جمعہ, 11 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

ایمز ٹی وی(کراچی) کراچی والوں کی سنی گئی ، کچرا اٹھانے کیلئے جدید مشینری کے ایم سی ورکشاپ پہنچ گئی ۔

زرائع کے مطابق کچرے اور تعفن سے تنگ آئے کراچی کے شہریوں کیلئے اچھی خبر آگئی ، کچر ااٹھانے والی مشینری کے ایم سی ورکشاپ پہنچنا شروع ہوگئی ہے اور اس سلسلے میں آج 4کنٹینرز کا سامان پورٹ سے کلیئر ہونے کے بعد کے ایم سی ورکشاپ پہنچا دیا گیا ہے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ چند روز میں چین اور جاپان سے کچرا اٹھانے والی مشینری کی دوسری کھیپ بھی پاکستان پہنچ جائے گی ۔

 

 

ایمز ٹی وی ( مانٹرننگ ڈیسک) اٹلی کی ایک کمپنی نے بڑے ڈرم کی صورت والا مشقتی روبوٹ بنایا ہے جو 18 کلوگرام وزن کے ساتھ آپ کے پیچھے دوڑا چلا آتا ہے اور 35 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کرسکتا ہے۔ اس روبوٹ کو ’’جیٹا‘‘ کا نام دیا گیا ہے جو وزن اٹھا کر، دیئے گئے نقشے کی مدد سے ازخود سفر کرتا ہے۔ نیلی گیند کی مانند یہ روبوٹ 26 انچ اونچا ہے اور ایک سائیکل کی طرح آگے بڑھتا ہے۔

روبوٹ کو سفر کے دوران آپ کا سامان اٹھانےکے لیے بنایا گیا ہے جو آپ کے تعاقب میں رہتا ہے خواہ آپ چل رہے ہوں، جاگنگ کررہے ہوں یا پھر سائیکل پر سوار اپنے گھر جارہے ہوں۔ روبوٹ میں خاص قسم کے سرکٹ اسے بہ آسانی آگے دوڑنے میں مدد دیتے ہیں اور یہ اپنا توازن برقرار رکھتے ہوئے ہموار انداز میں چلتا جاتا ہے۔ کمپنی کے مطابق یہ روبوٹ انسانی برتاؤ اور خود اپنے سافٹ ویئر سے سیکھتا رہتا ہے اور اسی بنیاد پر فیصلے کرتا ہے۔

روبوٹ کے اوپر کا ڈھکن کھولیں اور اس میں اپنا ضروری سامان رکھتے رہیں، روبوٹ میں کیمرہ نصب ہے جو تھری ڈی انداز میں اطراف کا نقشہ نوٹ کرتا رہتا ہے اور خود سے آگے چلنے والے شخص کے لحاظ سے اپنا راستہ متعین کرتا ہے۔ روبوٹ اپنے راستے میں آنے والی رکاوٹوں سے بچتے ہوئے آگے بڑھنے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے جب کہ ایک مرتبہ چارج ہونے پر یہ 8 گھنٹے تک دوڑ سکتا ہے۔

 

ایمز ٹی وی(اسپورٹس) تیسرے ون ڈے میچ میں جنوبی افریقہ نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ 

میچ کیلئے جنوبی افریقہ کی ٹیم میں کپتان اے بی ڈویلیئرز، ہاشم آملہ، کوینٹن ڈی کوک، جے پی ڈومنی، فاف ڈوپلیسیس، عمران طاہر، کرس موریس، اینڈی فیلوک وائیو، ڈوین پریٹوریس، کاگیسو ربادا اور فرحان بہاردین شامل ہیں۔ 
سری لنکا کے سکواڈ میں کپتان اوپل تھرنگا، دنیش چندی مل، دھنانجیا دی سلوا، نیروشن ڈیکویلا، اسیلا گونارتنے، لاہیرو کمارا، سورنگا لکمل، لاہیرو مدوشانکا، کوشل مینڈس، سشیتھ پتھیرانا اور لکشن سنداکن شامل ہیں۔

پانچ میچوں کی سریز کے پہلے میچ میں جنوبی افریقہ نے سری لنکا کو 8 وکٹوں سے اور دوسرے میچ میں 121 رنز سے شکست دے کر 2-0 کی برتری حاصل کر رکھی ہے۔

 

 

