جمعہ, 11 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

 

ایمزٹی وی(واشنگٹن) امریکی صدر ٹرمپ نے اسرائیل، فلسطین تنازع پر یوٹرن لیتے ہوئے مغربی کنارے پر یہودی بستیوں کی مخالفت کر دی ہے۔
ذرائع کے مطابق وائٹ ہاؤس کے ترجمان شون اسپائسر نے کہا کہ یہودی بستیوں کی تعمیر نے امن کی کوششوں کو دھچکا لگا ہے۔ دونوں ممالک کو مذاکرات کی میز پر آنا ہو گا۔
دوسری جانب امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایگزیکٹو آرڈر جاری ہونے کے بعد ایک لاکھ ویزے منسوخ کیے گئے۔

 

 

ایمز ٹی وی (انٹرٹینمنٹ)رومانیہ کی گلوکارہ اوٹیلیا برومانے کہا ہے کہ پاکستان پر امن ملک ہے اور یہاں آکر بہت محفوظ محسوس کیا۔ گلوکارہ اوٹیلیا برومانے کراچی میں امن و امان کی صورت حال کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ایک پر امن ملک ہے اور یہاں آکراپنے آپ کو بہت محفوظ محسوس کررہی ہوں۔

ایشیا ءمیں اپنے پہلے دورے پر پاکستان آنے والی گلوکارہ اوٹیلیابروما نے ڈیفنس ہاﺅسنگ اتھارٹی کراچی میں ایک کانسرٹ کے دوران پرفارم بھی کیا اور کہا کہ پاکستان آکر بہت خوشی ہوئی اور خواہش ہے کہ بار بار پاکستان آتی رہوں ۔ایونٹ کے آرگنائزرز کا کہنا ہے کہ غیر ملکی فنکاروں اور اداکاروں کو مدعو کر کے دنیا کے سامنے پاکستان کا مثبت تاثر پیش کرنا چاہتے ہیں ۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رومانیہ کی گلوکارہ نے پاکستانی کھانوں اور لوگوں کی مہمان نوازی کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان کوبد امن ملک کہنے والے ممالک دنیا کے سامنے غلط بیانی سے کام لیتے ہیں۔”پاکستان ایک پر امن اور محفوظ ملک ہے “۔گلوکارہ کو  سندھی شال کا تحفہ بھی پیش کیا گیا۔

 

 

ایمز ٹی وی(انٹرٹینمنٹ) بالی ووڈ اداکارہ کنگنا راناوت نے کہاہے کہ بالی ووڈ میں دوستی تک تو ٹھیک لیکن محبت ہونا اور بھی برا ہے اب بھی  فلم انڈسٹری کے بہت سے لوگوں کی ذہنیت نہیں بدلی ہےبہت سے لوگ خواتین کے اہم کردار والی فلم بنا کر پیسے کمانا چاہتے ہیں خواتین کو پیسے نہیں دیتے۔ 

 خصوصی گفتگو کے دوران کنگنا راناوت نے فلم انڈسٹری کی دوستی پر کہا کہ میں کامیاب ہوں کیونکہ یہاں میرا کوئی دوست نہیں ہے اگر آپ کے دوست کامیاب ہو جاتے ہیں یا صرف آپ کامیاب ہو جاتے ہو تو رشتے الجھ جاتے ہیں کام پر جب انسانی جذبات غالب آ جاتے ہیں تو تلخی آجاتی ہے اور آپ درست فیصلہ نہیں کر پاتے۔کنگنا نے کہا کہ دوستی تک تو ٹھیک ہے لیکن فلم انڈسٹری میں محبت ہو جانا اور بھی برا ہے۔ اس لیے وہ کسی ڈائریکٹر، اداکار یا شریک آرٹسٹ کی دوست نہیں ہیں اور فلم انڈسٹری میں صرف کام کرتی ہے۔بالی ووڈ میں اداکارائوں کو اداکاروں کے مقابلے میں کم پیسے ملتے ہیں اور حالیہ دنوں اس کے متعلق بہت سی اداکارائوں نے اپنی بات رکھی ہے۔ کنگنا کا کہنا ہے کہ انھوں نے باکس آفس پر اپنی اہمیت ثابت کی ہے لیکن ان کے مطابق اب بھی فلم انڈسٹری کے بہت سے لوگوں کی ذہنیت نہیں بدلی ہے۔

