جمعہ, 11 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

 

ایمز ٹی وی(تجارت)گزشتہ تین سال کے دوران درآمد کی گئی پرانی کاروں اور ہلکی کمرشل گاڑیوں کی فروخت میں 5 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ 2013 کے دوران ملک میں تیار کی جانے والی کاروں اور ہلکی کمرشل گاڑیوں کی پیداوار کے مقابلہ میں درآمد کی گئی استعمال شدہ گاڑیوں کا تناسب 14 فیصد تھا جو سال 2016 کے دوران 19 فیصد تک بڑھ گیا۔ گزشتہ سال کے دوران 46 ہزار 500 پرانی کاریں اور ہلکی کمرشل گاڑیاں درآمد کی گئیں جبکہ مقامی صنعت نے 2 لاکھ 3 ہزار 5 سو گاڑیوں کی پیداوار حاصل کی تھی۔

پاکستان ایسوسی ایشن آف آٹو موٹیو پارٹس اینڈ اسیسریز مینوفیکچررز (پاپام) کی رپورٹ کے مطابق 2015 کے دوران 43 ہزار 4 سو استعمال شدہ گاڑیاں درآمد کی گئیں جبکہ مقامی صنعت نے 2 لاکھ 47ہزار 500 گاڑیوں کی پیداوار حاصل کی تھی جس میں پنجاب حکومت کی اپنا روزگار ا سکیم کے تحت سوزوکی بولان اور راوی کی 50 ہزار گاڑیاں بھی شامل تھیں

 

 

ایمزٹی وی(کراچی) فوجی عدالتوں سے متعلق پارلیمانی رہنماوں کی بریفنگ کی دستاویزات جاری ہو گئی ہیں جس کے مطابق کراچی میں کیے جانے والے آپریشن سے دہشتگردی اور جرائم کی کارروائیاں 80 فیصد تک کم ہوئیں، جبکہ قتل کے واقعات میں 50 فیصد، ٹارگٹ کلنگ میں 69 فیصد اورڈکیتی کی وارداتوں میں 30 فیصد تک کمی ہوئی۔کراچی آپریشن میں 16 ہزار 304 ہتھیار برآمد کیے گئے ۔
دستاویزات کے مطابق ملک بھر میں 21 کروڑ 54 لاکھ سموں کی تصدیق کی گئی جس میں سے 9 کروڑ 83 لاکھ غیرقانونی اور افغان سموں کو بھی بلاک کر دیا گیا ہے۔کالعدم ٹی ٹی پی کے دہشتگرد عبداسلام نے لورالائی میں ہتھیار ڈالے ، بلوچستان میں 625 فراریوں نے ہتھیار ڈالے جبکہ1024فراریوں کے ہتھیارڈالنے کے لیے کارروائی جاری ہے جن کی بحالی کے لیے3 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔فوجی عدالتوں سے متعلق پارلیمانی رہنماوں کی بریفنگ کی دستاویزات میں کہا گیا کہ گزشتہ17سال میں پاکستان میں دہشتگردی کے 31 ہزا ر 147 واقعات ہوئے جس کے نتیجے میں قانون نافذ کرنے والے 5ہزار163افراد جبکہ 12 ہزار 400 شہری جاں بحق ہوئے۔
دستاویزات میں کہا گیا کہ دہشت گردتنظیموں اوردہشتگردوں کو ہیروبنا کر پیش کرنے کاعمل اب رک چکاہے۔ سزائے موت پرعملدرآمدمیں تعطل کی بڑی وجہ لاپتا افرادسے متعلق زیر التوا اپیلیں ہیں ۔ ہوم ڈپارٹمنٹس اور جیگ برانچ کے پاس 92 رحم کی اپیلیں جبکہ سزائے موت کے 56 قیدیوں کی رحم کی اپیلیں وزارت داخلہ میں زیرالتواہیں۔فوجی عدالتوں نے 161 ملزمان کوسزائے موت سنائی جس میں سے 13 قیدیوں کو پھانسی دی گئی