ایمز ٹی وی ( تعلیم /سکھر ) پاکستان میڈیکل ڈینٹل کونسل کی جانب سے غلام محمد مہر میڈیکل کالج سے الحاق بحال ہونے کے بعد پہلی مرتبہ شہید بے نظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر اصغر چنہ میڈیکل کالج سکھر پہنچے، جہاں کالج کے طلباء اور اساتذہ کی جانب سے ان کا استقبال کیا گیا،

اس موقع پر شہید بے نظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہماری خوش قسمتی ہے کہ مہر میڈیکل کالج کا ڈیڑھ سال کے بعد پی ایم ڈی سی نے الحاق بحال کیا ہے جس کے بعد کالج کے طلباء وطالبات ان کے والدین اور اساتذہ میں پھیلی ہوئی بے چینی ختم ہوچکی ہے اور رکے ہوئے داخلے جلد بحال ہونگے۔

 

 

ایمز ٹی وی (صحت /خیرپورناتھن شاہ) سیتا روڈ کے کمیونٹی سینٹر میں سماجی تنظیم بلقیس رضیہ لغاری ٹرسٹ کے مفت طبی کیمپ لگایا گیا جس میں سندھ حکومت اور مخیر حضرات کے تعاون سے 6500لوگوں کی ہیپا ٹائٹس اسکریننگ ٹیسٹ ہوئے جبکہ 5400افراد کو ایچ سی وی اور ایچ بی ایس کی ویکسینیشن کی گئی ۔

علاوہ ازیں سماجی رہنما ڈاکٹر سلطان احمد لغاری کے مطابق 850افراد کی پی سی آر مفت ٹیسٹ کرنے کے بعد ان میں سے 550 ہپاٹائٹس سی پازیٹو پی سی آر متاثرہ مریضوں کا علاج شروع کردیا گیا ۔ اس موقع پر علی لغاری نے بھی خطاب کیا ۔

 

 

ایمز ٹی وی(انٹرٹینمنٹ) بالی ووڈ معروف اداکار امیتابھ بچن کا کہنا ہے کہ وہ ہمیشہ سے ہی ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی کے ساتھ کام کرنا چاہتے تھے اور جب انہوں نے ایک فلم آفر کی تو امیتابھ نے ان سے ایک روپیہ بھی نہیں لیا۔

بالی ووڈ لائف کی ایک رپورٹ کے مطابق امیتابھ بچن نے اپنا ایک بلاگ شائع کیا، اس میں انہوں نے اپنی کامیاب فلم 'بلیک' کے حوالے سے بات کی جسے ریلیز ہوئے پورے 122 سال مکمل ہوچکے ہیں۔

74 سالہ امیتابھ بچن نے لکھا کہ یہ اس قدر خاص فلم تھی کہ اس کا حصہ بننا ہی ان کے لیے بہت تھا۔

ان کے مطابق 'میں ہمیشہ سے سنجے لیلا بھنسالی کے ساتھ ایک فلم میں کام کرنا چاہتا تھا، اور جب مجھے اس کا موقع ملا میں بےحد خوش ہوا، میں نے اس فلم کے لیے کوئی معاوضہ نہیں لیا، اس فلم کا حصہ بننا ہی میرے لیے بہت بڑی بات تھی'۔

خیال رہے کہ 'بلیک' ہیلن کیلر کی سچی کہانی پر مبنی فلم تھی، اس فلم میں رانی مکھرجی نے مرکزی کردار ادا کیا تھا، جو بینائی اور سُننے کی صلاحیت سے محروم تھی، امیتابھ بچن نے اس فلم میں ان کے استاد کا کردار ادا کیا تھا۔

امیتابھ بچن نے مزید لکھا کہ 'میرے لیے سب سے یادگار لمحہ وہ تھا جب دلیپ کمار نے فلم کے پریمیئر پر شرکت کی اور میری پرفارمنس کی تعریف کی'۔

واضح رہے کہ امیتابھ بچن کو اپنی اس فلم کے لیے ہندوستان کے معتبر ایوارڈز میں بہترین اداکار کے نیشنل ایوارڈ سے نوازا گیا تھا، جبکہ اس فلم کو بہترین فلم کا ایوارڈ دیا گیا۔

 
 

 

 

ایمز ٹی وی (تعلیم /کراچی ) وفاقی اردو یونیورسٹی میں ہونیوالی تحقیقی سرگرمیوں کو فروغ دینے کیلئے انتظامیہ ہر قسم کا تعاون کرے گی۔ جامعہ میں ہونیوالے تحقیقی کام قابل تعریف ہیں اس سال بھی ایم فل، ایم ایس اور پی ایچ ڈی میں بڑی تعداد میں داخلے دیئے گئے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار وفاقی اردو یونیورسٹی کے وائس چانسلر چیئرمین(جی آر ایم سی)پروفیسر ڈاکٹرسلیمان ڈی محمد نے گریجویٹ ریسرچ مینجمنٹ کونسل کے34ویں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