انہوں نے کہاکہ بہت سے لوگ خواتین کے اہم کردار والی فلم بنا کر پیسے کمانا چاہتے ہیں لیکن خواتین کو پیسے نہیں دیتے۔ ہماری جدوجہد جاری ہے۔ اگر کچھ نہیں ہوا تو ہم خود اپنے لیے فلمیں بنائیں گے انہوں نے کہا کہ بھارت سے جانے والا کوئی بھی بھارتی آرٹسٹ ہالی ووڈ میں مہمان ہی ہوگا اور کوئی بھارتی کردار ہی ادا کرےگا۔ انہیں فخر ہے کی پرینکا چوپڑہ، عرفان خان اور دیپکا پاڈوکون ملک کا نام روشن کر رہے ہیں تاہم یہ گمان کر لینا کہ ان کے وہاں جانے سے بہت کچھ بدل جائے گا تو یہ خام خیالی ہے۔انہوںنے کہاکہ جو اداکار کامیاب ہو جاتے ہیں وہ دوسرے فنکاروں کو آگے آنے نہیں دیتے تاہم یہ چلن صرف فلم انڈسٹری تک ہی محدود نہیں ہے۔

 

 

ایمز  ٹی وی(انٹرٹینمنٹ) بھارتی فلم "رئیس" کو پاکستان میں نمائش کی اجازت مل گئی ہے اور فلم (کل )اتوار سے ملک بھر کے سنیما گھروں میں دکھائی جائے گی۔پاکستان میں بھارتی فلموں کی نمائش کی اجازت ملنے کے بعد ایک اور بالی ووڈ فلم "رئیس" بھی سنیما گھروں کی زینت بننے جارہی ہے، مرکزی فلم سنسر بورڈ کی جانب سے رئیس کو سرٹیفکیٹ جاری کردیا گیا ہے۔ 

بھارت کے سپر اسٹار شاہ رخ خان اور ماہرہ خان کی فلم 5 فروری سے نمائش کیلئے پیش کردی جائے گی، اس سے پہلے "کابل" اور "اے دل ہے مشکل" کو بھی نمائش کی اجازت مل چکی ہے۔

 

 

ایمز ٹی وی(انٹرٹینمنٹ) بالی ووڈ سٹار نواز الدین صدیقی اب پاکستانی اشتہارات میں بھی نظر آنے لگے ہیں۔تفصیلات کے مطابق شاہ رخ خان کی فلم ”رئیس“ میں پولیس افسر کے کردار سے شہرت حاصل کرنے والے اداکار کی قسمت کا ستارہ چمک اٹھا ہے اور انہیں بھارتی اشتہارات کے علاوہ پاکستانی اشتہارات کا بھی حصہ بنایا جانے لگا ہے۔

دبئی میں بنائے جانے والے ایک نجی کمپنی کے ایئر کنڈیشنر کے اشتہار میں نوازالدین صدیقی پاکستانی اداکارہ عائشہ خان کے ہمراہ جلوہ گر ہیں۔اس اشتہار میں نواز الدین صدیقی عائشہ خان کے شوہر کردار ادا کرتے ہوئے نظر آتے ہیں۔یہ پہلا موقع ہے کہ نوازالدین صدیقی کسی بھی پاکستانی کمرشل میں نظر آئے ہیں جبکہ امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ اداکار مستقبل میں بھی پاکستانی فلموں یا ڈراموں میں جلوہ گر ہونگے۔

 

 

 

