جمعہ, 11 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

ایمز ٹی وی(اسپورٹس) پاکستان کا فخر اور بین الاقوامی امپائر علیم ڈار نے ورلڈ کپ کے بعد ریٹائرمنٹ کا عندیہ دیدیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق علیم ڈار نے اپنے ریسٹورنٹ کی افتتاحی تقریب کے دوران میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 17 سالوں میں 332 میچز میں امپائرنگ کر کے بڑا اعزا ز اپنے نام کیا ہے اور اب میں میچز کی تعداد کم کرتا جارہا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ٹی 20 میچز کی امپائرنگ کرنا چھوڑ دی ہے مگر پی ایس ایل کے کچھ میچز کی امپائرنگ کررہا ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ اب ورلڈ کپ تک ٹیسٹ میچز پر اپنی زیادہ توجہ مرکوزرکھوں گا۔ علیم ڈار کے ریسٹورنٹ کی افتتاحی تقریب میں سابق کرکٹر عبدالقادر،چیف سلیکٹر انضمام الحق،سابق کپتان عامر سہیل،ون ڈے ٹیم کپتان اظہر علی اور دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔

 

 

ایمز ٹی وی(کراچی)  کراچی سمیت بیشتر علاقوں میں ہلکی اور کہیں موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری ہے جس سے سردی میں مزید اضافہ ہو گیا جبکہ لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں بادل چھائے ہوئے ہیں اور سرد ہوائیں چل رہی ہیں ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کراچی شہر میں ملیر کینٹ اور ایئر پورٹ کے گردونواح سمیت بعض علاقوں میں صبح سے ہلکی بارش اور پھوار کا سلسلہ جاری ہے جبکہ بنوں اور گردونواح، ٹنڈو محمد خان ، راجن پور ، ڈی جی خان ، مہمند ایجنسی اور شبقدر ، لوئر دیر ضلع کے مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری ہے جبکہ بیشتر علاقوں میں گہرے سیاہ بادل چھائے ہوئے ہیں اور سرد ہوائیں چلنے سے سردی میں مزید اضافہ ہو گیا ہے ۔

لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر علاقوں بھی گزشتہ دو روز سے بادلوں کی لپیٹ میں ہیں جبکہ محکمہ موسمیات نے آج سے راولپنڈی،اسلام آباد،گوجرانوالہ،لاہوراورسرگودھاڈویژن ، بلوچستان ،گلگت بلتستان ، کشمیر ،جنوبی پنجاب اورسندھ میں چندمقامات
پرگرج چمک کےساتھ بارشوں کی پیشن گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس دوران خیبر پختونخو اور فاٹا میں اکثر مقامات پر بارش ہو سکتی ہے۔

 

 