 

 

یمز ٹی وی (انٹر ٹینمیٹ)بالی ووڈ کی دبنگ اداکارہ سوناکشی سنہا آج کل اپنی نئی آنے والی فلم “نور” کی شوٹنگ مکمل کرنے میں خاصی مصروف ہیں اوراداکارہ کسی فنکارکی تعریف کرنے میں کبھی بھی پیچھے نہیں ہٹتی ہیں اور اب کی بار جب ان سے پوچھا گیا تو انہوں نے اپنی پسندیدہ اداکارہ کے بارے میں دل کھول کر تعریف کر ڈالی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ میں اداکارائیں ایک دوسرے کی تعریفیں اتنی آسانی سے کرنے کی قائل نہیں ہوتی لیکن جب بات آجائے سوناکشی کی تو معاملہ ذرا منفرد ہوجاتا ہے۔ خوربرو اداکارہ سوناکشی سنہا سے جب ایک انٹرویو کے دوران بالی ووڈ میں خوبصورت ترین اداکاروں کے حوالے سے پوچھا گیا تو انہوں نے بلا جھجک اداکارہ دپیکا پڈوکون کا نام لیا۔

 

 

ایمز ٹی وی(انٹر ٹینمنٹ)بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ کریتی سینن اپنی فلم ”رابطہ“ کی شوٹنگ کے دوران ایک بار پھر زخمی ہوگئیں۔

بالی ووڈ حسینہ کریتی سینن اپنی فلم ”رابطہ“ کے لیے ایکشن مناظر کی عکس بندی کے دوران توازن کھوبیٹھیں اور گر گئیں جس کے نتیجے میں اداکارہ کو شدید چوٹیں آئی ہیں جب کہ اداکارہ کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے انہیں کچھ روز کے لیے آرام کا مشورہ دیا ہے۔

 

 

 

ایمز ٹی وی (تعلیم /کوئٹہ) بولان میڈیکل کالج سمیت تمام فنی تعلیمی اداروں میں اقلیتی طلباکیلئے پانچ فیصد کوٹہ پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔ ان خیالات کا اظہار پشتونخوا میپ کے رکن صوبائی اسمبلی ولیم برکت نے بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ 13مارچ 2015کو بلوچستان اسمبلی سے یہ قرار داد متفقہ طور پر منظور ہو چکی ہے

گزشتہ سال تک بولان میڈیکل کالج میں نئے داخلوں میں صرف ایک اقلیتی طالبعلم کو رکھا گیا جس کی وجہ سے ہر سال کئی ہونہار طلبا داخلہ سے محروم ہو سکتے ہیں

انہوں نے وزیر اعلی بلوچستان نواب ثنا اللہ زہری اور صوبائی وزیر صحت میر رحمت صالح بلوچ سے اپیل کی کہ صوبہ بھر میں قائم تمام میڈیکل کالجوں میں اقلیتی طلباکیلئے پانچ فیصد کوٹے پر عملدر کرانے کیلئے خصوصی احکامات جاری کئے جائیں

 

 

ایمز ٹی وی (صحت) صحت کے حوالے سے لاپرواہی کوئی نئی بات نہیں ہے اور کئی لوگوں کو اس کی وجہ سے نقصان بھی اٹھانا پڑتا ہے اور ایسا ہی کچھ ہم اپنے دانتوں کے ساتھ بھی کرتے ہیں۔ایک بیماری قابل علاج بیماری کا نامperiodontitisہے لیکن ہم اسے سنجیدگی سے نہیں لیتے اور اس کی وجہ سے ایک وقت ایسا آتا ہے کہ ہمارے دانت ایسی حالت میں چلے جاتے ہیں کہ دیکھنے پر انسان پریشان ہوجائے۔ ماہردندان کا کہنا ہے کہ اگر ہم اپنے دانتوں میں ہونے والی انفیکشن کو سنجیدگی سے نہیں لیں گے تو اس کی وجہ سے دانتوں کے ٹشوز کمزور ہونے لگتے ہیں اور ایک وقت آتا ہے کہ انسان کے دانت گرجاتے ہیں یاان کی ظاہری حالت ایسی ہوجاتی ہے کہ دیکھ کر بھی خوف آنے لگتا ہے۔

