جمعہ, 11 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

 

ایمز ٹی وی ( تعلیم /مظفرآباد) سپریم کورٹ آزادکشمیر نے حکومت کی جانب سے تعلیمی پیکج ختم کرنے کے خلاف سابق وزیر خزانہ چوہدری لطیف اکبر کی طرف سے دائر رٹ پر3فروری کو سیکرٹری ہائیرایجوکیشن کو جملہ ریکارڈ طلب کر لیا ۔ تفصیلات کے مطابق تعلیمی پیکج ختم کرنے کیخلاف دائر رٹ کی پیروی بیرسڑ ہمایوں نے کی ،انہوں نے کہا کہ سیکرٹری تعلیم نے زیر سماعت کیس کے دوران اداروں کے بند کرنے کے احکامات جاری کیے ۔

جس پر پٹیشنرز نے درخواست دی کہ کیس عدالت میں زیر سماعت ہے ایسے میں کس طرح اداروں کو بند کیا جاسکتا ہے جس پر سپریم کورٹ آزادکشمیر نے3فروری کو سیکرٹری تعلیم کو جملہ ریکارڈ سمیت طلب کرلیا۔ دریں اثناء پیپلزپارٹی کے رہنما سابق وزیر چوہدری لطیف اکبر نے اپنے تااثرات بیان کرتے ہوئے کہا کہ نئی نسل کے تعلیمی مستقبل کو تاریک کرنے کی ہر سازش کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے اور حکومت کو من مانی کاروائیاں نہیں کرنے دیں گے ہمیں ریاست کے طلبہ وطالبات کو عدالت سے انصاف ملے گا۔

 

 

 

ایمز ٹی وی (تجارت) اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے گورنر اشرف محمود وتھرا نے کہا ہے کہ پانچ ہزار کا نوٹ چل رہا ہے ۔ اس کے بارے میں کی جانے والی قیاس آرائیوں پر دھیان نہ دیا جائے ۔

میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ غیر ملکی نوٹوں کی اسمگلنگ کی شکایات ملی ہیں جس کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں سے رابطہ کیا تاکہ تاکہ کرنسی کی اسمگلنگ کی روک تھام کی جا سکے ۔ 2017 میں عالمی مارکیٹ میں تیل کا نرخ 52 ڈالر فی بیرل رہے گا۔ 2016 میں تیل کا نرخ 41 ڈالر فی بیرل رہا مگر پھر بھی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں اضافہ نہیں کیا۔

گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ درآمدات میں غیر معمولی تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے مگر کیپٹل گڈز، مشینری اور پاور مشینری کی درآمد سے معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ملکی پیداوار اور برآمدات میں اضافہ کرنا ہوگا۔

 

 

ایمز ٹی وی (تعلیم /مظفرآباد) وائس چانسلرپر حملہ کے خلاف جامعہ کشمیر کے اساتذہ سڑکوں پر نکل آئے ،کلاسز کا بائیکاٹ ،ملزمان کی گرفتاری کے لئے 24گھنٹے کی ڈیڈ لائن دے دی ،چہلہ کیمپس میں احتجاجی مظاہرہ میں ڈین آف آرٹس ،رجسٹرار،کنٹرولر امتحانات سمیت طلبہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ مظاہرین نے وائس چانسلر کے حق میں نعرے بازی کرنے کے ساتھ ملزموں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا

، پروفیسر ڈاکٹر سید نثار حسین ہمدانی ،پروفیسر ڈاکٹر نسیم خان ،ڈاکٹر انصر یاسین ،ڈاکٹر نز ہت شفیع ،ڈاکٹر عبدالکریم نے خطاب کیا، مقررین نے کہا کہ ہمیں دھرنوں پر مجبور نہ کیا جائے ۔

 

 

ایمز ٹی وی (تجارت) بین الاقوامی ادائیگیوں کے حوالے سے چیلینجز اور مہنگائی ہدف سے کم رہنے کی توقعات کا اظہار کرتے ہوئے اسٹیٹ بینک کے گورنر اشرف وتھرا نے بنیادی شرح سود کو 5٫75 فیصد کی سطح پر برقرار رکھا۔ گزشتہ 9 ماہ سے شرح سود میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔

اسٹیٹ بینک میں مانیٹری پالیسی بیان جاری کرتے ہوئے اشرف وتھرا کا کہنا تھا کہ مہنگائی کی رفتار رواں مالی سال 6 فیصد ہدف سے کم رہنے کی امید ہے جبکہ بنیادی شرح سود کو 5٫75 فیصد کی سطح پر برقرار رکھا گیا ہے۔ معاشی اشاریوں کے حوالے سے اسٹیٹ بینک کے گورنر اشرف وتھرا نے بتایا کہ رواں مالی سال کے پہلے چھ ماہ میں نجی شعبوں کے قرضوں کی رفتار بڑھی ہے اور ان کا حجم 375 ارب روپے تک پہنچ چکا ہے۔

اںھوں نے مزید کہا کہ بڑی صنعت کی پیداوار میں جولائی تا نومبر 2016 کے دوران گزشتہ مالی سال کے مقابلے 3٫2 فیصد بہتری آئی ہے۔ اشرف وتھرا کے مطابق دہشت گردی کے خلاف جنگ کے لیے کیے جانے والے اخراجات کی امریکہ سے عدم ادائیگی، سی پیک منصوبوں سے امپورٹ برھنے اور ایکسپورٹس گھٹنے کے علاوہ ترسیلات زر میں کمی سے ادائیگیوں کا توازن بگڑا ہے۔

 

 

ایمز ٹی وی (انٹرٹینمنٹ)ڈزنی کی کامیاب اینیمیٹڈ فلم 'بیوٹی اینڈ دی بیسٹ' بہت جلد نئے انداز میں شائقین کے سامنے پیش کی جائے گی، اس فلم کا نیا ٹریلر ریلیز کردیا گیا، جو کسی جادوئی دنیا سے کم نہیں۔ بل کونڈن کی ہدایات میں بننے والی فلم 'بیوٹی اینڈ دی بیسٹ' کے اس نئے ٹریلر میں فلم کی مکمل کہانی کی ایک جھلک نہایت خوبصورت انداز میں پیش کی گئی۔فلم میں شاندار مناظر اور میوزک کو سُن کر ایسا محسوس ہورہا ہے جیسے یہ فلم بچوں کے ساتھ ساتھ بڑوں کو بھی محظوظ کرے گی۔

اس فلم میں امریکی اداکارہ ایما واٹسن 'بیلے' جبکہ اداکار ڈان سٹیونز 'بیسٹ' کے کردار میں نظر آئیں گے، اس فلم میں لیوک ایوانز، ایما تھامسن، ایوان میکگریگور، یان میکیلن اور سٹینلی ٹوسی بھی شامل ہیں۔ ڈزنی پروڈکشنز اپنی کامیاب اینیمیٹڈ فلموں کو اب ایک نئی شکل دے کر ریلیز کررہی ہے، 1950 کی کامیاب اینیمیٹڈ فلم 'سنڈریلا' کو بھی 2015 میں دوبارہ ریلیز کیا گیا تھا۔

خیال رہے کہ ایما واٹسن کو 2015 کی فلم 'سنڈریلا' میں مرکزی کردار کی آفر دی گئی تھی، تاہم انہوں نے اس کردار سے انکار کرتے ہوئے بعد ازاں 'بیوٹی اینڈ دی بیسٹ' کے کردار کو اپنایا تھا۔ 1991 کی 'بیوٹی اینڈ دی بیسٹ' کا ری میک رواں سال 17 مارچ کو ریلیز کیا جائے گا۔خیال رہے کہ اس سے قبل فلم کا ایک ٹریلر اور ایک ٹیزر بھی ریلیز کیا گیا تھا، جسے شائقین نے کافی پسند کیا۔

 

ایمز ٹی وی (انٹرٹینمنٹ)'حیدر' اور 'مقبول' سمیت کئی بہترین فلموں میں سنجیدہ کردار نبھانے کے بعد بولی وڈ اداکارہ تبو ایک مرتبہ پھر اپنی کامیڈی اداکاری سے شائقین کو ہنسانے کے لیے تیار ہیں۔بولی وڈ کی معروف اداکارہ تبو ہدایت کار روہت شیٹی کی کامیاب فلم سیریز 'گول مال' کے چوتھے حصے میں اداکار اجے دیوگن، پرینیتی چوپڑا اور ارشد وارثی کے ساتھ کام کرتی نظر آئیں گی۔ تبو کی آخری کامیڈی فلم 'ہیرا پھیری' 17 سال قبل 2000 میں ریلیز ہوئی تھی، جس میں اکشے کمار، سنیل شیٹی اور پاریش راول نے اہم کردار ادا کیے تھے۔اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اس خبر کی تصدیق بھی کی۔

 

