جمعہ, 11 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

 

ایمز ٹی وی(تجارت)گاڑیاں بنانے والی کمپنی پاک سوزوکی نے اپنے ماڈل 'سوزوکی کلٹس' کی بکنگ بند کرنے کااعلان کر دیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاک سوزوکی موٹرز کمپنی لمیٹڈ نے اپنے ماڈل کلٹس کی بکنگ بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے کمپنی کے جنرل منیجر مارکیٹنگ کی جانب سے ڈیلرز کو جاری کیے جانے والے خط میں کہا گیا ہے کہ یکم فروری سے سوزوکی کلٹس کی بکنگ فوری طور پر بند کی جا رہی ہے۔ سیلز ٹیم اور صارفین سے درخواست ہے کہ وہ کلٹس کی مزید بکنگ نہ کریں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ پہلے سے بک کیے جانے والے آرڈرز کو پورا کیا جائے گا تاہم یکم فروری سے کوئی نئی بکنگ نہیں لی جائے گی۔

 

 

ایمز ٹی وی (صحت)برطانیہ میں ملیریا کے مرض میں استعمال ہونے والی دوائیں پہلی بار مریضوں پر اثر دکھانے میں ناکام رہی ہیں۔ برطانوی ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ افریقہ کا دورہ کرکے آنے والے 4 مریضوں میں پر یہ دوائیں غیر مؤثر رہیں۔

ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ افریقہ میں ملیریا کی بیماری بگڑتی جارہی ہے، ڈاکٹروں نے ہنگامی بنیاد پر دواؤں کی مزاحمت کرنے کی سطح کا فوری جائزہ لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ملیریا مچھروں کے کاٹنے سے پھیلتا ہے، 5 سال سے کم عمر بچوں میں ہلاکتوں کی سب سے بڑی وجہ بھی ملیریا ہے۔

 

 

 

ایمز ٹی وی(اسپورٹس) انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن کی طرف سے جاری کردہ تازہ ترین عالمی درجہ بندی کے مطابق آسٹریلین اوپن چیمپئن راجر فیڈرر 7 درجے ترقی پا کر اے ٹی پی تازہ ترین ٹینس رینکنگ میں دوبارہ ٹین میں شامل ہو گئے، رنر اپ رافیل نڈال بھی 3 درجے ترقی پا کر نویں سے چھٹے نمبر پر آ گئے، ٹامس برڈچ دو درجے تنزلی کا شکار ہو کر ٹاپ ٹین سے باہر ہو گئے، اینڈی مرے اور جوکووچ بدستور پہلے اور دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔
اے ٹی پی کی تازہ ترین رینکنگ کے مطابق 18 مرتبہ کے گرینڈسلام چیمپئن اور سوئس اسٹار فیڈرر آسٹریلین اوپن میں شاندار کارکردگی کی بناءپر 7 درجے ترقی پاتے ہوئے 17 سے دسویں نمبر پر آ گئے، رنر اپ نڈال 3 درجے بہتری کے ساتھ نویں سے چھٹے نمبر پر آ گئے۔

برطانیہ کے اینڈی مرے بدستور سرفہرست ہیں، جوکووچ دوسرے، واورینکا ایک درجہ بہتری کے ساتھ چوتھے سے تیسرے نمبر پر آ گئے، کینیڈا کے میلوس راﺅنک تنزلی کے بعد تیسرے سے چوتھے نمبر پر چلے گئے، نیشکوری پانچویں نمبر پر برقرار ہیں، مرین کلچ ساتویں، ڈومنک تھیم آٹھویں نمبر پر موجود ہیں، مونفلس تین درجے گر کر نویں نمبر پر چلے گئے، برڈچ دو درجے تنزلی کے ساتھ ٹاپ ٹین سے باہر، ایووکارلووک دو سیڑھیاں چڑھ کر ٹاپ ٹونٹی میں شامل ہو گئے، تسونگا، کرگیوس، باٹسٹا ایگٹ کی دو، دو اور لیوکاز پاﺅلی کی ایک درجے تنزلی ہوئی ہے۔