اجلاس میں رجسٹرار سیکرٹری (جی ار ایم سی) ڈاکٹر محمد صارم ،اراکین پروفیسر ڈاکٹر روبینہ مشتاق، پروفیسر ڈاکٹر محمد ضیاء ،ڈاکٹر اشرف خرم،ڈاکٹر عارفہ اکرم،ڈاکٹر عبدالغفور بلوچ، ڈاکٹر ساجد جہانگیر، ڈاکٹر یاسمین سلطانہ اورڈاکٹر احتشام الحق پڈابھی شریک تھے۔ اجلاس میں کراچی کیمپس کے 6طلباء و طالبات کو پی ایچ ڈی کی ڈگری جاری کرنے کی منظوری دی گئی ان میں شعبہ طبیعات کے محمد آصف صدیقی،شعبہ ریاضیاتی علوم کے دانش حسن، شعبہ ابلاغ عامہ کی نورین علیم، شعبہ اردو کے سہیل محمود، شعبہ اسلامیات کی حسین بانو اور شعبہ کیمیاء کی اسماء کنول شامل ہیں۔ اس کے علاوہ کراچی کیمپس کے 12جبکہ اسلام آباد کیمپس کے 22طلباء و طالبات کو ایم فل اور ایم ایس ڈگری کی منظوری دی گئی ۔

ان میں ایم فل کیلئے کراچی کیمپس کے شعبہ فارماکولوجی کی یاسمین اختر، حافظ فرخ حسین نیازی، سید یاسر حسین، کلثوم چوہدری ،شعبہ فارما سیوٹیکل کیمسٹری کے محمد ارشد ، شعبہ فارما سیوٹکس کے شہباز احمد نور،شعبہ کیمیاء کے شاہ نواز ستار،ظہیر مسعود،شعبہ حیوانیات کی عارفہ اختراور شعبہ ریاضیاتی علوم کی حمیرا ذوالفقاراورشعبہ فزکس کی نازش فاطمہ کوڈگری جاری کرنے کی منظوری دی گئی اورایم ایس کیلئے کراچی کیمپس کے شعبہ حیوانیات کی عابدہ رشیداور ساجدہ رشیدکو ڈگری جاری کرنے کی منظوری دی گئی۔

جبکہ اسلام آباد کیمپس کے شعبہ معاشیات کی طاہرہ جبیں، سلیمان خان، محمد ریاض، سید عثمان علی کاظمی، صائمہ حمید، ارسلان خالد، محمد عمران، منصور خان،شعبہ اطلاقی طبیعات کے نوید عباس ، عمران احمد خان، شگفتہ مصطفیٰ، شکیل احمد، شفقت عباس خان، ،اسماء مشتاق، جواد احمد، محمد رضوان ، انعم فضائل، عبدالحفیظ اوررابعہ پرویز،کو ایم فل اور شعبہ نظمیات کاروبار کے محمد اعجاز، جویریہ اورعلی زیب کو ایم ایس کی ڈگری جاری کرنے کی منظوری دی گئی۔

 

 

ایمز ٹی وی(تجارت) ہنڈائی موٹر کمپنی، ٹیکسٹائل کی مقامی کمپنی نشاط ملز کے ساتھ مل کر پاکستان میں گاڑیاں اسمبل کرنے کا پلانٹ نصب کر ے گی۔ ہنڈائی کی پاکستان میں واپسی معیشت کو بہتر بنانے کی حکومتی کوششوں اور مقامی مارکیٹ پر جاپانی ساختہ گاڑیوں کی کمزور ہوتی گرفت کا نتیجہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نشاط ملز کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ نشاط ملز کا ہنڈائی کمپنی کے ساتھ معاہدہ طے پا گیا ہے جس کے نتیجے میں ہنڈائی کمپنی نشاط ملز کے ساتھ پاکستان میں گاڑیوں کا پلانٹ نصب کرے گی۔

ہنڈائی اور کیا موٹرز جنوبی کوریا کی کمپنیاں ہیں جو 2004 تک پاکستان میں اپنی موٹر گاڑیاں اسمبل کررہی تھیں،ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ کوریا کی سب سے بڑی آٹو کمپنی پاکستان میں کتنی سرمایہ کاری کا ارادہ رکھتی ہے۔