علامات اس بیماری کی علامات میں دانتوں کی سوزش، مسوڑھوں کا سرخ اور حساس ہوجانا ، دانتوں اور مسوڑھوں کے درمیان پیپ، بدبودار منہ ، کڑوا ذائقہ، دانتوں کا گرنا اور دانتوں کے درمیان خالی جگہ کا پیدا ہونا شامل ہے۔ کب ڈاکٹر کے پاس جایا جائے صحت مند مسوڑھے گلابی رنگ کے ہوتے ہیں لیکن اگر آپ کے مسوڑھے سرخ ہوجائیں یاان میں سے خون آنے لگے تو آپ کو دندان ساز کے پاس ضرور جانا چاہیے۔

 

 

ایمز ٹی وی (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے 7 مسلم اکثریتی ممالک کے باشندوں کی امریکہ میں داخلے پر پابندی کے فیصلہ کو ہر کسی نے تنقید کا نشانہ بنایا اور عدالت نے بھی ان کے ایگزیکٹو آرڈر کو مسترد کر دیا۔ سوشل میڈیا ایپلی کیشن وائبر بھی صدر ٹرمپ کے اس فیصلے کے خلاف میدان میں آ گئی ہے اور ایک ایسا کام کر دیا ہے جس کی ڈونلڈ ٹرمپ کو بالکل بھی امید نہ تھی۔

وائبر ایک وائس اوور آئی پی سروس ہے جو انٹرنیٹ کے ذریعے مفت کالنگ کے علاوہ پیسوں کے عوض دنیا بھر میں لینڈ لائن اور موبائل فون نمبرز پر پیسوں کے عوض کال کرنے کی سہولت بھی فراہم کرتی ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کے فیصلے کے بعد وائبر بھی میدان میں آ گئی اور ان تمام سات ممالک میں لینڈ لائنز اور موبائل فونز پر بالکل مفت کالز کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔

وائبر نے ڈونلڈ ٹرمپ کے فیصلے پر کھل کر تو اپنے خیالات کا اظہار نہیں کیا تاہم اپنے اقدام سے متعلق کمپنی نے اتنا ضرور کہا ہے کہ وہ صرف اور صرف لوگوں کو ملانا چاہتے ہیں۔ وائبر کے اس اقدام کے بعد اب آپ امریکہ سے سیریا، عراق، ایران، لیبیا، صومالیہ، سوڈان اور یمن میں کسی بھی لینڈ لائن اور موبائل فون نمبر پر بالکل مفت کال کر سکتے ہیں۔

 

 

 

ایمز ٹی وی (تعلیم/کراچی) انٹر اور میٹرک بورڈز کراچی کے سابق چیئرمین اور سابق ڈائریکٹر اسکولز کراچی پروفیسر انوار احمد زئی نے کہا ہے کہ ہم پرورش لوح وقلم کرتے رہیں گے نئی نسل کو علم و تہذیب سے آشنا کرنے کے لئے ماہرین تعلیم کو اپنا فورم تشکیل دینا ہوگا۔ تاکہ وہ متحد ہو کر پرورشِ لوح و قلم کرتے رہیں اور ہر قسم کے حالات کا مقابلہ کریں\.