 

 

ایمز ٹی وی (تجارت)عالمی بینک خیبرپختونخوا حکومت کے بعض محکموں سے مطمئن نہیں جس کے باعث صوبے کیلئے بینک کا قرضہ التواء کا شکار ہوگیا ہے ۔ترقیاتی منصوبوں پر اتفاق رائے پیدا کرنے کے لیے کل پشاور میں اجلاس طلب کرلیا گیا ہے۔ قرضے کے معاملے پر خیبرپختونخوا حکومت اور ورلڈ بینک کے درمیان دوریاں پیدا ہوگئی ہیں ۔

سرکاری ذرائع کے مطابق عالمی بینک بعض محکموں کے منصوبوں سے مطمئن نہیں۔ زراعت، سیاحت اور شہری ترقی کے منصوبوں پر صوبائی حکومت اور ورلڈ بینک کے درمیان اتفاق رائے نہیں ہوسکا۔ منصوبوں پر اتفاق رائے پیدا کرنے کے لئے 2 فروری کو اجلاس طلب کیاگیا ہے جس میں ورلڈ بینک اور خیبر پختونخوا کے اعلی حکام شرکت کریں گے۔

 

 

ایمز ٹی وی (صحت)ہائی بلڈ پریشر کے سبب گردے فیل ہونے کے خطرات زیادہ ہوتے ہیں، شوگر اور بلڈ پریشر کے مریضوں کے لئے گردوں کی دیکھ بھال کرنا ضروری ہے۔ برطانوی ماہرین کی نئی تحقیق کے مطابق ہائی بلڈ پریشر اور شوگر کے مریضوں کو عمر بھر اس حوالے سے خاص احتیاط برتنے کی ضرورت ہے، جن افراد کو ایک بار گردے کا مرض لاحق ہوجائے ان کا علاج مشکل ہوتا ہے۔

اس بارے میں ماہرین کا کہنا ہے مرض کی ابتدا ہی میں تشخیص ہوجائے تو اس پر قابو بھی پایا جاسکتا ہے، مگر زیادہ تر مریضوں کو اس مرض کا بہت دیر بعد پتہ چلتا ہے۔ گردوں کی تکلیف میں مبتلا ہونے والے افراد کو مسلسل اپنی خوراک کا بھی خاص خیال رکھنا ہوگا۔ ماہرین نے بتایا ہے کہ گردے کی پتھری پیدا ہونے کا بھی بلڈ پریشر کے مریضوں کو زیادہ خطرہ ہوتا ہے، شوگر اور پریشر کے مریضوں کو آسانی سے گردے کی پتھری ہوجاتی ہے۔

 

 

 

ایمز ٹی وی (تجارت)وفاقی وزیر تجارت انجینئرخرم دستگیر کا کہناہے کہ پاکستان کو جی ایس پی پلس اسٹیٹس 2023ء تک ملا ہے، پاکستان معاہدے کی تمام شقوں پر پوری طرح عمل کر رہا ہے، یورپی یونین کےاس حوالےسےکوئی تحفظات نہیں۔ خرم دستگیرنے لاہور میں رائس ایکسپورٹ ایسوسی ایشن کی تقریب میں شرکت کے موقع پر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی ٹیکسٹائل مصنوعات کی دنیا بھر میں مانگ بڑھ رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یورپی یونین سے جی ایس پی پلس اسٹیٹس کی وجہ سے برآمدی حجم میں بھی اضافہ ہو رہا ہے، اس معاہدے پر ہر2سال بعد نظر ثانی کی جاتی ہے،امید ہے تمام شرائط پوری ہونے پر مزیدسہولتیں ملیں گی۔ وفاقی وزیر خرم دستگیر نے یہ بھی بتایا کہ چاول کی برآمدات بڑھانے کے لیے جلد نئی پالیسی لائی جائےگی

 

 

