپلومہ کرنے والے طلبہ شامل ہیں۔ اس کے علاوہ نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبا و طالبات کو گولڈ میڈل بھی دیے جائیں گے۔

 

 

 

ایمزٹی وی(تعلیم/کراچی)پانچویں ‘‘انگلش ایکسس مائیکرو اسکالرشپ’’ پروگرام کا آغاز ہوگیا ہے اس موقع پر کراچی میں امریکی قونصلیٹ کے عہدےداروں اور ‘‘ایوولیوشن’’ کے عملے نے 150 نئے طلبہ کا استقبال کیا۔‘‘انگلش ایکسس مائیکرو اسکالرشپ’’ پروگرام طلبہ کو انگریزی زبان سکھانے اور ان میں قائدانہ صلاحیتیں بیدار کرنے کا دو سالہ پروگرام ہے جس کے ذریعے محروم اور پس ماندہ طبقے کے 13 سے 20 سال کے طلبہ کو تربیت دی جاتی ہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امریکی سفارت خانے کی ‘علاقائی افسر برائے زبان و تعلیم’ ماریہ سنارسکی نے کہا کہ ‘‘انگلش ایکسس مائیکرو اسکالرشپ پروگرام نوجوانوں کو یہ موقع فراہم کرتا ہے کہ وہ انگریزی زبان کی اعلیٰ مہارت اور قائدانہ اوصاف حاصل کریں، یہ صلاحیتیں انھیں اعلیٰ تعلیم اور بہتر روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے ساتھ عالمی برادری سے رابطے بڑھانے میں بھی مدد دیتی ہیں۔ ایکسس پروگرام کا پاکستان میں آغاز 2004ء میں ہوا اور پاکستان میں اب تک 13 ہزار سے زائد طلبہ اس پروگرام سے مستفید ہوچکے ہیں۔

 

 

ایمزٹی وی(تعلیم/ کراچی)آواز انسٹیٹیوٹ آف میڈیا اینڈ مینجمنٹ سائنسسزکے زیر اہتمام نئے اور پاس آﺅٹ ہونے والے طلبا و طالبات کےلئے پارٹی منعقد کی گئی
 Aims4
 
 
اس موقع پر طلبا و طالبات نے حمد باری تعالیٰ، ڈرامہ اور موسیقی کی دھن پیش کی۔
 
Aims1
 
جبکہ اساتذہ سمیت آواز انسٹیٹیوٹ کے ڈائریکٹر مدثر حسین کو زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا۔
 
teacher 
تقریب میں قوالی کا اہتمام بھی کیا گیا جس میں صابری برادرز نے محفل میں چار چاند لگادیا۔اس موقع پر طلبا وطالبات اور اساتذہ خوب لطف اندوز ہوئے۔

aims3 

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد)پاکستان تحریک انصاف نے بھی میدان میں نکلنے کا فیصلہ کر لیا ۔
 
میڈیا ذرائع کے مطابق بنی گالہ میں عمران خان کی زیرصدارت پارٹی کا اہم اجلا س ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کیخلاف ملک گیر تحریک چلائی جائے گی ۔
 
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں ڈان لیکس کی رپورٹ منظر عام پر لانے کے لئے حکومت پر دباءبڑھانے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے اور اس حوالے سے تحریک انصاف اسمبلیوں کے اندر اور اسمبلیو ں کے باہر بھی احتجاج ریکارڈ کرائے گی.
 
اجلاس کے دوران عمران خان نے کراچی کے امن کو سیاست کی نذر کرنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ رینجرز کے مستقبل کو مک مکا کی بھینٹ چڑھانے کی کوشش تشویشناک ہے ۔
 
ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم اور انکے سمدھی خود منی لانڈرنگ میں ملوث ہیں ۔ نواز شریف کی موجودگی میں پاکستان سے منی لانڈرنگ کا خاتمہ ممکن نہیں ۔

 