یہ بات انہوں نے امریکن کالج کے سالانہ جلسہ تقسیم اسناد کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں اپنی مدد آپ کے تحت تعلیم کی بگڑی ہوئی صورت کو ٹھیک کرنا ہوگا اور خصوصی طور پر شہری علاقوں میں طلباء کے درمیان صحت مند مقابلہ کی فضا قائم کرنا ہوگی۔ انہوں نے اس کی مثال میں امریکن کالج کی جانب سے منعقد کیے گئے سیمینار کا حوالہ دیا۔

انہوں نے بتایا کہ شہر کے اعلیٰ تعلیم یافتہ افراد پر مشتمل فورم تشکیل دیا جارہا ہے جس میں ہر طبقہ فکر کے ماہرین شامل ہوں گے اور وہ تعلیمی اداروں کی کارکردگی کے بارے میں منصوبہ بندی کریں گے تاکہ حکومت کو ماہرین کی رائے سے آگاہ کیا جائے۔ اس موقع پر طلباء نے ملی نغمے پیش کیے جبکہ عامر مجید اور کوثر کمانی نے خطاب کیا۔

 

 

ایمزٹی وی (تعلیم/کوئٹہ) وطن ٹیچرز ایسوسی ایشن بلوچستان کے صوبائی صدر در محمدلانگو نائب صدر یوسف علی بگٹی مانک خان بنگلزئی سیکرٹری اطلاعات ونشرعات محمدبخش بلوچ جنرل سیکرٹری محمداسلم بازئی محمدبچل ابڑو پریس سیکرٹری ملک دائود مشوانی ظہورلانگو چیئرمین غلام مصطفےٰ بنگلزئی وائس چیئرمین صدیق کھیتران عمر کھیتران کریم جتک محمدعلی موسیٰ خیل چیف آرگنائزر گنوخان غلزئی سرپرست اعلیٰ نیاز بلوچ اوردیگررہنمائوں اورچیف سیکرٹری نے محکمہ تعلیم کے جونیئر افسران اور نان کیڈرز ملازمین کے انتظامی عہدوں پر تعیناتی ختم کرنے کے اقدام کو سراہتے ہوئے تعلیمی بہتری کیلئے تنظیم کی طرف سے ہرقسم کے تعاون کی مکمل یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ محکمہ تعلیم کے اہم عہدوں پر سینئر افسران کو ہی تعینات ہونا چاہئے

انہوں نے چیف سیکرٹری بلوچستان کو اس سلسلے میں اقدامات کو عملی جامہ پہنچانے کیلئے ہرممکن تعاون کا یقین دلایا۔

 

 

ایمز ٹی وی ( تعلیم /مظفرآباد) سپریم کورٹ آزادکشمیر نے حکومت کی جانب سے تعلیمی پیکج ختم کرنے کے خلاف سابق وزیر خزانہ چوہدری لطیف اکبر کی طرف سے دائر رٹ پر3فروری کو سیکرٹری ہائیرایجوکیشن کو جملہ ریکارڈ طلب کر لیا ۔ تفصیلات کے مطابق تعلیمی پیکج ختم کرنے کیخلاف دائر رٹ کی پیروی بیرسڑ ہمایوں نے کی ،انہوں نے کہا کہ سیکرٹری تعلیم نے زیر سماعت کیس کے دوران اداروں کے بند کرنے کے احکامات جاری کیے ۔

جس پر پٹیشنرز نے درخواست دی کہ کیس عدالت میں زیر سماعت ہے ایسے میں کس طرح اداروں کو بند کیا جاسکتا ہے جس پر سپریم کورٹ آزادکشمیر نے3فروری کو سیکرٹری تعلیم کو جملہ ریکارڈ سمیت طلب کرلیا۔ دریں اثناء پیپلزپارٹی کے رہنما سابق وزیر چوہدری لطیف اکبر نے اپنے تااثرات بیان کرتے ہوئے کہا کہ نئی نسل کے تعلیمی مستقبل کو تاریک کرنے کی ہر سازش کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے اور حکومت کو من مانی کاروائیاں نہیں کرنے دیں گے ہمیں ریاست کے طلبہ وطالبات کو عدالت سے انصاف ملے گا۔