جمعہ, 11 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

 

ایمز ٹی وی(کراچی) پاکستان میں جانوروں کی بعض اقسام کو سنگین خطرات لاحق ہیں اور اگر اس طرف توجہ نہ دی گئی تو جانوروں کی بعض نسلیں ختم ہونے کا خدشہ ہے ۔
پاکستان میں جنگلات کی کمی ،جانوروں کی غیر قانونی تجارت اور ان کی افزائش سے متعلق آگاہی نہ ہونا ،وہ اسباب ہیں جس سے جانوروں کی بعض اقسام کو خطرات لاحق ہیں ۔
ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق شمالی جنگلات اور ہمالیہ کے بلند پہاڑی سلسلوں میں پائے جانےوالے تیندوے کی نسل معدوم ہونے کے خطرے سے دوچار ہے ۔
تازہ پانی اور سمندری کچھوؤں کی پاکستان میں نایاب نسلیں پائی جاتی ہیں لیکن ان کی غیرقانونی تجارت ان کی نسل کے لیے خطرہ بنی ہوئی ہے ۔انڈین پینگولین بھی ایسے ہی جانوروں میں شامل ہے ۔
گزشتہ دس سال میں تقریبا 10لاکھ پینگولین کی غیرقانونی تجارت ہوئی ، سکھر اور گدو بیراج کے درمیان پائی جانےوالی انڈس ڈولفن اورپہاڑی علاقوں میں پائی جانےوالی بکروں کی نسل مارخور کو شکاریوں سے خطرات ہیں اور اس کی نسل ختم ہونے کا خدشہ ہے ۔
 
 

 

 

ایمز ٹی وی(اسپورٹس) پاکستانی ٹینس کھلاڑیوں اعصام الحق اور عقیل خان نے اپنے اپنے سنگلز میچ جیتنے کے بعد 12 سال بعد ملک میں ہونے والے بین الاقوامی ڈیوس کپ کا ڈبلز میچ بھی جیت لیا۔
اسلام آباد میں کھیلے جا رہے ڈیوس کپ کے ڈبلز میچ میں پاکستانی کھلاڑیوں اعصام الحق اور عقیل خان کا مقابلہ اپنے ایرانی حریفوں البورز اخوانی اور انوشہ شاہ غولی سے ہوا۔
پاکستانی کھلاڑیوں نے شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایرانی ٹیم کو 1-6، 2-6 اور 2-6 سے شکست دی۔
پاکستان 2 سنگلز اور ایک ڈبلز میچ میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد ڈیوس کپ کے ایشین اوشیانا گروپ سے سیمی فائنل میں پہنچ گیا ہے۔
گزشتہ روز کھیلے گئے سنگل میچز میں عقیل خان نے ایران کے شاہین خالدان کو اسٹریٹ سیٹس میں شکست دے کر پاکستان کو پہلی کامیابی دلائی، ان کی فتح کا اسکور 7-6، 6-4 اور 6-2 رہا۔
دوسرے میچ میں پاکستان کے ٹاپ کھلاڑی اعصام الحق نے آسان مقابلے کے بعد ایران کے انوشہ شاہ غولی کو اسٹریٹ سیٹس میں شکست دے دی، انہوں نے 6-1، 6-2 اور 6-2 سے فتح اپنے نام کی۔

 

 

ایمزٹی وی (مظفرآباد)اپوزیشن لیڈر آزاد کشمیر قانون سازاسمبلی چوہدری یاسین نے کہاہے کہ مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں کیساتھ 5 فروری کو دنیا بھر میں پیپلزپارٹی بھر پور یکجہتی کا اظہار کرے گی
تفصیلات کے مطابق آزادکشمیر، پاکستان ، بیرون ملک میں احتجاجی ریلیاں، جلسے ، جلوس ، تقریبات منعقد کرینگے ۔پاکستان پیپلزپارٹی کی تمام ذیلی تنظیمیں ریلیاں نکالیں گی ،بھارت مقبوضہ کشمیر سے رسوا ہو کر نکلے گا
 
گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کشمیریوں کی سیاسی ، سفارتی ، اخلاقی حمایت جاری ر کھے گی ۔ کشمیری جمہوری طریقے سے آزادی کا حق مانگ رہے ہیں ، بھار ت دوبارہ بندوق اٹھانے پر مجبور نہ کرے ۔ مقبوضہ کشمیر میں مظالم کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی ، عالمی برادری کو نوٹس لینا ہو گا۔

 

 

