جمعہ, 11 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

 

ایمز ٹی وی( تعلیم /کراچی) اسکول آف لیڈر شپ کے زیر اہتمام اتوار کو مقامی ہوٹل میں یوتھ کا نفرنس کا انعقاد کیا گیا اس موقع پر مختلف شخصیات نے اہم موضوعات پر لیکچر دیا ، ان میں عام زندگی میں درپیش مشکلات اور اس سےذہنی اور جسمانی طور پر بہتر انداز سے نمٹنے کے بارے میں بھی طریقہ کار سے آگاہ کیا گیا۔

اس موقع پر برحان شاہ، عمیر جانی والا، پولیس انسپکٹر غزالہ ، تحسین ارشدنے بھی لیکچر دیا، اسکول آف لیڈر شپ کی اعلی قیادت نے شر کار پر ملک سے محبت، اس کی ترقی، سیاسی ، سماجی، اور سیاسی معاملات میں اپنا بھر پور کرادار ادا کرنے پر زور دیا، اور کہا کہ آج کے یہ نوجوان مستقبل میں مختلف شعبوں میں ملک کی ترقی اور اس کے استحکام میں اپنا قائدانہ کردار ادا کر سکتے ہیں جس کے لئے ذہنی مضبوطی اور ایمان داری بڑی اہمیت کی حامل ہے۔بعد میں شر کاء میں سرٹیفکیٹ تقسیم کئے گئے۔

 

 

ایمز ٹی وی (صحت)دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی ورلڈہیلتھ آرگنائزیشن اور انٹرنیشنل کینسر کنٹرول کے زیرنگرانی کینسر کا عالمی دن’’ہم کرسکتے ہیں۔ میں کرسکتا ہوں‘‘ کی تھیم کے ساتھ فارمیسی گریجویٹس ایسوسی ایشن اور سایہ ویلفیئر آرگنائزیشن کے زیرانتظام آگہی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ پی جی اے ڈاکٹرزین الحسنین نے کہاکہ ملک میں سرطان کی شرح میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے جو کہ باعث تشویش ہے۔ چنانچہ فارماسسٹ کینسر سے محفوظ رہنے کے لیے عوام میں شعور بیدار کریں۔

چیئرمین سایہ ویلفیئر آرگنائزیشن ڈاکٹر تسنیم زیدی نے کہاکہ ہوا میں موجود مضرصحت مادے انسانوں میں سرطان کی اہم وجہ ہیں یہ مادے جسم میں خلیوں کے بننے اور ٹوٹنے کے عمل کومتاثر کرتے ہیں۔ ڈرگ کنسلٹنٹ ڈاکٹرظہیر احمد نے آن لائن پریذینٹیشن میں کہاکہ تمباکو نوشی، منشیات، چھالیہ، گٹکے سمیت شیشے کا استعمال اور ماحولیاتی آلودگی کی بنا پر کینسر کا پھیلاؤ عالمی سطح پر موت کا بڑا سبب بن رہا ہے۔

سیکرٹری فارمیسی کونسل سندھ ڈاکٹرتنویر احمد صدیقی نے کہاکہ سرطان ایک غیرمتعدی مرض ہےجوخلیوںکی غیرفطری نشوونما کی وجہ سے لاحق ہو جاتا ہے جس کاعلاج سرجری،ریڈیوتھراپی اور کیمو تھراپی سے ممکن ہے۔ ڈاکٹر رفعت انوارصدیقی نے کہا کہ آلودہ فضامیں سانس لینا دراصل سرطان کے مسلسل خطرا ت سے دوچار رہنا ہے جس سے پھیپھڑوں اور مثانے کے سرطان کے خدشات زیادہ ہوتے ہیں۔ صدرفارمیسی گریجویٹس ایسوسی ایشن ڈاکٹر امرعلی نے کہاکہ کینسر جیسے موذی مرض سے بچاؤ کے لیے صحت مندغذا، جسمانی تحرک اور صاف ستھرا ماحول مددگار ثابت ہوسکتے ہیں۔

 

 