ایمز ٹی وی (تعلیم /حیدرآباد) ڈویژنل ڈائریکٹر اطلاعات حیدرآباد خورشید علی شیخ نے کہا ہے کہ تعلیم کے ساتھ ساتھ صحتمند غیر نصابی سرگرمیاں طالب علموں کو نہ صرف ذہنی طور پر فریش رکھتی ہیں بلکہ ان کی شخصیت کی تکمیل میں بھی اہم ثابت ہوتی ہیں‘۔ وہ تعلیمی بورڈ حیدرآباد کے آڈیٹوریم میں ایس ایس سی اور ایچ ایس سی کے طالب علموں کے درمیان غیر نصابی مقابلوں کی تقریب تقسیم انعامات میں بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کررہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے ہمارے تعلیمی اداروں میں مثبت اور صحتمند غیر نصابی سرگرمیاں ختم ہوتی جارہی ہیں اور ہمیں ملکر کھیلوں‘ فنون لطیفہ اور دیگر مثبت سرگرمیوں کو فروغ دلوانے میں اپنا اہم کردار ادا کرنا چائیے کیونکہ ہمارے نوجوان صلاحیت میں کسی دوسرے ملک کے نوجوانوں سے کم نہیں ہیں‘ ضرورت اس بات کی ہے کہ ان مناسب مواقع فراہم کئے جائیں۔

 

 

ایمز ٹی وی (تعلیم /حیدرآباد ) آل سندھ پرائمری اسکول ٹیچرز ایسوسی ایشن کے رہنما پیر محمد شاہ و دیگر نے کہا ہے کہ محکمہ تعلیم کے 512اساتذہ کی بلاجواز تنخواہ بند کردی گئی ہے۔

پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے تنخواہیں ادا کرنے کا مطالبہ کیا۔

 

 

ایمز ٹی وی(انٹرٹینمنٹ) بھارت میں پاکستانی اداکاروں پر پابندی کے بعد ماہرہ خان پہلی مرتبہ اپنی فلم ”رئیس“ کی پروموشن کیلئے شاہ رخ خان ور دیگر ساتھی اداکاروں کے ہمراہ ممبئی پہنچ گئیں مگر کسی ہوائی جہاز کے ذریعے نہیں بلکہ ویڈیو کال کے پروموشن کی تقریب میں حصہ لیا۔

تفصیلات کے مطابق فلم رئیس کی عالمی سطح پر کامیابی کے سلسلے میں منعقدہ پریس کانفرنس میں شاہ رخ خان اور نواز الدین صدیقی بھی موجود تھے اور ماہرہ خان ویڈیو کال کے ذریعے اس پریس کانفرنس کا حصہ بنیں۔ فلم رئیس کی تشہیری مہم میں حصہ لینے سے محروم رہنے والی ماہرہ خان نے پہلی مرتبہ اپنی فلم سے متعلق کسی تقریب میں شرکت کی ہے۔

پریس کانفرنس کے دوران ماہرہ خان سے سوال کیا گیا کہ کیا وہ فلم ریلیز ہونے سے پہلے پریشان تھیں تو انہوں نے جواب دیا کہ ”مجھے بہت زیادہ ڈر تھا کہ لوگ شاہ رخ خان کے کردار کو دیکھیں گے اور مجھے نہیں۔ لیکن فلم ریلیز ہونے پر مجھے ملنے والے ردعمل سے میرا تمام ڈر بھی ختم ہو گیا، جتنا بھی ردعمل ملا وہ بہت زبردست تھا اور میں بہت شکرگزار ہوں۔“

شاہ خان کی بہت بڑی فین ہونے کے ناطے ماہرہ خان فلم کی شوٹنگ کے دوران ہر لمحے سے محظوظ ہوئیں اور کہا کہ ” شاہ رخ خان نے مجھے بہت خراب کیا۔ یہ ایک خواب سچ ہونے جیسا تھا، میں حیران ہوں کہ شاہ رخ خان کیساتھ کام کرنے کے بعد کوئی کسی اور کے ساتھ کیسے کام کر سکتا ہے۔ شاہ رخ خان ہمیشہ ہمیں ہنساتے رہتے تھے، حتیٰ کہ سنجیدہ سین سے پہلے بھی ایسا ہی ہوتا تھا اور ہم کیمرے کے سامنے اپنا چہرہ بھی سیدھا نہیں رکھ پاتے تھے۔“