جب ایک انٹرویو میں کیریئر میں اس تبدیلی کے حوالے سے تبو سے سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ 'اگر میں ایک انداز کی فلموں میں کام کر رہی ہوں، اس کا یہ مطلب نہیں کہ مجھے باقی کردار پسند نہیں، ایک فنکار ہونے کے باعث میں ہر طرح کا کام کروں گی، اگر مجھے گول مال 4 میں کردار کی پیشکش ہوئی تو میں وہ بھی ضرور کروں گی'۔ اتنے طویل عرصے میں کسی کامیڈی کردار میں جلوہ گر نہ ہونے کے سوال پر تبو نے کہا کہ 'میں وہ کردار ادا کرتی ہوں، جو مجھے متاثر کرے، میری کوئی خاص ترجیح نہیں، لوگ ہمیشہ آپ کو اس کردار میں منتخب کرتے جس میں آپ اچھے لگتے ہیں، مجھے خوشی ہے کہ کچھ کرداروں سے مجھے ملایا جاتا ہے، تاہم یہ بھی بہترین بات ہے کہ روہت شیٹی جیسے ہدایت کار نے مجھے گول مال فلم میں کاسٹ کیا'۔ خیال رہے کہ فلم 'گول مال 4' کی عکس بندی کا آغاز اگلے ماہ سے کیا جائے گا، جسے رواں سال دیوالی پر ریلیز کرنے کا ارادہ کیا گیا ہے۔

 

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد) وفاقی دارالحکومت میں ہونیوالی کشمیر کانفرنس کا مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے،اعلامیے کے مطابق انسانی حقوق کی تنظیموں اور میڈیا کو مقبوضہ کشمیر جانے کی اجازت دی جائے، بھارت سے دو طرفہ تعلقات کو مسئلہ کشمیر کی پیشرفت سے مشروط کیا جائے، حکومت پاکستان عالمی برادری سے موثر سفارتکاری کے ذریعے مسئلہ کشمیر حل کرائے۔
کشمیر کانفرنس کے شرکاءنے مطالبہ کیا ہے کہ عالمی برادری گرفتار حریت رہنماوں کو رہا کرانے میں کردار ادا کرے، مقبوضہ کشمیرمیں کالے قوانین ختم، پیلٹ گن کے استعمال پر پابندی لگائی جائے، عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں فوجی انخلا میں کردار ادا کرے، عالمی برادری،اقوام متحدہ کشمیری عوام کی حق خود ارادیت کیلیے کردارادا کرے۔
جمعیت علماءاسلام (س) کے رہنماءمولاناسمیع الحق نے کہا ہے کہ یہ انتہا ہے کہ مسلم ممالک اب بھی خاموش ہیں، ٹرمپ کے اقدامات سے خوشی ہوئی کہ ان کا اصل چہرہ بے نقاب ہوا، مودی ہمیشہ مسلمانوں کو اچھوت سمجھتا ہے ٹرمپ نے اچھوت بنا دیا۔
سینئیرصحافی حامد میر نے کہا ہے کہ مرکز ،آزاد کشمیر میں ن لیگ حکومت ہونے کے باوجود مسئلہ تا حال حل طلب ہے، مقبوضہ کشمیر سے آزاد کشمیر آنے والوں کو مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے، حکمران جماعت سے شائد کوئی اسلیے نہیں آیا کہ سوالات کے جوابات دینا پڑتے، جے یو آئی (ف)یوم کشمیر منائے مگر بڑھ کر کچھ کرنیکی ضرورت ہے۔
جماعت اسلامی کے مرکزی رہنماءقیصر شریف نے بھی کانفرنس میں شرکت کی اور خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے ظلم کی انتہا کررکھی ہے،تمام طبقات کو ظلم کے خلاف آواز اٹھانی چاہیے،5فروری کو یوم یکجہتی کشمیر بھر پور انداز میں منایا جائے گا۔

 

 

ایمزٹی وی(کراچی) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے امریکی ادارے برائے امن کے تحت منعقدہ تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ7 اسلامی ممالک کے باشندوں کے امریکہ داخلے کی پابندی کے خلاف ٹرمپ انتظامیہ کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کے اقدامات دونوں ممالک کے درمیان ”دشمنی کی میزبانی“ کریں گے۔
 