ایم ٹی وی(اسپورٹس) پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئر مین خالد محمود نے کہا ہے کہ آئی سی سی پاک بھارت سیریز کے معاملے میں مداخلت کرے ۔
نجی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ دوطرفہ سیریز دونوں ممالک کی مرضی سے ہوتی ہے ،اب بھارتی کرکٹ بورڈ اتنا منہ زور ہوچکا ہے کہ کسی کی پروا نہیں کرتا ،اسی وجہ سے پاک بھارت کرکٹ کو بھی نقصان ہو رہا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ بگ تھری نے فیصلہ سازی میں برابری کا اصول ختم کردیا تھا ۔
 

 

 

ایمز ٹی وی (تعلیم /کراچی) ادارہ تبلیغ و تعلیمات اسلامی کے تحت مقامی ہال میں منعقدہ تعلیم و تربیتی نشست سے خطاب کے دوران مولانا محمد عون نقوی نے کہا کہ تعلیمی شعور کو اجاگر کر کے ترقی کی راہ پر گامزن ہوا جاسکتا ہے۔

اسکے لیئے حکومت اور فلاحی اداروں کو انتھک محنت اور جدوجہد کرنا ہوگی ،تاکہ ہمارا شمار بھی ترقی یافتہ قوموں میں ہوسکے اور ہمارے نوجوان بھی دوسروں کی طرح معاشرے کی درستگی اور امن کے قیام کیلئے کام کرسکیں۔

نشست سے سید لخت حسنین زیدی ،قاری غلام قاسم،حافظ سخاوت حسین حیدری اور اختر علی راجپوت نے بھی خطاب کیا اور تعلیم کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ جو قومیں تعلیم یافتہ ہوتی ہیں وہ ہر میدان میں ترقی کرتی ہیں لہٰذا ہمیں اپنے بچوں کی تربیت پر خصوصی توجہ دینا ہوگی

 

 

ایمز ٹی وی (تعلیم /کراچی) گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ جامعات کسی بھی معاشرے کی ترقی کو ناپنے کا پیمانہ ہو تی ہیں جبکہ مختلف شعبوں میں جامعات کے گریجویٹس ترقی کے لئے ناگزیر ہو تے ہیں۔ اس ضمن میں نجی شعبے کی جامعات عالمی معیار کی تعلیم فراہم کرنے میں معاون ثابت ہو رہی ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اقراء یونیورسٹی کے جلسہ تقسیم اسناد سے خطاب میں کیا ۔ اس موقع پر صوبائی وزیر تعلیم جام مہتاب حسین ڈاہر، اقراء یونیورسٹی کے بانی چانسلر حنید حسین لاکھانی ، اقراء یونیورسٹی کے بورڈ آف گورنر ز کے صدر یوجی عیسانی، رجسٹرار ڈاکٹر عاکف اور نائب صدر ڈاکٹر وسیم قاضی بھی موجود تھے ۔ جلسہ تقسیم اسناد میں مختلف شعبوں میڈیا سائنس ،کمپیوٹر سائنس،ٹیلی کمیونیکیشن انجینئرنگ، الیکٹرانک انجینئرنگ ،فیشن و ٹیکسٹائل ڈیزائن،ایجوکیشن و بزنس ایڈمنسٹریشن،بیچلر، ماسٹر ،ایم فل اور پی ایچ ڈی کے 600 گریجویٹ طلبہ و طالبات کو اسناد دی گئیں۔ مختلف قومی اور کثیر الاقومی کمپنیوں کی جانب سے دیئے گئے 16 گولڈ میڈل بھی طلبہ کو دیئے گئے ۔