ایمزٹی وی(گلگت بلتستان )گذشتہ روز سینا ہیلتھ اینڈ ویلفیئرسنٹر کے زیر اہتمام یو ایس ایڈ کے تعاون سے یتیم بچوں کی دیکھ بھال کے لیے قائم سنٹرکی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیاگیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری داخلہ احسان بھٹہ نے کہا ہے کہ حکومت اور این جی اوز مل کر کام کریں تو علاقے کی تقدیر بدل سکتی ہے حکومت کی جانب سے ان این جی اوز کی حوصلہ افزائی کی ضرورت ہے جو حقیقی معنوںمیں عوام کی خدمت کر رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سینا فائونڈیشن انسانیت کی خدمت کر رہی ہے جہاں بے سہارا بچوںکی دیکھ بھال اور تربیت ہو رہی ہے یہ بات پورے پاکستان کے لیے باعث فخر ہے۔انہوںنے کہا کہ حکومتی عہدیداروںاور ہم سب کو ایسے اداروں میں آنا چاہئے اور ان لوگوںکی حوصلہ افزائی کرنی چاہئے۔انہوں نے کہا کہ تالی کبھی ایک ہاتھ سے نہیں بجتی سرکار اکیلے جتنی کوشش کرے جب تک ایسے فلاحی اداروںکا تعاون حاصل نہیں ہوگا وہ کچھ نہیں کر سکتی۔
انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش 1971میں بن کر ہم سے آگے نکل گیا کیونکہ وہاںکی سرکار اور لوگ نئی نسل کے لیے متحد ہوئے جو اقتدار میں ہیں ان سے کہتا ہوںکہ ان لوگوں کا ہاتھ بھٹائے اور اور ایسے اداروں کے پشت پر کھڑے ہو جائے۔انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں شرح خواندگی ملک کے دیگر علاقوںسے بہت بہتر ہے تعلیم کے ساتھ ساتھ بچوںکی تربیت بھی بہت ضروری ہے بد قسمتی سے ہمارے تعلیمی نظام میں تربیت پر توجہ نہیں دی جاتی جس کی وجہ سے اکثر پڑھے لکھے نوجوان ڈگریاں لے کر ملازمت کے لیے دربدر پھرتے ہیں۔
اس سے قبل انہوں نے سینا سنٹر میں ای سی ڈی اسکول اور سلائی سنٹر کا بھی افتتاح کر دیا۔یو ایس ایڈ کے تعاون سے جاری پروجیکٹ کے کو آرڈینیٹر شاہانہ شاہ نے ادارے کے حوالے سے بتایا کہ سینا ہیلتھ نے 1990سے اب تک 110بے سہارا بچوںکو پال رکھا ہے اور ان کے تمام اخراجات یہ ادارہ برداشت کر رہا ہے جس میں تعلیمی اخراجات بھی شامل ہیں اور اس ادارے کے کئی طلباملک کے بڑے بڑے تعلیمی اداروںمیں زیر تعلیم ہیں۔انہوںنے کہا کہ سینا ہیلتھ میں یتیم بچوںکے ساتھ ایسے خاندان بھی ہیں جن کا کوئی سہارا نہیں۔

 

 

ایمزٹی وی(گلگت بلتستان )رکن قانون ساز اسمبلی گلگت راجہ جہانزیب نے کہا ہے کہ کشمیری لیڈر مخلص ہوتے تو کشمیر آزاد ہو چکا ہوتا ان کی بدنیتی کی وجہ سے آج کشمیری قوم کے ساتھ ظلم ہو رہا ہے۔ یہ کشمیری نام نہاد لیڈر کشمیر کو آزاد دیکھنا نہیں چاہتے ہیں اور اس ایشو پر سیاست کر کے سستی شہرت چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا ہماری بے حسی کی وجہ سے کشمیری رہنما بے جا مداخلت کر کے ہمیں آئینی حقوق سے محروم رکھنا چاہتے ہیں۔ کشمیری لیڈر گلگت بلتستان کے عوام کی پاکستان کے ساتھ وفاداری کو برداشت نہیں کر سکتے۔ یہ لوگ گلگت بلتستان کو صوبہ بنانے کے حق میں نہیں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے مخلص لیڈر شپ آج دنیا میں نہیں ہے جس کی وجہ سے کشمیری لوگ ہم پر مسلط ہونے کی کوشش کر رہے ہیں، گلگت بلتستان کے عوام نے کشمیریوں کیلئے بڑی قربانیاں دی ہیں آج گلگت بلتستان صوبہ بننے جا رہا ہے تو ان کو یہ بات ہضم نہیں ہو رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کا کشمیر کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے۔ گلگت بلتستان کو زبردستی کشمیر کے ساتھ جوڑ کر حقوق نہیں دینا زیاتی ہے ہماری منزل پاکستان ہے اور ہم پاکستان کا حصہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری گلگت بلتستان کے بارے میں غلط فہمیاں پیدا کرنے کے بجائے اپنی آزادی کیلئے کام کرتے تو آج وہ آزاد ہوتے ہمارے حقوق کی راہ میں رکاوٹ بننے والوں کو برداشت نہیں کریں گے۔