ایمز ٹی وی(اسپورٹس) پاکستان سپر لیگ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کرنے والے ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے اسٹار آل راؤنڈر آندرے رسل پر ڈوپنگ قوانین کی خلاف ورزی پر ایک سال کے لیے کرکٹ کھیلنے پر پابندی عائد کردی گئی۔
غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق انسداد ڈوپنگ ٹریبیونل کے چیئرمین ہیو فلکنر نے فیصلہ سنایا اور جاری کردہ ایک بیان میں کہا ہے کہ آندرے رسل اینٹی ڈوپنگ قوانین کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے ہیں۔
 
 

 

 

ایمز ٹی وی (صحت)کوئٹہ میں سردی کی شدت بڑھ گئی ہے اور درجہ حرار ت منفی ایک ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا، شہری خود کو گرم ر کھنے کے لئے سبز چائے کا استعمال کررہے ہیں۔

وادی کوئٹہ اور گرد و نواح میں سردی کی آمد کے ساتھ ہی شہریوں نے سردی سے بچنے کےلئے روایتی پکوان اور مشروبات کا استعمال بڑھا دیا ہے۔ ایسے میں اگر سبز چائے کا ذکر نہ کیا جائے تو سردی سے بچانے وا لے اس مشروب سے زیادتی ہوگی۔

شدید سردی میں سبز چائے کا ا ستعما ل نہ صرف روایت ہے بلکہ چائے میں مو جود کیفین کی مقد ار پینے والے کو تازہ دم کرتی ہے اور تھکان دور ہونے کا احساس فرا ہم کرتی ہے۔سبز چائے استعمال کرنے والوں کا ما ننا ہے کہ یہ بہت سے طبی فوائد بھی رکھتی ہے۔ ماہرین طب بھی اس گمان پر یقین کی مہر لگاتے ہیں ، یہی وجہ ہے کہ شہر کے ہر چھوٹے بڑے ہوٹل میں سبز چائے کے شوقین اس کا استعمال کرتے نظر آتے ہیں۔

 

 

ایمز ٹی وی (تجارت)وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے اوبر اور کریم ٹیکسی کمپنیوں کو رجسٹریشن کرانے کے لیے پندرہ دن کی مہلت دے دی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کے ترجمان کے مطابق غیر ملکی ٹیکسی سروس کی کمپنیاں پندرہ دن کے اندر قانون کے مطابق اپنی کمپنیاں رجسٹرڈ کرانے کی پابند ہونگی۔ اس سے قبل چیئرمین پی آئی ٹی بی عمر سیف نے ارفع کریم ٹاور لاہور میں پریس کانفرنس کی۔

انہوں نے بتایا کہ پنجاب حکومت نے غیر ملکی ٹیکسی کمپنیوں پر پابندی لگانے کا کوئی نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا، جلد ہی ان کمپنیوں کے لیے نیا ٹیکس سسٹم متعارف کر ا دیا جائے گا، کمپنیوں کی سروسز سے شہر میں رش کم ہونے کے ساتھ ساتھ لاء اینڈ آرڈر کو بھی کنٹرول کرنے میں مدد ملے گی۔

 

 

ایمز ٹی وی (تجارت) ایف بی آر نے 13 ٹیکسٹائل مصنوعات کی ڈیوٹی فری درآمدات کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔ حکومت کی جانب سے ملکی برآمدات میں اضافے کے لئے دیئے گئے 180 ارب روپے کے ٹیکسٹائل پیکیج کے ثمرات نظر آنے لگے۔ ایف بی آر نے 13 ٹیکسٹائل مصنوعات کی ڈیوٹی فری درآمدات کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔

 

ایف بی آر کے جاری اعلامیے کے مطابق برآمدات کے لئے استعمال ہونے والی 13 مصنوعات پر درآمدی ڈیوٹی کو 17 جنوری 2017 سے چھوٹ دے دی گئی ہے۔ معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق حکومت کے اس فیصلے سے برآمد کنندگان کی پیداواری لاگت میں کمی آئے گی جس سے پاکستانی ٹیکسٹائل مصنوعات دنیا کے دیگر ممالک کے ساتھ مسابقت کر سکیں گی اور مستقبل قریب میں ملکی برآمدات میں اضافہ ہو گا۔