پاکستانی افراد پر بھی امریکہ داخلے پر پابندی سے متعلق سوال کے جواب میں بلاول نے کہا کہ ” یہ بھی ایک بہت برا تاثر ہو گا کہ امریکہ اب ان سے بھی منہ موڑ رہا ہے جو اس کیلئے کھڑے ہوئے۔ مجھے امید ہے کہ یہ نیا رجحان نہیں ہو گا۔“ پی پی چیئرمین نے کہا کہ بہت غیر یقینی صورتحال تھی کہ مستقبل کی پالیسیاں کیا ہوں گی اور میں اس معاملے پر مزید انتظار کرتے ہوئے نقطہ نظر دیکھوں گا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ امریکی انتظامیہ کا مسلمانوں پر پابندی ”بہت زیادہ متنازعہ فیصلہ“ محسوس ہو رہا ہے۔
بلاول نے کہا کہ ” دنیا بھر میں میری نسل کے ترقی پسند مسلمانوں کیلئے یہ دیکھنا بہت ہی حوصلہ شکن ہے کہ ممالک کسی دوسرے کے ڈر کے جواب میں ایسا کر رہے ہیں۔ ہم نے تاریخ سے سیکھا ہے کہ مسائل کو حل کرنے کا یہ طریقہ نہیں ہے۔ میں نے بات چیت، دوسرے لوگوں کی یونیورسٹی میں پڑھنے، مشترکہ ثقافت کے بارے میں پڑھ کر اور تاریخ سے سیکھا ہے کہ چند جرائم پیشہ افراد کو تمام افراد کیلئے حالات خراب کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔“
پیپلز پارٹی کے چیئرمین نے اسے مسلم ممالک میں بنیاد پرستی پر مبنی انتہاءپسندی سے لڑنے والوں کیلئے حوصلہ شکن قرار دیا اور کہا کہ ”لوگ روزانہ اس سے لڑنے کیلئے اپنی زندگیاں داﺅ پر لگاتے ہیں، جس پر وہ یقین رکھتے ہیں، امریکی آئیڈیلز یا آزادی کیلئے نہیں۔“ انہوں نے مزید کہا کہ”اس فیصلے سے متاثرہ افراد کی حمایت میں آواز بلند کر کے دنیا کو ایک مثبت جواب دیا گیا ہے اور مجھے امید ہے کہ یہ معاملہ جلد ہی حل ہو جائے گا۔ کیونکہ یہ ایک غلط تاثر پیدا کر رہا ہے اور ہم میں موجود ان لوگوں کیلئے مسائل پیدا کر رہا ہے جو اسلام کے نام پر دہشت گردی کے خلاف فرنٹ لائن پر لڑ رہے ہیں۔“

 

 

ایمزٹی وی(تعلیم)سائنس اینڈ ٹیکنالوجی یونیورسٹی کے دوطلباء گروپوں میں تصادم اور ہوائی فائرنگ سے 5 طلباء زخمی ہوگئے ہیں۔
زرائع کے مطابق پولیس نے جھگڑا کرنے والے دونوں طلباء گروپوں کے 8 طلباء کو حراست میں لے لیا ہے۔
زخمی ہونے والے طلباء کو فوری طور پر ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر دونوں گروپوں ایک بار پھر آپس میں گتھم گتھا ہوگئے۔ گروپوں کو قابو کرنے کیلئے پولیس کی مزید نفری کو طلب کرلیا گیا ہے۔

 

 

ایمزٹی وی(کراچی)سابق گورنر سندھ ڈاکٹرعشرت العباد نے کہا ہے کہ محمد زبیر اچھے آدمی ہیں، گورنرسندھ تعینات ہونے پر مبارک باد پیش کرتا ہوں، امید ہے کہ وہ کراچی کے تمام مسائل کو حل کریں گے اور شہرمیں امن و امان کی فضا کو قائم کریں گے۔ڈاکٹرعشرت العباد نے کہا کہ محمد زبیر کو گورنرسندھ مقرر کرنے کا فیصلہ خوش آئند ہے، محمد زبیراچھے آدمی ہیں میری اکثر ملاقاتیں بھی رہی ہیں۔سندھ کے مخصوص حالات میں گورنر کا عہدہ اہم ہے.
محمد زبیر پر منحصر ہے کہ وہ گورنر کے عہدے کو کس طرح رکھنا چاہتے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں ڈاکٹر عشرت العباد کا کہنا تھا کہ میری سیاسی سرگرمیوں کادوردورتک امکان نہیں، سب سے اچھے رابطے اور دعا سلام ہے، انشااللہ بہت جلد پاکستان بھی آوں گا۔گزشتہ روز کراچی میں ہونے والے پی ایس پی کے جلسے کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں ہونے والا کل کا جلسہ نہیں دیکھ پایا لیکن جلسہ کرنے والوں کو ابھی محنت کرنے کی شدید ضرورت ہے، بینام طاقت موجود ہے،اس کے ردعمل کا تعین ہوناہے، انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو ملازمت کے مواقع اور پورے صوبے کو ترقی دی جائے۔