 

 

ایمز ٹی وی (تعلیم /فیصل آباد) جی سی یونیورسٹی کے ایسوسی ایٹ پروفیسر اسلامک اسٹڈیز محمد اکرم ورک کو حقائق چھپانے اور غلط بیانی کرنے پر فارغ کر کے خدمات پنجاب حکومت کے سپرد کر دی گئیں ۔

وائس چانسلر جی سی یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد علی نے کہا ہے کہ قانون اور میرٹ کی بالا دستی کو قائم رکھا جائے گا اگر کوئی بھی غلط کام منظر عام پر آئے گا تو اس پر فوری ایکشن لیا جائے گا اور ذمہ داروں کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا جی سی یونیورسٹی میں ہونے والی ہرتعیناتی میرٹ پر ہوگی اور حق دار کو اسکا حق ملے گا۔

 

 

ایمزٹی وی(لاہور)لاہور میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ سعدرفیق نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی 5 سال کی ناقص کارکردگی نے ملک کو تباہ کردیا تھا جسے ہم نے سنبھالا، ہمارے حکومت میں آنے سے پہلے قومی خزانے میں کچھ نہیں تھا اور 2013 میں پاکستان کے دیوالیہ ہونے کی باتیں ہورہی تھیں، ملک میں دہشت گرد دندناتے پھرتے تھے، ملک لوڈشیڈنگ میں گھرا ہوا تھا مگر ہم نے وعدہ کیا تھا کہ ملک سے توانائی بحران کو ختم کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہم کسی سیاسی مصالحت کاشکار نہیں ہوئے، بھتہ خوروں اور ٹارگٹ کلرزکا پیچھا کیا جب کہ عوام کے ووٹ نے نوازشریف کو طاقت دی اور اب کراچی وبلوچستان کا امن بحال ہورہا ہے۔
خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ اقلیت کا راج نہیں مانیں گے، گالی اور گولی کا راج بھی نہیں مانیں گے، ووٹ سے آئے ہیں، ووٹ سے جائیں گے اور ووٹ سے واپس آئیں گے جب کہ تبدیلی ووٹ سے آتی ہے، دھرنے، سازش اور جھوٹ کی گونج سے نہیں۔ انہوں نے کہا کہ الزام تراشی کی بجائے کام کرتے تو خیبرپختونخوا اورسندھ کےعوام کی سنی جاتی جب کہ زرداری صاحب کے نونہال آپ بتائیں، سندھ میں کام کیوں نہیں کیا، سندھ کو کھنڈربنا دیا گیا ہے، سندھ میں ایک بھی میگا پراجیکٹ مکمل نہیں ہوا اگر کام کرتے تو کراچی کچرے کے ڈھیر میں تبدیل نہ ہوتا۔
وزیر ریلوے نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) جب بھی اقتدار میں آتی ہے تو ایٹم بم بنا کردکھاتی ہے، موٹروے بناتی ہے لیکن کافی عرصےسے مسلم لیگ (ن) کی قیادت کی کردارکشی کی جارہی ہے، کہا جاتا ہے لیگی وزرا کام نہیں کرتے مگر ہمیں کام کرنا بھی آتا ہے اور دفاع کرنا بھی لیکن کبھی خاندانوں کا دفاع نہیں کیا۔
انہوں نے کہا کہ ہماری تضحیک کی کوشش نہ کرو ہم اس کی اجازت نہیں دیں گے، نواز شریف قومی لیڈر ہیں ان کی کردار کشی کی مہم بند کرو جب کہ بعض سیاستدان عدالت کا فیصلہ آنے سے پہلے ہی جج بن گئے ہیں۔

 

 