 

 

ایمزٹی وی(آزاد کشمیر)گزشتہ روز کشمیر ہاؤس میں وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان کی کشمیر پالیسی پر کشمیریوں کو مکمل اعتماد ہے ، مئی میں آزاد کشمیر میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا فیصلہ اٹل ہے جس میں 25 فیصد نشستیں نوجوانوں کیلئے مختص کریں گے ، آزاد کشمیر میں سرمایہ کاری بورڈ قائم کیا جا رہا ہے ، حافظ سعید کی نظر بندی کے فیصلے پرحکومت پاکستان کے ساتھ ہیں، ایکٹ 74 میں ترامیم کیلئے 5 رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے ۔
جمعہ کو یہاں کشمیر ہاؤس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ برٹش کونسل کی دعوت پر وفد کے ہمراہ برطانیہ گیا تھا جہاں کونسل سے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے گئے اور آزاد کشمیر کی جانب سے ورلڈ ایجوکیشن کونسل میں شرکت کی ، برطانیہ کیلئے بھارت ایک بڑی منڈی ہے اور اس صورتحال کے تناظر میں کشمیر کے مسئلہ کو اجاگر کرنے کیلئے نوجوانوں کو سوشل میڈیا پر بہت فعال ہونا پڑے گا۔
 
یوم یکجہتی کشمیر بھرپور طریقے سے منایا جائے گا، سرمایہ کاری بورڈ میں ون ونڈو آپریشن متعارف کرائیں گے ،ہم محکمہ تعلیم کو سیاسی مداخلت سے پاک کرنا چاہتے ہیں ، تمام محکموں میں میرٹ پر بھرتیاں ہوں گی ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کو 2018ء کا انتظار کرنا چا ہئے ہم احتساب کرنا چاہتے ہیں انتقام نہیں۔کسی کے خلاف انتقامی کارروائی نہیں ہو گی وفاق سے اپنے حصہ کے محاصل لیں گے ۔

 

 

 ایمز ٹی وی(اسپورٹس) پاکستان سپر لیگ کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں اور پوری دنیا دوسرے سیزن پر نظر رکھے ہوئے ہے۔ دنیا بھر کے کرکٹرز کی جانب سے پاکستانی کھلاڑیوں کو حوصلہ افزائی کے پیغامات دئیے جا رہے ہیں لیکن پاکستان کے سٹار آل راﺅنڈر شاہد آفریدی کو ایک ایسے ملک کے کھلاڑی کی جانب سے پیغام ملا ہے جس کے بارے میں جان کر آپ بھی دن رہ جائیں گے۔ 

شاہد آفریدی پشاور زلمی کی ٹیم کیلئے کھیل رہے ہیں اور اس سیزن میں سب سے نمایاں کھلاڑیوں میں سے ایک ہوں گے جنہیں دیکھنے کیلئے ہزاروں کی تعداد میں شائقین سٹیڈیم کا رخ کریں گے۔ شاہد آفریدی قومی ٹیم کیلئے منتخب نا ہونے کے بعد خود بھی اس سیزین میں بہترین پرفارمنس دینے کیلئے پرامید ہیں۔

بھارت اور پاکستان کے حالیہ تعلقات کے برعکس معروف کرکٹر ہربھجن سنگھ نے اپنے بہترین دوست شاہد آفریدی کیلئے جاری ایک ویڈیو پیغام میں ان کیلئے نیک تمناﺅں کا اظہار کیا ہے۔ بھارتی سپنر نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ”ہیلو دوستو، میں اپنے دوست شاہد آفریدی اور ان کی ٹیم پشاور زلمی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔۔۔ لڑکو! جم کر کھیلو، یہ کپ تمہارا ہے۔“