پچھلے سال فرانسیسی موٹر ساز کمپنی رینالٹ اور جنوبی کوریا کی کیا موٹر کمپنی نے پاکستان میں مقامی سرمایہ کاروں کے ساتھ مل کر اپنے پلانٹ لگانے کا اعلان کیا تھا، حکومت کا خیال ہے کہ گاڑیوں کی صنعت میں مسابقت سے ان کی قیمتیں مناسب سطح پر لانے میں مدد ملے گی جو اس وقت بہت زیادہ ہیں۔

برطانوی خبررساں ادارے کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حکومت مارچ میں آٹو انڈسٹری کے لیے اپنی نئی پالیسی متعارف کرانے کا ارادہ رکھتی ہے جس میں اس شعبے کے لیے فیاضانہ مراعات کی توقع کی جا رہی ہے، پاکستان کی آبادی 20 کروڑ کے لگ بھگ ہے جو آٹو کمپنیوں کے لیے ایک پر کشش مارکیٹ ثابت ہو سکتی ہے۔

 

 

 

ایمزٹی وی(واشنگٹن)امریکی عدالت نے ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مسلم ممالک کے شہریوں کے امریکا میں داخلے پر پابندی سےمتعلق صدارتی حکم نامہ عارضی طور پرمعطل کردیا ہے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ریاست واشنگٹن کے شہر سیاٹل کی وفاقی عدالت کے ڈسٹرکٹ جج جیمز رابرٹ نے ٹرمپ انتظامیہ کے خلاف فیصلہ سناتے ہوئے حکم دیا ہے کہ 7مسلم ملکوں کے شہریوں کو روکنے کا حکم نامہ معطل رکھا جائے اور حکم نامے کا اطلاق امریکا بھر میں ہو گا۔ فیصلے کے بعد اب اصولی طور پر جن 7 مسلم ممالک پر پابندی عائد کی گئی تھی ان کے شہری اب امریکی ویزا کے لیے درخواستیں جمع کروا سکتے ہیں تاہم انتظامیہ اس فیصلے کے خلاف اپیل کرنے کا حق رکھتی ہے۔
صدر ٹرمپ کی جانب سے عائد کی جانے والی پابندی کے خلاف ابتدائی طور پر مقدمہ ریاست واشنگٹن نے درج کروایا جس کے بعد مینیسوٹا کی ریاست بھی اس میں شریک ہوگئی۔ واشنگٹن کے اٹارنی جنرل باب فرگوسن نے اس پابندی کو غیرقانونی اور غیر آئینی قرار دیا اور ان کا کہنا تھا کہ یہ پابندی لوگوں میں ان کے مذہب کی بنیاد پر تفریق پیدا کر رہی ہے۔
عدالت میں حکومتی وکیل کا مؤقف تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے صدارتی حکم نامے کوچیلنج نہیں کیا جا سکتا۔ ٹرمپ انتظامیہ نے اس عدالتی فیصلے کو زیادتی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس فیصلے کے خلاف اپیل کریں گے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کا ایگزیکٹیو آرڈرز کے حوالے سے مؤقف یہ ہے کہ انھوں نے ایسا امریکہ کا تحفظ کرنے کے لیے کیا ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق اب تک 60 ہزار ویزوں کو معطل کیا جا چکا ہے اورصدر ٹرمپ کےصدارتی حکم نامے کی وجہ سے اب 120 روز تک پناہ گزین امریکہ میں داخل نہیں ہو سکتے۔ اس کے علاوہ شام سے تعلق رکھنے والے پناہ گزینوں پر غیر معینہ مدت تک کے لیے پابندی عائد کی گئی ہے۔ عراق، ایران، شام، لبیا، صومالیہ، سوڈان اور یمن سے آنے والوں کے ویزے بھی 90 روز تک معطل کیے گئے ہیں۔

 

 

ایمز ٹی وی(تجارت)منی مارکیٹ سسٹم میں سرمائے کی قلت ،اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے 925 ارب روپے فراہم کردیئے۔

مرکزی بینک نے سرمایہ سات روزہ اوپن مارکیٹ آپریشن میں ٹی بلز اور پاکستان انوسٹمنٹ بانڈ خرید کر فراہم کیا۔

سرمائے کی فراہمی5 اعشاریہ 80 فیصد سالانہ شرح سود پر کی گئی۔