ایمزٹی وی(اسپورٹس)پاکستان میں 12 سال بعد انٹرنیشنل ٹینس کی بحالی ہوئی ہے اور پاکستان اسپورٹس کمپلیکس اسلام آباد کے ہارڈ کورٹس پر ڈیوس کپ ایشیا اوشیانا گروپ ٹو ٹائی کا آغاز ہو گیا ہے۔ پہلے مقابلے میں پاکستان کے نمبر ون پلیئر عقیل خان نے ایران کے شاہین خالدین کے خلاف 2-1 سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے ملک میں انٹرنیشنل ٹینس کی بحالی کا جشن منایا، پہلے سیٹ میں شاہین خالدین نے سخت مقابلے کے بعد 7-6 سے کامیابی حاصل، عقیل نے دوسرے سیٹ میں کم بیک کرتے ہوئے 6-4 سے کامیابی حاصل کی اور تیسرا سیٹ بھی یکطرفہ مقابلے کے بعد 6-1 سے اپنے نام کرتے ہوئے میچ میں 2-1 سے فتح حاصل کی۔
دوسرے مقابلے میں پاکستانی کے انٹرنیشنل ٹینس اسٹار اعصام الحق کا انوشا شاہگولی سے مقابلہ ہوا۔ مہمان پلیئر نے پہلا سیٹ جیتا لیکن اعصام نے اگلے تینوں سیٹ حریف کو موقع دیئے بغیر اپنے نام کیے، ان کی فتح کا اسکور 2-6، 6-2، 6-1 اور 6-2 رہا۔ قبل ازیں ایونٹ کا افتتاح وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ریاض حسین پیرزادہ نے کیا۔ اس موقع پر پلیئرز، آفیشلز اور شائقین کی کثیر تعداد موجود تھی۔
ڈیوس کپ ڈبلز میں ہفتے کو پاکستان کے عابد علی اکبر اور محمد عابد کا مقابلہ البروز اخوان اور حامد رضا ندف سے ہو گا۔ 5 فروری کو ریورس سنگلزکھیلے جائیں گے جس میں عقیل خان کا مقابلہ انوشا شاہگولی سے ہو گا جبکہ اعصام الحق اور شاہین خالدین آمنے سامنے ہوں گے۔
واضح رہے کہ پاکستان 12 سال قبل انٹرنیشنل ٹینس ایونٹ کی میزبانی کر رہا ہے، اس سے قبل ایران نے سیکیورٹی کے خدشات کے پیش نظر پاکستان میں ایونٹ کھیلنے سے انکار کردیا تھا لیکن انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن نے سیکیورٹی کی صورتحال کو اطمینان بخش قرار دیتے ہوئے ایونٹ پاکستان میں ہی منعقد کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

 

 

ایمزٹی وی(اسپورٹس)ہانگ کانگ میں جاری 18 ویں ایشین جونیئر اسکواش چیمپئن شپ میں پاکستان نے ایران کو شکست دیتے ہوئے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔ پہلے سنگلز مقابلے میں مہران جاوید نے ایران کے علی رضا شمیلی کے خلاف 3-1 سے کامیابی حاصل کی، اسکور 15-13، 6-11 اور 11-3، 11-5 رہا۔ دوسرے مقابلے میں عباس زیب نے مجتبیٰ کفیلی کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 3-0 سے زیر کیا۔
تیسرے اور آخری سنگلز میچ میں منصور زمان جونیئر نے محمد رضا جعفر زادہ کو 11-9، 11-8، 8-11 اور 11-4 سے مات دیتے ہوئے پاکستان کو سیمی فائنل میں رسائی دلا دی۔ کل دوسرے مرحلے میں پاکستان کا مقابلہ ملائیشیا سے شیڈول ہے۔
پوائنٹس ٹیبل میں گروپ اے میں بھارت کی ٹیم 529 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست جبکہ پاکستان 521 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہے، گرین شرٹس کو سیمی فائنل تک رسائی کیلئے ایران پر لازمی فتح درکار تھی۔ گروپ بی میں ملائیشیا اور ہانگ کانگ کی ٹیمیں ٹاپ 2 میں شامل ہیں۔
اس سے قبل پاکستان کی ٹیم جاپان، مکاؤ اور کوریا کو شکست دے چکی ہے جبکہ بھارت کے خلاف شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ پاکستان کی ٹیم ایونٹ میں فورتھ سیڈ ہے، اسکواڈ میں عباس زیب، عبدل ملک، مہران جاوید اور منصور زمان جونیئر شامل ہیں۔