گورنر سندھ محمد زبیر نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ ہمارے نوجوان ڈگریاں تو حاصل کرلیتے ہیں لیکن ان میں اعتماد کا فقدان رہتا ہے ہمیں ان نوجوانوں میں بھرپور اعتماد پیدا کرنا ہوگا تاکہ وہ کسی بھی شعبہ میں اپنی صلاحیت کا لوہا منواسکیں ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے اقتصادی حب کراچی جسے خطہ میں اپنے محل وقوع کے لحاظ سے منفرد اہمیت بھی حاصل ہے اقتصادی ترقی اور پر کشش سرمایہ کاری کے لئے آئیڈیل اہمیت کا حامل ہے بدقسمتی سے ماضی میں اس شہر کے اصل امیج کی بجائے عالمی سطح پر اس کا منفی تاثردیا گیا ہم سب کو مل کراس منفی تاثر کو زائل کرنا ہوگا کیونکہ کراچی کی ترقی سے پورے ملک کی ترقی وابستہ ہے ۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر ہمارا اٹوٹ انگ اور شہ رگ ہے اس کے بغیر پاکستان نا مکمل ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج یوم کشمیر ہے اس روز ہم اپنے کشمیری بھائی کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں پاکستانی قوم اس بات کی بڑی شدت سے متمنی ہے کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کی اصل روح کے مطابق کشمیر ی بھائیوں کو ان کا حق خود ارادیت دیا جائے ۔ اس موقع پر چانسلر حنید لاکھانی نے طلباو طالبات سے خطاب کیا اور ان کی لگن اور محنت کو خوب سراہا اور اساتذہ کی تعریف کی انہوں نے کہا کہ ان سارے طالبعلموں کی محنت کے پیچھے ان کہ ماں باپ کی دعائیں اور محنت شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ طالبعلم ہماری قوم کا سرمایہ ہیں اور میں امید کرتا ہوں کے آپ سب لوگ ملک و قوم کی ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کرے گے

انہوں نے پی ایچ ڈی، گریجویٹس اور گولڈ میڈل حاصل کرنے والے طلبا وطالبات کو مبارکباد دی۔ اقراء یونیورسٹی کے وائس چانسلر یو اے جی عیسانی نے کہا کہ اقراء یونیو رسٹی کو اٹھارہ سال ہو گئے ہیں اور ہم انتھک محنت سے یہاں تک پہنچے ہیں انہوں تمام فیکلٹی اسٹاف کی تعر یف کی کے یہ ان کی محنت کا نتیجہ ہے کہ یہاں اتنے قابل اور ہونہار طلبا و طالبات گریجویٹس ہو کہ نکل رہے ہے جو کہ پو رے ملک میں مختلف شعبوں میں اپنا نام پیدا کر کے ملک و قوم کی خدمت کرے گی اور پاکستان کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرے گئی اقرا یونیورسٹی نے معاشرے کو بہترین علمی سرمائے کو انسانی شکل میں دینے کا جو وعدہ کیا تھا وہ پورا کیا ۔

 

 

ایمز ٹی وی(اسپورٹس) بارسلونا کلب کے معروف فٹبالر لیونل میسی نے اپنے کلب کی طرف سے فری کک پر سب سے زیادہ گول کرنے کا ریکارڈ اپنے نام کر لیا،27گول کرنے کے بعدمیسی اب سب پر سبقت لے گئے ہیں۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق بارسلونا اور ایتھلیٹک کلب کے درمیان کھیلے جانے والے میچ میں لیونل میسی کی ٹیم کو ایک صفر کی برتری حاصل تھی جس کے بعد سپر اسٹار میسی نے فری کک پر دوسراگول بھی کردیا، جس کے ساتھ ہی انہوں نے بارسلونا کی طرف سے فری کک پر سب سے زیادہ 27 گول اسکور کرنے کا اعزاز بھی اپنے نام کرلیا۔ اس سے پہلے یہ اعزاز26گولز کے ساتھ فٹبالر رونالڈ کوئیمین کے پاس تھا۔

 

 

ایمز ٹی وی(کراچی)کراچی کی سیاست میں ایک بار پھر ہلچل پیدا ہو گئی ،متحدہ رہنما سلیم شہزاد خود ساختہ جلا وطنی ختم کر کے آج کراچی پہنچ رہے ہیں ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق متحدہ کے رہنما سلیم شہزاد طویل جلاوطنی کے بعد آج دبئی سے کراچی پہنچیں گے جہاں ایئر پورٹ پر انکے استقبال کیلئے کارکنوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے ۔
اپنے ٹویٹر پیغام میں سلیم شہزاد کا کہنا تھا کہ وہ آج کراچی پہنچ رہے ہیں ۔”کوئی جرم نہیں کیا اور نہ ہی گرفتاری سے ڈرتا ہوں “۔ مجھ پر لگائے گئے الزامات بے بنیاد ہیں جن کا جواب دونگا ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سلیم شہزاد پر ایف آئی اے میں ایک مقدمہ قائم ہے جبکہ سابق مشیر پٹرولیم اور 462ارب روپے کی کرپشن اور دہشت گردوں کے علاج معالجے کے کیس میں ملوث پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما ڈاکٹر عاصم حسین کی سہولت کاری کے حوالے سے بھی ایک کیس قائم ہے جس پر انکی گرفتاری کا بھی امکان ہے ۔
متحدہ رہنما سلیم شہزاد نے اپنے ٹویٹر پیغام میں یہ بھی کہا تھا کہ کراچی آکر اپنے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کرونگا اور یہ بھی امکان ہے کہ وہ متحدہ چھوڑ کر پاک سر زمین پارٹی یا ایم کیو ایم پاکستان جوائن کر لیں۔
 