ایمز ٹی وی(اسپورٹس) اب یہ بات تقریباً یقینی ہے کہ ویسٹ انڈیز کےخلاف چار ون ڈے انٹرنیشنل اور تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کی کارکردگی اکمل کو آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں حصہ لینے والی پاکستانی ٹیم میں جگہ نہیں دلاسکے گی۔
سلیکٹرز اور ٹیم انتظامیہ سابق ون ڈے کپتان اظہر علی کو انگلش کنڈیشنز میں اوپنر کی حیثیت سے احمد شہزاد کے ساتھ موقع دینے پر متفق ہوگئے ہیں۔
البتہ کامران اکمل کے چھوٹے بھائی عمر اکمل کو یکم جون سے انگلینڈ میں شروع ہونے والے ٹورنامنٹ میں پاور ہٹر کے طور پر استعمال کیا جائے گا۔ عمر اکمل کو خراب فٹنس کی وجہ سے ویسٹ انڈیز جانے والی ٹیم سے ڈراپ کردیا گیا تھا۔
ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے سیریز کھیلنے والی ٹیم سے اوپنر کامران اکمل ، بیٹسمین آصف ذاکر اور لیفٹ آرم اسپنر محمد اصغر کو ڈراپ کردیا جائے گا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے پندرہ رکنی ٹیم کی فہرست آئی سی سی کو بھیج دی ہے جبکہ ضرورت پڑنے پر اس ٹیم میں تبدیلی 24مئی تک کی جاسکتی ہے۔24مئی سے ٹیمیں انگلینڈ پہنچنا شروع ہوجائیں گی جہاں وہ وارم اپ میچ کھیلیں گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ انضمام الحق کی سربراہی میں سلیکشن کمیٹی نے ٹیم انتظامیہ سے مشاورت کے بعد پندرہ رکنی ٹیم کو حتمی شکل دے دی ہے۔
اس فہرست میں کامران اکمل،آصف ذاکر اور محمد اصغر کا نام شامل نہیں ہے۔ جبکہ اظہر علی کو اوپنر کی حیثیت سے شامل کیا گیا ہے۔
اظہر علی کو پاکستان کرکٹ بورڈ نے آسٹریلیا کےدورے کے بعد کپتان سے ہٹا کر سرفراز احمد کو کپتان مقرر کیا گیا تھا۔
اظہر علی ویسٹ انڈیز جانے والی ون ڈے ٹیم میں جگہ برقرار رکھنے میں ناکام رہے تھے۔ اظہرعلی نے 31 ون ڈے انٹرنیشنل میچوں میں پاکستانی ٹیم کی قیادت کی جن میں سے ٹیم نے12میچ جیتے، 18 میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ ایک میچ کا نتیجہ برآمد نہ ہوسکا۔
ان کی قیادت میں پاکستانی ٹیم نے سری لنکا، زمبابوے، آئرلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز جیتیں جبکہ نیوزی لینڈ، انگلینڈ اور آسٹریلیا جیسی بڑی ٹیموں کے خلاف وہ فتح حاصل کرنے میں کامیاب نہ ہوسکے۔ اب ان کو کامران اکمل کی جگہ ملی ہے۔
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لئے پاکستان کے پندرہ ممکنہ کھلاڑیوں میں سرفراز احمد (کپتان)، اظہر علی، احمد شہزاد، بابر اعظم، شعیب ملک، فہیم اشرف، فخر زمان، حسن علی، عماد وسیم، جنید خان، محمد عامر، وہاب ریاض، جنید خان، محمد حفیظ ، اور شاداب خان شامل ہوں گے۔
 

 

 

ایمز ٹی وی(اسپورٹس) کر کٹ اور فلم کا تعلق بہت پرا نا ہے اور اب کر کٹرز کی جا نب سے گا نے ریلیز ہو نے کا سلسلہ بھی چل پڑا ہے ۔
ویسٹ انڈیز کے فاسٹ باؤلر ایمبروز کے بعد کیربیئن آل راؤنڈر ڈیوین براوو اور اب دنیا کر کٹ کے عظیم کھلا ڑی سچن ٹنڈولکر بھی اپنا گانا ریلیز کر چکے ہیں ۔
اب ویسٹ انڈیز کے آل راؤنڈر آ ندرے رسل بھی اپنی پہلی میوزک ویڈیو لانچ کر نے کی تیاری کر رہے ہیں ۔
ڈوپنگ کیس میں معطلی کی سزا کا ٹنے والے آ ندرے رسل نے اپنی ویڈیو کے لئے بھارتی ادا کار دپیکا پاڈوکون اور پریانکاچوپڑا کو کاسٹ کر نے کا فیصلہ کیا ہے ۔
ذرائع کے مطا بق انہوں نے کہا ہے کہ جلد دیپکااور پریانکا میں سے کسی ایک سے معاہدہ کر لیں گے۔
 

 

 

ایمزٹی وی(راولپنڈی)آپریشن ردالفساد کے تحت سکیورٹی فورسز نے اورکزئی،کرم ایجنسی،پاراچنار اور کلایہ میں سرچ آپریشن کے دوران گولہ بارود اور بھاری ہتھیار برآمد کرلئے ہیں۔
a
 
d
 
پاک فوج کے شعبے تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر)کے مطابق سکیورٹی فورسز نے آپریشن ردالفساد کے تحت کارروائی کرتے ہوئے آئی ای ڈیز، گولہ بارود،مارٹرگولے،گولیاں،دیسی ساختہ بارودی سرنگیں، مواصلاتی آلات اور راکٹس برآمد کرلئے ہیں۔
b
 
e
اسلحہ بارود غاروں اور زمین میں چھپایا گیا تھا اور آپریشن خفیہ معلومات پر کیا گیا۔کارروائی کے دوران کلایا میں ٹی ٹی پی کی طرف سے بنائی گئی زیر زمین سرنگیں بھی تباہ کردی گئیں۔
c

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد)سعودی حکومت نے پاکستان سے درخواست کی ہے کہ سابق آرمی چیف جنرل(ر) راحیل شریف کو دہشتگردی کےخلاف ان کی شاندار خدمات کے اعتراف میں فیلڈ مارشل کا اعزازی عہدہ دیا جائے کیونکہ انہیں اسلامی ممالک کے فوجی اتحاد کا سربراہ بننا ہے۔
سابق آرمی چیف دنیا میں بہت سے ہیں مگر دہشتگردی کا خاتمہ کرنیوالے جنرل(ر) راحیل شریف صرف ایک ہیں واضح رہے کہ ریٹائرمنٹ کے بعد بھی فیلڈ مارشل بنایا جا سکتا ہے۔