 

 

ایمزٹی وی(مانیٹرنگ ڈیسک) فیس بُک نے ’’لوگوں کی تلاش‘ یعنی ڈِسکور پیپل نامی ایک نیا فیچر متعارف کرایا ہے جو موبائل ایپ پر کام کرتا ہے اور اسے ماہرین نے ڈیٹنگ سائٹ ’’ٹنڈر‘‘ جیسا فیچر بھی قرار دیا ہے۔
اس فیچر کے ذریعے آپ نئے دوستوں سے ملاقات کرسکیں گے اور نئے کاروباری روابط پروان چڑھاسکیں گے۔ اس کے علاوہ کسی قریبی علاقے میں ہونے والی تقاریب میں دوستوں کے ساتھ شرکت بھی کرسکیں گے۔
ذرائع کے مطابق اب تک یہ آپشن ہرجگہ دستیاب نہیں اور چند لوگ ہی اسے استعمال کررہے ہیں ۔ تجزیہ کاروں کے مطابق اسے آئی او ایس اور اینڈروئڈ کے لیے جلد ہی ریلیز کیا جائے گا۔ جن فیس بک صارفین کو اس کی سہولت دی گئی ہے وہ نیوی گیشن سیکشن میں فرینڈز، ایونٹس، گروپس اور دیگر آپشن کے نیچے اسے دیکھ سکتے ہیں۔
discover 1486058282
 
تفصیلات کے مطابق جب صارف اس آپشن کو آن کرتا ہے تو پہلے آپشن میں اس سے اپنا تعارف پیش کرنے کو کہا جاتا ہے جس کے ’’اباؤٹ‘‘ سیکشن میں کئی اہم گوشے سامنے آتے ہیں جن میں اپنے بارے میں تازہ معلومات درج کرنی ہوتی ہیں پھر اس کے نیچے آپ اپنے مشاغل اور پسندیدہ تقاریب شامل کرسکتے ہیں۔
تقریب میں شریک ہونے یا خواہشمند افراد کی تصاویر اور پروفائل کو سوائپ کرکے دیکھا جاسکتا ہے۔ فیس بک اعلامیے کے مطابق اس فیچر کے تحت صارفین کی صرف وہی معلومات دکھائی جائیں گی جو عوام کے سامنے رکھی جاتی ہیں

 

 

ایمزٹی وی(پشاور)انصاف ہیلتھ کارڈ کی تقریب میں وزیراعلیٰ پرویز خٹک کی تقریر کے دوران بجلی اچانک بند ہوگئی جس پر ہال میں لوگوں نے گونواز گو کے نعرے لگانا شروع کردیئے۔
تفصیلات کے مطابق پشاور میں ہیلتھ کارڈ کی تقریب سے پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کے خطاب کے بعد جب پرویز خٹک تقریر کرنے لگے تو بجلی چلی گئی جس پر پرویز خٹک نے طیش میں آکر سارا ملبہ نواز شریف پر ڈالتے ہوئے کہا کہ خان صاحب دیکھ لیں بجلی کے مالک نواز شریف ہیں اور گالیاں ہمیں پڑتی ہیں۔فائیو اسٹار ہوٹل میں منعقدہ تقریب میں بجلی 2 منٹ تک بند رہی جس دوران کارکنوں نے گونواز گو کے نعرے لگائے۔