 

 

ایمز ٹی وی (میرپورخاص) تعلیمی بورڈ کے غریب ملازمین کی بلاجواز برطرفی معاشی قتل ہے ،برطرفی کا فیصلہ فوری طور پر واپس لیا جائے ۔ یہ بات ایم کیو ایم (پاکستان ) رابطہ کمیٹی و حق پرست رکن سندھ اسمبلی ڈاکٹر ظفر احمد کمالی نے اپنے ایک بیان میں کہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تعلیمی بورڈ میرپورخاص کے اردو بولنے والے 52ملازمین کی برطرفی کا فیصلہ مہاجروں کے معاشی استحصال کے تسلسل کی ایک کڑی ہے جس پر کسی صورت خاموش نہیں بیٹھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں تعصب پر مبنی پالیسی پر عمل کرتے ہوئے محکمہ تعلیم،محکمہ آبپاشی، ریوینیواور محکمہ پولیس سمیت کئی محکموں میں خلاف ضابطہ بیشمار بھرتیاں کی گئیں اوران میں سے کسی کو برطرف نہیں کیا گیا۔نااہل اور کرپٹ افسران تعینات کرکے ادارے تباہ کردیئے گئے۔ لیکن کوئی باز پرس نہیں کی گئی اور محض اردو بولنے والوں سے امتیازی سلوک کیا جارہا ہے ۔انہوں نے وزیر اعظم پاکستان، چیف جسٹس سپریم کورٹ ، چیف آف آرمی اسٹاف اور وزیر اعلیٰ سندھ سے مطالبہ کیا کہ سندھ میں اردو بولنے والوں کے معاشی استحصال کا فی الفور نوٹس لیتے ہوئے انہیں ملازمتوں اور تعلیم سمیت ہر شعبے میں جائز حق دلایا جائے اور تعلیمی بورڈ میرپورخاص کے غریب ملازمین کی برطرفی کے احکامات منسوخ کئے جائیں۔

 

 

 

ایمز ٹی وی (تعلیم /کراچی ) ڈاکٹر وقار یوسف عظیمی کراچی کے علاقوں سرجانی ٹاؤن اور نارتھ ناظم آباد میں ایک تدریسی پروگرام چلارہے ہیں۔

دو سال پہلے شروع کیے جانے والے اس پروگرام میں کم آمدنی والے گھرانوں کے بچوں کو اْردو پڑھنا لکھنا سکھانے، انگریزی حرفِ تہجی، حساب میں ہندسوں کی شناخت اور جمع تفریق ، اسلامیات میں کلمہ ٔطیبہ ، قرآن کی مختصر سورتیں اور نماز سکھانے کا اہتمام کیا گیا ہے۔ بیس سے زائد بچوں پر مشتمل نئی کلاس کا آغاز ہو گیا ہے۔

 

 

 

ایمز ٹی وی (مانٹیرنگ ڈیسک) ایشیا فیس بک استعمال کرنے والا دنیا کا بڑا خطہ بن گیا اور یہ فیس بک کی تاریخ میں پہلی بار ہوا ہے۔
 
فیس بک کی جانب سے جاری کردہ نئے اعدادو شمار کے مطابق فیس بک کے صارف سب سے زیادہ ایشیاء میں پائے جاتے ہیں جہاں روزانہ 39 کروڑ 60 لاکھ افراد فیس بک استعمال کرتے ہیں۔
 
گزشتہ 2 سال میں ایشیا میں فیس بک کے صارفین میں 57 فیصد اضافہ ہوا ہے جو کہ کسی بھی خطے میں موجود فیس بک کے صارفین کی تعداد میں تیز ترین اضافہ ہے جب کہ ایشیاء میں فیس بک کی آمدن میں بھی 15 مہینوں میں دُگنا اضافہ ہوا ہے۔