ایمز ٹی وی(اسپورٹس) ویسٹ انڈیز کے سابق کپتان کرس گیل کوچھکوں کی سنچری کرنے میں صرف دو چھکے دور رہ گئی ہے۔ویسٹ انڈین اسٹار بیٹسمین کرس گیل نے مخالف ٹیموں کو ٹی 20 میچز میں 98 چھکے رسید کرچکے ہیں۔انہوں نے 50 ٹی ٹوئنٹی میچوں میں 47 اننگز میں 98 چھکے لگاتے ہوئے ٹی 20 میں سب سے زیادہ چھکے لگانے والے بیٹسمینوں میںسرفہرست ہیںجبکہ ٹی 20 میں ان کے ریکارڈ میں 130 چوکے بھی شامل ہیں۔
انہوں نے ٹی 20 میں 35.32 کی اوسط سے 1519 رنز ہیں اور ان کا ٹی 20 میں سب سے زیادہ سکور117 ہے ۔گیل نے ٹی 20 میں 145.49 کے سٹرائیک ریٹ سے رنز کیے ہیں۔ٹی 20 میں ان کی دو سنچریاں اور 13 نصف سنچریاں ہیں۔برینڈن میک کولم91، شین واٹسن83، مارٹن گپٹل76 اورڈیوڈ وارنر74 چھکوں کے ساتھ ٹاپ 5میں شامل ہیں۔ایشیاءمیںسب سے زیادہ چھکے لگانے والے بھارتی بیٹسمین یوراج سنگھ ہیں۔جنہوں نے 74چھکے لگائے ہیں۔ انہوں نے یہ سنگ میل 58میچز میں عبور کیا ہے۔

 

 

ایمز ٹی وی(اسپورٹس) بھارت کو آئی سی سی میں تنہائی کھٹکنے لگی اور اس نے 2017 ءکی چیمپئن ٹرافی کے بائیکاٹ کی دھمکی دیدی ہے۔تفصیلات کے مطابق بھارت سے ٹی ٹوئنٹی اور ٹیسٹ فارمیٹ کی نئی لیگز شروع کرنے پر مشورہ نہیں کیا گیا ہے۔
قبل ازیں آئی سی سی کی 10 فروری کو ہونے والی بورڈ میٹنگ میں بگ تھری میں بھارت کی اجارہ داری کو ختم کرنے کیلئے اہم پیش رفت کا امکان ہے لیگز حوالے سے بھارت کو بنائی گئی کمیٹی میں شامل نہیں کیا گیا ہے جس پر بھارت نے سیخ پا ہوکر چیمپئن ٹرافی کے بائیکاٹ کی دھمکی دیدی ہے۔25 سال میں پہلا موقع ہے کہ بھارت اجلاس میں ایک خاموش تماشائی کی طرح شامل ہے۔

 

 

ایمزٹی وی (کوئٹہ)بلوچستان گڈز ٹرک اونرز ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر نور محمد شاہوانی، جنرل سیکرٹری حاجی صورت خان کاکڑ نے کہا کہ ٹرانسپورٹروں اور رینجرز کے درمیان جیکب آباد میں مذاکرات کے ناکامی کے بعد کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں ٹرک ایسوسی ایشن کی جانب سے ہڑتال جاری ہے اور اگر پھر ہمارے مطالبات تسلیم نہ کئے گئے تو ہم بھرپور احتجاج کریں گے ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز صحافیوں سے بات چیت کر تے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ ایک منصوبے کے تحت رینجرز ٹرانسپورٹروں کے ساتھ ناروا عمل کر کے ٹرک مالکان کو دیوار سے لگانے کی کوشش کر رہے ہیں
گزشتہ دو روز سے جیکب آباد کے مقام پر رینجرز کے ہٹ دھرمی کے باعث ہڑتال جاری ہے ،ہزاروں ٹرک جیکب آباد ہائی وے پر کھڑے ہیں ،اگر یہی سلسلہ جاری رہا تو ٹرانسپورٹرز مزید سخت لائحہ عمل طے کریں گے ،واضح رہے کہ گزشتہ روز رینجرز کے ساتھ مذاکرات ناکام ہو گئے ،کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں ٹرک اونرز ایسوسی ایشن کی جانب سے ہڑتال جاری ہے۔

 

 

ایمز ٹی وی(اسپورٹس) پاکستان سپر لیگ کا دوسرا یڈیشن کچھ ہی دن میں شروع ہونے کو ہے، ٹیمیں دبئی پہنچنا شروع ہوگئی ہیں۔سب سے پہلے پہنچنے والی ٹیم لاہور قلندرز نے دبئی میں ٹیم بلڈنگ سیشن منعقد کیا جس میں برینڈن میک کولم نے نوجوان کرکٹرز کی بھرپور حوصلہ افزائی کی ۔
پاکستان سپر لیگ کا دوسرا ایڈیشن نو فروری سے شروع ہوگا ، ایونٹ کیلئے دبئی پہنچنے والی لاہور قلندرز کی ٹیم نے ٹیم بلڈنگ سیشن کیا جس میں مینٹور اور کپتان برینڈون میک کولم اور کوچ پیڈی اوپٹنن نے کھلاڑیوں سے ملاقات کی اور ان کی حوصلہ افزائی کی ۔
میک کولم نے پلیئرز ڈوپلمنٹ پروگرام میں منتخب ہونے والے کرکٹرز کے ساتھ بھی وقت گزارا ۔ان کا کہنا تھا کہ لاہور قلندرز بھرپور عزم کے ساتھ پی ایس ایل ٹو کیلئے میدان میں اترے گی ۔
جنوبی افریقا سے تعلق رکھنے والے کوچ پیڈی اوپٹن کا کہنا تھا کہ پہلی میٹنگ کافی مفید رہی ، ملاقات میں ٹیم کی حکمت عملی پر بات کی گئی ، ایونٹ سے قبل ٹریننگ سیشنز میں کھلاڑیوں کو بہترین گروپ میں منتقل کردیں گے۔
نو فروری سے شروع ہونیوالی پاکستان سپر لیگ میں لاہور قلندرز کی ٹیم پہلا میچ دس فروری کو کوئٹہ گلیڈیٹرسے مقابلہ کرے گی ۔
 
 

 

 ایمز ٹی وی(اسپورٹس) پی ایس ایل میں شامل کراچی کنگز کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب نیشنل اسٹیڈیم میں منعقد ہوئی، شائقین کرکٹ کی بڑی تعداد نے ایونٹ میں شرکت کی، کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال نے کہا کہ پاکستان کا نام روشن کرنےوالے کھلاڑی کراچی کنگز کا حصہ ہیں،اس بار نہیں لیکن اگلی بار پی ایس ایل کا فائنل کراچی میں کرانے کی پوری کوشش کریں گے۔

تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس میں قاری نے انتہائی خوش الحان آواز میں تلاوت پیش کرکے حاضرین کو مسحور کردیا۔ بعدازاں قومی ترانہ پڑھا گیا جسے سب نے کھڑے ہو کر سنا اور کراچی کنگز کا آفیشل سانگ ’’دلوں کے ہم ہیں بادشاہ‘‘ پر پرفارمنس پیش کی گئی، پروگرام کی میزبانی فہد مصطفی نے کی۔
تقریب میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، ڈی جی رینجرز میجر جنرل محمد سعید،پی ایس ایل کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال، میئر کراچی وسیم اختر، ن لیگ کے رہنما نہال ہاشمی، ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی شہلا رضا، معروف تاجر عقیل کریم ڈھیڈھی،صوبائی وزیر مکیش کمار چاؤلہ، حاجی اقبال، اینکر پرسن وسیم بادامی، اقرار الحسن، جیتو پاکستان کے اینکر فہد مصطفی سمیت دیگر شخصیات نے شرکت کی۔
 
تقریب میں شرکت کے لیے چوہدری عبدالجلیل المعروف چاچا کرکٹ بھی خاص طور سے کراچی تشریف لائے اور انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کراچی کنگز کی فتح اوراس کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
تقریب میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ سید مرادعلی شاہ نے کہا کہ آئندہ سال پی ایس ایل کا فائنل کراچی میں کرائیں گے،مجھے اس کے لیے کراچی کے عوام اور قانون نافذ کرنے والےاداروں کا ساتھ درکار ہے۔
میئر کراچی وسیم اختر نے کہا کہ عوام پرجوش ہیں، کراچی کنگز ضرور جیتے گی،ایسے ایونٹس دیکھ کر خوشی ہوتی ہے، کراچی کی رونقیں اورخوشیاں بحال ہورہی ہیں، اس اسٹیڈیم میں بہت جلد میچز بھی ہوں گے۔
ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی شہلا رضا نے کہا کہ ٹی وی پرکراچی کنگز کی تقریب دیکھی تو جوش آیا اور اسٹیڈیم آگئی۔ تقریب میں سید مرادعلی شاہ، میئر کراچی وسیم اختراور دیگر شرکا کو’’کراچی کنگز‘‘کی شرٹس پیش کی گئیں۔
چیئرمین حاجی اقبال نے کہا کہ کراچی کی بہتری کے لیے اور بھی بہت کچھ سوچا ہے، کراچی میرا شہر ہے، چاہتا ہوں یہ ترقی کرتا رہے۔
حاجی رؤف نے کہا کہ فاسٹ بالر محمد عامر میرا پسندیدہ کھلاڑی ہے، آئندہ سال انٹرنیشنل ٹیمیں پاکستان میں کھیلیں گی، جنید جمشید کے بیٹے تیمور جنید نے کہا کہ کراچی کنگز کی ٹیم لانچنگ دیکھ کربہت خوشی ہورہی ہے۔
سلمان اقبال نے کراچی کنگز کی ٹیم متعارف کرادی مالک کراچی کنگزسلمان اقبال نے کہا کہ لوگ کہتے تھے کوئی پی ایس ایل دیکھنے نہیں آئے گا،گزشتہ سال کی طرح کراچی آج پھر چمک رہا ہے،کوشش ہوگی اس سال کاکپ ہماراہو، کراچی کو کراچی بنانے کا سہرا اوزیراعلیٰ اور میئر کراچی کوجاتا ہے۔
کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال نے کہا کہ کراچی والوں یہ شہر ہمارا ہے، ہمیں اسے اجاگر کرنا ہے۔ بعد ازاں سلمان اقبال نے کراچی کنگز کی ٹیم میں شامل کھلاڑیوں کے ناموں اور شیڈول کا بھی اعلان کیا۔
16558609 739908919501771 1321973606 n 

کراچی کنگز میں شعیب ملک، محمد عامر، بابراعظم، عماد وسیم، سہیل خان، شاہ زیب حسن، سیف اللہ بنگش، راحت علی، حسن محسن، خرم منظور،اسامہ میر کرس گیل، کمارا سنگا کارا، روی بوپارہ، مہیلاجے وردھنے اور رائن میکلارن اور پولارڈ کراچی کنگز کی ٹیم میں شامل ہیں۔ ٹیم کاتعارف کرانے پر شائقین نے کراچی کنگز کاشانداراستقبال کیا۔
16473513 1871060356445799 1512708574282977958 n 
 

 

 

ایمز ٹی وی(کراچی) کراچی کے علاقے پاک کالونی میں کارروائی کرتے ہوئے رینجرز نے 3ملزمان کو گرفتار کرکے منشیات برآمد کرلی ہیں۔
ترجمان رینجرزکے مطابق شہر قائد کے علاقے پاک کالونی میں رینجرز نے چھاپہ مار کارروائی کے دوران 3ملزمان کو دھر لیاجن کے قبضے سے 50کلو چرس،4کلوہیروئن اور ایک کلو افیون بر آمدہوئی ہے۔
ابتدائی تحقیقات کے مطابق گرفتارافراد منشیات فروشی کے مکروہ دھندے میں ملوث ہیں ۔رینجرز نے زیر حراست افراد کیخلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے انہیں مزید تفتیش کیلئے اینٹی نارکوٹکس فورس کے حوالے کردیا ہے۔
 

 

 

ایمز ٹی وی(اسپورٹس) پاکستان کرکٹ ٹیم کی دورہ نیوزی لینڈ اورآسٹریلیا میں شرمناک پرفارمنس کے بعد پی سی بی نے قومی ٹیم کو مسائل کے گرداب سے نجات دلانے کے لئے ’’گول میز کانفرنس‘‘ طلب کر لی ،کانفرنس میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان ،ظہیر عباس ،جاوید میانداد ،وسیم اکرم سمیت دیگر سابق کرکٹرز کو مدعو کرنے کا فیصلہ ۔
امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق سیاسی مسائل حل کرنے کے لئے گول میز کانفرنس کا چرچا تو سنا ہوا تھا لیکن اب پاکستان کرکٹ بورڈ کے سربراہ شہر یار خان نے دورہ نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا میں قومی ٹیم کی مایوس کن کارکردگی کے بعد ’’گرین شرٹس ٹیم کو د رپیش مسائل و مشکلات کو حل کرنے کے لئے 6اور 7 مارچ کو گول میز کانفرنس طلب کرلی ہے۔
گول میز کانفرنس قومی کرکٹ ٹیم سے جڑے ماضی کے عظیم کھلاڑیوں کو مدعو کیا جائے گا ان میں تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان ، ظہیر عباس،وسیم باری،جاوید میاں داد،قبال قاسم، بازید خان،مصباح الحق، یونس خان، وقار یونس،عامر سہیل، شعیب اختر،رمیز راجہ، معین خان، عبدالقادر، عاقب جاوید، سعید اجمل سمیت دیگر کھلاڑی شامل ہیں ۔
گول میز کانفرنس میں قومی ٹیم کی پرفارمنس ، ڈومیسٹک اسٹرکچر اور پچز کے معیار میں بہتری، قومی و جونیئر ٹیموں کی کوچنگ اور غیر ملکی ٹیموں کے دورہ پاکستان جیسے موضوعات زیر غور آئیں گے۔چیف سلیکٹر انضمام الحق اور ڈائریکٹر اکیڈمیز مدثر نذر کو’’ گول میز کانفرنس ‘‘کا’’ کو چیئرمین ‘‘اور قومی اکیڈمی کے ہیڈ کوچ مشتاق احمد کوآرڈینیٹر مقرر کیا گیا ہے۔